Tag: وزیراعلیٰ سندھ

  • ’رات دیر تک گھومنا پھرنا جاری رہا تو ہوٹلز اور ریسٹورینٹس مکمل بند کر دیں گے‘

    ’رات دیر تک گھومنا پھرنا جاری رہا تو ہوٹلز اور ریسٹورینٹس مکمل بند کر دیں گے‘

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہری رات دیر تک گھومتے رہیں گے تو ہوٹلز اور ریسٹورینٹس مکمل بند کر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ریسٹورینٹس اور چائے خانوں کو رات 9 بجے تک بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کریانے کی دکانیں کسی بھی صورت بند نہیں ہوں گی۔

    مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس کو مختلف اسٹورز پر چھاپے مارنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹائزر، ٹشو پیپرز مہنگے بیچنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر جا رہا ہوں، دیر تک ہوٹلنگ اور گھومنا پھرنا جاری رہا تو ہوٹلز اور ریسٹورینٹس مکمل بند کر دوں گا۔

    دوسری جانب پولیس نے سپرہائی وے کے تمام ہوٹلز کو بند کر دیا، سپرہائی وے پر100 سے زائد بڑے اور 200 کے قریب چھوٹے ہوٹلز ہیں۔

    کرونا وائرس کے کیسز بڑھیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ نے خدشہ ظاہرکردیا

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے کیسز بڑھیں گے ہم سب کو معلوم ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے ہے چائے خانے اور ریسٹورنٹس بند ہونے چاہئیں۔

  • کروناوائرس: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بڑا فیصلہ

    کروناوائرس: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بڑا فیصلہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے سکھر آئیسولیشن سینٹر میں موجود تمام افراد کے گھروں میں راشن پہنچانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر ناصر شاہ کو زائرین کے گھروں میں راشن پہنچانے کی ہدایت کردی ہے۔ راشن ان گھروں میں فراہم کیے جائیں گے جن کے افراد کروناوائرس سے متاثر ہیں اور سکھر آئیسولیشن سینٹر میں موجود ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں آپ کمانے والے لوگ آئیسولیشن میں ہیں، آپ کو گھر کی روٹی روزی کی فکر ہے، آپ یہ فکر چھوڑ کر اپنی صحت پر توجہ دیں۔

    مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے گھر کا چولہا آپ کی حکومت بجھنے نہیں دے گی۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس چین سے شروع ہوا،سب سے پہلے چین سے آنے والے 34 لوگوں کو ٹیسٹ کیاگیا تھا، چین سے کوئی بھی کیس پاکستان منتقل نہیں ہوا۔

    کرونا وائرس کے کیسز بڑھیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ نے خدشہ ظاہرکردیا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب سے پہلے کراچی کے شخص میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی، اب تک سندھ میں 393 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ اب تک صورت حال قابو میں ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا بغیر پروٹوکول کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

    وزیراعلیٰ سندھ کا بغیر پروٹوکول کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں ہر حال میں آپ کے ساتھ ہوں، پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بغیر پروٹوکول مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب بھی تھے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں بغیر پروٹوکول مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، شہریوں سے ملیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں ہر حال میں آپ کے ساتھ ہوں، پریشانی کی ضرورت نہیں ہے، صرف صحت کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔

    پاکستان میں‌کرونا کیسز کی تعداد 31 تک پہنچ گئی

    وفاقی دارالحکومت میں ایک اور کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 31 تک پہنچ گئی جن میں سے ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 11 مارچ کو عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دیا تھا، یہ وائرس اب تک 114 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 5 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری افسران پر سفری پابندی عائد کر دی

    وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری افسران پر سفری پابندی عائد کر دی

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سرکاری افسران پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی افسر اب کہیں سفر نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں عذرا پیچوہو، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب ، میئر وسیم اختر، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ ، آئی جی سندھ ،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، سیکریٹری داخلہ، ڈاکٹرفیصل،ڈاکٹرباری،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شرکت کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تفتان سے آنے والے تمام افراد کے کھانے پینے کاخیال رکھا جائے، تفتان سے آنے والے افراد خود کو اکیلامحسوس نہ کریں۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کرونا کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 19 افراد کے ٹیسٹ کیے ہیں،15 کا نتیجہ ابھی آنا باقی ہے، جو 4 نتائج آئے ہیں اُن میں ایک کاٹیسٹ مثبت تھا،متاثرہ افراد سےرابطہ کرنے والوں کے بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے سرکاری افسران پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی افسر اب کہیں سفر نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاسوں میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ کو پابندی سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

  • کرونا وائرس: سندھ میں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    کرونا وائرس: سندھ میں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اللہ کے کرم سے صورت حال کنٹرول میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کرونا وائرس پر ٹاسک فورس اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 19 کیسز کے ٹیسٹ کیے جن میں 9 مثبت آئے۔

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حیدرآباد کیس کے 2 قریبی روابط تھے جن میں ایک مثبت ایک منفی ہے، پہلے 6 کیسز تھے ان میں سے ایک مریض ٹھیک ہوگیا، 2نمونےابھی بھیجےگئے ہیں ان کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ جو14 کیسز مختلف اسپتالوں میں ہیں وہ سب ریکور ہو رہے ہیں، کرونا کےاب کراچی میں 14 کیسز ہیں، ایک حیدرآباد میں ہے، سندھ میں کروناوائرس کیسز کی تعداد 15 ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ابھی تک تمام کیسز اہمیت کے حامل ہیں،کروناوائرس کا کوئی بھی کیس مقامی نہیں ہے، عوام سےصرف احتیاط کی درخواست کرتا ہوں۔

    مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اللہ کے کرم سے صورت حال کنٹرول میں ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا ایس بی سی اے کے 28 افسران کوگرفتار کرنے کاحکم

    وزیراعلیٰ سندھ کا ایس بی سی اے کے 28 افسران کوگرفتار کرنے کاحکم

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 28 افسران کوگرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تبادلوں پر ایس بی سی اے افسران کی جانب سے آفس پر دھاوا بولنے والے 28 افسران کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو حکم دیا کہ افسران کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے، گرفتاریاں کر کے مجھے فوری طور پر اطلاع دے یں۔

    مراد علی شاہ نے وزیربلدیات کو ہدایت کی کہ فوری ایس بی سی اے میں اپنا دفتر قائم کریں، ہم کسی کوغنڈہ گردی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    سپریم کورٹ آف پاکسان کے حکم پر عمل کرتے ہوئے حکومت سندھ نے ایک حکم نامے کے ذریعے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 28 افسران کو بدعنوانی کے الزام میں معطل کیا تھا۔

    حکومت کی جانب سے معطل کیے جانے والے افسران نے گزشتہ روز ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے دفتر میں دھاوا بولا تھا۔ بعدازاں ایس بی سی اے انتظامیہ نے پولیس طلب جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو گھیرے میں لے لیا جس پر احتجاج کرنے والے افراد موقع سے غائب ہوگئے تھے۔

  • عوام پریشان نہ ہوں حکومت آپکی حفاظت کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    عوام پریشان نہ ہوں حکومت آپکی حفاظت کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام پریشان نہ ہوں حکومت آپکی حفاظت کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کرونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، وزیر صحت، مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری ، سیکریٹری صحت، کمشنر کراچی سمیت متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ریپڈ رسپانس کو ایران سے واپس آنے والوں کی فہرست مہیا کی گئی ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لوگوں کے کنٹرول روم میں فون آ رہے ہیں،ماسک مانگ رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام پریشان نہ ہوں حکومت آپکی حفاظت کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے کنٹرول روم میں بلاوجہ فون نہ کرنے کی اپیل بھی کی۔

    مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل کی ہے کنٹرول روم کروناوائرس متاثرین کی مدد کے لیے ہے۔

    کرونا وائرس کا خطرہ، پاکستان اور ایران میں براہ راست پروازوں پر پابندی عائد

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان اورایران میں براہ راست پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی، لاہور کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام حصوں سے ایران جانے والی تمام پروازیں بند رہیں گی۔

  • ہم تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    ہم تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجدجمال بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    ملاقات میں کروناوائرس کے خطرات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر تعلیم نے سندھ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ یکساں تعلیمی نظام پورے ملک کے لیے تشکیل دیا ہے، یہ سرکاری، غیرسرکاری،انگلش میڈیم اسکولوں میں پڑھایا جائے گا، مدارس کی رجسٹریشن کے ساتھ ڈویژنل کمیٹیز قائم کر رہے ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت وزارت تعلیم سے تعلیم کی بہتری کے لیے تعاون کرےگی، ہم تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے تفریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہنرمند پروگرام نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے اور معیشت مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • پیپلزپارٹی کی حکومت میں صحافیوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

    پیپلزپارٹی کی حکومت میں صحافیوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

    جامشورو: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں صحافیوں کےساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صحافی عزیز میمن کے قتل پر پیپلزپارٹی نے سخت مؤقف رکھا ہے، سعید غنی اور سہیل سیال کو عزیز میمن کے ورثا کے پاس بھیجا تھا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عزیز میمن کے بھائی نے اپنی مرضی سے مقدمہ درج کرایا ہے، عزیز میمن کی فیملی کے ساتھ مکمل انصاف کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صحافت کی آزادی پر ہم یقین رکھتے ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت میں صحافیوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔

    آئی جی سندھ کے تبادلے سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئی جی کے تبادلے پر وزیراعظم کو کہا ہے ابھی تک نہیں ہوا، وزیراعظم نے وعدہ بھی کیا ابھی تک آئی جی سندھ تبدیل نہیں ہوا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ سیہون کوماڈل سٹی بنانے کا کام جاری ہے، وفاق نے پیسےکم دیےاس لیے ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو غریبوں کے لیے آواز بلندکر رہے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی مارچ میں احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں۔

  • سندھ حکومت کیماڑی واقعے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کر‌ے گی، وزیراعلیٰ سندھ

    سندھ حکومت کیماڑی واقعے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کر‌ے گی، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کیماڑی واقعے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کر‌ے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گیس کے اخراج سے اموات پر افسوس ہے ، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں خود بھی کیماڑی جا چکا ہوں، 24گھنٹے میں دوبارہ اموات کا بڑھناخطرے کی گھنٹی تھی، کیماڑی واقعے کی تمام ادارے مل کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کیماڑی واقعے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

    پی ایس ایل سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات ہوں گے، پہلی بار پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہو رہا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کراچی میں مزیدکرکٹ اسٹیڈیم بنائیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کو ہدایت کی ہیں کہ عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات کرے، پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔