Tag: وزیراعلیٰ سندھ

  • 25ونڈ پاورکے پروجیکٹس منظوری کے مراحل میں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    25ونڈ پاورکے پروجیکٹس منظوری کے مراحل میں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت 14 ونڈ پاورکے پروجیکٹس منظور ہوگئے ہیں، 25 ونڈ پاورکے پروجیکٹس منظوری کے مراحل میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد اور ڈنمارک کے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کلین انرجی کے پروجیکٹس پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ ڈینش گورنمنٹ براہ راست معاہدہ کریں، سندھ حکومت اور ڈینش حکومت بہتر اندازمیں کام کرسکتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 14 ونڈ پاورکے پروجیکٹس منظور ہوگئے ہیں، 25 ونڈ پاورکے پروجیکٹس منظوری کے مراحل میں ہیں۔ انہوں نے ڈینش کمپنیز کو سندھ میں گرڈ اسٹیشن لگانے کی بھی دعوت دی جسے ڈیشن کمپنیز نے قبول کرلیا۔

    دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ شروع کرنے کے معاہدے پر دستخط کر لیے گئے، ایم او یو پر ورلڈبینک اور پرائیویٹ سیکٹرز کی کمپنیوں نے دستخط کیے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ سولرانرجی پروجیکٹ 105ملین ڈالرسے شروع کیا جا رہا ہے، پروجیکٹ کے لیے سندھ حکومت 5 ملین ڈالر دے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق پروجیکٹ کے تحت سولر پارکس قائم کیے جائیں گے، پہلا سولر پارک مانجھند ڈسٹرکٹ دادو میں قائم کیا جائے گا، سولرپارک سے 50 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

  • سندھ اور وفاق کا انسداد نارکوٹکس پر سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ

    سندھ اور وفاق کا انسداد نارکوٹکس پر سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ اور وفاق نے ملک میں انسداد نارکوٹکس پر سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ہر قسم کی نارکوٹکس کو کنٹرول کرنے اور منشیات کے عادی لوگوں کی بحالی کے کام کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر وزیر سیفران شہریار آفریدی بھی موجود تھے۔

    اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر سیفران شہریار آفریدی، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، صوبائی وزیر نارکوٹکس مکیش کمارچاولہ ، وزیراعلیٰ کےمشیرمرتضیٰ وہاب،ڈی جی میری ٹائم سیکورٹی،چیف کلکٹر کسٹمز، ڈپٹی ڈی جی کوسٹ گارڈ ،آئی جی سندھ ، سیکریٹری داخلہ ،کمشنر کراچی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی ،سیکریٹری ایکسائز اینڈنارکوٹکس، اور ڈپٹی ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ہر قسم کی نارکوٹکس کوکنٹرول کرنے اور منشیات کے عادی لوگوں کی بحالی کے کام کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نےگٹکےپرپابندی لگائی ہے، ہر قسم کی نارکوٹکس کی فروخت کیخلاف سخت اقدام اٹھایا، آئس ڈرگ کو مکمل طورپر کنٹرول کیا گیا ہے ، آئس ڈرگ اسکولز تک پہنچ گئی تھی جوکہ خطرناک تھا، آئس ڈرگ اسکول تک پہنچنے کی وجہ سے گرفتاریاں کی گئیں، ہم اپنے مستقبل کےمعماروں کومحفوظ رکھناچاہتےہیں۔

    وزیرسیفران شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ انسدادنارکوٹکس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، منسٹری آف نارکوٹکس سندھ حکومت سےتعاون کرے گی ، سکھر اور کراچی میں منسٹر آف نارکوٹکس کےسینٹرزہیں۔

    چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ نے بتایا کہ منشیات ملک میں نہیں بن رہی،باہرسےآ رہی ہیں، ہمیں منشیات کوسرحد پرروکنا ہوگا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی: سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی

    وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی: سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ کیس چلانا ہے تو آج بھی سماعت کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نا اہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس بینچ کے ایک جج نے کیس ہائی کورٹ میں سنا۔

    جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ ضروری نہیں سمجھتا کہ اس معاملے سے الگ ہوں، ویسے بھی یہ نظر ثانی کی درخواست ہے، وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پھر عدالت نظر ثانی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرے۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ کیس چلانا ہے تو آج بھی سماعت کے لیے تیار ہیں۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کیس کے فیصلے میں ججوں کا اختلاف رائے موجود ہے، فیصلہ دینے والا ایک جج ریٹائر اور ایک آج کے بینچ کا حصہ نہیں ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مقدمے پر لارجر بینچ بنانے کی استدعا کردی۔

    وکیل مخدوم علی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نظرثانی درخواست میں لارجر بینچ کی مثال موجود نہیں ہے۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ پہلے مطمئن کریں پھر لارجر بینچ کا معاملہ دیکھیں گے۔

    بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت 2 ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔

  • مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں تمام اپوزیشن ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں تمام اپوزیشن ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    سیہون : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں تمام اپوزیشن ساتھ ہے، عوام پی ٹی آئی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، مہنگائی، بے روزگاری سے تنگ لوگوں نے مارچ میں شرکت کی۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کہہ چکے وزیراعظم کے جانے سے معاملات آگے بڑھیں گے، پی ٹی آئی کو بغیر سوچے سمجھے بیان دینے کا صلہ مل رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں تمام اپوزیشن ساتھ ہے، عوام پی ٹی آئی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان ٹرین حادثے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کو تاحال لاشیں حوالے نہیں کی گئیں، تحقیقات سے پہلے لواحقین سے کہا جا رہا ہے کے قصوروار ان کےاپنے ہیں۔

    لیاقت پور: تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 74 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

    تیزگام ایکسپریس کو حادثہ صبح چھ بجکر پندرہ منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا تھا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • سندھ کابینہ نے خواجہ سراؤں کیلیے نوکریوں کا کوٹہ مقرر کرنے کی منظوری دیدی

    سندھ کابینہ نے خواجہ سراؤں کیلیے نوکریوں کا کوٹہ مقرر کرنے کی منظوری دیدی

    کراچی: سندھ کابینہ نے سرکاری اداروں میں خواجہ سراؤں کیلئے0.5 فیصد نوکریوں کا کوٹہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے خواجہ سرا کمیونٹی کو سرکاری نوکریوں کی درخواست کیلئےکاغذات تیار رکھنےکی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ایم ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، صوبائی وزرا، مشیر، آئی جی اور دیگرافسران نے شرکت کی۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں امن و امان پر بریفنگ، خواجہ سراؤں کی سرکاری نوکریوں میں0.5 فیصدکوٹہ، امن ہیلتھ سروس، انجرڈ پرسن کمپلسری میڈیکل ٹریٹمنٹ ایکٹ، انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ایکٹ کی منظوری، متبادل اور پائیدار انرجی پالیسی سمیت دیگر امور شامل تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: تھر کول اور گھرانو ڈیم کے متاثرین کے لیے معاوضے کی منظوری

    انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کلیم امام نے کابینہ کو سیکورٹی صورتحال اور محکمہ پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کےخلاف2018 میں 6 اور رواں سال ایک احتجاج ہوا، اغوا کےواقعات میں87 فیصد کمی آئی ہے جب کہ کرائم انڈکس میں کراچی 2014 میں چھٹے اور 2019 میں70ویں نمبرپرہے۔

    آئی جی سندھ نے بتایا کہ 2018میں 0.74 کلو گرام آئس ریکور کی گئی جب کہ 2019 میں 132 کلو آئس برآمد کی گئی، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں اتنی تعداد میں آئس کا ملنا تشویشناک ہے، آئس کا نشہ ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے بڑا نقصان ہے۔ وزیراعلیٰ نے آئس فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم دیتے ہوئےاسٹریٹ کرائم پرمزید کنٹرول کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے سوال کیا کہ کیا میں نے کبھی کسی کو لگانے کی سفارش کی؟ میں پولیس میں کبھی سفارش نہیں کرتا، ہماری زیرو مداخلت ہے تو بہترین امن و امان کی صورتحال چاہیے، نشہ آور چیزیں بکنے پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کیخلاف کارروائی ہوگی جب کہ اچھے پولیس افسران کو ایوارڈ دیے جائیں گے۔

    دوران اجلاس سندھ کابینہ نے خواجہ سراؤں کیلیے نوکریوں کا کوٹہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ خواجہ سراؤں کیلئے0.5 فیصد نوکریوں کا کوٹہ مقررکیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے خواجہ سرا کمیونٹی کو مین اسٹریم میں لینا ہے میں خواجہ سراؤں کو معاشرے کے کارآمد لوگ بنانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے خواجہ سرا کمیونٹی کوسرکاری نوکریوں کی درخواست کیلئے کاغذات تیاررکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خواجہ سرا کمیونٹی کو تعلیم پر بھی توجہ دینی ہے۔

    سندھ کابینہ نے ’’امل عمر‘‘ ایکٹ 2019 کے رولز کی بھی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے ایکٹ کی منظوری پر کہا کہ دوسرےاسپتال منتقل کرنے پربچی زندگی کی بازی ہارگئی، میڈیکو لیگل ایشوز پرکسی کی زندگی چھیننےکی اجازت نہیں دےسکتے، سندھ حکومت فنڈ قائم کرے گی جس سے زخمی افراد کا علاج ہوگا۔

    سندھ کابینہ میں گندم کی 19- 2020میں قیمت کےمعاملےپرغور کیا گیا اور پی اےایس ایس سی او سےایک لاکھ ٹن گندم خریدنےکی منظوری دے دی گئی ۔ اس حوالے سے وزیر خوراک، سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری خوراک پر مشتمل کمیٹی قائم تشکیل دی گئی جو خوراک کے مالی مسائل پر غور کرے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں آٹے کی قیمت میں کمی لانا چاہتا ہوں ہم کم سے کم غریب عوام کو روٹی توسستی دیں۔

    اجلاس میں سندھ انسٹیٹوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ایکٹ2019منظور کیا گیا۔ انسٹیٹیوٹ کےسیٹلائٹس دیگر شہروں میں بھی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    واضح رہے کہ رواں سال 25 اپریل کو ہونےو الے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تھر کول فیلڈ اور گھرانو ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ دینے کی منظوری دی گئی تھی۔ مذکورہ علاقوں کے متاثرین کی تعداد 575 ہے اور ہر متاثرہ خاندان کو ایک لاکھ سالانہ معاوضہ دیا جائے گا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ سےانٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سےانٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کی ملاقات

    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کامرس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اخبار فروش کے بیٹے انس حبیب نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے طالب علم کو کتاب تحفے میں دی۔

    تفصیلات کے مطابق کامرس انٹرمیڈیٹ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے ہونہار طالب علم انس حبیب کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے انس حبیب کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے انس حبیب کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ہو تو آپ بلا جھجک مجھے فون کر سکتے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے طالب علم کا موبائل نمبر لیا اور سندھ کی معیشت پر کتاب طالب علم انس کو تحفے میں دی جبکہ وزیراعلیٰ نے انس کے والد محمد حبیب کو وزیراعلیٰ ہاؤس کی شیلڈ بھی پیش کی۔

    ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ سندھ، انس حبیب اور ان کے والد کے ہمراہ لی گئی سلیفی بھی شیئر کی۔

    یہ بھی پڑھیں: انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان، اخبار فروش کا بیٹا بازی لے گیا

    یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کامرس ریگولر گروپ سال دوم 2019 کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں انس حبیب 88 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔

    رزلٹ کے مطابق دوسری پوزیشن لینے والے مزمل احمد نے 87 فیصد نمبرز حاصل کیے اسی طرح اروبہ محمد 86 فیصد نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آئیں۔

    انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق امتحانات میں 4 ہزار 321 طلبا نے حصہ لیا جن میں سے کامیابی کا تناسب 30 فیصد ہی رہا۔

  • سندھ حکومت کے کچرا اٹھانے کے دعووں کی قلعی کھل گئی

    سندھ حکومت کے کچرا اٹھانے کے دعووں کی قلعی کھل گئی

    کراچی: سندھ حکومت کے شہرقائد سے کچھرا اٹھانے کے بلندبانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کے دعووں کا بھی پول کھل گیا، کراچی سے صرف 25 فیصد کچرا اٹھایا گیا۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر کا صرف25 فیصد کچرا اٹھایا جاسکا، جبکہ صفائی مہم کے دوران وزیراعلیٰ نے 70 فیصد کچرا اٹھا نے کا دعویٰ کیا تھا۔

    سندھ حکومت 600 ملین روپے استعمال کرکے شہر کو صرف 25 فیصد صاف کرسکی، جس سے سندھ سرکار کے سترفیصد کچرا اٹھانے کے دعووں کی قلعی کھل گئی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ہماری کچرا مہم سے کراچی میں کافی حد تک فرق نظر آرہا ہے، 70 فیصد کچرا ان ڈسٹرکٹ سے اٹھایا جہاں سے کچرا نہیں اٹھ رہا تھا۔

    ہماری کچرا مہم سے کراچی میں کافی حد تک فرق آیا، وزیراعلیٰ سندھ

    مراد علی شاہ کے مطابق ڈپٹی کمشنرز سے کہا تھا جہاں کچرا نظر آئے اسے اٹھانا ہے، کئی جگہ پر کچرا ہے مگر کچھ ڈسٹرکٹ میں اٹھایاہی نہیں جارہا، 3لاکھ ٹن سے زائدکچرالینڈ فل سائٹ پر پہنچ چکا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کچھ دن پہلے وفاق کی طرف سے ایک کچرا مہم چلی تھی، انھوں نے کلیم کیا کہ ڈیڑھ لاکھ کچرا اٹھایا ہے ، لینڈ فل سائٹ پر کچرے کا وزن ہوتا ہے ، اطلاع کے مطابق انکےکلیم کے برعکس 15ہزارٹن آیا۔

  • ہماری کچرا مہم سے کراچی میں کافی حد تک فرق آیا،  وزیراعلیٰ سندھ

    ہماری کچرا مہم سے کراچی میں کافی حد تک فرق آیا، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری کچرا مہم سے کراچی میں کافی حد تک فرق نظر آرہا ہے، 70 فیصد کچرا ان ڈسٹرکٹ سے اٹھایا جہاں سے کچرا نہیں اٹھ رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے لیاقت علی خان کی برسی کے  موقع پر مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا شہید ملت لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں، شہید ذوالفقار علی بھٹو ان کےویژن کولیکر آگے بڑھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئین کے برعکس کوئی بھی کام نہیں ہونےدیں گے ، یہ لوگ آئین توڑنے پر بضد ہیں تو اس کی سزا وہ جانتے ہیں، گورنرسندھ کا وفاق سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،  گورنرایک بار سندھ کا بن جائے تو وہ سندھ کا ہوجاتا ہے ، گورنرصاحب کونیسپاک معاملے کا پورا علم نہیں ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا ڈپٹی کمشنرز سے کہاتھا جہاں کچرانظرآئے اسے اٹھانا ہے، کئی جگہ پر کچرا ہے مگر کچھ ڈسٹرکٹ میں اٹھایاہی نہیں جارہا، 3لاکھ ٹن سے زائدکچرالینڈ فل سائٹ پر پہنچ چکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے وفاق کی طرف سے ایک کچرامہم چلی تھی ، انھوں نے کلیم کیا کہ ڈیڑھ لاکھ کچرا اٹھایا ہے ،  لینڈ فل سائٹ پر کچرے کا وزن ہوتا ہے ، اطلاع کے مطابق انکےکلیم کے برعکس 15ہزارٹن آیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا  میں بھی خود کچرا نہیں اٹھارہا،انتظامیہ کی مدد سے اٹھارہاہوں ، 70فیصد کچرا ان ڈسٹرکٹ سےاٹھایا جہاں سے کچرانہیں اٹھ رہاتھا، ہماری کچرامہم سے کراچی میں کافی حد تک فرق نظرآرہاہے۔

    کتوں کےکاٹےکی ویکسین کی فراہمی سےمتعلق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  کتےکےکاٹےکی ویکسین موجود ہے سپلائی کررہےہیں۔

    مزید پڑھیں : کتے کو مارنے والے اناڑی پولیس اہلکار نے بچی کو زخمی کردیا

    یاد رہے کہ پانچ دن قبل کراچی کے علاقے قائد آباد میں کتے کو مارنے والے اناڑی پولیس اہل کار نے بچی کو زخمی کر دیا تھا، کتے نے بچوں پر حملہ کیا تو نامعلوم پولیس اہل کار نے اس پر گولی چلائی جس سے کتا تو مر گیا لیکن گولی واپس ہو کر بچی کو بھی لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ حکومت نے بڑھتی اموات کے پیش نظر صوبے بھر میں کتا مار مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر سمیت تمام بلدیاتی کونسلرز کو آوارہ کتے پکڑنے کا ٹاسک دیا تھا۔

  • کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں میں صفائی کی صورت حال کا جائزہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں میں صفائی کی صورت حال کا جائزہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ الیکٹرونک مارکیٹ پر گاڑی سے اترے اور روڈ پر کچرا دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سعید غنی اور مرتضی وہاب کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ جو دکان دار روڈ پر کچرا پھینکے اس کےخلاف کاروائی کریں ، کوڑا دان رکھے ہیں تو کچرا روڈ پر کیوں پھینک رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ الیکٹرونک مارکیٹ پر گاڑی سے اترے اور روڈ پر کچرا دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 ستمبر کو وزیراعلیٰ سندھ نے صفائی مہم کے سلسلے میں گلشن اقبال بلاک 6 کا دورہ کیا تھا جہاں دورے کے موقع پر کچرے کو ڈمپنگ کرنے کے لیے ٹرک میں بھرا گیا تھا جس کو ڈمپنگ پوائنٹ پر جا کر خالی کرنا تھا لیکن جیسے ہی وزیراعلیٰ علاقے کا دورہ ختم کرکے وہاں سے روانہ ہوئے تو کچرے سے بھرا ٹرک عملے نے دوبارہ اسی جگہ پر سڑک کنارے پھینک دیا تھا۔

    مراد علی شاہ نے کراچی صفائی مہم کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا، لوگوں سے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت بھی جاری کیں تھی۔

  • سڑک پر کچرا پھینکا تو عمارت اور دکان سیل کردوں گا، وزیراعلیٰ سندھ کی وارننگ

    سڑک پر کچرا پھینکا تو عمارت اور دکان سیل کردوں گا، وزیراعلیٰ سندھ کی وارننگ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وارننگ دی ہے کہ سڑکوں پر کچرا نظر آیا تو عمارت اور دکان کو سیل کردوں گا اور ہدایت کی لوگوں کو کچرا سڑکوں پر نہ پھینکنے کیلئے پابند کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کچرا اٹھانے پرجائزہ اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کچھ لوگ خواہ مخواہ صفائی مہم پر تنقید کر رہے ہیں، ایسٹ ضلع میں میڈیا کو مکمل بریفنگ دیں، گڈاپ یوسی 31 میں ہمیشہ مسئلہ رہاہے، اس علاقے کو بھی صاف ستھرا رکھیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے وزرا کو علاقوں کی صفائی کی مانیٹرنگ بہترکرنےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا ڈی سیز کمیونٹی کو مشغول کریں تاکہ صفائی روزانہ کا معمول بنے، جہاں سے بھی صفائی ہو یوسی چیئرمین ان کو اون کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی میں 280کچرا کنڈیاں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا جہاں گٹر ابل رہے ہیں واٹر بورڈ فوری صفائی کرے اور ڈی سیز صفائی کے ساتھ انسدادپولیو مہم میں بھرپور حصہ لیں، ڈی سی ساؤتھ درخت لگانے کی مہم شروع کریں، مجھے ضلع جنوبی مکمل طور پر صاف چاہئے۔

    اجلاس میں مراد علی شاہ نے ڈی سی ساؤتھ کونکاسی آب کےنالے صاف کرنےکی ہدایت کی اور لیاری میں گٹرکی صفائی ،نکاسی آب کیلئے واٹربورڈ کو ہدف دے دیا اور کہا ضلع جنوبی میں کمرشل ایریا ہیں، کچرا سڑکوں پر نہ پھینکنے کیلئے پابند کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر مٹی بھی نظر نہیں آنی چاہئے، میں شہر کے دورے پر نکلوں گا، سڑکوں پرملبہ نظر آیا تو عمارت کو سیل کردوں گا، دکاندار اپنی دکان کے سامنے ڈسٹ بن رکھیں اور کی کمشنر کو ہدایت کی سڑک پر کچرا پھینکیں گے تو دکان کو سیل کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی صفائی کے ساتھ تجاوزات بھی ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ڈی ایم سیز اپنی فرنٹ اینڈ صفائی کا کام جاری رکھیں، ڈی سی ویسٹ نے بتایا کہ 90 فیصد جمع شدہ کچرے کو ضلع سینٹرل سے اٹھا چکے ہیں، ڈی ایم سی ویسٹ والےصفائی کا کام نہیں کر رہے، 62000 سے 50000 ٹن کچرا لینڈفل سائٹ بھیج چکے۔

    وزیر پی ایچ ای شبیر بجارانی نے کہا ڈی ایم سی ویسٹ بالکل تعاون نہیں کر رہا، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو ڈی ایم سی ویسٹ کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔