Tag: وزیراعلیٰ سندھ

  • چھ ستمبرکا دن ہمیں یاد دلاتا ہے پاک فضائیہ کتنی اہم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    چھ ستمبرکا دن ہمیں یاد دلاتا ہے پاک فضائیہ کتنی اہم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرپرپاکستان کا مؤقف واضح ہے ہم سب متحد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں مسرور بیس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ بہترین صلاحیتوں کی فورس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر 1965 کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے پاک فضائیہ کتنی اہم ہے، ایم ایم عالم نے 5 بھارتی طیارے گرائے تھے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پلواما واقعے کے بعد بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپرپاکستان کا مؤقف واضح ہے ہم سب متحد ہیں، انشااللہ کشمیربنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد، وزیراعلیٰ سندھ نے نعرہ لگایا۔

    ملک بھرمیں یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

    یوم دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

    شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

  • اسکول کے پول میں بچے کی ہلاکت: وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی

    اسکول کے پول میں بچے کی ہلاکت: وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نجی اسکول کے سوئمنگ پول میں بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا، انہوں نے کمشنر کراچی، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول سے الگ الگ رپورٹیں طلب کرلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں حبیب ایجوکیشن سینٹر کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے بچے کی ہلاکت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دی۔

    انہوں نے متعلقہ حکام سے دریافت کیا کہ واقعہ کیسے پیش آیا؟ بچہ سوئمنگ کررہا تھا یا گر کرجاں بحق ہوا؟ رپورٹ تمام پہلوؤں کو دیکھ کر تیار کی جائے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی مقدس حیدر نے صحافیوں کو بتایا کہ عثمان کو سوئمنگ پول میں غوطے کے فوری بعد نکالنے کا بیان غلط ہے، انسٹرکٹر نے عثمان کو3سے5سیکنڈ میں باہر نکالنے کا بتایا تھا، عثمان کو ڈوبنے کے تقریباً4سے5منٹ بعد باہر نکالا گیا، جس وقت عثمان ڈوبا اس وقت کوئی انسٹرکٹر موجود نہیں تھا۔

    ایس ایس پی نے مزید کہا کہ بچے کے ڈوبنے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی، اسکول انتظامیہ نے بغیر پولیس کو اطلاع دیے بچے کو اسپتال منتقل کیا، بچے کو جب اسپتال منتقل کیا گیا وہ جاں بحق ہوچکا تھا، ابھی تک پولیس نےباقاعدہ تفتیش کاآغازنہیں کیا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے نجی اسکول کا سوئمنگ پول ننھے طالب علم کی زندگی نگل گیا، حادثہ پی آئی ڈی سی کے قریب واقع کیمپس میں پیش آیا، 11 سالہ طالب علم عثمان چھٹی جماعت کا طالب علم تھا۔

    طالب علم عثمان کی لاش ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس نے نجی اسکول کے دو سوئمنگ ٹرینرز کو حراست میں لے لیا، زیر حراست ٹرینر کے مطابق عثمان سوئمنگ چیمپئن تھا۔

    زیر حراست ٹرینر کا کہنا ہے کہ عثمان نے ڈائیو ماری اور 5 سے 6 سیکنڈ تک اوپر نہیں آیا، سوئمنگ پول میں جاکر عثمان کو پانی سے اوپر لے کر آئے اور فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی، نجی اسکول کے سوئمنگ پول میں طالب علم ڈوب کر جاں بحق

    پولیس نے دو سوئمنگ انسٹرکٹرز کو حراست میں لے لیا اور والد کی مدعیت میں پرنسپل، انتظامیہ اور دو سوئمنگ انسٹرکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • سرکاری محکمےعوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں، وزیراعلیٰ سندھ

    سرکاری محکمےعوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تین سال سے ایک پوسٹ پر کام کرنے والے افسران کو ہٹانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، اٹارنی جنرل سلمان، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سیکریٹری سروسز نوید شیخ، سیکریٹری صحت اور وزیراعلیٰ سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری فیاض جتوئی بھی موجود تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں تین سال سے ایک پوسٹ پر کام کرنے والے افسران کو ہٹانے کی ہدایت کی، فیصلہ بہترگورننس، اداروں کی کارکردگی کو بہترکرنے کے پیش نظرکیا گیا۔

    مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری کواداروں کو بہتربنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکمےعوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں بہتر کارکردگی کے لیے لوکل گورنمنٹ میں اچھے افسران کوتعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کے فور منصوبے کی تکمیل ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے: مراد علی شاہ

    ‌یاد رہے کہ رواں سال 29 جون کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کے فور منصوبےکی تکمیل ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

  • کشمیری 72 سالہ تشدد سے نہیں ڈرے، آئینی ترمیم سے کیا ڈریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    کشمیری 72 سالہ تشدد سے نہیں ڈرے، آئینی ترمیم سے کیا ڈریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ساری جماعتیں ایک ہو کر کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

    کراچی میں پیپلزپارٹی کی کشمیر یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کشمیری 72 سالہ تشدد سے نہیں ڈرے، آئینی ترمیم سے کیا ڈریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ م شہیدذوالفقار بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مجاہد ہیں، بھارت کو بتانا چاہتا ہوں پوری قوم ایک ہے، ہم سب مل کر بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

    خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کشمیر کیلئے پورا پاکستان اکٹھا ہوا ہے، تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، بلاول بھٹو کی ہدایت پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ ریلی میں سیاسی جماعتوں نے شرکت کرکے ثابت کیاہم سب ایک ہیں، مودی نے انتخابات میں کامیابی کے بعد کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔

    کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: آرمی چیف

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی اپنے کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہیں، کشمیری 72 سالہ تشددسےنہیں ڈرے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت چھن جانے سے بھی نہیں ڈیں گے بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ یوم آزادی پر پاکستانی قوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکال رہی ہے، ہر طرف پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے ہیں۔

  • 188 ملی میٹر بارش ہو تو مسائل کھڑے ہوتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

    188 ملی میٹر بارش ہو تو مسائل کھڑے ہوتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

    حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اتنی برسات میں ہم نہیں کہہ سکتے پانی نہیں ٹھہرے گا، سی ای اوحیسکو کو نظام درست کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 188 ملی میٹر بارش ہو تو مسائل کھڑے ہوتے ہیں۔

    انہون نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں 188 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پمپنگ اسٹیشن بند ہوئے، اتنی برسات میں ہم نہیں کہہ سکتے پانی نہیں ٹھہرے گا۔

    وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سی ای اوحیسکو کو نظام کو درست کرنے کی ہدایت کی ہے، انتظامیہ والوں کو ہدایت کی ہے رین ایمرجنسی میں موجود رہا جائے۔

    کراچی، بارش کے دوران مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق، 6 افسران معطل

    مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کوتاہیاں ضرور ہوئی ہیں، اس کو بعد میں دیکھیں گے، کمشنر حیدرآباد کو کہا ہے حیسکو چیف کو اپنے دفتر میں بٹھائیں، نالوں سے جہاں پانی جاتا تھا وہاں تجاوزات قائم ہوچکی ہیں۔

    خیال رہے کہ حیدرآباد اور سندھ کے مختلف شہروں سمیت کراچی میں بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے دوران مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے اور رین ایمرجنسی میں غفلت برتنے پر 6 افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

  • مریم نواز نے ویڈیو اس کی فراہم کی جو14 کیسز میں مطلوب ہے، حلیم عادل شیخ

    مریم نواز نے ویڈیو اس کی فراہم کی جو14 کیسز میں مطلوب ہے، حلیم عادل شیخ

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ویڈیو اس کی فراہم کی جو 14 کیسز میں مطلوب ہے، اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بڑی تقریریں کر رہے ہیں، نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فاٹا قومی دھارے میں آیا تب بلاول بھٹو زرداری کو پشتون یاد آگئے، راؤ انوار پشتونوں کوقتل کررہا تھا تو بلاول بھٹو کہاں تھے؟۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو لاڑکانہ، رتو ڈیرو جانا چاہیے جہاں ایڈز پھیل چکا، معصوم مررہے ہیں، صحت کی سہولیات کیوں نہیں دی جاتیں، رتوڈیرو میں 903 متاثرہ بچے ہیں، ٹریٹمنٹ سینٹر بھی بحال نہیں ہوا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہمارے چیمپئن وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ٹوپی ڈراما شروع کر دیا ہے، 11 سال بعد وزیراعلیٰ کوکراچی کا خیال آیا ہے کہ پانی دیا جائے۔

    حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی تھر کے معصوم بچوں سے ٹوپی ڈراما کرنے آگئے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں سندھ پولیس ایکٹ 2002 کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس آج شام وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا۔

    اجلاس میں سندھ پولیس ایکٹ 2002 کا جائزہ لیا جائے گا، حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ایکٹ کو بحال کیا جائے گا۔

    سندھ پولیس ایکٹ 2002 سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں نافذ کیا گیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی نے اس پولیس ایکٹ کو قانون سازی سے ختم کر دیا تھا۔

    سندھ پولیس ایکٹ 2002 کے تحت پولیس حکومت کے تابع ہوگی، ایکٹ کے تحت تقرریوں و تبادلوں کا اختیار سندھ حکومت کو ہوگا۔

    ضلع پبلک سیفٹی کمیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، پبلک سیفٹی کمیشن سیکریٹری کی تعیناتی سندھ حکومت کرے گی، پولیس مقدمہ درج کرنے کی منظوری سیفٹی کمیشن سے لینے کی پابند ہوگی۔

    سندھ حکومت پولیس ایکٹ 2002 میں معمولی ترامیم بھی کرے گی، کابینہ کی منظوری کے بعد ایکٹ سندھ اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چار دن قبل سندھ ہائی کورٹ کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک ماہ میں پولیس رولز اور ایکٹ بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے ایک ماہ میں پولیس رولزاورایکٹ بنانے کی یقین دہانی کرا دی

    وزیراعلیٰ سندھ نے ایک ماہ میں پولیس رولزاورایکٹ بنانے کی یقین دہانی کرا دی

    کراچی: سندھ پولیس میں عدالتی فیصلے کے مطابق اصلاحات نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت میں قابل لوگ ہیں توایکٹ کے ساتھ رولزکیوں نہیں بنا دیتے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں عدالتی فیصلے کے مطابق اصلاحات نہ کرنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک ماہ میں پولیس رولزاورایکٹ بنانے کی یقین دہانی کرا دی، اے جی سندھ نے وزیراعلیٰ کی یقین دہانی سے متعلق عدالت کوآگاہ کردیا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی یقین دہانی پریقین نہیں کیونکہ ان کی بد نیتی واضح ہوچکی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت میں قابل لوگ ہیں توایکٹ کے ساتھ رولزکیوں نہیں بنا دیتے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پولیس رولزکا معاملہ اسمبلی چلا گیا تو وہی ہوگا جو پہلے ہوتا آیا ہے، سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی آئی جی سندھ بھی نہیں کرسکتے۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 9 جنوری اور22 مارچ کو کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔
    اے جی سندھ نے کہا کہ نیا پولیس ایکٹ بنانے کی کمیٹی میں آئی جی سندھ بھی شامل ہیں۔

    درخواست گزارکے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کمیٹی نےعدالتی فیصلے کے مطابق قانون سازی سے انکارکردیا، کابینہ کمیٹی میں امتیازشیخ، شبیربجارانی، عبدالکبیرقاضی شامل ہیں۔

    وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیا سندھ حکومت کے 2 وزرا سندھ ہائی کورٹ کوبتائیں گے کیا کرنا ہے؟ اے جی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت بند کمرے میں پولیس معاملے پرقانون سازی نہیں کررہی۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کی گئی تھی، سپریم کورٹ نے فیصلے میں حکومت سندھ کوکوئی ہدایت جاری نہیں کی۔

    عدالت نے سندھ حکومت کو14مئی کو قانون بنا کررپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے نیب کواپنےتمام اثاثوں کی مکمل چھان بین کی دعوت دے دی

    وزیراعلیٰ سندھ نے نیب کواپنےتمام اثاثوں کی مکمل چھان بین کی دعوت دے دی

    راولپنڈی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نیب کواپنےتمام اثاثوں کی مکمل چھان بین کی دعوت دے دی اور تفتیشی عمل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تفتیش کاعمل اچھےماحول میں ہوا، نیب کے تفتیشی عمل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    مرادعلی شاہ نے نیب ٹیم کواپنےتمام اثاثوں کی مکمل چھان بین کی دعوت دیتے ہوئے کہا بات چیت چلی تو تھوڑی طویل ہوگئی تھی، جےآئی ٹی رپورٹ پر چیف جسٹس نے بھی ریمارکس دیئےتھے، چیف جسٹس نے بلاول، میرانام ای سی ایل سےنکالنےکاحکم دیاتھا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا پیچھے جو کچھ ہورہا ہے وہ بالکل ناکام ہوگا، نوری آباد پائپ لائن،ٹرانسمیشن لائن سےمتعلق سوالات پوچھےگئے، نیب حکام کو تھر کےدورےکی دعوت دی۔

    نیب حکام کو تھر کےدورےکی دعوت دی

    انھوں نے مزید کہا نیب کی تفتیش میں مزہ آرہاتھا،نیب کے تمام سوالات کے جوابات دےدیےہیں، سازشیں کرنے سے کوئی کسی کوروک نہیں سکتا لیکن وہ ناکام ہوگا۔

    مرادعلی شاہ کا کہنا تھا جےآئی ٹی پڑھیں توصاف لگتاہےمیرانام زبردستی ڈالاگیا، مجھ پرشک تھا تو جےآئی ٹی میں بلاتے وہاں بھی جواب دیتا، نیب تفتیش پرکچھ نہیں کہوں گا،نیب ٹیم سے سیکھا، کچھ سکھایا۔

     جےآئی ٹی پڑھیں توصاف لگتاہےمیرانام زبردستی ڈالاگیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا اسپیکرسندھ اسمبلی کےگھرپرچھاپہ ماراگیاتھا، چیئرمین نیب سےدرخواست کی اس چھاپے کی تحقیقات کرائیں، نیب کودیئےگئےاپنےجواب سےمطمئن ہوں، نیب کی جانب سےابھی مجھےدوبارہ بلانےکانہیں کہاگیا۔

    شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کی نیب طلبی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کلچر کے لحاظ سے خواتین کو پیشیوں پر بلانا اچھی روایت نہیں، درخواست کی سوالنامہ بھجوا دیا کریں خواتین جواب دے دیا کریں گی۔

    نشوا کے سے متعلق مرادعلی شاہ نے کہا نشوا کے والدکو دھمکیوں کے معاملے پر ایس پی معطل کردیاگیا ہے، آج کل اختیارات پولیس کے پاس ہیں، میں اس کو معطل کروں گا، جو ایس پی کومعطل نہ کرے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کا نوٹس

    وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کا نوٹس

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر میں میٹرک کے امتحانات میں طلبا کی جانب سے نقل کرنے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تعلیمی بورڈ کے کنٹرولرامتحانات کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے وزیراعلی سندھ کی ہدایات پر سکھر ریجن میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور دیکھا کہ چند مراکز میں میٹرک کے امتحانات کے دوران طلبا کھلم کھلا نقل کرنے میں ملوث پائے گئے۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے وزیراعلی سندھ کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ چند امتحانی مراکز میں نہ صرف یہ کہ نقل ہورہی تھی بلکہ مصدقہ رپورٹس ہیں کہ سکھر تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے سوالیہ پیپر بھی امتحانات شروع ہونے سے قبل آﺅٹ ہوئے ہیں۔

    وزیراعلی سندھ نے صوبائی وزیر تعلیم کی رپورٹ پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سکھر کے کنٹرولر امتحانات عبدالسمیع سومرو کو معطل کردیا اور کنٹرولر امتحانات سکھر کا چارج ڈپٹی کنٹرولر آف امتحانات کو دے دیا اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    مراد علی شاہ نے تمام تعلیمی بورڈز کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے امتحانی نظام کو مستحکم بنائیں نہیں تو تعلیمی بورڈ ز کے متعلقہ افسران کے خلاف بھی اسی طرح کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوچکا، امتحانات کے پہلے روز ہی بوٹی مافیا نے اپنا کام دکھاتے ہوئے گھوٹکی، سکھر اور بدین میں پرچے شروع ہونے سے قبل واٹس ایپ پرشیئر کردیے۔