Tag: وزیراعلیٰ سندھ

  • کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کااجلاس شروع

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کااجلاس شروع

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدرات سندھ کابینہ کا اجلاس جاری ہے،جس میں صوبے کی امن وامان کی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی جائےگی۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں منظوروسان،محمدعلی ملکانی،میرہزارخان بجارانی سمیت ڈاکٹرعبدالقیوم سومرو،غلام شاہ جیلانی اوردیگربھی شریک ہیں۔

    اجلاس میں شرکت کےلیےمشیروں اورمعاونین کوتحریری طورپرآگاہ نہیں کیاگیا،مشیروں اورمعاونین کواجلاس میں شرکت کےلیے فون پرآگاہ کیاگیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس کے ایجنڈے میں چھٹی خانہ اورمردم شماری کیسےکرائی جائے،رینجرزکوپولیس کےخصوصی اختیارات میں توسیع کی جائےیانہیں،اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا جائےگا۔

    سندھ کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں دینی مدارس کی ازسرنورجسٹریشن سےمتعلق ترمیمی بل اور ساتویں قومی مالیاتی ایوارڈکامعاملہ بھی اجلاس میں زیربحث ہوگا۔

    اجلاس میں :اسلحہ لائسنس پرپابندی ختم کرنےکامعاملہ بھی زیرغورہےاس کے علاوہ 26سےزائدترامیمی بل بھی سندھ کابینہ اجلاس کےایجنڈےمیں شامل ہیں۔

    واضح رہےکہ صوبائی حکومت کی درخواست پر سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن آخری مرتبہ 18 اکتوبر 2016 کو جاری کیا گیا تھا۔جس میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کی گئی تھی۔

  • کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کیلیے وزیراعلیٰ سندھ متحرک ہوگئے

    کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کیلیے وزیراعلیٰ سندھ متحرک ہوگئے

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے پینتالیس ملین روپے کی فیزیبلیٹی رپورٹ بنانے کی منظوری دےدی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات کو وفاقی حکومت سے خودمختار ضمانت لینے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کراچی سرکلرٹرین کاپہیہ گھمانے کیلئے متحرک ہوگئے، مراد علی شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے کے سرکل پر قبضہ مافیا سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ تین سو ساٹھ ایکڑ کے ٹریک پر محیط ٹریک میں سے سڑسٹھ ایکڑ پرتجاوازت قائم ہوئی ہیں۔ پانچ ہزار چھ سوترپن مکانات سرکتے سرکتے سرکلر ٹرین کے ٹریک پر آگئے ہیں، اس کے علاوہ دوہزار نوسو ستانوے دیگرعمارتوں کا بھی ٹریک پر قبضہ ہے۔

    وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کمشنر کو ڈی سیز کےساتھ جاکر تجاوزات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اورایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بتایا جائے کہ تجاوزات کے خاتمے میں کتنا وقت درکارہوگا؟

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی پیک میں کراچی سرکلر ریلوے شامل ہو چکا ہے لہٰذا کراچی سرکلر ریلوے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیئے۔

    یاد رہے کہ دوہزار چھ سو نو ملین ڈالر کی لاگت سے بحال ہونے والے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کیلئے تینتالیس کلومیٹر ٹریک درکار ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ کی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات

    کراچی : سابق صدرآصف زرداری کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی اسپتال جا کر ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ سندھ نےپیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے پیپلزپارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور اہم امور پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔

    اس سے قبل رات گئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم سے امراض قلب کراچی میں ملاقات کی اور مختلف سیاسی معاملات پر بات چیت کی تھی۔

    مزید پڑھیں:آصف زرداری کی ڈاکٹر عاصم سے تیسری بار ملاقات

    یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے بعد سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے یہ تیسری ملاقات تھی۔

    واضح رہےکہ ڈاکٹر عاصم حسین کوطبعیت خراب ہونے کے سبب امراض قلب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • خدا کے واسطے عوام پر رحم کریں،وزیراعلیٰ سندھ

    خدا کے واسطے عوام پر رحم کریں،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کا کہناہےکہ صوبےمیں محکمہ صحت کی صورتحال بہتر بنانے کے کیے جانے والے کاموں میں تاخیر عوام کے خلاف سازش سمجھتا ہوں۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ صحت اور ورکس اینڈسروسز کا مشترکہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی۔ انہوں نے کہا اعدادوشمار نہیں کام نظر آنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں نے ناراضگی ظاہرکی تو پانچ اسکیم کا کام ایک دن میں ہوگیا اس کا مقصد آپ کام کرسکتے ہیں لیکن کرنا نہیں چاہتے اور جو کام نہیں کرنا چاہتے محکمہ چھوڑ دیں۔

    مرادعلی شاہ کا کہناتھا کہ مجھےنہ سمجھائیں کام کیسے ہوتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ہرانجینیئر سے موبائل نمبر لیا تاکہ خود کارکردگی پوچھ سکیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے وارننگ دی کہ اگر یہی حال رہاتو ورکس ڈیپارٹ کا سارا کام ٹھیکوں پر دے دوں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اسپتالوں کا سرپرائز وزٹ کریں گے اور صفائی نہ ملی تو انتظامیہ سے صفائی کروائی جائے گی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا ترقیاتی کاموں کی رفتار پرعدم اطمینان کااظہار

    وزیراعلیٰ سندھ کا ترقیاتی کاموں کی رفتار پرعدم اطمینان کااظہار

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں سرکاری محمکوں کے ترقیاتی کاموں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر عدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئےیڈ یشنل چیف سیکریٹر ی ترقیات کو تمام محمکوں کے کاموں کی رفتار کے بارے میں فہرست پیش کر نے کا حکم دیاہے۔

    مراد علی شاہ تمام محکموں کے تر قیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نےتمام صوبائی محکموں کے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس طلب کر نے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں پہلا اجلاس آج محکمہ صحت سے متعلق ہوگا،جس میں وہ محکمہ صحت میں جاری تر قیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے یہ عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہےگا۔

    مزید پڑھیں:کراچی: شوروم مالکان کو فٹ پاتھوں سےگاڑیاں‌ ہٹانے کا حکم

    یاد رہےکہ گزشتہ روز کراچی پیکیج پر اجلاس ہوا تھاجس میں وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہاتھاکہ شہر میں کار شوروم مالکان اپنی گاڑیاں فٹ پاتھ پر کھڑی کردیتے ہیں، عوام کو فٹ پاتھ پر چلنا نصیب نہیں ہوتا۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے شہر قائد میں کار شوروم مالکان کو دوہفتوں میں شہر بھر کے فٹ پاتھوں سےگاڑیاں ہٹانے کا حکم دیاتھا۔

  • ذاتی انااور”میں“ کی روش نےملک کوبے پناہ نقصان پہنچایا،شہبازشریف

    ذاتی انااور”میں“ کی روش نےملک کوبے پناہ نقصان پہنچایا،شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہناہے کہ”ہم“ کی روش پر چلنا ہوگا،ذاتی انا اور”میں“ کی روش نےملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے لاہور میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت صوبوں کے مابین تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں دونوں وزرائے اعلیٰ نے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کےلیے ”ہم“ کی روش پر چلنا ہو گا، ذاتی انا اور ”میں“ کی روش نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان چار اکائیوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر مشتمل ہے،جب چاروں اکائیاں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا اور ہم سب نے مل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلیے کام کرنا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے نے شہباز شریف کوگلدستہ بھی پیش کیا۔

  • کیڈٹ کالج لاڑکانہ، طالب علم کو علاج کے لیے امریکا بھیجنے کی تجویز

    کیڈٹ کالج لاڑکانہ، طالب علم کو علاج کے لیے امریکا بھیجنے کی تجویز

    کراچی : استاد کے مبینہ تشدد کا شکار کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد احمد حسین کو دس رکنی میڈیکل بورڈ نے علاج کی غرض سے امریکا بھیجنے کی سفارش کر دی ہے،رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجوا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے دس رکنی میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ مرتب کرکے محکمہ صحت، حکومتِ سندھ کو ارسال کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق طالب علم پر بھاری چیز سے ضرب لگنے کے شواہد ملے ہیں جس کی وجہ سے وہ آکسیجن کی کمی کا شکار ہوگیا ہے اور دماغ کو آکسیجن نہ پہنچنے کے باعث وہ ذہنی استعداد کھو رہا ہے جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں اس لیے طالب علم کو علاج کی غرض سے امریکا بھیجا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر جنید اشرف کی سربراہی میں دس رکنی میڈیکل بورڈ نےطالب علم کا مکمل طبی معائنہ کیا اور اب تک طالب علم کے کیے جانے والے مختلف ٹیسٹ سمیت مختلف اسپتالوں میں زیر علاج رہنے کے دوران بنائی گئی تفصیلی میڈیکل رپورٹ کا بھی جائزہ لیا۔

    میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھاری چیز کی ضرب لگنے سے طالب علم کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور دماغ کی مختلف رگیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے دماغ کو آکسیجن مقررہ مقدار تک نہیں پہنچ پا رہی ہے ایسے مریض کو ہائی پو آکسی کا مریض کہا جاتا ہے۔


    واضح رہے طالبعلم محمد احمد حسین اس وقت جناح اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو کے آئیسولیشن وارڈ میں زیرِ علاج ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے بیرون ملک علاج کے لیے بھیجے جانے تک طالب علم جناح اسپتال میں ہی زیر علاج رہے گا۔

    یاد رہے محمد احمد حسین لاڑکانہ کیڈٹ کالج کا طالب علم ہے جسے شدید علالت کے باعث پہلے مقامی اسپتال داخل کیا گیا تھا طالب علم کے والد نے موقف اختیار کیا تھا کہ بچے کی علالت کی وجہ کالج کے استاد کا مبینہ تشدد ہے۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حقائق جاننے کے لیے پروفیسر جنید اشرف کی سربراہی میں دس رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔

  • عدالت نےمشیرقانون سندھ کوکابینہ اجلاس میں شرکت سےروک دیا

    عدالت نےمشیرقانون سندھ کوکابینہ اجلاس میں شرکت سےروک دیا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نےمشیرقانون مرتضی وہاب کوکابینہ اجلاس میں شرکت سےروک دیا،مرتضی وہاب کو لاکالجزکےبورڈآف گورنرز کی سربراہی سے ہٹانےکاحکم بھی جاری۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں مشیرقانون وزیراعلیٰ سندھ کے کابینہ اجلاس میں شرکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے سماعت کے دوران ریماکس دیے کہ مرتضی وہاب مشیرہیں وزیر نہیں۔کابینہ اجلاس میں شرکت کیسے کرتےرہے؟۔

    ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نےفیصلے میں لکھا کہ آئین کی رو سےمشیر کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نےمرتضی وہاب کو لا کالجزکےبورڈ آف گورنرزکی سربراہی سےبھی ہٹادیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی تھی وزیراعلی سندھ نے پانچ مشیر رکھے ہوئے جو کابینہ اجلاس میں وزرا کے اختیارات استعال کرتے ہوئے شرکت کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر درخواست گزار کو کابینہ اجلاس کی حاضری شیٹ لانے کی ہدایت کی تھی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے چھٹی کا دن عوام کیلئے مخصوص کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے چھٹی کا دن عوام کیلئے مخصوص کردیا

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو عوامی ہاؤس میں تبدیل کردیا۔ مراد علی شاہ نےچھٹی کا دن عوامی شکایتوں کےحل کیلئے مخصوص کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبے کی عوام کو ایک اورخوشخبری سنا دی گئی، مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھلوا دیئے۔

    آج مراد علی شاہ سے دادو اور جامشورو ضلع کےعام لوگوں نے ملاقاتیں کیں۔ لوگوں نے انہیں اپنے علاقے کے مسائل کے حوالے سے شکایات سے آگاہ کیا۔

    وزیرعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میراحلقہ انتخاب صرف سہون شریف نہیں پورا سندھ ہے۔ آج جوکچھ بھی ہوں عوام کی وجہ سے ہوں، ہرضلع میں جاکرعوامی شکایات سنوں گا اورانہیں حل کروں گا۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ پورے صوبے کا نمائندہ ہوں ،عہدہ عوام کی امانت ہے، اس موقع پر عام لوگوں نے مرادعلی شاہ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کاسول اسپتال کا دورہ،زخمیوں کی عیادت

    وزیراعلیٰ سندھ کاسول اسپتال کا دورہ،زخمیوں کی عیادت

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناہے کہ سانحہ نورانی کے زخمیوں میں زیادہ تعدادکراچی کے لوگوں کی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج صبح کراچی کے سول اسپتال میں سانحہ نورانی کے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ اس سانحے کے بعد شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے لیے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ کمشنرکراچی کو احکامات جاری کیے ہیں کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے جلداز جلد معلومات اکھٹی کی جا ئیں۔انہوں نے کہا کہ اہم مسئلہ افرادی قوت کا ہے جس کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاسول اسپتال میں 42 کے قریب زخمی آئے تھے ان میں سے16کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا ہے اور باقی 29افراد سے 4 سے 5افراد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    مرادعلی شاہ کا کہناتھا کہ 34 لاشوں میں سے 32 کی شناخت ہوچکی ہے جو قانونی کارروائی کےبعد ورثا کے حوالے کردی جائیں گی تاہم دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    مزید پڑھیں:درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا،65افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ احمد نورانی کے احاطے میں دھماکے کے سبب 65 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئےتھے۔