Tag: وزیراعلیٰ سندھ

  • نئے وزیراعلیٰ سندھ کا نیا دور صرف تین دن میں ہی پرانا، وزراء غائب

    نئے وزیراعلیٰ سندھ کا نیا دور صرف تین دن میں ہی پرانا، وزراء غائب

    کراچی : سندھ سیکریٹریٹ میں بیورو کریسی نے نئے وزیراعلیٰ کو الو بنا دیا، سندھ کے نئے سائیں کی نئی ٹیم تین دن میں پرانے طور طریقے اپنا بیٹھی۔ وزراء اور مشیروں کی سترہ رکنی ٹیم کی اکثریت سندھ سیکریٹریٹ میں اپنے ناموں کی تختیاں لگواکر غائب ہوگئی۔ عمارت کا ایک حصہ کباڑیئے کی دکان بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  صرف ایک دن کیلئے کیا گئے سندھ سیکریٹریٹ کانقشہ ہی بدل گیا، نئے سائیں کانیا دور محض تین دن میں ہی پرانا ہوگیا۔ نئی کابینہ کے نئے ارکان کا جوش و ولولہ وقت سے پہلے ہی ٹھنڈا ہوگیا۔

    عوامی سیکریٹریٹ عوامی نمائندوں سے تیسرے ہی روز خالی ہوگیا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی سترہ رکنی ٹیم میں سے چودہ وزراء و مشیر غائب ہیں، صرف تین نےحاضری لگائی، جام مہتاب ڈہر، شمیم ممتاز اور سعیدغنی اپنے دفاتر میں موجود رہے۔ باقی کا کسی کو کچھ نہیں پتہ کہ وہ کہاں ہیں۔

    نئی ٹیم کو واٹس ایپ کا خوف نہ نئے سائیں کی جانب سے دی جانے والی وارننگ کا ڈر ہے۔ سترہ رکنی نئی ٹیم نے پرانے وزراء مشیروں کی نام کی تختیاں اکھاڑ پھینکیں۔ بلڈنگ کا ایک حصہ کباڑیئے کی دکان کا منظر پیش کرنے لگا اس کے علاوہ چھتوں کا پلستر بھی جگہ جگہ سے اکھڑ گیا ہے،۔

    سندھ سیکریٹریٹ میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے فائلیں گلیوں میں رلنے لگیں سابق وزراء اورمشیران کی تختیاں کچرے کےڈھیر میں پھینک دی گئیں، صرف تین دن میں سندھ سیکریٹریٹ کی عمارت کا نقشہ ہی بدل گیا۔ کباڑسے بھری ٹوٹ پھوٹ کی شکار عمارت نئی سرکار کی توجہ کی منتظر ہے۔

     

  • لاڑکانہ: قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    لاڑکانہ: قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    لاڑکانہ : وزیراعلی سندھ مراد علی کاگڑھی خدا بخش میں کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نثار کھوڑو اور کابینہ کے وزراء کے ہمراہ لاڑکانہ گڑھی خدا بخش پہنچے،جہاں انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی مزار پر حاضری دی،اور فاتحہ خوانی کی.

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدابخش میں بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو سے عوام کی خدمت کا سبق سیکھا،اور اسی جذبے کے تحت عوام کے مسائل حل کریں گے.

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اپنےشہیدرہنماؤں کےاصولوں پرچلےگی،پوری کابینہ کے ساتھ عوام کی خدمت کروں گا.

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا،قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے.

    انہوں نے کہا کہ کرپشن صرف سندھ کا مسئلہ نہیں پورے پاکستان کا ہے،ماضی میں کی گئی کرپشن پر وقت ضائع نہیں کروں گا،مستقبل کے لیے ایسی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی کہ کرپشن نہ ہو.

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے میرے خلاف امیدوار نہیں کھڑا نہیں کیا،اس پر ان کا شکر گزار ہوں.

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے،آپریشن ضرب عضب میں ملٹری فورسز کا کردار بہت اہم ہے،ملٹری کی کارروائیوں سے سویلین فورس مضبوط ہوئی ہے.

    یارہےکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز لاڑکانہ میں رینجرز پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی تھی اور واقعے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا تھا.

  • سید مراد علی شاہ کی نئی صوبائی کابینہ کے اراکین کے ساتھ بلاول بھٹو سے ملاقات

    سید مراد علی شاہ کی نئی صوبائی کابینہ کے اراکین کے ساتھ بلاول بھٹو سے ملاقات

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی نئی صوبائی کابینہ کے اراکین کے ساتھ بلاول ہاوٴس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور قیادت کے اعتماد اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کارکردگی دکھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی نئی کابینہ کے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور پارٹی کسی بھی وزیر کی غفلت کو برداشت نہیں کرے گی،تمام وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے عوام کے لیے کام کریں اور ان کی تکالیف کو کم کریں،صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی رفتار کو آگے بڑہاتے ہوئے سابقہ کابینہ کے نامکمل کاموں اور منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے نئی کابینہ کے اراکین پر زور دیا کہ 18ترمیم کے بعد صوبے کو منتقل ہونے والے محکموں اور اختیارات پر عملدرآمد کے لیے مضبوط ہوم ورک تیار کیا جائے،وفاقی قابل تقسیم پول سے منصفانہ شیئر لیا جائے،عام آدمی پر بوجھ نہ ڈالنے کو اولیت دیتے ہوئے صوبائی آمدنی کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے،بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ امن امان، تعلیم اور صحت کے محکموں کے لیے زیادہ توجہ درکار ہے،کیونکہ یہ محکمے عام آدمی کی زندگی پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نو منتخب بلدیاتی اداروں کا اجتماعی دانش بھی شہری سہولیات کی بحالی کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

    قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے اراکین سندھ کابینہ کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ صوبے اور عوام کی بہتری کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے اپنی ممکنہ کوششیں ضرور لیں گے،اس موقع پر آج لاڑکانہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی گئی، چیئرمین پیپلزپارٹی، وزیراعلیٰ سندھ اور اراکین کابینہ نے شہید اہلکار کے ایصال کے لیے دعا بھی کی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ لاڑکانہ بم دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج کا انتظام کیاجائے،ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ نئی کابینہ کے اراکین صوبائی وزراء مخدوم جمیل الزماں، نثار احمد کھڑو، جام مہتاب ڈہر،سکندر میندھرو، جام خان شورو،، شمیم ممتاز، سہیل انور سیال، سید سردار شاہ، مکیش چاولا،صوبائی مشیران مولا بخش چانڈیو، سینیٹر سعید غنی، اصغر جونیجو، مرتضیٰ وہاب، معاونین خصوصی ڈاکٹر کھٹو مل، ڈاکٹر سکندر شورو،ارم خالداور اور سید غلام شاہ جیلانی شامل تھے۔

  • کراچی میں صفائی کا حکم: وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کچرے کی نذر

    کراچی میں صفائی کا حکم: وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کچرے کی نذر

    کراچی : وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کراچی بھر سے کچرا اٹھانے کا حکم بھی کچرے کی نذر ہوگیا، شہری انتظامیہ نے بات ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دی۔ دو دن گزر گئے شہر سے کچرا تو دورکی بات ایک تنکا بھی نہیں اٹھایا گیا۔

    Kachra5

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کا الٹی میٹم ختم ہونے میں صرف ایک دن رہ گیا۔ کچراسے بھرا کراچی وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کوچیلنج کررہا ہے۔


    Karachi still not cleaned of garbage despite… by arynews

    وزیراعلی سندھ کے کچرا اٹھانے کا حکم بھی کچرے کی نذر ہوگیا، گٹروں سےابلتا گندہ پانی سائیں کے سخت احکامات کو منہ چڑارہاہے۔

    Kachra2

    کراچی میں آٹھ برسوں میں بھی کچرا نہیں اٹھایا جاسکا تو وزیر اعلیٰ سندھ نے بلدیاتی حکام کو کچرا صاف کرنے کے لیے 3 دن کا الٹی میٹم دیا جس پر تاحال عمل درآمد نہ ہوسکا۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا بیان محض بیان ہی ہے کیوں کہ شہر میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست نہیں کیا گیا۔

    Kachra3

     

    دوسری جانب کچرا اٹھانے کی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ تین دن میں کچرا اٹھانا ممکن ہی نہیں۔ کیوں کہ کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کی مرمت کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے تو کچرا کیسے اٹھایا جا سکتا ہے۔

    Kachra1

    واضح ہدایات کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر موجود ہیں جس کے باعث وزیر اعلیٰ سندھ کا الٹی میٹم مذاق لگتا ہے۔

    بزرگ وزیراعلیٰ کے رعب و دبدبہ کا اندازہ کچرے سے بھرے نالوں کو دیکھ کر بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ جو باربار احکامات اور فنڈزجاری ہونے کے باوجود صاف نہ ہوسکے۔

    Kachra4

    ٹس سے مس نہ ہونے والی مشینیں دیکھ کر حقیقت معلوم ہو جاتی ہے۔ انتظامی ادارے اگر وزیراعلیٰ سندھ کی بھی نہیں سنیں گے تو کیا کراچی میں کچرا اٹھوانےکیلئے وزیراعظم کو آناہوگا؟

     

  • وزیر اعلیٰ سندھ کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد

    وزیر اعلیٰ سندھ کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے گھر آمد،وزیراعلیٰ چیف جسٹس سندھ کو ان کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ مشیر مرتضی وہاب کے ہمراہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی رہائش گاہ آمد،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ چیف جسٹس سندھ کو ان کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکبادی.

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اویس شاہ کی بازیابی میں آرمی کے کردار کو سراہتے ہیں،انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کو دہشت گردوں سے آزاد کروایا.

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہناتھا کہ پولیس،رینجرز اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداراے کوششیں کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ ہم سب کی دعائیں رنگ لائیں اور اویس شاہ باحفاظت بازیاب ہوئے.

     *ٹانک : اویس شاہ کو بازیاب کروالیاگیا،تین دہشت گرد ہلاک

    یاد رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو ٹانک کے قریب آپریشن کرکے بازیاب کرالیاگیا،آپریشن کے دوران تین دہشت گرد بھی مارے گئے.

    *اویس شاہ کے اغوامیں تحریک طالبان سے منحرف گروہ ملوث ہے،عاصم باجوہ

    ڈی جی (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ کے بیٹے کےاغوا میں تحریکِ طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیارکرنے والا گروہ ملوث تھا.

    یاد رہے کہ چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے بیرسٹراویس شاہ کو کراچی کے علاقے کلفٹن سے 20 جون کو اغوا کیا گیا تھا،اوران کی جلد از جلد رہائی یقینی بنانے کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےخصوصی ہدایات جاری کی تھیں.

    واضح رہےکہ حکومت سندھ نے اویس شاہ کے اغواء کاروں کی اطلاع دینے والے کو ایک کروڑ کی انعامی رقم دینے کا اعلان بھی کیا تھا.

     

  • وزیر اعلیٰ اور ڈی جی رینجرز کی ملاقات پرمتحدہ کا تحفظات کا اظہار

    وزیر اعلیٰ اور ڈی جی رینجرز کی ملاقات پرمتحدہ کا تحفظات کا اظہار

    کراچی : ایم کیوایم کے ترجمان نے قیام امن اور قانون کی حکمرانی کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجروں سے تعصب کی بنیاد پرانصاف اور قانون کا دہرا معیار اپنا انتہائی قابل مذمت ہے ۔

    ترجمان نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں عوام کی منتخب جماعت کے رہنماوٴں اورکارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریاں اوراندرون سندھ کے بااثر جرائم پیشہ اورکرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی سے قبل ڈی جی رینجرز کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سے اجازت لینا ناقابل فہم ہے ۔

    ترجمان نے کہا کہ ایک جانب پیراملٹری رینجرزاہلکاروں پرحملہ کرنے اور رینجرز اہلکاروں سے گنیں چھین کرانہیں رات بھریرغمال بنانے والی بااثرشخصیات کی گرفتاری کیلئے ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی جارہی ہے۔

    سنگین جرائم میں ملوث بااثر شخصیات کے گھروں پرچھاپے مارنے کے بجائے ملزمان کی حوالگی کیلئے انتہائی عاجزی سے درخواستیں کی جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب جھوٹے ، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کی بنیاد پرقائد تحریک اور ان کی بڑی ہمشیرہ کی رہائش گاہوں سمیت ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو ، علاقائی دفاتر اور کارکنان کے گھروں پر ہزاروں چھاپے مارے جاتے ہیں ۔

    ایم کیوایم کے بے گناہ  رہنماؤںٴ منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں کو گرفتارکرلیا جاتا ہے اور ان پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے جیلوں میں قید کردیا جاتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ آج بھی ایم کیوایم کے 135 کارکنان لاپتہ ہیں جنہیں انکے اہل خانہ کے سامنے گرفتارکرکے لاپتہ کردیا گیا ہے جبکہ61 شدگان کو حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے۔

    ترجمان نے کہاکہ رینجرز کی جانب سے کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں کے مہاجراکثریتی علاقوں میں کارکنان کی گرفتاری کیلئے ہزاروں چھاپے مارے گئے لیکن پاکستان بھر کے عوام اورمیڈیا کے نمائندگان گواہ ہیں کہ کسی ایک جگہ بھی رینجرز ، پولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروں کو مزاحمت کاسامنا نہیں کرنا پڑا ۔

    ایم کیوایم نے کراچی میں قیا م امن اور دہشت گرد عناصر کی بیخ کنی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہرممکن تعاون کیا لیکن ایم کیوایم کے مثبت اقدامات اور خیرسگالی کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کے بجائے قائد تحریک سے آزادی اظہار کا حق چھین لیاگیا اور آج تک ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کرکے عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

    تر جمان نے کہا کہ ڈی جی رینجرز کے اس جانبدارانہ عمل سے ثابت ہوگیا ہے کہ کراچی آپریشن کا مقصد شہر میں قیام امن اورآئین وقانون کی بالادستی نہیں بلکہ ایم کیوایم کو ختم کرنا ہے ، اسی سازشی منصوبے کے تحت صوبہ سندھ میں کراچی ، حیدرآبادکیلئے علیحدہ اور لاڑکانہ کیلئے علیحدہ قانون رائج کردیاگیاہے اور بانیان پاکستان کی اولادوں کے ساتھ تعصب اورنفرت کی بنیاد پر انصاف اور قانون کا دہر امعیار اپنایاجارہا ہے۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ اگر سندھ کے شہری عوام کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے اور انہیں انصاف سے محروم رکھنے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو پرامن مہاجروں کے جذبات پر قابو رکھنا بہت مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔

     

  • امجد صابری کے قاتلوں‌ کو ہرگز نہیں چھوڑیں‌گے، وزیراعلیٰ سندھ کی اہل خانہ کو یقین دہانی

    امجد صابری کے قاتلوں‌ کو ہرگز نہیں چھوڑیں‌گے، وزیراعلیٰ سندھ کی اہل خانہ کو یقین دہانی

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ امجد صابری کے قاتلوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے،انہیں ہر صورت ڈھونڈ نکالا جائے گا،قاتلوں کو قانون کے حوالے کرکے انہیں ضرور سزا دلوائی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بات لیاقت آباد میں واقع امجد صابری کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ امجد صابری عالمی شخصیت تھے، انہوں نے اپنی قوالی کے ذریعے اسلام اور ملک کا نام روشن کیا، ان کاکوئی نعم البدل نہیں، ہمیں ان کے قتل پر نہایت افسوس ہے،امجد صابری عالمی شخصیت تھے، انہوں نے اپنی قوالی کے ذریعے اسلام اور ملک کا نام روشن کیا، ان کاکوئی نعم البدل نہیں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ امجد صابری نے پاکستان، سندھ اور کراچی کا مثبت امیج اجاگر کیا، ہمیں ان کے جانے کا غم ہے ، میں امجد کو اپنے بھائیوں کی طرح سمجھتا ہوں، امجد صابری سیاست میں نہیں تھے، وہ قوالی کے ذریعے اسلام کو پھیلانے میں مگن رہے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت عطا کرے۔

    امجد صابری کے اہل خانہ کی امداد سے متعلق انہوں نے کہاکہ لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد دی جائے گی، یہ امداد کچھ بھی نہیں لیکن اہل خانہ کے لیے ایک سہارا ہے، قابلیت کے مطابق ان کے بچوں کو نوکری فراہم کریں گے اور بچوں کے تعلیمی اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ان کے مرتبے اور خدمات کی مناسبت سے یہ کچھ بھی نہیں ہے تاہم جو ہوسکا وہ کریں گے۔

  • کورکمانڈر کراچی کی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات

    کورکمانڈر کراچی کی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات

    کراچی: کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کی بازیابی پر بھی گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے یکے بعد دیگرے واقعات کے بعد ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کی امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔

    ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں امن وامان کی صورتحال ،حالیہ دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کے محرکات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغوا سے متعلق بات چیت بھی ہوئی۔

    اجلاس میں مربوط تحقیقاتی عمل کافیصلہ بھی کیا گیا، اس موقع پر تمام سیکیورٹی اداروں کے باہمی تعاون سے اویس شاہ کی بازیابی پر بھی گفتگو ہوئی ۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردی،عسکری ونگ کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی، شہریوں کےجان ومال کاتحفظ ہرقیمت یقینی بنایاجائے گا۔

    اس سے قبل کراچی میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرنے سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس منعقد

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس منعقد

    کراچی :شہر قائد کے امن وامان سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر اعلی نے اویس شاہ کے مبینہ اغوا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا، اجلاس میں اکیس رمضان کو یوم علی کے موقع پر سیکوریٹی انتظا مات کا بھی جا ئزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ ،چیف سیکریٹری، ڈی جی رینجرز اور مشیرقانون بھی شریک تھے، آئی جی، ڈی جی رینجرز اورانٹیلی جنس اداروں نے وزیراعلیٰ سندھ کوشہر میں امن وامان اور اویس شاہ کی بازیابی کیلئے کی جانے والی کوششوں پر بریفنگ دی ۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی ہر طرح سے انکوائری کی ہدایت دی،قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیا یہ اغوابرائے تاوان ہے،یا دہشت گرد عدالتوں پراثرانداز ہونا چاہتے ہیں، اجلاس میں یوم علیٰ کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔

    دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کا صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ،آصف علی زرداری نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے لاپتہ ہونے والے صاحبزادے کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں اور انھیں ہدایات دیں۔

    آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے کی بحفاظت بازیابی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور انھیں لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔

  • حکومت اور اپوزیشن مل کر سندھ کے مسائل حل کریں، بلاول بھٹو زرداری

    حکومت اور اپوزیشن مل کر سندھ کے مسائل حل کریں، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے نمائندوں کو اختیارات دے کر کام کرنے کا موقع دینا چاہیے تاکہ صوبے کے مسائل کو حل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں افطار ڈنر تقریب کا اہتمام کا اعلان کیا گیا۔

    بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ہدایات جاری کیں کہ الیکشن کمیشن سے بات کر کے سندھ کے بلدیاتی اتنخابی عمل کو مکمل کروائیں تا کہ عوامی مسائل کو حل کریں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات چاہتی ہے اس میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، کراچی میں عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ، ان تمام مسائل کو اتحاد کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔

    اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن اور سید سردار سے مصافحہ کیا اور اُن کی خیریت بھی دریافت کی۔