Tag: وزیراعلیٰ سندھ

  • مجھے کراچی اسٹریٹ کرائم سے پاک چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس افسران کو سخت ہدایات

    مجھے کراچی اسٹریٹ کرائم سے پاک چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس افسران کو سخت ہدایات

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ مجھے کراچی اسٹریٹ کرائم سے پاک چاہیے اور کام نہ کرنے والے پولیس افسر کو فارغ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن و امان سےمتعلق اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی،سیکریٹری داخلہ ودیگر نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ نشے کے عادی افرادکواٹھانا شروع کریں اور انھیں گلشن معمار کی طرف بحالی کے مراکزپر رکھا جائے۔

    اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ شہرمیں7500 ایسےاسٹریٹ کرمنلز ہیں جو باربار کرائم کرتے ہیں، یہ 7500 کرمنلزیا تو ضمانت پر ہیں یا مفرور ہیں، جس پر مشیر قانون کا کہنا تھا کہ کرمنلزکی ای ٹریکنگ کے لیے مسودہ قانون تیار ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وکلا ہائی پروفائل کیسز اوراسٹریٹ کرمنلز کی بیل رد کرائیں، مجھے کراچی اسٹریٹ کرائم سے پاک چاہیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے پولیس کو ہر قسم کے وسائل دیےہیں، کام نہ کرنے والے پولیس افسر کو فارغ کریں،مجھےنتیجہ چاہیے اور شہر میں پیٹرولنگ اور دیگر کارروائیوں کی روزرپورٹ چاہیے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا  اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے آج اہم فیصلوں کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کا اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے آج اہم فیصلوں کا اعلان

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے آج اہم فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا میں خود کو اور حکومت کو بری الذمہ قرار نہیں دے رہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا بڑھ جانا تشویشناک ہے، اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنےکیلئےسندھ کابینہ کااجلاس بلاؤں گا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھےہرحال میں عوام کےجان و مال کومحفوظ بناناہے۔میں اس حوالے سےکچھ سخت اقدامات کروں گا، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر بہت تشویش ہے اور اطہر متین کی موت پر بہت افسوس ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے آئی جی صاحب کی مشاورت سے تبدیلی لائےتھے، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کیخلاف 4بجے اہم اجلاس ہے ، جس میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئےاہم فیصلے کئے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اس میں خود کو اور حکومت کوبری الزمہ قرار نہیں دے رہا، ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے کرائم زیادہ بڑھا ،ہر ملک کے شہری یہاں موجود ہیں ، افغانستان میں جو کچھ ہو رہاہے وہ بھی ہمیں بھگتنا پڑتاہے ، پولیس والے جو بھی ملوث ہونگے اس کو سزا ملے گی۔

    نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے اپیکس کمیٹی کے 26 اجلاس کئے ، نیشنل ایکشن پلان تبدیل کردیا، جلدپھرایپکس اجلاس بلائیں گے ، ایسے سروے سے مجھ میں اور کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ،وزیر اعلی سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان بےروزگاری جیسے مسائل پربلاول لوگوں کےپاس جارہے ہیں ، عمران خان سے یہ مسائل حل نہیں ہوں گے انہیں جانا ہوگا۔

    اطہر متین قتل کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اطہر متین کیس میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے ابھی نہیں بتا سکتا۔

  • صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کا حکم

    صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کا حکم

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی سے صحافی اطہر متین کی ہلاکت کے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے مراد علی شاہ نے ڈکیتی واردات کے دوران صحافی اطہر متین کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اطہر متین کی ہلاکت پر صحافی برادی کیساتھ اظہارافسوس کرتے ہوئے حکم دیا کہ قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔

    یاد رہے آج کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صحافی اطہرمتین جاں بحق ہوگئے تھے ، سما ٹی وی کےسینئرپروڈیوسراطہرمتین بچوں کوچھوڑکر گھرواپس جارہے تھے۔

    پولیس کے مطابق فائیواسٹارپر دو ڈاکو ایک شہری کو لوٹ رہےتھے کہ اطہرمتین نےواردات ناکام بنانے کےلئےاپنی گاڑی موٹرسائیکل سوارملزمان سے ٹکرادیں۔

    جس کے بعد ملزمان زمین پر گرے تو انھوں نے براہ راست اطہرمتین کی گاڑی پر گولیاں چلادیں ، گولیاں سیدھی اطہر متین کو لگیں
    تاہم فائرنگ کے بعد ڈاکو اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کرشہری کی موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  کا  ایم کیو ایم کارکنوں پر تشدد کے واقعے کی انکوائری کا حکم

    وزیراعلیٰ سندھ کا ایم کیو ایم کارکنوں پر تشدد کے واقعے کی انکوائری کا حکم

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیوایم کارکنوں پر تشدد کے واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 3 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیوایم کارکنوں پر تشددکےواقعےکی انکوائری کا حکم دے دیا اور سیکریٹری داخلہ سے 3 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ذمہ داری کے تعین کے لیے جامع ٹی او آرز بنائے گئے ہیں۔

    اس سے قبل ایم کیو ایم ریلی پر رونما واقعہ کے حوالے سے کمشنر کراچی اور آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی ، کمشنر کراچی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے واقعےکی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ اپنی سربراہی میں کمیٹی قائم کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ انکوائری کمیٹی کو زیادتی کے ثبوت ملے تو ایکشن ہوگا۔

    گذشتہ روز سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم کے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ، جس کے نتیجے میں متحدہ کے ایم پی اے، خاتون رکن سمیت کئی افراد زخمی ہوئے جب کہ متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    بعد ازاں پولیس کے لاٹھی چارج میں زخمی ہونے والا ایک کارکن اسلم اسپتال میں دم توڑ گیا تھا ، جس پر ایم کیو ایم نے یوم سیاہ کا اعلان کیا تھا۔

  • اومیکرون  تیزی سے پھیلتا جارہا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو خبردار کردیا

    اومیکرون تیزی سے پھیلتا جارہا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو خبردار کردیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اومیکرون تیزی سے پھیلتا جارہا ہے، احتیاط کریں اور ماسک ضرور پہنیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اومیکرون کیسز کے حوالے سے بیان میں کہا کہ 6 سے 7 جنوری 2022 تک 24 ٹیسٹ کیے گئے، ان 24 نمونوں میں سے اومیکرون کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اومیکرون تیزی سے پھیلتا جارہا ہے، عوام احتیاط کریں،سینیٹائیزرکااستعمال کریں اور بازاروں،دفاتراورعوامی مقامات پرماسک ضرور پہنیں کیونکہ اس وباسےصرف احتیاط سےہی بچاؤممکن ہے۔

    یاد رہے کراچی میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 11.72 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، کراچی میں گزشتہ روز کرونا وائرس کے 633 مثبت کیسز سامنے آئے تھے۔

    خیال رہے ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 13 سو 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہوچکی ہے۔

  • کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ  نے اہم ہدایت جاری کردی

    کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم ہدایت جاری کردی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے اور ویکسی نیشن بڑھانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 3دسمبر 2021 کو سندھ میں 261 کوویڈ کیسزتھے اور 2 جنوری 2022 کو403 کیسزرپورٹ ہوئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، دسمبر 2021 میں اومی کرون ٹیسٹ کےلیے351 ٹیسٹ کیے گئے، 315ٹیسٹ میں 175 اومی کرون کیسز ظاہر ہوئے ، ہمارے لوگوں کو مزید احتیاط کرنے ہوں گی۔

    اجلاس کو بتایا گیا گزشتہ 30 یوم میں 51 کوویڈ مریض انتقال کرگئے، 51میں سے 40 مریضوں کا اسپتال میں وینٹی لیٹرز پر انتقال ہوا جبکہ 6 انتقال کرنے والے مریض وینٹ پر نہیں تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے اور ویکسی نیشن بھی زیادہ کرنے کی ہدایت دے دی۔

    دوسری جانب ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں اومی کرون کے مزید 10کیسز رپورٹ ہوئے ، اس سےقبل کراچی میں 44کیس پہلے سامنے آچکے ہیں۔

  • مجھے وکیل عرفان مہر کے قاتل ہر صورت چاہئیں، وزیراعلیٰ سندھ

    مجھے وکیل عرفان مہر کے قاتل ہر صورت چاہئیں، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وکیل عرفان مہر کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مجھے وکیل عرفان مہر کے قاتل ہر صورت چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے وکیل عرفان مہر کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا اور کہا مجھے وکیل عرفان مہر کے قاتل ہر صورت چاہئیں۔

    مرادعلی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات کئےجائیں اور مین پوری، گٹکا، ماوا ودیگرمنشیات کیخلاف کریک ڈاؤن کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے یف بی ایریا بینک ڈکیتی کیس بھی فوری ٹریس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مجھے کراچی ہر صورت پُرامن چاہئے، میں چاہتا ہوں شہری بلا خوف شہر میں گھومیں پھریں۔

    اجلاس میں مراد علی شاہ نے جنوبی میں موبائل ،کار اسنیچنگ کنٹرول کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    یاد رہے آج صبح کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں کار سوار سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہرکوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ، عرفان مہربچوں کواسکول چھوڑنے جارہے تھے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط ، اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد

    وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط ، اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں لکھا ، جس میں اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ سے اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ، جس میں کہا ہے کہ سندھ سےسرکاری افسران کےتبادلےکاکابینہ میں جائزہ لیا گیا ، صوبےسے 4پی اےایس افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔

    خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ سے 20 گری ڈکے7 پولیس افسران کے تبادلے کی تجویز بھی مسترد کردی اور کہا سرکاری افسران کےتبادلوں میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی ، تبادلوں کیلئےوزیراعظم نےوزیراعلیٰ سندھ سےمشاورت نہیں کی۔

    خط میں کہا گیا کہ سندھ میں پہلےہی سرکاری افسران کی تعدادکم ہے، سندھ میں 20گریڈکے22پولیس افسران کام کررہےہیں، 20گریڈکےپولیس افسران کی تعداد 26 ہونی چاہیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروسزکے 20افسران تعینات ہیں، صوبے کو47پی اےایس افسران کی کمی کاسامناہے، وفاق سے متعدد بار افسران کی تعیناتی سے متعلق درخواست کرچکے ہیں۔

    خط کے مطابق سندھ حکومت اس معاملےپرعدالت بھی گئی، اے جی نے خالی اسامیوں پر افسران کی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی لیکن سندھ میں افسران کی تعیناتی کے بجائے مزید افسران کا تبادلہ کردیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے بڑی شرط عائد،بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا نوٹس

    وزیراعلیٰ سندھ کی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے بڑی شرط عائد،بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا نوٹس

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی اور  ایکسپو سینٹرمیں بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر اور پیسوں کےعوض ویکسین لگانے کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس ایکسپو سینٹرمیں بغیرویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنےکی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ شخص کیخلاف آئی جی،وزارت داخلہ کو سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسپوسینٹرمیں پیسوں کےعوض ویکسین لگانے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوروناکیخلاف جاری کسی کام میں کوئی کرپشن اور نااہلی برداشت نہیں کریں گے جب کہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں تاجروں کو 6 دن کاروبار کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ  صرف اتوارکاروباربند ہوگا اور دیگر دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

    دوسری جانب اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چھٹی سے 8ویں جماعت کی کلاسز 50 فیصدحاضری کیساتھ کل سے کھولی جائیں گی جبکہ کورونا صورتحال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کی کلاسز 21جون سےکھولی جائیں گی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا شادی ہالز کھولنے سے متعلق بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کا شادی ہالز کھولنے سے متعلق بڑا اعلان

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوروناسےصحتیابی کی شرح بہت زیادہ ہے ، ہم نے دکانوں اور ریسٹورنٹس کھولے ہیں، اگلے 2 ہفتوں میں شادی ہالز بھی کھول دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکن ایمبیسی اسلام آباد کے چارجڈافیئرزلیزلی سی ویگیوری کی ملاقات ہوئی ، امریکن قونصل جنرل، پولیٹیکل اکنامک کونسلر، یو ایس ایڈ ریجنل آفیس ڈائریکٹر، کلچرل افیئرزآفیسر دیگر ملاقات میں شریک ہوئے۔

    ملاقات میں کوویڈ19 صورتحال اور یو ایس ایڈکےجاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا پہلی لہرمیں سندھ میں زیادہ اثرنہیں ہواتھا، ہم نےاپنی اسپتالوں کوبہترکیا،سہولیات میں اضافہ کیا، ہماری یومیہ ٹیسٹنگ ملک میں سب سےزیادہ ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا سے صحتیابی کی شرح بہت زیادہ ہے ، ہم نے دکانوں اور ریسٹورنٹس کھولےہیں، اگلے 2 ہفتوں میں شادی ہالز بھی کھول دیں گے۔

    کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ہم یومیہ ایک لاکھ لوگوں کو ویکسین لگا رہے ہیں، بہت جلد ہم 2لاکھ ویکسین کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

    ملاقات میں امریکن ایمبیسی اسلام آباد کے چارجڈ افیئر زلیزلی نے کہا امریکی حکومت کوویڈ کو کنٹرول کرنے کیلئے پاکستان کی مددکر رہی ہے۔