Tag: وزیراعلیٰ سندھ

  • کچے میں آپریشن ، وزیر داخلہ شیخ رشید کی  وزیراعلیٰ سندھ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

    کچے میں آپریشن ، وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزیراعلیٰ سندھ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

    کراچی : وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں کہا امن و امان سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت کو چاہئے ہم مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں آئی جی سندھ ، چیف سیکریٹری، وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم موجود تھے۔

    ملاقات میں شکارپور میں ڈاکوؤں کی حالیہ کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبرپرتھااب126پرہے، پہلے سندھ میں لوگ قافلے کی شکل میں سفرکرتےتھے، 2007میں پی پی حکومت نے گرینڈ آپریشن کرکے ہائی ویزکلیئر کرایا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی امن و امان اتنا خراب تھا کہ نو گو ایریا بن گئے تھے، پوراسندھ گڈوسےکوٹڑی بیراج تک کچا ایریا ہے،صرف 6کلومیٹرز  جنگل ہے، کشمور بارڈرپنجاب،بلوچستان ،سندھ کےبارڈرزکوملاتاہے۔

    انھوں نے بتایا کہ 23مئی کو پولیس نے 8 مغویوں کو شکارپور کے کچے سے بازیاب کرایا، اے پی سیز خراب ہونےکے باعث ڈاکوؤں نے حملہ کیا، 2اہلکار شہید ہوئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے شیخ رشید سے مکالمے میں کہا آپ وزیر داخلہ ہیں، آپ جب بھی چاہیں آجائیں، ہم مل کر کام کریں گے، آپ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں۔

    وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے وزارت داخلہ مہیا کرےگی، رینجرز حاضر ہے جب چاہےسندھ حکومت آپریشن میں خدمات لے سکتی ہے۔

    مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ حساس سازوسامان کابندوبست سندھ حکومت کررہی ہے، ان سازوسامان کےحصول میں وزارت داخلہ مدد کرے، ہم جلد کچے کے ایریا سے ڈاکوؤں کا صفایا کردیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا امن و امان سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت کو چاہئے ہم مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، ڈاکوؤں کے خلاف دہشت گردی کے کیسز درج کرائے جائیں‌۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  کی  روز ایک لاکھ کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ کی روز ایک لاکھ کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے روز ایک لاکھ کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے گھروں پر رہنےکی اپیل کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کوویڈ کی پہلی لہرمیں 11 جون 2020کوسب سے زائد 3038 کیس تھے اور دوسری لہر میں 10 دسمبر 2020کوسب سے زیادہ 1983 کیس تھے جبکہ 29 اپریل 2021کوتیسری لہرمیں سب سےزیادہ 1064 کیس رپورٹ ہوئے۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 9 مئی کو تقریباً لاک ڈاؤن تھا، عید کی چھٹیوں میں ویکسی نیشن مراکزکھلےرہیں گے اور برآمد ات پرمبنی صنعتی یونٹس عیدکی چھٹیوں میں کام کرتے رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے روزایک لاکھ کوروناویکسین لگانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا وبا کی صورتحال میں تاجروں اور عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا ایکسپو سینٹر میں 50 ہزار ویکسی نیشن روز کی گنجائش بنائی جائے۔

    مراد علی شاہ نے عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کل کوویڈ کی وجہ سے 16 اموات ہوئیں، 3 سے 9 مئی تک کراچی میں 9.48 فیصد کیس رپورٹ ہوئے جبکہ حیدرآباد میں کوروناکی شرح11.81 اور سکھر میں 5.92 فیصد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں کوروناپھیلاؤکی شرح 3.92 فیصد ہے ، اسی طرح کراچی شرقی میں 23 ،جنوبی میں15 ، وسطی میں کیسزکی شرح 11 فیصد رہی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ سائینوفارم ویکسین کی خریداری کے خواہاں ، چین کی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

    وزیراعلیٰ سندھ سائینوفارم ویکسین کی خریداری کے خواہاں ، چین کی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

    کراچی : چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سائینوفارم ویکسین کی فراہمی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی قونصل جنرل مسٹر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سائینوفارم ویکسین کی خریداری پر بات چیت کی گئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے سندھ کے عوام کو کورونا سے محفوظ کرنا ہے ، سندھ حکومت ویکسین خریدنا چاہتی ہے ، جس پر چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کے سی آر کی تعمیر کیلئے چائنیزحکومت کی ضرورت ہے، جس پر چینی قونصل جنرل نے کہا چین کےسی آرپراجیکٹ کیلئےسندھ حکومت کی مدد کرے گی۔

    ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے چین کا تھر میں مائننگ اور پاور پراجیکٹ پر کام کو سراہا۔

    گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ویکسی نیشن کاآغازکیا تھا ، اس موقع پرمرادعلی شاہ نے کہا تھا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا دیریہ تعلق رہا ہے ، چین پہلا ملک ہے جس نے ہماری کوروناویکسین کیلئے مدد کی اور حکومت پاکستان کو 5لاکھ ویکسین تحفہ میں دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کا معاملہ سنجیدہ ہے یہ کوئی مذاق نہیں ہے ، وفاق کی جانب سےہمیں کل ویکسین فراہم کی گئی ہیں ،کوروناکی 83 ہزار ویکسین سندھ پہنچی ہیں، کراچی،حیدرآبادسمیت دیگرشہروں میں ویکسین سینٹربنائے ہیں۔

  • ‘کرپشن کے ریکارڈ پر وزیراعلیٰ سندھ کا نام گنیز بک میں ڈالاجائے’

    ‘کرپشن کے ریکارڈ پر وزیراعلیٰ سندھ کا نام گنیز بک میں ڈالاجائے’

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے وزیر اعلیٰ سندھ اور فرنٹ مینوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کے ریکارڈ پر وزیراعلیٰ سندھ کا نام گنیز بک میں ڈالا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کےریکارڈ پروزیراعلیٰ سندھ کا نام گنیز بک میں ڈالاجائے، اور کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور فرنٹ مینوں کیخلاف عدالت جائیں گے۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ٹریژری میں2خاندانوں پرنوازشات سندھ کےعوام سے دھوکہ ہے، سندھ میں زیادہ مستحق اور قابل بھی وزیراعلیٰ کے دوست ہی ہیں، سندھ میں کرپشن مافیا کےسرپرست مرادعلی شاہ ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ کے حالات ،وزیراعلیٰ کی نوازشیں دشمنی کے مترادف ہیں، نااہل مرادعلی شاہ سندھ کی تاریخ کے بدترین کرپٹ وزیراعلیٰ ہیں، سندھ کےاربوں روپے لوٹنے والے نجی محفلوں پرخرچ کررہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حالات پی پی پی کے خاتمے تک نہیں بدل سکتے، تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی کرپشن کومنطقی انجام تک پہنچائےگی۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس : وزیراعلیٰ سندھ  کیخلاف نامکمل ریفرنس دائر ہونے کا انکشاف

    جعلی اکاؤنٹس کیس : وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف نامکمل ریفرنس دائر ہونے کا انکشاف

    کراچی : احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کیخلاف نامکمل ریفرنس نیب کو واپس کردیا اور تمام اعتراضات دور کر کے ریکارڈ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نامکمل ریفرنس دائر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کیخلاف نامکمل ریفرنس نیب کوواپس کردیا۔

    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس پر اعتراضات عائد کردیے گئے ، احتساب عدالت نمبر 3نے ریفرنس میں صفحات کی ترتیب اورریکارڈکی بائنڈنگ پراعتراضات عائد کئے اور تمام اعتراضات دور کر کے ریکارڈ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    خیال رہے مراد علی شاہ کیخلاف توانائی منصوبوں میں اختیارات کےغلط استعمال کا ریفرنس ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے من پسند کمپنی کو منصوبوں میں نوازا اور سندھ میں توانائی منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈزجاری کئے گئے۔

    نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ نوری آباد پاور کمپنی کے منصوبے اور سندھ ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی منصوبےمیں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی، ریفرنس میں مرادعلی شاہ، عبد الغنی مجید سمیت 17 ملزمان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

  • این ڈی ایم اے کا عدم تعاون : وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے شکایت

    این ڈی ایم اے کا عدم تعاون : وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے شکایت

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عدم تعاون اور ٹیسٹنگ کٹس کی مطلوبہ مقدارنہ دینے پر وزیراعظم سے این ڈی ایم اے کی شکایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے نام مراسلہ ارسال کیا، جس میں مراد علی شاہ نے این ڈی ایم اے پر سندھ حکومت سےعدم تعاون اور ٹیسٹنگ کٹس کی مطلوبہ مقدارنہ دینےکی شکایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ مطلوبہ کوروناٹیسٹ کٹس نہ ملنےپرمشکلات درپیش ہیں، ذرائع نے بتایا کہ جس کے بعد مرادعلی شاہ کی شکایت پراین ڈی ایم اے سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت صحت نےوزیراعظم آفس کوسندھ کےتحفظات پررپورٹ پیش کردی ہے ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ کی شکایات پراین ڈی ایم اے کا ٹھوس جوابی موقف سامنے آیا جبکہ وزارت صحت کی رپورٹ میں این ڈی ایم اےکی وضاحت شامل ہے۔

    مراسلے میں کہا ہے کہ سندھ حکومت مخصوص برانڈکی کوروناٹیسٹ کٹ کی فراہمی چاہتی ہے، سندھ حکومت این ڈی ایم اےسےٹیسٹ کٹ لینے سے انکارکرچکی ہے اور 2باراین ڈی ایم اےکوٹیسٹنگ کٹس واپس کرچکی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے مؤقف میں کہا کہ سندھ حکومت کی تجویزکردہ کٹس کی خریداری ناممکن ہے، قواعد کے برعکس خریداری نہیں کرسکتے، 18ویں ترمیم کےبعدشعبہ صحت صوبائی معاملہ ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سندھ،صوبےذاتی وسائل سے50فیصدٹیسٹنگ کٹس خریدیں، وباکےدوران صوبوں سے بھرپور تعاون جاری ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کوروناٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانےکیلئےاقدامات جاری ہیں، مزیدساڑھے12لاکھ کٹس کی خریداری کی گئی ہے، صوبوں نےوزارت صحت کوکٹس کی ضرورت سےآگاہ کیاہے، ساڑھے12لاکھ کٹس صوبوں میں حسب ضرورت تقسیم ہوں گی۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق ادارہ وباکےدوران ذمہ داریوں سےبڑھ کرکام کررہاہے، این ڈی ایم اے صوبائی اسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے تعاون کررہا ہے جبکہ صوبائی اسپتالوں کو 537 آکسیجن بیڈز فراہم کئے جا چکے ہیں۔

  • سرکلر ریلوے کیس : وزیراعلیٰ سندھ  کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری

    سرکلر ریلوے کیس : وزیراعلیٰ سندھ کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کراچی سرکلرریلوےکیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس سندھ حکومت کی جانب سے تعمیراتی کام کے ڈیزائن کی منظوری نہ دینے پر جاری کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کراچی سرکلرریلوےکیس سےمتعلق سماعت ہوئی ، چیف جسٹس گلزار احمد نے سوال کیا کہ ایف ڈبلیو او نے تاحال کام کیوں نہیں شروع کیا ؟کس نےڈیزائن کی منظوری دینی تھی جو تاحال نہیں ہوئی۔

    ڈی جی ایف ڈبلیو او نے بتایا کہ ریلوے نےڈیزائن اور سندھ حکومت نےحکم دینا ہے،ہم نےڈیزائن بناکردیاتھا،جسے سندھ حکومت نےتاحال منظورنہیں کیا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بات کرنےکی کوشش کی تو چیف جسٹس نے ڈانٹتے ہوئے کہا کہ اپنی باری پر بولیے گا، تین ماہ میں کے سی آر کے پلوں اور انڈر پاسز کا کام مکمل نہیں ہوا۔

    عدالت نے وزیر اعلی سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، نوٹس سندھ حکومت کی جانب سے تعمیراتی کام کے ڈیزائن کی منظوری نہ دینے پر جاری کیا گیا۔

    چیف جسٹس نے سوال کیا ماڈرن کے سی آر کا کوئی ڈیزائن ہے؟ سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ کنسلٹنٹ ہائرنگ کے لیے کل ہی پراسس مکمل ہوا ہے، عدالت نے کہا سیکرٹری ریلوے عدالت کودرست معلومات فراہم نہیں کررہے۔

    عدالت نے درست معلومات فراہم نہ کرنے پرسیکرٹری ریلوے کو دوسرا نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ اورسندھ حکومت سے 2ہفتےمیں جواب مانگ لیا جبکہ سیکرٹری ریلوے کو بھی تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

    سیکریٹری ریلوے کے بولنے کی کوشش پرچیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ کو سنیں گےپہلے اپنا جواب داخل کرائیں، سیکرٹری صاحب 2نوٹس آپ کوپہلے ہو چکے ہیں کیاتیسرا بھی کردیں؟ آپ نےہمارے لیے کچھ نہیں کیاجو بھی کیا عوام کےلیےکیا ہے۔

    چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ سیکریٹری صاحب آپ نے کسی پر احسان نہیں کیا، یہ سب آپ کاکام ہےہماری آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں، سیکرٹری صاحب آپ نےاپنی رپورٹ میں سب لکھ کردینا ہے۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 2ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

  • سندھ حکومت اور تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس حکام کو یقین دہانی

    سندھ حکومت اور تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس حکام کو یقین دہانی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام افسران کوکام جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ حکومت،تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم بیٹھک ہوئی ، جس میں آئی جی سندھ کراچی، سکھر، حیدرآباد رینج اور اسپیشل برانچ کے افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری اور پیش آنیوالے واقعے پر تفصیلی بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام افسران کوکام جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت،تمام ادارے آپ کےساتھ ہیں۔

    مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ وزرا کمیٹی اور آرمی چیف کی ہدایات پرجلدتحقیقات سامنےلائی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ آج صبح گلشن اقبال میں دھماکے اورجرائم کی تعداد بڑھنے پر تشویش ہے، چاہتاہوں افسران پیشہ ورانہ صلاحیتیں عوام کےتحفظ کیلئے استعمال کریں۔

    اجلاس میں آئی جی سندھ نے گلشن اقبال دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سے شیئر کی۔

    یاد رہے گذشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر اور دیگر اعلیٰ رینک افسران کی جانب سے احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کا اعلان کیا گیا تھا،جس پر آرمی چیف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    آرمی چیف کی جانب سے تحقیقات کا حکم دینے پر آئی جی سندھ نے ماتحت افسران کو بھی 10 روز کےلیے چھٹیوں کی درخواست موخر کرنے کے احکامات دے دیئے تھے۔

  • کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری ، وزیراعلیٰ سندھ آج پریس کانفرنس میں حقائق سامنے رکھیں گے

    کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری ، وزیراعلیٰ سندھ آج پریس کانفرنس میں حقائق سامنے رکھیں گے

    کراچی : پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری کے پیچھے کوئی نہ کوئی عوامل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ آج پریس کانفرنس کرکے حقائق سامنے رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مزار قائدپرجوہوا وہ ہونانہیں چاہیےتھا، وزیراعلیٰ سندھ آج پریس کانفرنس کرکےحقائق سامنےرکھیں گے ، واقعےسےمتعلق تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے۔

    شرمیلافاروقی کا کہنا تھا کہ کیپٹن(ر)صفدرکی واقعے سے متعلق صبح پتہ چلا تھا، درج ایف آئی آرمیں وقت شام7بجے لکھا گیا ہے ، تحقیقات کے بعد تمام حقائق قوم کے سامنےلائیں گے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کےپیچھےکوئی نہ کوئی عوامل ہیں، دو سو لوگ نامزد تھے گرفتاری صرف صفدر کی ہوئی ، سندھ حکومت گرفتاری سےمتعلق لاعلم تھی، سازشی عناصر اس وقت وفاق میں بیٹھے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیراطلاعات سندھ ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گرفتاری پر اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا ہے، گرفتاری میں کون ملوث ہے مکمل انکوائری ہوگی، تاہم آئی جی اغوا ہوئے یا نہیں اس واقعے کا علم نہیں۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا تھا کہ یہ سارا کھیل وفاقی حکومت کی ایماں پر ہوا ہے، کارروائی سے پہلے حکومت سندھ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

  • کیپٹن صفدر کی  گرفتاری میں کون ملوث ؟  وزیراعلیٰ سندھ  نے انکوائری کا حکم دے دیا

    کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں کون ملوث ؟ وزیراعلیٰ سندھ نے انکوائری کا حکم دے دیا

    کراچی : وزیراطلاعات سندھ ناصرشاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، گرفتاری میں کون ملوث ہے مکمل انکوائری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل نواز لیگ کے رہنماؤں نے مزار قائد پر حاضری دی دی، کل مزار قائد پر جو واقع پیش آیا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔

    وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کیس داخل کرنے کیلئے پولیس کو درخواستیں دیں، پولیس نے درخواستوں کوغیر قانونی قرار دیکر خارج کر دیا، بعد میں قائداعظم بورڈ نے پولیس کو درخواست دی، پولیس نے بورڈ کو مجسٹریٹ کے سامنے درخواست دینے کا مشورہ دیا۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا ایک شخص نےپولیس کودرخواست دی کیپٹن (ر) صفدر نے اسے دھمکی دی، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی، تفتیش سے پہلے چار دیواری کا تقدس پامال کرکے گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے گرفتاری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گرفتاری پر اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا ہے، گرفتاری میں کون ملوث ہے مکمل انکوائری ہوگی، تاہم آئی جی اغوا ہوئے یا نہیں اس واقعے کا علم نہیں۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ سارا کھیل وفاقی حکومت کی ایماں پر ہوا ہے، کارروائی سے پہلے حکومت سندھ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔