Tag: وزیراعلیٰ سندھ

  • تاحیات نااہلی کیس : وزیراعلیٰ سندھ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب

    تاحیات نااہلی کیس : وزیراعلیٰ سندھ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں آئندہ سماعت پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قراردینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے حکمنامے کی کاپی عدالت میں جمع کرائی۔

    شہریارمہر نے بتایا کہ مرادعلی شاہ کو دہری شہریت کیس سرنڈرکرنے پر سپریم کورٹ نے کلیئرقرار دیا، مراد علی شاہ 2014 میں ضمنی الیکشن 2018 میں انتخابات جیت کر منتخب ہوئے، انتخابات سےقبل مرادعلی شاہ کےکاغذات نامزدگی بھی چیلنج کیے گئے تھے اور الیکشن ٹریبونل نے مرادعلی شاہ کے خلاف درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2مئی 2013 کو سپریم کورٹ نے نااہل قراردیا، نااہلی کے باوجود مرادعلی شاہ نے جامشورو سے 2014 میں ضمنی الیکشن لڑا، وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

    نوٹس جاری ہونے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کیا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی پیش بھی نہیں ہوا، جوبھی جواب جمع کراناکرادیں۔

    سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

  • کرونا کے حملے کم ہوئے تو بارشوں کاسامنا کر رہےہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    کرونا کے حملے کم ہوئے تو بارشوں کاسامنا کر رہےہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس کے حملے کم ہوئے تو بارشوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مختلف ممالک کے قونصل جنرلز سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاری سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا کے حملے کم ہوئے تو بارشوں کا سامنا کر رہے ہیں،کرونا نے ملک بالخصوص سندھ میں بیروزگاری اور غربت میں اضافہ کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مدد کے منصوبہ بنا رہے تھے کہ بارشوں کی تباہیاں آگئیں، ہم نے کرونا کے لیے بھی اہم اقدامات کیے،شہر بند ہوگئے، میرپورخاص، عمرکوٹ،سانگھڑ اور بدین میں خیمہ بستی قائم کی گئیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا،بحالی کے لیے سندھ میں اربوں کی ضرورت ہے، کراچی سمیت 20 اضلاع میں بحالی کےکام کی ضرورت ہے،وفاقی حکومت سے 4 لاکھ خاندانوں کو فی کس ایک لاکھ دینے کی درخواست کی۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں بارشوں کے باعث حادثات میں 137 افراد انتقال کرگئے،صرف کراچی میں 64 لوگ جاں بحق ہوئے،سندھ میں 11 لاکھ ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 15 ہزار233 دیہات شدید متاثر ہوئے،77 ہزار 342 گھرگرگئے،بارشوں کے باعث صوبے میں مویشی بھی بڑی تعداد میں مرگئے، ایسے خاندانوں کی بحالی کے لیے مویشی بھی دینے ہوں گے۔

  • بارش سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

    بارش سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھر،میرپورخارص،عمرکوٹ،بدین ،سجاول کے ڈی سیز کو فون کر کے عوام کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کی ہدایت کی ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے،متاثرہ عوام کوخوراک ،پینے کا پانی وغیرہ مہیا کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آبپاشی کےعملے کو بھی متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی شاخوں اور ایل بی او ڈی کے پشتوں کا خیال رکھا جائے،کسی بھی مقام پر شگاف ہو تو فوری اس کو بھر دیا جائے۔

    مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہرگھنٹے ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے ریلیف کاموں کی رپورٹ چاہیے۔

    یاد رہے کہ 29 اگست کو طوفانی بارشوں کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ کے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھا۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام 6 اضلاع کے علاوہ بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، دادو، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، بینظیرآباد اور سانگھڑ کے اضلاع کو بھی آفت زدہ قرار دیا گیا۔

  • کے الیکٹرک سے مکمل تعاون کررہے ہیں تاکہ پانی نکال سکیں،وزیراعلیٰ سندھ

    کے الیکٹرک سے مکمل تعاون کررہے ہیں تاکہ پانی نکال سکیں،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سےمکمل تعاون کررہے ہیں تاکہ پانی نکال سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برساتی پانی کی وجہ سے جلوس کے روٹ میں معمولی تبدیلی کی۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت تھوڑا سا پانی یوسف گوٹھ ، کھارادر کے اطراف میں رہ گیا ہے،اس شہر کے ساتھ ایسا ظلم ہوا ہے کہ نالے بند کر دیےگئے۔

    انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں کو کمرشل،پارکس رہائشی علاقوں میں تبدیل کیےگئے،کوشش کررہے ہیں پرانی پانی کی نکاسی کی لائنیں بحال کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے کے الیکٹرک کے دفتر کا دورہ بھی کیا،کے الیکٹرک سے مکمل تعاون کر رہے ہیں تاکہ پانی نکال سکیں، ہم نے کے الیکٹرک کو کہا ہے کہ ایس او پیز بنائیں،ایسے ایس او پیز بنائیں کہ انسٹالیشنز سے پانی کی نکاسی یقینی ہو۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے شہر کو آفت زدہ ڈکلیئر کر دیا ہے،ڈی سی جانی و مالی نقصانات کا سروے کر رہے ہیں،کوشش کریں گے وفاق سے مدد لے کر عوام کو مالی ریلیف دیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ندی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ندی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو کھانا اور پانی پہنچائیں،اکیلا نہ چھوڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر ندی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی سی چیئرمین سلمان عبداللہ مراد نے ملیر ندی سے متعلق بریفنگ دی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ماروی گوٹھ پہنچ کر لوگوں سے تفصیلات لیں۔مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ کھوئی گوٹھ 22، درسانو چھنو سے30 لوگوں کا انخلا ہوگیا،مدینہ ٹاؤن،یار محمد گوٹھ میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں‌۔

    مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو فوری لوگوں کو نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو کھانا اور پانی پہنچائیں،اکیلا نہ چھوڑیں‌۔

    صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جبکہ کراچی میں مسلسل بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مون سون بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔

    مراد علی شاہ نے تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی تھیں اور تمام ملازمین کو اپنے محکموں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • سندھ کابینہ نے کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دے دی

    سندھ کابینہ نے کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دے دی

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے زیرصدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری،متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سندھ ٹرسٹ ایکٹ 2020 منظور کر لیا گیا، سندھ ٹرسٹ ایکٹ کو ایف اے ٹی ایف کے مطابق بنایاگیا ہے۔کابینہ کو بتایا گیا کہ قانون میں منی لانڈرنگ کو روکنے کے اقدامات کیےگئے ہیں۔

    صوبائی کابینہ نے اجلاس میں کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔کیماڑی ضلع میں سائٹ، بلدیہ،ہاربر اور ماڑی پور کو شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

    سندھ کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس وقت غربی میں 7 سب ڈویژنز منگھوپیر،سائٹ ،بلدیہ ،اورنگی،مومن آباد،ہاربر اور ماڑی پور شامل ہیں،آبادی کے حساب سے ضلع غربی پورے سندھ میں بڑا ضلع ہے۔

    اجلاس میں کچھ وزرا نے خیرپور کو بھی 2 ڈسٹرکٹ میں تقسیم کرنے کی تجویز دی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضلع جنوبی کو ڈسٹرکٹ کراچی کا نام دینے کی تجویز کے ساتھ شہر قائد کے اضلاع کو وہاں کے مشہور علاقوں کے نام دیے جانے کی بھی تجویز دی گئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ 28 اگست کو لوکل گورنمنٹ کی مدت ختم ہو رہی ہے،یہ سندھ حکومت کی جمہوریت پسندی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ باقی کسی صوبے میں لوکل گورنمنٹ اپنی مدت پوری نہیں کرسکی،ہم نے میئر کراچی کو جیل سے کام کرنے دیا اور تعاون کیا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوری پارٹی ہیں،جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔کابینہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو لوکل باڈیز کو مدت پوری کرنے پر مبارکباد دی۔

  • حیدرآباد کے منتخب نمائندوں کی وزیراعلیٰ سندھ سے حیسکو کی شکایات

    حیدرآباد کے منتخب نمائندوں کی وزیراعلیٰ سندھ سے حیسکو کی شکایات

    حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے حیدرآباد کے تمام منتخب نمائندوں نے حیسکو کی شکایات کیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں شرجیل میمن، جبار خان ،جام خان شورو نے شرکت کی۔

    اجلاس میں حیدرآباد کے منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے حیسکو کی شکایات کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو کی جانب سے 18،18گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔منتخب نمائندوں کا کہنا تھا کہ بارش شروع ہو تو حیسکو بجلی بند کر دیتی ہے عوام ناراض ہے۔

    کمشنر حیدرآباد نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ حیدرآباد میونسپل کو 3 ملین روپے دیے،نالوں کی ڈی سلٹنگ کے لیے 5 ملین روپے مختص کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شدید بارشیں ہوئیں تو حیدرآباد زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب کسی قسم کی شکایات نہیں ہونی چاہیے، میں اس لیے آیا ہوں کہ فول پروف انتظامات ہونے چاہئیں۔

  • ضیاء الرحمان کی تعیناتی کا معاملہ: کنور نوید جمیل کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط

    ضیاء الرحمان کی تعیناتی کا معاملہ: کنور نوید جمیل کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط

    کراچی: ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے ضیاء الرحمان کی بطور ڈی سی سینٹرل تعیناتی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ضیاء الرحمان کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین کے زمرے میں آتی ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان پہلے ہی جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر شہری سندھ کے لوگوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے۔

    کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ صوبے کے باہر سے ایک شخص کو لا کر ایک انتہائی اہم پوسٹ پر بٹھا دیا گیا ہے،ضیاء الرحمان کی تعیناتی کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق صوبہ سندھ میں تعیناتی نہیں ہوسکتی، ڈسٹرکٹ سینٹرل حساس ترین علاقہ ہے، اس طرح کی پوسٹنگ بہتری کے لیے ممکن نہیں ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کی نوکریوں پر دوسرے صوبے کے لوگوں کو مسلط کیا جا رہا ہے، ایسی پوسٹنگز سے حکومت سندھ کا بغض صاف دکھائی دے رہا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے ورنہ حکومت سندھ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

  • دھابیجی اکنامک زون ملک کی معیشت کے لیے بہت اہم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    دھابیجی اکنامک زون ملک کی معیشت کے لیے بہت اہم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دھابیجی اکنامک زون ملک کی معیشت کے لیے بہت اہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسپیشل اکنامک زون دھابیجی کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اسپیشل اکنامک زون دھابیجی 1500 ایکڑز پر محیط ہے،اسپیشل اکنامک زون دھابیجی میں 5 ایکڑز پرگرڈ اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ اسپیشل اکنامک زون دھابیجی کی اراضی بورڈ آف انویسٹمنٹ کو فارملی ہینڈ اوور ہوگئی، اسپیشل اکنامک زون دھابیجی پراجیکٹ سی پیک کےتحت قائم کیا جا رہا ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ نے اکنامک زون دھابیجی کے لیے انٹرنیشنل ٹینڈرز کیے ہیں،مختلف کنسلٹنٹس نے اپنی آفر دی ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اکنامک زون کو گیس، بجلی،پانی مہیا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، دھابیجی اکنامک زون ملک کی معیشت کے لیے بہت اہم ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم

    وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم دے دیا، مویشی منڈیاں ایس اوپیز کےتحت کھولی جائیں گی جبکہ موبائل ٹیمز منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے کورونا ٹیسٹ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم دے دیا، سندھ بھرمیں مویشی منڈیاں ایس اوپیز کےتحت کھولی جائیں گی تاہم منڈیوں میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مویشی منڈیوں کے منتظمین ایس اوپیز پر عملدرآمدکے پابند ہوں گے ، مرادعلی شاہ نے کہا کہ مویشی منڈیوں سےمتعلق ایس اوپیز کا اجرا ہوگا، عوام مویشی منڈیوں میں جانے سے گریز کریں۔

    اجلاس میں مویشی منڈیوں میں کورونا ٹیسٹ کیلئےموبائل ٹیمز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، موبائل ٹیمزمویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے کورونا ٹیسٹ کرے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے گلی کوچوں میں مویشی منڈیوں کی روک تھام کیلئے ڈی سیزکو ہدایت کرتے ہوئے کہا مویشی منڈیوں میں بچوں کے جانے پر پابندی ہوگی،

    مراد علی شاہ نے جانوروں کی قربانی کیلئےیونین کونسل سطح پر مخصوص جگہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا جانوروں کی قربانی کیلئے مخصوص جگہ بنائی جائیں، اگر گلی گلی جانور ذبح ہونگےتو بیماریاں پھیلیں گی۔