Tag: وزیراعلیٰ سندھ

  • آٹے کی قیمت کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

    آٹے کی قیمت کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت گندم کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں وزیر خوراک ہری رام نے بتایا کہ 100 کلوگندم کے کراچی میں مارکیٹ پرائس جون 2019 میں 3475 روپے تھے، 100کلو گندم کی جون 2020 میں قیمت 4400 روپے سے4450 رہی۔

    صوبائی وزیر خوراک نے اجلاس کے دوران بتایا کہ 26000 ٹن گندم پچھلے اسٹاک سے موجود ہے۔

    دوسری جانب وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اجلاس کے دوران بتایا کہ سندھ میں گندم کی پیداوار کا ہدف 3.8 ایم ایم ٹن تھا، صوبے میں پیداوار 3.852 ایم ایم ٹن ہوئی جو ہدف سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں آٹے کی قیمت 40 سے 50 روپے فی کلو ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں گندم کی نقل وحمل پر پابند عائد کر دی تھی۔انہوں نے وزرا کو ہدایت دی کہ ہر صورت آٹے کی قیمت کو کنٹرول کیا جائے۔

    سندھ میں آٹا،گندم بحران روکنے کے لیے حکومت حرکت میں آگئی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ سندھ نے شیڈول سے پہلے فلور ملز مالکان کو گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • اگر ہم سمجھ رہے ہیں کہ کرونا پر قابو پالیا تو یہ درست نہیں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    اگر ہم سمجھ رہے ہیں کہ کرونا پر قابو پالیا تو یہ درست نہیں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر ہم سمجھ رہے ہیں کہ کرونا پر قابو پالیا تو یہ درست نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تقریباً 11 ہزار 790 ٹیسٹ روزانہ کر رہے ہیں،گزشتہ 15 دنوں میں 1 لاکھ 55 ہزار سے زائدٹیسٹ کرچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے ہیں کہ وبا پر کنٹرول کر لیاگیا یہ غلط بات ہوگی،عیدالاضحیٰ بھی آ رہی ہے پھر 2 ماہ بہت اہم ہیں۔

    ٹڈی دل کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے خطرے کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان بنایاگیا ہے،ٹڈی دل کے مسئلے کا حل نکالنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    لوڈ شیڈنگ سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،حکمرانوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو تحویل میں لے لیں،دیکھتا ہوں کیا کرتے ہیں،ہم نے حیسکو اور سیپکو کے لیے نواز شریف دور میں آفر دی تھی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 872 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

  • سندھ میں آٹا،گندم بحران روکنے کے لیے حکومت حرکت میں آگئی

    سندھ میں آٹا،گندم بحران روکنے کے لیے حکومت حرکت میں آگئی

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شیڈول سے پہلے فلور ملز مالکان کو گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں آٹا،گندم بحران روکنے کے لیے حکومت حرکت میں آگئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے شیڈول سے پہلے فلور ملز مالکان کو گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مراد علی شاہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کی حتمی منظوری سندھ کابینہ اجلاس میں لی جائے گی۔

    سندھ حکومت نے صوبے سے گندم اور آٹے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

    مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک کو خبر دار کیا کہ پنجاب میں گندم کی قیمتیں بڑھانے والی مافیا سندھ میں بھی یہ کام کرسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ ماضی میں حکومتت کی جانب سے ستمبر میں مل مالکان کو گندم ریلیز کی جاتی تھی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ پنجاب کی طرز پر گندم پہلے جاری کرے تاکہ مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں مستحکم ہوسکیں۔انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی تھی کہ وہ ملک میں گندم کی پیداوار اور دستیابی کی مجموعی صورت حال واضح کرے۔

  • غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دائرہ کار کراچی سے سکھر تک پہنچ گیا

    غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دائرہ کار کراچی سے سکھر تک پہنچ گیا

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک،حیسکو اور سیپکو نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیر قانون شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزرا کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا کراچی کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی بڑھ رہا ہے،کرونا کو کنٹرول کرنے کے لیے عوام کو مزید آگاہی دینے کی ضرورت ہے، علمااور مشائخ اپنے خطبوں میں عوام کو ایس اوپیز پر عمل کرنےکی ہدایت کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں بڑھتی لوڈشیڈنگ پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک،حیسکو اور سیپکو نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔انہوں نے شدیدگرمی اور آئسولیشن کے ماحول میں وفاق سے لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران بلدیاتی اداروں، واٹر بورڈ، واسا،ضلعی انتظامیہ کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔

  • سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 2430 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ

    سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 2430 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 2430 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، آج مزید 31 مریض وبا سے انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا کی تازہ صورت حال سے متعلق جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علیٰ شاہ نے بتایا کہ سندھ میں اب تک 471023 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، مجموعی طور پر صوبے بھر میں 89225 کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 31 مریض کرونا سے انتقال کر گئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا سے مرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1437 ہوچکی ہے جبکہ آج مزید 1399 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں کرونا سے متاثرہ 36 ہزار 72 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 243 آئیسولیشن سینٹرز، 1578 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کرونا کے 754مریضوں کی حال تشویش ناک ہے،101 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    پاکستان میں مزید 78 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق

    واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس مزید 78 افراد کی جان لے گیا، پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہزار473 ہوگئی۔

  • سندھ میں کرونا سے آج مزید 34 مریض جاں بحق،2655 نئے کیسز رپورٹ

    سندھ میں کرونا سے آج مزید 34 مریض جاں بحق،2655 نئے کیسز رپورٹ

    کراچی: کرونا وائرس سے صوبہ سندھ میں آج مزید 34 مریض جاں بحق ہو گئے جبکہ 1464 مزید نئے کیسز سامنے آئے

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 435 ٹیسٹ کیے گئے، ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں 2 ہزار 655 نئے کیسز سامنے آئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک 4 لاکھ 53 ہزار 386 ٹیسٹ کیےگئے،جس میں 84 ہزار 656 کیسز سامنے آئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا کی صورت حال پر اپنے بیان میں کہا کہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 34 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1377 ہوگئی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں کرونا سے متاثرہ 36 ہزار 455 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 34 ہزار 785 گھروں پر، 166 آئیسولیشن سینٹرز، 1504 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 708 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جن میں سے کرونا کے 102مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ

    مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آج مزید 1208مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، اب تک 46 ہزار 824 مریض اس مہلک وبا سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار کر دیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار کر دیا

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق اور سندھ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار کر دیا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے،ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر ایکسائز سندھ کو ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق وفاق کو آگاہ کریں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت میں تنازعہ پیدا ہوگیا تھا،وفاق کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ریونیو بورڈ کو وفاقی اداروں سے سروسز ٹیکس کی وصولی سے روک دیا تھا۔

    اس سے قبل رواں سال فروری میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ایف بی آر نے کٹوتیاں کی ہیں،اگر فنڈز واپس نہیں دیے تو سندھ حکومت وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کے لیے اپنا کاؤنٹر کھول لے۔

  • اسٹاک ایکسچینج حملہ: وزیراعلیٰ سندھ نے اہم اجلاس طلب کر لیا

    اسٹاک ایکسچینج حملہ: وزیراعلیٰ سندھ نے اہم اجلاس طلب کر لیا

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹاک ایکسچینج حملے کے بعد امن وامان پر اجلاس طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امن وامان پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے اور اس کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا جائےگا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی حملے سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ، چاروں حملہ آور ہلاک

    واضح رہے کہ ملک دشمن عناصر کی امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے جدید ہتھیار، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اسٹاک ایکسچینج کے باہر موجود مشتبہ کار کا بھی معائنہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اس حملے کو ناکام بنایا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اپنے بہاد جوانوں پر فخر ہے۔

  • سندھ میں کرونا کے 1414 نئے کیسز رپورٹ، مزید 37 افراد کی موت

    سندھ میں کرونا کے 1414 نئے کیسز رپورٹ، مزید 37 افراد کی موت

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 37 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی تازہ صورت حال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7400 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1414 نئے کرونا کیسز سامنے آئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 4 لاکھ 2 ہزار 687 ٹیسٹ کے نتیجے میں 74 ہزار 70 کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 37 کرونا کے مریض انتقال کرگئے،اب تک1161 کرونا کے مریض انتقال کرچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آج 1376 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے،اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 39473 ہے۔

    پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں میں کمی آ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60 افراد کا انتقال

    واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,892 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ مزید 60 مریض جاں بحق ہوگئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 188,926 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 3,755 ہو گئی ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 417 ہے، اب تک 77,754 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 3,337 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • سندھ میں کرونا کا وار تیزی سے جاری، مزید 21 افراد انتقال کر گئے

    سندھ میں کرونا کا وار تیزی سے جاری، مزید 21 افراد انتقال کر گئے

    کراچی: صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں، صوبے میں مہلک وائرس سے مزید 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس سے متعلق اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ سندھ بھر میں کرونا کے مزید 1564 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 1124 ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 6597 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ اب تک 395287 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس میں سے 72656 پازیٹو آئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وقت 33131 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ان میں سے کرونا کے 614 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جن میں سے 118 مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آج 1357 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، صوبے میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 38401 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا سے مزید 105 مریض جاں بحق، تعداد 3,695 ہو گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,946 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ مزید 105 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 185,034 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 3,695 ہو گئی ہے۔