Tag: وزیراعلیٰ سندھ

  • سندھ میں کرونا کا وار تیزی سے جاری، مزید 41 افراد انتقال کر گئے

    سندھ میں کرونا کا وار تیزی سے جاری، مزید 41 افراد انتقال کر گئے

    کراچی: صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں، صوبے میں مہلک وائرس سے مزید 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 890 ٹیسٹ کیے گئے، ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں 2275 نئے کیسز سامنے آئے۔صوبے میں اب تک 378849 ٹیسٹ کیےگئے،جس میں 69628 کیسز سامنے آئے۔

    مراد علی شاہ نے کرونا کی صورت حال پر اپنے بیان میں کہا کہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1089 ہوگئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں کرونا سے متاثرہ 32 ہزار 261 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 30 ہزار 705 گھروں پر، 48 آئیسولیشن سینٹرز، 1508 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ 718 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جن میں سے کرونا کے 117مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آج مزید 2166 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، اب تک 36 ہزار 278 مریض اس مہلک وبا سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے درخواست کی کہ منتخب علاقوں میں لاک ڈاؤن کا احترام کریں،ایس اوپیز پر عمل کریں،غیرضروری گھروں سے باہر نہ جائیں۔

  • سندھ میں کرونا کے مزید 2190 کیسز رپورٹ

    سندھ میں کرونا کے مزید 2190 کیسز رپورٹ

    کراچی: وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں کرونا سے متاثرہ مزید 35 مریض انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس سے متعلق اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ سندھ بھر میں کرونا کے مزید 2190 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 1048 ہوچکی ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 10830 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ اب تک 364959 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس میں سے 67353 پازیٹو آئے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس وقت 32193 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ان میں سے کرونا کے 700 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جن میں سے 116 مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں کرونا سے مزید 153 اموات

    واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 6,604 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 171,666 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 3,382 ہو گئی ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 780 ہے، جبکہ اب تک 63,504 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • سندھ میں کرونا کا وار تیزی سے جاری، مزید 22 افراد انتقال کر گئے

    سندھ میں کرونا کا وار تیزی سے جاری، مزید 22 افراد انتقال کر گئے

    کراچی: صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں، صوبے میں مہلک وائرس سے مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 80 ٹیسٹ کیے گئے، ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں 1776 نئے کیسز سامنے آئے۔صوبے میں اب تک 307412 ٹیسٹ کیےگئے،جس میں 55581 کیسز سامنے آئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا کی صورت حال پر اپنے بیان میں کہا کہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 853 ہوگئی۔

    مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے اعداد وشمار شیئر کیے، جس کے مطابق اس وقت صوبے میں کرونا سے متاثرہ 26 ہزار 705 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 24 ہزار 789 گھروں پر، 90 آئیسولیشن سینٹرز، 1826 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 627 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جن میں سے کرونا کے87 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آج مزید 2417 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، اب تک 28 ہزار سے زائد مریض اس مہلک وبا سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ ایس او پیز کو زندگی کا حصہ بنا کر ہی اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔

  • این ای سی میٹنگ جلد بلانے پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں: وزیراعلیٰ سندھ

    این ای سی میٹنگ جلد بلانے پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں: وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کی میٹنگ جلد بلانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیوز کانفرس کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کچھ لوگ صحیح گائیڈ نہیں کر رہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کی میٹنگ ہونے نہیں دی جاتی۔انہوں نے قومی اقتصادی کونسل کی میٹنگ جلد بلانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ این ایف سی پر ایک سال میں 2 اجلاس ہونے چاہیےتھے،2 سال کے دوران این ایف سی کے صرف 2 اجلاس ہوئے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی کا ہدف 2.3 فیصد تجویز کیا گیا ہے جبکہ پی ایس ڈی پی میں انفراسٹرکچر کے لیے 59 فیصد رکھنے کی تجویز دیے جانے کا امکان ہے اور سوشل سیکٹر 35 اور دیگر شعبوں میں 6 فیصد فنڈز استعمال ہوسکیں گے۔

  • سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے1744 نئے کیسز رپورٹ

    سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے1744 نئے کیسز رپورٹ

    کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1744 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1744 کیسز سامنے آنا تشویش ناک ہے،24 گھنٹوں کے دوران مزید 16 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 650 ہوگئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 8119 ٹیسٹ کیے گئے،صوبےمیں اب تک 2 لاکھ سے زائد کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں،اس وقت سندھ میں 37 ہزار سے زائد مریض زیرعلاج ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا سے414 مریض کی حالت تشویش ناک ہے،67 وینٹی لیٹرز پر ہیں،24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 511 مریض صحت یاب ہوئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اس وقت 18682 مریض زیر علاج ہیں،جن میں سے 17257مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں،63 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں،1362 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔

    پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف مزید بلند، دنیا کا 15 واں ملک بن گیا

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات کے ساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 67 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4,960 نئے کیسز سامنے آئے۔

  • سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے1666 نئے کیسز رپورٹ

    سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے1666 نئے کیسز رپورٹ

    کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1666 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوگئے، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 33 ہزار 536 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1666 کیسز سامنے آنا تشویش ناک ہے،24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 575 ہوگئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 8390 ٹیسٹ کیے گئے،صوبےمیں اب تک 2 لاکھ 8 ہزار 843 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں،اس وقت سندھ میں 33 ہزار 536 مریض زیرعلاج ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا سے 366 مریض کی حالت تشویش ناک ہے،66 وینٹی لیٹرز پر ہیں،24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 764 مریض صحت یاب ہوئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اس وقت 16179 مریض زیر علاج ہیں،جن میں سے 14910مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں،99 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں،1170 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 1667 نئے کیسز میں سے کراچی میں1311 کیس آئے ہیں۔مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں سے باہر ماسک کے بغیر نہ نکلیں۔

  • سولرلائٹس کیس، وزیراعلیٰ سندھ  نے نیب میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا

    سولرلائٹس کیس، وزیراعلیٰ سندھ نے نیب میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس اورسولرلائٹس کیس میں نیب میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا ، ان پر سولر لائٹیس کیس میں غیرقانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج صبح 9 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچے، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی مراد علی شاہ کےہمراہ تھے۔

    مراد علی شاہ کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کرتے ہوئے نیب اولڈ ہیڈکوارٹر کے باہر اور اطراف میں پولیس کے دستے تعینات کئے گئے تھے۔

    جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نیب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ، نیب کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم نےتقریبا دو گھنٹے تک مراد علی شاہ سے پوچھ گچھ کی۔

    خیال رہے نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آج گیارہ بجے طلب کررکھا تھا ، ان پر سولر لائٹیس کیس میں غیرقانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

    یاد رہے 17 ستمبر 2019 میں نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کیا تھا لیکن وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے ان کی جگہ پرنسپل سیکریٹری نیب میں پیش ہوئے تھے، نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو سوال نامہ دیا تھا، 8 سوالات پر مشتمل سوال نامہ پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے مراد علی شاہ کو پہنچایا گیا تھا۔

    اس سے قبل 25 مارچ 2019 میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو نیب اسلام آباد نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا تھا۔ جہاں انہوں نے نیب کی پانچ رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا، نیب نے مراد علی شاہ سے ٹھٹھہ، دادو شوگرملز کیس میں پوچھ گچھ کی تھی۔

  • سندھ میں آج 1824 نئے کیسز سامنے آئے: وزیراعلیٰ

    سندھ میں آج 1824 نئے کیسز سامنے آئے: وزیراعلیٰ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں آج سب سے زیادہ 1824 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ آج سندھ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج سندھ میں سب سے زیادہ 7547 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ 24گھنٹے میں وبا سے مزید 29مریض انتقال کرگئے، سندھ میں کرونا کے367مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کرونا متاثرہ 56مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، جبکہ مزید 487 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرونا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 555 ہوگئی ہے، سندھ میں اس وقت 16333 مریض زیرعلاج ہیں، 1824نئے کیسز میں سے 1284 کا تعلق کراچی سے ہے۔

    پاکستان میں کرونا سے اموات کے ساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی بے پناہ اضافہ

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات کےساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 67 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 4,131 نئے کیسز سامنے آئے۔

    کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں دنیا کا 18 واں ملک بن چکا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 80,463 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,688 ہو گئی ہے۔

  • سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 22 اموات

    سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 22 اموات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید22 اموات ہوئیں اور مہلک وائرس کے 1402 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 6 ہزار 289 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 1402 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 647 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 503 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 785 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 14 ہزار 590 ہوگئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کرونا کے14 ہزار 554مریض زیر علاج ہیں،13346 گھروں،113مراکز، اسپتالوں میں 1095 زیرعلاج ہیں، 342 مریضوں کی حالت تشویش ناک،71مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    پاکستان میں کرونا سے مزید 60 اموات

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،24 گھنٹے میں مزید 60 افراد جان کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی تعدادچ 1543 تک جا پہنچی جبکہ کرونا کےمجموعی کیسز کی تعداد 72ہزار سے تجاوز کر گئی۔

  • سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے885 نئے کیسز رپورٹ

    سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے885 نئے کیسز رپورٹ

    کراچی : صوبہ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 885 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوگئے، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 28 ہزار 245 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 885 کیسز سامنے آنا تشویش ناک ہے،24 گھنٹوں کے دوران مزید 16 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 481 ہوگئی ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا سے 334 مریض کی حالت تشویش ناک ہے،62 وینٹی لیٹرز پر ہیں،24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 553 مریض صحت یاب ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 4100 ٹیسٹ کیے گئے،صوبےمیں اب تک ایک لاکھ 80 ہزار 803 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں،اس وقت سندھ میں 13 ہزار 954 مریض زیرعلاج ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 12773مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں،108 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں،1073 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے885 کیسز میں سے کراچی کے617 کیس ہیں، ضلع شرقی میں 184، ضلع جنوبی میں 146،ضلع وسطی میں 127، ضلع غربی میں42، کورنگی میں 72 اور ملیر میں 46 نئےکیس رپورٹ ہوئے۔

    انہوں نے عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دیہات میں بھی کیس بڑھنا بے احتیاطی کا نتیجہ ہے، ہم مل کر اس بیماری کو شکست دے سکتے ہیں۔