Tag: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  • پولیس شہداء کے خاندانوں کے لئے بڑا اعلان

    پولیس شہداء کے خاندانوں کے لئے بڑا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس شہداء کے خاندانوں کے 2 افراد کو ملازمت دینے اعلان کرتے ہوئے اس ضمن میں قانونی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا ، اس موقع پر عثمان بزدار نے شہید پولیس افسران، اہلکاروں کی فیملی کے 2 افراد کو ملازمت دینے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے اس ضمن میں قانونی کارروائی جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سی پی او آفس میں سینئر پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو سیاسی دباؤ سے مکمل آزاد کیا ہے، پہلی بار پولیس سیاسی دباؤ سے آزاد ہو کر فرائض سرانجام د ے رہی ہے، پولیس میں میرٹ پر تعیناتیاں کی ہیں، انارکلی دھماکے کے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    عثمان بزدار نے پولیس افسران کو باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جائے گا، سیف سٹی اتھارٹی میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان ،راجن پور میں بلوچ لیوی کی کمانڈپولیس کے حوالے سے کردی ہے اور 304تھانوں کو اسپیشل انیشیئٹوپولیس اسٹیشن کا درجہ دیا جا رہا ہے جبکہ 90تھانےاسپیشل انیشیئٹوپولیس اسٹیشن میں تبدیل کئے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی 12278 آسامیوں پر بھرتی کی جا رہی ہے اور  5774 بھرتیاں مکمل ہو چکی ہیں۔

  • گوجرانوالہ: اسکول کی دیوار گرنے سے خاتون ٹیچرسمیت 6 بچے جاں بحق

    گوجرانوالہ: اسکول کی دیوار گرنے سے خاتون ٹیچرسمیت 6 بچے جاں بحق

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اسکول کی دیوار گرنے سے 5 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر واقع ماڈل اسکول میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب جاری تھی کہ اچانک اسکول کی دیوار گر گئی۔

    اسکول کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون ٹیچرسمیت 6 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور دیوار تلے دبے بچوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزاد نے گوجرانوالہ میں اسکول کی دیوارگرنے پرنوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حادثے کی رپورٹ پیش کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو ہرممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں اسکول کی چھت گرنے سے ایک استاد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 23 فروری 2019 کو نوشہرہ کے علاقے محب بانڈہ میں اسکول کی دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • وضو کے پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اہم فیصلہ

    وضو کے پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اہم فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے وضو کے پانی کو دوبارہ استعمال میں لانے کیلئے داتا دربار میں پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ  زکوٰة مستحقین کی نشاندہی کیلئےڈیٹا تیار کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل اجلاس ہوا، ایس ایم یو کے زیراہتمام اجلاس میں سماجی بہبود کے شعبوں کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں متعلقہ وزراء اور سیکریٹریز نے تفصیلی بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ نے سماجی بہبود، بیت المال اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارکردگی سے متعلق استفسار کیا، اجلاس میں زکوٰة گزارہ الاؤنس کی فوری تقسیم یقینی بنانے کیلئے ڈی سی کو اختیار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ زکوٰة کی تقسیم کے طریقہ کار کو فول پروف بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور زکوٰة مستحقین کی نشاندہی کیلئے قابل اعتماد ڈیٹا تیار کیا جائے۔

     اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وضو کے پانی کو دوبارہ استعمال میں لانے کیلئے داتا دربار میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا اور30مزاروں میں عطیات کی وصولی کیلئے کیش مشینیں نصب کی جائیں گی۔