Tag: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

  • اگر معاملات نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی کا علی امین کو مشورہ

    اگر معاملات نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی کا علی امین کو مشورہ

    بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا کہہ دیا، اگر معاملات نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہوجائیں۔

    بانی پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین کو مستعفی ہونے کا کہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ اگر علی امین گنڈاپورمعاملات نہیں سنبھال سکتے تومستعفی ہو جائیں۔

    یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور سمیت 18 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا حکم

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی بہن کو ہدایت کردی ہے کہ علیمہ خانم سیاست سے دور رہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ بانی تحریک انصاف نے کہا کہ میرے بیٹے پاکستان مجھ سے ملنے آنا چاہتے ہیں، کبھی نہیں کہا کہ میرے بیٹے پاکستان آکر احتجاج کی قیادت کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-qasim-suleman-telephone-02-aug-2025/

  • وزیراعلیٰ گنڈاپور پر قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، اے این پی مدعی بنے گی

    وزیراعلیٰ گنڈاپور پر قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، اے این پی مدعی بنے گی

    اے این پی کی جانب سے سانحہ سوات کے بعد مطالبہ سامنے آیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان احسان اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمات میں اے این پی مدعی بنے گی، اس کے علاوہ ڈی جی ریسکیو کیخلاف بھی مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

    اے این پی ترجمان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں بااختیار حکومتیں ہوتیں تو شاید سانحہ سوات نہ ہوتا، دریائے سوات پر پی ٹی آئی دور میں کریش پلانٹ لگائے گئے۔

    احسان اللہ کا مزید کہنا تھا کہ فضل حکیم کے بھائی نے پیسے لےکر ریسکیو میں بھرتیاں کیں، 2010 کے سیلاب میں امیر حیدرہوتی نے اپنا ہیلی کاپٹر بھیجا تھا۔

    خیال رہے کہ سوات میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں سیاسی اثرو رسوخ آڑے آرہا ہے، بااثر سیاسی شخصیات کی تعمیرات تک پہنچنے پر آپریشن روک دیا گیا۔

    سانحہ سوات میں وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے کیوں استعمال نہیں کیا گیا؟ ترجمان نے بتادیا

    تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن بااثر سیاسی شخصیات کی وجہ سے روک دیا گیا، 4 گھنٹے انتظار کے بعد کارروائی روکنے کا کہا گیا اور تجاوزات کےخلاف آپریشن کرنے والی ٹیموں کو واپس جانے کی ہدایت کی گئی۔

    کمشنر ملاکنڈ کی زیرصدارت 3 گھنٹے جاری اجلاس بھی بےنتیجہ ختم ہوا، سیاسی شخصیت کی تعمیرات پر اجلاس کے شرکا کی مختلف رائے تھی۔

    افسران کا کہنا تھا کہ سیاسی شخصیت کے پاس این او سی موجود ہے جبکہ شرکا کہنا تھا کہ دیگر لوگوں کے پاس این اوسی کےساتھ اسٹے آرڈر بھی موجود تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/swat-river-tragedy-search-for-missing-child/

  • ’’تعلیم کارڈ‘‘ کے اجرا کا فیصلہ

    ’’تعلیم کارڈ‘‘ کے اجرا کا فیصلہ

    پشاور : خیبرپختو نخوا میں’’تعلیم کارڈ‘‘کے اجرا کا فیصلہ کرلیا گیا ، کارڈ کا اجرا اپر چترال سے کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختو نخوا میں’’تعلیم کارڈ‘‘کے اجرا کا فیصلہ کرلیا گیا ، وزیراعلیٰ کے پی نے محکمہ تعلیم اور خزانہ کوفوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ کارڈ کا اجرا اپرچترال سےکیاجائےگا، پسماندہ ضلع سے تعلیم کارڈ کا اجرا کر رہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ اپرچترال سے منصوبے کوپائلٹ کریں گے، بہترین نتائج کیلئے منصوبے کو پہلے پائلٹ کیا جائے گا ، جس کے بعد دیگر ضلعوں تک مرحلہ وار وسعت دی جائے گی۔

    علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہوگا،مستقبل کےنوجوانوں پریہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔

  • خیبرپختونخوا میں سیاسی کشیدگی، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    خیبرپختونخوا میں سیاسی کشیدگی، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : خیبرپختونخوا میں سیاسی کشیدگی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، گورنرکےصوبائی حکومت کیخلاف سخت بیانات میں ن لیگ کی خواہش شامل تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی کشیدگی میں مسلم لیگ ن کا بھی کردار ہے، گورنر کے صوبائی حکومت کیخلاف سخت بیانات میں ن لیگ کی خواہش شامل تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ فیصل کریم کنڈی کو گورنر بنوانےمیں ن لیگ کی شخصیات کا بھی کردار تھا کیونکہ ن لیگ کے چند رہنما خیبرپختونخوا حکومت کےخلاف بیان بازی چاہتےتھے۔

    ذرائع کے مطابق تلخی دیکھ کر اہم وفاقی وزیر اورآزاد سینیٹر نےگورنرخیبرپختونخواسےرابطہ کیا، وفاقی وزیر نے گورنر کو خیبرپختونخوا حکومت سےماحول ٹھنڈا رکھنےکا پیغام دیا، پیغام سے پہلےوفاقی وزیر کی صدر آصف زرداری سےبھی بات ہوئی تھی۔

    خیال رہے گورنرکےپی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےایک دوسرے کیخلاف سخت بیانات دیئے تھے.

    علی امین گنڈاپور کی گورنر ہاؤس پر قبضے کی دھمکی کے بعد سے دونوں رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں لینے دیں گے، علی امین گنڈاپور کا  دوٹوک اعلان

    خیبرپختونخوا میں غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں لینے دیں گے، علی امین گنڈاپور کا دوٹوک اعلان

    پشاور : وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں لینے دیں گے، ہم لڑیں گے اور آخری حد تک جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سینیٹ الیکشن ملتوی ہونے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام ہمیں قانون سازی اورآئین کےتحفظ کیلئےووٹ دیتی ہے، آئین کاتحفظ صرف حکمران نہیں بلکہ ہرشہری پرفرض ہے۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کے پی میں غیرقانونی لوگوں کوحلف نہیں لینے دیں گے اور آئین کےتحفظ کیلئے ہر حدتک جائیں گے، آج شام پارلیمانی میٹنگ میں آئین کے تحفظ کیلئے قرارداد پاس کریں گے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ آئین توڑنے کی سزا آرٹیکل 6 ہے یعنی سزائےموت ہے، آئین توڑنے پر سزائے موت کے قانون کے باوجود باربار آئین توڑاجارہاہے، پہلےمرکزاورکےپی میں حکومت توڑی گئی، آئین کے تحت 90 روز میں انتخابات کرانا تھے لیکن ہمارانشان اورریزروسیٹیں بھی چھین لی گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا وہ سیٹیں جو ان کا حق نہیں پھر بھی انھیں دی جائیں، انہوں نےکس طرح ہماری سیٹیں اٹھا کر کسی اور کو دے دیں۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ واضح طورپرکہہ رہاہوں ہم آخری حدتک جائیں گے اور کسی بھی صورت خواتین کی سیٹوں کوحاصل کریں گے، ہم سمجھوتہ نہیں کرینگےپیچھےنہیں ہٹیں گے اور مقابلہ کریں گے۔

    6ججز کے خط کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزنےجوبیان دیااس پر فل کورٹ کیوں نہیں بن رہا، خط پرجوڈیشل کمیشن اورسائفر پر کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا۔

  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی  ضمانت قبل از گرفتاری منظور

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت 17اپریل تک منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    وکیل راجہ ظہورالحسن نے بتایا کہ علی امین گنڈاپورایف آئی آر میں نامزد ہیں مگرانکا کردار کوئی نہیں، کیونکہ علی امین گنڈاپور موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کےخلاف 50ایف آئی آر زدرج ہوئیں، ان کو عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا جاتا رہا۔

    انسداددہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور ضمانت قبل از گرفتاری کی در خواست منظور کرتے ہوئے 17اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    یاد رہے علی امین گنڈاپور نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اےٹی سی سےرجوع کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ علی امین گنڈا پورکو جھوٹی ایف آئی آر میں گھسیٹا جارہا ہے، ایف آئی ار میں بیان کی گئی کہانی من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کیس میں شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں،ایف آئی آر کا مقصد علی امین گنڈاپورکی ساکھ کومتاثر کرناہے، استدعا ہے علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔