Tag: وزیراعلیٰ مریم نواز

  • خیرات نہیں چاہیے، کاشتکار کہتا ہے وزیراعلیٰ مریم پر اعتماد کیوں کیا؟ صدر کسان اتحاد

    خیرات نہیں چاہیے، کاشتکار کہتا ہے وزیراعلیٰ مریم پر اعتماد کیوں کیا؟ صدر کسان اتحاد

    صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ گندم کا کاشتکار پریشان ہے، کہتا ہے کہ اس نے وزیراعلیٰ مریم نواز پر اعتماد کیوں کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے کہا کہ کسانوں کو پیکج کی خیرات نہیں بلکہ گندم کی جائز قیمت چاہیے، پاکستان کا جو بھی گندم کا کاشکتار ہے وہ انتہائی مایوسی کا شکار ہے، وہ بہت پریشان ہے۔

    انھوں نے سوال کیا کہ کیا ہمیں اس ملک میں جینے کا حق نہیں ہے وزیراعلیٰ کاشتکاروں سے بات نہیں کرنا چاہتیں، کیا چینی والے زیادہ پاکستانی ہیں۔

    خال کھوکھر نے کہا کہ پیداواری لاگت 3400 روپے ہیں لیکن 2 ہزار روپے مل رہے ہیں، وزیرزراعت خود کاشتکار ہیں میڈیا کو پیداواری لاگت بتائیں، اگر ہم غلط ہوں تو اپنے الفاظ واپس لیں گے اور معافی بھی مانگیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ منافع چھوڑ دیں تو ہمیں 11 سو ارب سے زائد کا نقصان ہوگا، ہمیں پیکج نہیں چاہیے، خیرات نہیں ہمیں حق حلال کا ریٹ چاہیے۔

  • چینی کمپنی پاکستان میں  700ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند

    چینی کمپنی پاکستان میں 700ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند

    لاہور : چینی کمپنی چینگ ڈو پاکستان میں 700ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند ہوگئی ، چینگ ڈو حکومت کے تعاون سے ای ٹیکسی سروس کا جلد آغاز کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین کےاعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی ، جس میں چینگ ڈو نے 700ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کردی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرمایہ کاری کی اصولی منظوری دی ، چینگ ڈو حکومت کے تعاون سے ای ٹیکسی سروس کا جلد آغاز کرے گی اور نوازشریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنی کمپیوٹنگ سینٹر بھی قائم کرے گی۔

    ملاقات میں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر قائم کرنےپراتفاق کرلیا ، حکومت پنجاب ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر کیلئے اراضی اوربلڈنگ فراہم کرے گی۔

    ملاقات میں پاکستان میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق ہوا، چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کوآن لائن ورلڈوائڈٹریڈنگ کیلئےٹریننگ دے گی۔

    اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ چینی تعاون سے پنجاب کوسب سے بڑاآرٹیفشل انٹیلی جنس سینٹربناناچاہتےہیں، پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی حب بنے گا۔

  • مفت سولر پینل اسکیم : 100 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    مفت سولر پینل اسکیم : 100 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    لاہور : 100 سے 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کے لئے مفت سولر پینل اسکیم کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولرپینل اسکیم کاافتتاح کردیا، اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ فری سولرپینل اسکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف دینا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فی یونٹ 14 روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73 لاکھ صارفین مستفید ہوئے، عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کیلئے ہی خرچ ہوں گے۔

    اس موقع پر صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسکیم کے تحت ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔

    صوبائی سیکرٹری انرجی کا کہنا تھا کہ صوبے میں ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا جبکہ 100 یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے 52ہزار19صارفین کو 550واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔

    پاکستان سے توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہے؟

    انھوں نے بتایا کہ 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو 1100واٹ کا سولر سسٹم مفت دیا جائے گا اور اسکیم میں شفافیت کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔

  • ہونہار اسکالر شپ پروگرام : طلبا کیسے اپلائی کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

    ہونہار اسکالر شپ پروگرام : طلبا کیسے اپلائی کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

    لاہور : ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ، طلبا کے لئے اپلائی کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہونہاراسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع کردی گئی، پروگرام کے تحت 68ڈسپلنز میں سالانہ 30ہزارطلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا۔

    اسکالر شپ پروگرام کے تحت 50 پبلک سیکٹریونیورسٹیز، 16میڈیکل کالجز ،131گریجوایٹ کالجز کے طلبہ کو اسکالر شپ دی جائے گی اور 4سال میں 130ارب روپے کےوظائف فراہم کئے جائیں گے

    اسکالر شپ پروگرام سے آئندہ 4سالو ں میں ایک لاکھ 20ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہاراسکالرشپ پروگرام کاآغازاہم سنگ میل ہے، پروگرام مستحق اور ہونہار طلبہ کیلئےمعیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکالر شپ پروگرا م اعلیٰ تعلیم کیلئے ذہین طلبہ کی مالی رکاوٹو ں کو ختم کرےگا اور نوجوانوں کےاعلیٰ تعلیم کے خواب پورے کرے گا۔

    طلبا CM Scholarships Program (punjabhec.gov.pk) پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

  • 7سال بعد دوبارہ! طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    7سال بعد دوبارہ! طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور: 7سال بعد طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، اس اسکیم کے ذریعے لاکھوں طلبا مستفید ہوسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایسے طلبا جو مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اپنے لئے لیپ ٹاپ لینے سے قاصر ہیں، ایسے طلبا کے لئے اچھی خبر آگئی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دےدی، جس کے تحت طلبہ کو7سال بعددوبارہ جدیدترین لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت ہائرایجوکیشن سیکٹرریفارمزسےمتعلق اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

    ہائرایجوکیشن کےفروغ،لیپ ٹاپ اورطالبات کوٹرانسپورٹ کی سہولت پر بریفنگ دی گئی اور پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیاں اور کالجز بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ ہرضلع میں عالمی معیارکی یونیورسٹی، تحصیل سطح پر کالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی’’تعلیمی ایمرجنسی‘‘کا خیر مقدم کرتے ہیں،صوبےبھر میں طلبہ کو20 ہزاور موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔

  • طلبا کے لیے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم : وزیراعلیٰ مریم نواز نے  بڑی خوشخبری دے دی

    طلبا کے لیے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم : وزیراعلیٰ مریم نواز نے بڑی خوشخبری دے دی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے اسٹوڈنٹ سروے کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن اسکالر شپ اور آئی پیڈ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیف کی نا مکمل بریفنگ پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔

    وزیراعلیٰ نے اسکالر شپ اسکیم کا از سر نو جائزہ لے کر مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آئی پیڈ،لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے اسٹوڈنٹ سروے کرانے کا حکم دے دیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ طلبا کی ضرورت کا تعین کرکے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کریں گے ، شعبہ تعلیم کو بے مقصد اور بے سمت نہیں ہونا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو جدیدخطوط پر استوار کیا جائے گا۔

  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے اے ایس پی  شہر بانو کو گلے لگایا

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے اے ایس پی شہر بانو کو گلے لگایا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی کو گلے لگا کر تھپکی دی اور شہر بانونقوی کو نوجوان افسروں کیلئے قابل تقلید قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں مریم نواز نے اے ایس پی سیدہ شہر بانونقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی۔

    اے ایس پی شہر بانو نے اچھرہ واقعےکی تفصیلات سے وزیراعلیٰ پنجاب کوآگاہ کیا، جس پر مریم نوازنے اچھرہ واقعہ میں جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اے ایس پی شہر بانونقوی کو نوجوان افسروں کیلئے قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر بانو نے نوجوان افسروں کیلئے بہادری ،جرأت کی مثال قائم کردی۔

    ملاقات میں سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب،آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور، ایس ایس پی لاء اینڈآرڈر بھی موجود تھے۔

    یاد رہے لاہور کے اچھرہ بازار میں ایک خاتون نے ایسا کرتا پہنا ہوا تھا جس پر عربی زبان میں کچھ حروف لکھے تھےجس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے سمجھا کہ یہ کچھ مذہبی کلمات ہیں اور اس معاملے نے ایک غلط فہمی کو جنم دیا۔

    اس پیچیدہ صورتحال کو خاتون اے ایس پی شہربانونقوی نے سنبھالا اور بہت بہادری سے خاتون کو مجمع سے نکالا اور اپنے ساتھ لے گئیں تھیں۔

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب والوں کیلئے بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب والوں کیلئے بڑا اعلان

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب اسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب کو کینسر اسپتال کی سائٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اعلیٰ نے دنیا بھر سے بہتر ین  اسپشلسٹ ڈاکٹرزبلانے کی ہدایت کی اور تیمارداروں کے لئے ہوٹل بنانے  کی ہدایت بھی کی گئی۔

    اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے سرکاری اسپتال بنائیں گے، اس سرکاری اسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ کینسر اسپتال کیلئے بہترین ڈاکٹرز اور جدید ترین مشینری لائیں گے۔