Tag: وزیراعلیٰ‌ پنجاب انتخاب

  • شوبز ستاروں نے ملک میں انتخاب کو ’سرکس‘ کا نام دے دیا

    شوبز ستاروں نے ملک میں انتخاب کو ’سرکس‘ کا نام دے دیا

    کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر شوبز ستاروں کا ردعمل کا آگیا۔

    گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دی کہ چوہدری شجاعت کے خط کے مطابق ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے جاتے ہیں اور حمزہ شہباز وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے۔

    ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا جہاں عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ یکم جولائی کا اسٹیٹس بحال کردیا۔

    اب شوبز ستاروں نے بھی گزشتہ روز کے پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    معروف اداکارہ ماورا حسین نے الیکشن کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ’انتخاب کی صورت حال کو ’سرکس‘ کا نام دیا۔

    ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں حمزہ کا کردار نبھانے والے اداکار فرحان سعید نے پنجاب اسمبلی میں انتخابات پر حیرانی اور ناگواری اظہار کیا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’ بات کسی خاص پارٹی کو سپورٹ کرنے کی نہیں ہے لیکن آپ قوموں کے فیصلے کو بار بار کیسے چیلنج کر سکتے ہیں۔‘

    فرحان سعید نے کہا کہ ’یہ سیاست نہیں ہے اگر کوئی اس پر فخر کر رہا ہے تو جان لے الیکشن کا لغوی معنی پی پی ایل الیکٹ ہے اب میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ یہ پی ڈی ایم کو مزید ختم کردے گا۔

    اداکار بلال قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ ‘پیسہ جیت گیا اور پاکستان ہار گیا’۔

    بلال قریشی کے علاوہ دیگر اداکاروں نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

  • اب سب کی نظریں‌ سپریم کورٹ کی طرف ہیں، عمران خان

    اب سب کی نظریں‌ سپریم کورٹ کی طرف ہیں، عمران خان

    بنی گالا: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں اب سب کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جوکچھ ہوااس پرحیران ہوں میری ہمیشہ دعا رہی کہ ہماری جمہوریت مضبوط ہو، جمہوریت کی ایک بنیاد اخلاقیات ہوتی ہے لیکن سب نے تماشا دیکھا کہ سیاست دانوں کی قیمتیں لگ رہی تھیں۔

    عوام آج رات پر امن احتجاج کریں

    انہوں نے کہا کہ کسی اور معاشرے میں ایسی خریدو فروخت ہوتی تو ایکشن لیا جاتا عوام سے کہتا ہوں کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس کے خلاف عوام آج رات پر امن احتجاج کریں۔

    ساری معلومات تھیں زرداری پیسہ چلائے گا

    عمران خان نے کہا کہ ہم نے ریاستی مشینری، ساری پارٹیوں اور کرپٹ الیکشن کمیشن کوشکست دی اور آج وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہورہا تھا تو آصف زرداری کل رات سے پنجاب میں تھا ساری معلومات تھیں یہ پیسہ چلائے گا یہ عوام کا چوری کیا گیا پیسہ استعمال کرکے پاکستان کی جمہوریت کا جنازہ نکالتا ہے۔

    آرٹیکل 63 اے میں لکھا ہے پارلیمانی پارٹی کے فیصلے پر عمل ہوتا ہے

    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مافیاز ہیں سیاست دان نہیں حیران ہوں انہوں نے اسمبلی میں کیا کیا ہے جبکہ آرٹیکل 63 اے میں واضح لکھا ہوا ہے پارلیمانی پارٹی کے فیصلے پر عمل ہوتا ہے ہم نے بھی 25 لوٹوں کے خلاف پارلیمانی لیڈر کے ذریعے خط لکھا تھا۔

    ڈپٹی اسپیکر نے پرویزالٰہی کا ووٹ بھی حمزہ کے کھاتے میں ڈال دیا

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سمجھ نہیں آتی کس قسم کا انسان ہے اس سے قبل بطور پارٹی سربراہ میرے خط کو تو پارلیمنٹ میں مسترد کردیا گیا تھا اس ڈپٹی اسپیکر نے تو پرویزالٰہی کا ووٹ بھی حمزہ کے کھاتے میں ڈال دیا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس سے قبل بھیڑ بکریوں کی طرح سندھ ہاؤس میں ممبران پارلیمنٹ فروخت ہوئے ادھر نامورڈاکو آصف زرداری لوگوں کی خرید و فروخت کر رہا تھا یعنی پاکستان کے عوام کے پیسوں سے لوگوں کی خریدو فروخت ہوئی۔

    اگر کسی اورمعاشرے میں ایسی خرید وفروخت ہوتی توایکشن لیا جاتا

    عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں لوگوں کی خرید و فروخت ہوئی کوئی ایکشن نہیں ہوا جب یوسف گیلانی کے بیٹے کی فوٹیج آئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا یہ بھی یاد ہے ایمل کانسی کے وکیل نے کہا تھا پاکستانی سیاست دان پیسوں کے لیے اپنے ضمیر بیچ دیتے ہیں اگر کسی اورمعاشرے میں ایسی خرید وفروخت ہوتی توایکشن لیا جاتا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 25 مئی کو جو کچھ ہوا اس کے باوجود بھی پر امن رہے ہم نے ضمنی انتخابات میں مہم چلائی اور تاریخی میں کبھی اس طرح عوام نہیں نکلی جیسے عوام نے ہمیں سپورٹ کیا۔

    معیشت تباہ کردی، مہنگائی آسمانوں پر پہنچ گئی

    انہوں نے کہا کہ عوام کوغصہ تھا کس کی جرأت ہے باہر سے ہمارے وزیراعظم کو ہٹوائے ہماری عوام کو غصہ تھا کہ کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے، عوام کو یہ غصہ تھا کہ مسائل حل کرنے کی بجائے مزید تبادہی کردی، ہماری معیشت تباہ کردی مہنگائی آسمانوں پر پہنچ گئی۔

  • ایوان کے باہر ن لیگ اور اسمبلی سیکیورٹی کے درمیان جھگڑا

    ایوان کے باہر ن لیگ اور اسمبلی سیکیورٹی کے درمیان جھگڑا

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر ن لیگ اور اسمبلی سیکیورٹی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان کے باہر ن لیگ کے پرائیویٹ افراد کی جانب سے اندر جانے پر سیکیورٹی سے جھگڑا ہوا، سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روکا تھا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما خلیل طاہر سندھو اور وزیراعلیٰ کے سیکریٹری کی سیکیورٹی سے ہاتھا پائی ہوئی۔

    دوسری جانب ن لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ہمارے اسٹاف کو اندر جانے سے روکا ہے۔

    واضح رہے کہ پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز، تخت لاہور پر کون بیٹھے گا؟ اس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد ہوجائے گا۔

    سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے فری اینڈ فیئر انتخاب کے لیے ووٹنگ آج جمعہ 22 جولائی کو ہوگی، وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف و اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے امیدوار پرویز الہٰی میں مقابلہ ہوگا۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 4 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن ابھی تک ووٹنگ نہیں ہوسکی ہے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کریں گے، ممبران اسمبلی شو آف ہینڈ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    تحریک انصاف نے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ 188 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکومتی اتحاد کی تعداد 179 ہے۔