Tag: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار

  • حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اقدامات بھر پور اجاگر کرنے کافیصلہ

    حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اقدامات بھر پور اجاگر کرنے کافیصلہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ملاقات میں حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اقدامات بھر پور اجاگر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اوروفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورمیڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عوام کوریلیف دینے کےاقدامات اورفلاح عامہ کےمنصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں حکومتی کارکردگی کے حوالے سےاقدامات بھر پور اجاگر کرنے کافیصلہ کیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا
    حکومت کی 2 برس کی کارکردگی ماضی کے30سالہ دورسےبہت بہتر ہے، حکومتی اقدامات عوام کےسامنےلانےکیلئےمیڈیاکاکردار کلیدی ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کابلاامتیاز احتساب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کاضامن ہے، قومی وسائل کے غلط استعمال کی سابق روایت کو ختم کردیا ہے، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اوراب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کاگٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کےلیےہے، اے پی سی کی آڑ میں غیر فطری اتحاد کی داغ بیل ڈالی جا رہی ہے، یہ عناصر اپنی کرپشن کےداغ چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اےپی سی کےغبارے سےجلدہوانکل جائے گی، 22 کروڑعوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے، ہمارا مقصد عوام کوریلیف دینا اوران کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے، عوام کےحقوق کا نگہبان ہوں،کسی کوعوامی مفادات پرڈاکہ نہیں ڈالنےدوں گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہماری کارکردگی کےسب سے بہترین جج عوام ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فتحریک انصاف کی حکومت کا فوکس عوام کے حقیقی مسائل پر ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طرۂ امتیازہے، سیاسی یتیم پاکستان کی سیاست سے آؤٹ ہوچکے ہیں ، اپوزیشن کابیانیہ پٹ چکا،عوام کوپٹےہوئےمہروں سےکوئی دلچسپی نہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا پی ٹی آئی کی ٹیم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، وزیراعظم کی قیادت میں صرف دیانت داری اورایمانداری کی سیاست ہوگی اور ان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھا رہا ہے، حکومت نےمعیشت کو گرداب سے نکالنے کےٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

  • تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کو درست کررہی ہے، عثمان بزدار

    تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کو درست کررہی ہے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ماضی میں شوبازیاں ہوتی رہیں اورجعلی کام کیےگئے، تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کودرست کررہی ہے، جس میں وقت لگےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ماضی میں شوبازیاں ہوتی رہیں اورجعلی کام کیےگئے ، صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام بنیادی ضروریات سےمحروم ہیں، تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کودرست کررہی ہے، برسوں کی خرابیاں دورکرنے میں وقت لگےگا۔

    مزید پڑھیں :  70 سال کی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا،وزیراعلیٰ پنجاب 

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اورنہ کبھی کرے گی، ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے،  ماضی کی لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا، 70 سال کی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا، حکومت کے درست اقدامات ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

    اس سے قبلعثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ سابق ادوار میں کرپشن کا دور دورہ تھا، ماضی میں غلط پالیسیوں سے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا،  گزشتہ 10 برس کے دوران ریکارڈ قرض لیے گئے، قرض ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے استعمال نہیں کیے گئے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑرہا ہے،  تحریک انصاف کی حکومت ملک کو درست سمت میں لے کرجا رہی ہے، ہماری جدوجہد ملک سدھارنے اورعوام کو خوشحال کرنے کی ہے، ہمارا ہر قدم وطن عزیز کی بہتری کے لیے اٹھ رہا ہے۔