Tag: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

  • غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ  کیلئے فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

    غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ترین ماحول موجودہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تعاون گروپ کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ترین ماحول موجودہے اور صوبے میں سرمایہ کاروں کیلئےبہترین مواقع فراہم کیے گئے ہیں جبکہ سرمایہ کا روں کے لئے آسانیاں پیداکی گئی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولتیں دے رہے ہیں، فارن انویسٹمنٹ کا دائرہ کار دیگر شعبوں تک بڑھایا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ معاشی لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

  • ‘اداروں کے خلاف ہر سازش کامقابلہ کیا جائے گا’

    ‘اداروں کے خلاف ہر سازش کامقابلہ کیا جائے گا’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور کشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہر یار خان آفریدی کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ اداروں کے خلاف ہر سازش کامقابلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ اور کشمیرکمیٹی کے چیئر مین شہر یار خان آفریدی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی اور جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کافیصلہ بھی کیا گیا۔

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بعض عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا قابل مذمت اور افسوس ناک ہے، قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے اور صوبے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے اداروں پر دشنام طرازی کا کوئی جواز نہیں، اپوزیشن کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کا مخصوص ایجنڈا بے نقاب ہو چکا ہے۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے ملک دشمن بیانیے سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، اداروں پر الزام لگانے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہو گی-

    کشمیرکمیٹی کے چیئر مین شہر یار خان آفریدی نے کہا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ، اپوزیشن اداروں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، منفی سیاست کرنے والوں کا اداروں کو متنازعہ بناناملک دشمنی کے مترادف ہے-

    شہر یار آفریدی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
    Remarks:

  • کوہ سلیمان  پر چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری

    کوہ سلیمان پر چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 4 اسمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی اور کہا چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی میسر آئےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں کوہ سلیمان کے پانی کوضائع ہونے سے بچانے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانے پر غور کیا گیا۔

    وزیراعلی ٰ پنجاب نے 4 اسمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی اور کہا پانی کےذخیرے کےلیےچھوٹے ڈیم بناناوقت کی ضرورت ہے، پنجاب حکومت چھوٹےڈیمز کے لیےمختلف آپشن پرغورکررہی ہے۔

    ،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان کی رودکوہیوں میں ہر سال لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہوتاہے، پانی کومحفوظ بنانےاوراستعمال کےلیےاسمال ڈیمز کامنصوبہ اہمیت کاحامل ہے۔

    چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں میں پینےکاصاف پانی میسرآئےگا، پہلے مرحلے میں 4اسمال ڈیمز کی تعمیر کےلیےٹیکنیکل اسٹڈی جاری ہے۔

    سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسمال ڈیمز کی تعمیر کے اہم امور سے آگاہ کیا۔

  • ‘پنجاب جلد روزانہ  10ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کر لے گا’

    ‘پنجاب جلد روزانہ 10ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کر لے گا’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کی روزانہ ٹیسٹنگ استعداد کار5ہزار ہوچکی ہے، جلد روزانہ 10ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کےاراکین قومی اسمبلی کے نام خط لکھا ، جس میں عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سےوطن عزیزکوغیرمعمولی حالات کاسامناہے، پنجاب حکومت نے روک تھام کیلئے ہر سطح پر مؤثر اقدامات کیےہیں۔

    خط میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی مانیٹرنگ میں اراکین قومی اسمبلی کاکرداراہم ہے، امید ہےاراکین اپنی تمام کوششیں کورونا سے نمٹنے کیلئے بروئےکارلائیں گے، مشترکہ کاوشوں اوراجتماعی حکمت عملی سےمرض پرقابوپانےمیں مدد ملے گی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کوروناکی روزانہ ٹیسٹنگ استعدادکار5ہزارہوچکی ہے، جلدروز10ہزارٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کرلےگا، قرنطینہ،فیلڈ اسپتال،آئسولیشن وارڈزاورایچ ڈی یوقائم کیےہیں۔

    خط میں کہا گیا کہ کورونا کےباعث بےروزگارافرادکی پریشانیوں کاادراک ہے،وزیراعظم کی قیادت میں مالی امدادکاسب سےبڑاپروگرام شروع کیا ہے اور رمضان میں ذخیرہ اندوزی اورگراں فروشی سےعوام کومشکلات ہیں، اراکین کی قومی ذمے داری ہے کہ اپنے اضلاع میں انتظامیہ سےرابطہ رکھیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عوامی نمائندےذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کی مانیٹرنگ کریں، انسداد ڈینگی اورکلین اینڈ گرین پنجاب کےلیےاقدامات کی نگرانی کریں، اسپتالوں کادورہ کر کے علاج معالجہ کی سہولتوں کابھی جائزہ لیں، مشکلات کےتدارک اورمسائل کےحل میں بھرپور کرداراداکریں۔

    خط میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مشکل وقت جلدگزرجائےگا، دکھ درد بانٹنے اور ضروریات پورا کرنے والوں کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

  • ‘انصاف امداد پروگرام کے ذریعے بیک وقت لاکھوں خاندانوں کی مالی امداد قومی ریکارڈ ہے’

    ‘انصاف امداد پروگرام کے ذریعے بیک وقت لاکھوں خاندانوں کی مالی امداد قومی ریکارڈ ہے’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ عوام کے تعاون سے ہی جیتیں گے ، انصاف امداد پروگرام کے ذریعے بیک وقت لاکھوں خاندانوں کی مالی امداد قومی ریکارڈ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول تونسہ کا دورہ کیا ، عثمان بزدار کے دورے سے انتظامیہ بھی لا علم رہی، دورے میں انھوں نے نےدفعہ 144 پرعملدرآمدکےاقدامات کا جائزہ لیا اور کورونا وباکا پھیلاؤ روکنے کے لئےانتظامات کا مشاہدہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےتونسہ میں صفائی،بنیادی سہولتوں اور امن و امان کاجائزہ لیتےہوئے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی اور کہا آپ کا گھر آپ سب کے لئے محفوظ ہے، کورونا سے بچنا ہے تو شہری بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔

    عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ عوام کے تعاون سے ہی جیتیں گے، کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال احتیاط کی متقاضی ہے، آزمائش کے وقت میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے حقیقی مسیحا ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے موجودہ صورتحال میں مثالی کردار ادا کررہے ہیں، کورونا کے خدشے کے باوجودفرائض سرانجام دینے والے افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاشی صورتحال پر پوری نظر ہے،نادار طبقے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انصاف امداد پروگرام کے ذریعے بیک وقت لاکھوں خاندانوں کی مالی امداد قومی ریکارڈ ہے

  • لاہورمیں اسکول سے باہربچوں کے لیے 100 اسکول کھولنے کی تیاری

    لاہورمیں اسکول سے باہربچوں کے لیے 100 اسکول کھولنے کی تیاری

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تعلیم کے فروغ کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے لاہور کے اسکول سے باہر بچوں کے لیے 100 نئے پرائمری سکول کھولنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حکومت نے لاہور کے آؤٹ آف سکول بچوں کیلئے 100 نئے پرائمری سکول کھولنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ یہ پرائمری سکول ان علاقوں میں کرائے کی عمارتوں میں کھولے جائیں گے جہاں قرب و جوار میں کوئی سکول نہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ  ان سکولوں میں آؤٹ آف سکول بچوں کو داخلہ دیا جائے گا۔ شرح خواندگی میں اضافے کیلئے موبائل سکولز قائم کرنے کی تجویز بھی ہے۔ ابتدائی طور پر10 بسوں میں موبائل سکولز قائم کئے جائیں گے۔

     لاہور کے گنجان علاقوں اور بزنس ایریاز میں کام کرنے والے بچوں کو موبائل سکولز میں تعلیم دی جائے گی۔ دونوں پروگرامز پر مجموعی طورپر تقریباً 26 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    وزیراعلیٰ نے 100 نئے سکولز کھولنے اور موبائل سکولز کے پروگرامز کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیر اعلٰی کا کہنا ہے کہ تعلیم کے فروغ کیلئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کریں گے۔

  • امام کعبہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات

    امام کعبہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات

    لاہور : امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں کہا میرا دورہ پاکستان ناقابل فراموش ہے، میں پاکستان سے محبتیں اور خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں، پاکستان کے عوام نے بہت عزت و احترام اور پیار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجہنی وزیراعلیٰ آفس پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جس کے بعد امام کعبہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں سردار عثمان بزدار نے کہا امام کعبہ کی آمد ہمارے لیےمسرت کا باعث ہے، سعودی عرب نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

    اس موقع پر امام کعبہ کا کہنا تھا پاکستان کے دورے کے دوران بے پناہ محبت اور پیار ملا، میرا دورہ پاکستان ناقابل فراموش ہے، میں نےقرآن پاک پاکستانی استاد سےحفظ کرناسیکھا، پاکستان کے عوام سعودی عرب سے بے پناہ لگاؤ رکھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب اور پاکستان ایک جسم کی مانند ہیں، امام کعبہ

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان آمد پر امام کعبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ کی آمدہمارے لیےباعث خیر و برکت ہے، دورہ پاکستان سے باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

    ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے کہا میں پاکستان سے محبتیں اور خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں، پاکستان کے عوام نے بہت عزت و احترام اور پیار دیا۔

    گذشتہ روز امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی لاہور پہنچے تو وزیرمذہبی امورپنجاب نے ان کا استقبال کیا تھا ، جس کے بعد انھوں نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات سمیت بادشاہی مسجد میں نماز مغرب اور جامعہ اشرفیہ میں نماز عشا کی امامت کروائی تھی۔

    مزید پڑھیں : امام کعبہ کی لاہور آمد

    امام کعبہ نے قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا تھا اور صوبائی وزیر مذہبی امور سعید الحسن شاہ سے امام کعبہ نے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو بھی کی تھی۔

    امام کعبہ الشیخ عبداللہ العواد الجہنی نے مرکز اہل حدیث میں استقبالیہ سے خطاب میں کہا تھا اسلام امن کا درس دیتا ہے علماءتفرقہ بازی نہ پھیلائیں۔

  • پنجاب کی عوام نے نئے پاکستان کی آواز پر لبیک کہا ہے ،وزیراعظم عمران خان

    پنجاب کی عوام نے نئے پاکستان کی آواز پر لبیک کہا ہے ،وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی عوام نےنئےپاکستان کی آواز پر لبیک کہا ہے ،امید ہے عثمان بزدار اعتماد پر پورا اتریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔

    ملاقات میں پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت ہوئی اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ عیدالاضحی کے بعد حلف اٹھائے گی۔

    اسس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا انتخاب پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہے پنجاب بھرخصوصاً پسماندہ علاقوں میں تعمیرو ترقی پرزور دیا جائے گا۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب کی عوام نے نئے پاکستان کی آواز پر لبیک کہا ہے ، امید ہے عثمان بزدار اعتماد پر پورا اتریں گے۔

    گذشتہ روز عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کا حلف اٹھایا تھا، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے عثمان بزدار سے حلف لیا۔

    مزید پڑھیں : سردارعثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اب قوم کا پیسہ قوم پرہی خرچ ہوگا، سرکاری وسائل کو قوم کی امانت سمجھ کر خرچ کریں گے۔

    پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں پی ٹی آئی کے عثمان بزدار186ووٹ حاصل کرکے وزارت اعلیٰ کے حقدار قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے حمزہ شہباز159ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔