Tag: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

  • وزیراعظم کا عوامی تحریک ،تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئےکمیٹی بنانے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا عوامی تحریک ،تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئےکمیٹی بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے انقلاب اور آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کے لیئے چار رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی وفاقی وزراء چودھری نثار علی خان خواجہ اصف ،احسن اقبال اور عبد القادر بلوچ پر مشتمل ہے، کابینہ کمیٹی ازادی اور انقلاب مارچ پر نظر رکھے گی اور وزیراعظم کو لمحہ بہ لمحہ تفصیلی رپورٹ بھی پیش کرے گی کابینہ کمیٹی صورتحال کے جائزے کے ساتھ ساتھ مسلے کے حل کے امور پر بھی غور کرے گی ۔

  • نواز شریف کے زیر صدارت رائیونڈ میں اعلی سطحی اجلاس

    نواز شریف کے زیر صدارت رائیونڈ میں اعلی سطحی اجلاس

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت رائیونڈ میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں موجودہ بحران پر قابو پانے کےلیے بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے اور احتجاجی جماعتوں کے سربراہوں کے ساتھ براہ راست ڈائیلاگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق رائیونڈ لاہور میں ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو بحرانی صورتحال سے نکالنے کےلیے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے علاوہ حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی قومی اسمبلی میں کمیٹی بنانے پر بھی رضامند ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اس موقع پر پارٹی رہنماوں کو واضع پیغام دیا ہے کہ اُن کے استعفے کا کوئی اپشن موجود نہیں ، جبکہ دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاون میں ہونے والی خون ریزی پر بھی پنجاب حکومت کے ذمہ داروں نے صوبائی حکومت کو قانونی نکات پر اعتماد میں لیا۔

  • وزیر اعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

    وزیر اعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے، جس میں وزیراعظم ملک کی سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے اور سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیر اعظم کے خطاب کا وقت رات آٹھ بجے طے ہوا ہے، وزیر اعظم یہ خطاب ایسے وقت کر رہے ہیں جب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک آزادی اور انقلاب مارچ کرنے جا رہی ہیں۔ عمران خان نے وزیراعظم کے استعفے اور وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ اور حکومت کی جانب سے بات چیت کی پیشکش مسترد کر رکھی ہے۔

  • پاکستان کسی لانگ مارچ کے نتیجہ میں نہیں بنا، شہبازشریف

    پاکستان کسی لانگ مارچ کے نتیجہ میں نہیں بنا، شہبازشریف

    لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے مڈ ٹرم الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا ملک میں تبدیلی صرف انتخابات کے ذریعے ہی آسکتی ہے ، مڈ ٹرم الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان کا کہنا تھا پاکستا ن کےعوا م ہرلانگ مارچ کو نا کام بنا دیں گے،پاکستان کسی لانگ مارچ کے نتیجہ میں نہیں بنا،چودہ اگست تجدیدعہد کادن ہے، ان کا کہنا تھا لانگ مارچ کا مقصد معیشت کو ترقی کے سفرسےروکناہے۔

  • غیر سیاسی عناصر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، شہباز شریف

    غیر سیاسی عناصر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے غیر سیاسی عناصر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ۔

    سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی پہلی ترجیح ہے،ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرطاہر القادری امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں، خواتین اور بچوں کو ڈھال بنانا انسانیت نہیں ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلایوم آزادی ہے جسے متنازع بنایا جارہا ہے۔

  • احتجاجی سیاست مناسب نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    احتجاجی سیاست مناسب نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ انتشار کی سیاست کا وقت نہیں ہے، پرویز رشید کہتے ہیں عمران خان کا اصل ایجنڈہ انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مری میں مسلم لیگ ن کے وفود نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت جن حالات سے گزر رہاہے ان کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاجی سیاست کسی صورت مناسب نہیں، ملک کسی بھی صورت میں احتجاجی سیاست کامتحمل نہیں ہو سکتا، یہ وقت اتحاد اوراتفاق کا ہے،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیاد ت میں ملک ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے لیکن بعض عناصر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اصل ایجنڈہ انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹنا ہے،عمران خان تمام صوبوں کی اسمبلیاں توڑ کر اقتدار حاصل کرنا چاہیتے ہیں۔

  • ماڈل ٹاوٗن کارروائی کا حکم رانا ثناء نےدیا، شہبازشریف

    ماڈل ٹاوٗن کارروائی کا حکم رانا ثناء نےدیا، شہبازشریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹائون کی ذمہ اری رانا ثنا ء اللہ پر ڈال دی، وزیر علی کے بیان کے بعد عدالتی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہوگئیں۔

    جسٹس علی باقرنجفی پرمشتمل عدالتی کمیشن نے ماڈل ٹاؤن واقعے کی تحقیقات مکمل کرلیں،کمیشن کی سفارشات حکومت پنجاب کوبھجوائی جائیں گی،کمیشن کے روبرو وزیراعلیٰ پنجاب کابیان حلفی پڑھ کرسنایاگیا، جس میں کہاگیاتھاکہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کافیصلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس ہوا،ٹی وی کے ذریعے واقعے کاعلم ہوا جس پرپرنسپل سیکرٹری کی سرزنش کی اورمنہاج القرآن کے باہر سے پولیس ہٹانے کا حکم دیالیکن کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ سیکریٹریٹ کے باہرفائرنگ سے لوگ شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی ماڈل ٹاون ہٹانےکاحکم دیا۔

    لاہورکی مقامی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کامقدمہ شریف برادارن سمیت اکیس افراد کےخلاف چلانےکی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے گرفتار پانچ پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس پی سیکیورٹی علی سلمان اورگن مین کی ضمانتوں میں توسیع کی درخواست نوا گست تک منظورکرلی۔

  • وزیراعلٰی شہباز شریف نے آزادی چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

    وزیراعلٰی شہباز شریف نے آزادی چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

    لاہور: وزیراعلٰی شہباز شریف نے آزادی چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ عوام کو کسی لانگ مارچ کی نہیں ترقی مارچ کی ضرورت ہے، چھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہونے والے آزادی چوک فلائی اوور کا افتتاح پر وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے سے عوام کو آسان اور بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کسی لانگ مارچ کی نہیں، صرف ترقی مارچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا فلائی اوور کا منصوبہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوا ہے، اب میٹرو بس سمیت شہر میں بڑی ٹریفک بغیر رکاوٹ گزرے گی، آزادی چوک فلائی اوور کی افتتاحی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت تھی۔

  • وزیرِ اعظم نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

    وزیرِ اعظم نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم میان محمد نواز شریف نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ وزیرِ اعظم نے عابد شیر علی کو بجلی کی طلب اوررسدمیں فرق کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی

    وزیرِ اعظم نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی ہے کہ رمضان میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کی رپورٹ دی جائے۔لوڈشیدنگ سےمسلم لیگ ن کاامیج خراب ہورہاہے۔ انہوں نے وفاقی وزیرِ مملکت عابد شیر علی کو ہدایت کی کہ بجلی کی طلب اوررسدمیں فرق کنٹرول کریں اورلوڈشیڈنگ سےمتعلق صنعتکاروں کےتحفظات بھی دورکئےجائیں۔

    ذرائع کے مطابق کل اسلام آباد میں لوڈشیڈنگ سےمتعلق مذاکرات ہونگے جبکہ عابدشیرعلی نےاپٹماممبران کو بھی کل اسلام آبادآنے کی دعوت دی ہے۔ واضح رہے حکومت نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اعلان کے باوجود عوام کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی اذیت سہنے پر مجبور ہیں۔