Tag: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان کی بجٹ اور ترقیاتی پروگرام حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان کی بجٹ اور ترقیاتی پروگرام حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجٹ اورترقیاتی پروگرام حقیقت پسندانہ رکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا پوری کوشش ہے عام آدمی کو زیادہ سےزیادہ ریلیف دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں آئندہ بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا اور بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر اور سیکرٹری خزانہ کی آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجٹ اورترقیاتی پروگرام حقیقت پسندانہ رکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا حالات کے تناظر میں ترجیحات کا تعین کیا جائے گا اور وباکےباعث شعبہ صحت کے لیےزیادہ وسائل رکھے جائیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تعلیم،انفراسٹرکچر،ٹرانسپورٹ،پانی او رسماجی شعبوں کوترجیح دیں گے، پوری کوشش ہے عام آدمی کو زیادہ سےزیادہ ریلیف دیا جائے، عام آدمی کوسہولتیں فراہم کرنے کےٹھوس اقدامات کیےجائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجٹ میں اعدادوشمارکی جادوگری کی بجائے حقیقی صورتحال رکھی جائے اور معاشی سرگرمیوں کیلئے نئے اقدامات متعارف کرائے جائیں۔

    انھوں نے کوروناوبا کےباعث محکموں کو غیرضروری اخراجات میں مزیدکمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کفایت شعاری، بچت اورفنانشل ڈسپلن پر پوری توجہ ہونی چاہیے، پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ منصوبوں کوفروغ دیناوقت کاتقاضاہے، ترقیاتی پروگرام پرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرتوجہ دی جائے۔

  • لوٹ مار کا دور گزر چکا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں ، عثمان بزدار

    لوٹ مار کا دور گزر چکا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں ، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لوٹ مارکا دورگزر چکا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں ، نئے پاکستان میں اس ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں، ہم باتیں نہیں کام کرکے دکھاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مختلف شہروں سے آئے لوگوں نے ملاقات کی ، وزیراعلیٰ نے ان کے مسائل سنے اور حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا عوام کی امیدوں، توقعات پر پورا اترنے کیلئے صرف کام پر توجہ ہے، شہریوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں صرف چند شہروں کو وسائل دیے گئے، سابق دور میں ترقی و خوشحالی کی یکساں پالیسی کی دھجیاں اڑائی گئیں، مخصوص ایجنڈے کے تحت پنجاب کے شہروں کو ترقی سے محروم رکھا ہے۔

    عثمابزدار نے کہا سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام کے مسائل بڑھے، خصوص طبقہ امیر ہوتا گیا اور عام آدمی غریب، نئے پاکستان میں اس ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں، ہم باتیں نہیں کام کرکے دکھاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوٹ مارکا دورگزر چکا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں، نیا پاکستان،نئی سوچ اور نئے جذبوں سے عبارت ہے، کسی کو تبدیلی کے ایجنڈے کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کئی دہائیوں بعد صوبے میں 9نئے اسپتال بنائے جارہے ہیں، تحریک انصاف حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کررہی ہے، اب شفاف قیادت اور شفاف حکومت ہے۔

    یاد رہے  وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی ہر دلعزیز جماعت بن چکی ہے ، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے آخر حد تک جائے گی،  ہماری حکومت نے عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی پر فوکس کیا ہے، چیلنجز پر قابو پانے کیلئے دن رات ایک کئے رکھا۔