Tag: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدا

  • طلبا کیلئے  سالانہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپ کے آغاز کا فیصلہ

    طلبا کیلئے سالانہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپ کے آغاز کا فیصلہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سالانہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ کے آغازکا فیصلہ کیا ہے ، اگلے ہفتے سےپنجاب میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کا آغاز ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگلے ہفتے سےپنجاب میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺکا آغازہوگا ، اسلاموفوبیا کے جواب میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺمنانے کا اعلان کیا، سالانہ رحمت اللعالمینﷺاسکالرشپ کے آغازکا فیصلہ کیا ہے، یونیورسٹیز، کالجز ،ا سکولوں میں سیرت النبی ﷺپرتقریری مقابلے ہوں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ رسول کریمﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی ہر گزبرداشت نہیں کی جاسکتی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذموم حرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عالمی ادارے ایسے شرپسندانہ اقدامات روکنےکیلئے کردار ادا کرے، گستاخانہ خاکوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں.

    انھوں نے کہا تھا کہ پنجاب میں 50کروڑ روپےسے رحمت للعالمین وظائف کا اجراکیاجارہاہے ، ربیع الاول کےمہینےمیں سرکاری سطح پرتقریبات کی جائیں گی اور پنجاب میں بین الاقوامی علما ومشائخ کانفرنس کا انعقاد کیاجائےگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت للعالمین ﷺمنایاجائیگا ،تھوڑا ساانتظار کرلیں ابھی بہت سی خوش خبریاں ملیں گی۔

  • کورونا ٹیسٹ کی قیمتوں کے‌  حوالے سے بڑی خبر

    کورونا ٹیسٹ کی قیمتوں کے‌ حوالے سے بڑی خبر

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پرائیویٹ لیبارٹریز کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کیلئے مختلف نرخ کا نوٹس لیتے ہوئے کورونا ٹیسٹ کرنے کی یکساں قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا اور کہا لیبارٹریزقیمتوں میں من مانی کی اجازت نہ دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار عوام کوریلیف دینےکے لئے متحرک ہیں، وزیراعلیٰ نے پرائیویٹ لیبارٹریز کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کیلئے مختلف نرخ کا نوٹس لے لیا اور لیبارٹریز کیلئے کورونا ٹیسٹ کرنے کی یکساں قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا۔

    عثمان بزدار نے آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیرصحت،سیکرٹری اسپیشلائزڈہیلتھ کیئرومیڈیکل ایجوکیشن کو ہدایات جاری کردیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پرائیویٹ لیبارٹریزکو کورونا ٹیسٹ قیمتوں میں من مانی کی اجازت نہ دی جائے اور محکمہ صحت،انتظامی افسران فوری اقدامات اٹھاکرعوام کو ریلیف دیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ لیبارٹریزکیلئےکورونا ٹیسٹ فیس مقررکرکےاس پرعمل کرایاجائے، پرائیویٹ لیبارٹریزکوعوام کولوٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    انھوں نے ہدایت کی آکسیجن سلنڈرکی مقرر کردہ نرخوں پردستیابی کوہرصورت یقینی بنایاجائے، ہنگامی حالات میں آکسیجن سلنڈرکی ذخیرہ اندوزی پر سخت کارروائی ہوگی۔