Tag: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا، جس کے بعد تحریک عدم اعتماد غیرمؤثر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا، عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور سے تحریک عدم اعتماد غیرمؤثر ہوگئی۔

    عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس میں قائد ایوان کے چناؤکامعاملہ زیر بحث آئے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب اور وزیراعظم کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، جس میں استعفے کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم سے ملاقات کے بعد گورنرپنجاب نے استعفیٰ منظور کیا۔

    اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے تیس مارچ کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بھیجا گیا تھا۔

    خیال وزیراعلیٰ پنجاب نے تیس مارچ کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے اہم ترین ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو دیا تھا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی تھی اور اسی ملاقات میں وزیراعظم نے پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے عثمان بزدار نے 20اگست 2018 کو وزیراعلیٰ کےعہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

  • ‘خاتون اول کیخلاف نازیبا ریمارکس، بلاول بھٹو قوم سے  معافی مانگیں’

    ‘خاتون اول کیخلاف نازیبا ریمارکس، بلاول بھٹو قوم سے معافی مانگیں’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خاتون اول کیخلاف نازیبا ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا بلاول قوم سے معافی مانگیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خاتون اول سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نامعقول بیان اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلاول بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے پہلے اپنا گھر دیکھیں،  یہ عدم اعتمادکی یقینی ناکامی کو دیکھتے ہوئے فرسٹریشن کاشکار ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بے سروپا ریمارکس ناقابل برداشت ہیں، بلاول کونازیباریمارکس پرقوم سےمعافی مانگنی چاہیے، سیاست میں تہذیب واحترام کے اصولوں کےقائل ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سےمتعلق بیان حقائق کےمنافی اور غلط ہے، پنجاب میں ہرسطح پر میرٹ کو فروغ دیا گیا، صوبے میں 100 فیصد تقرر وتبادلے میرٹ پر ہوتے ہیں۔

  • مری واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

    مری واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سانحہ مری کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا اور کہا مالی امداد کسی زندگی کا مداوا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا ، لواحقین اور زخمیوں کیلئے 3 کروڑ 35 لاکھ مالی امداد کا اعلان کیا گیا۔

    عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا مالی امداد کسی زندگی کامداوانہیں، غمزدہ خاندانوں کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کوایک کروڑ 76 لاکھ مالی امداد دی جائے گی، انکوائری کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی7 روزمیں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کوتاہی یاغفلت کےذمہ داروں کےخلاف ایکشن ہوگا، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے پلاننگ کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

  • پاکستان میں اومی کرون  کا خطرہ، محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم

    پاکستان میں اومی کرون کا خطرہ، محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت کےحکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اومی کرون سے بچاؤ سےمتعلق کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کےحکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے۔

    کوروناکےنئےوائرس سےبچاؤکیلئےاحتیاطی اقدامات ضروری ہیں، ویکسی نیشن کی دوسری خوراک اوربوسٹرڈوزیقینی بنائی جائے۔

    عثمان بزدار نے صوبے بھر میں ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن سے متعلق سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو ویکسینیشن کےاہداف کے حصول کی ہدایت کی تھی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے تناظر میں ویکسینیشن میں اضافہ ناگزیر ہے، اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کا واحد حل کورونا ویکسینیشن ہے۔

  • دیہاتوں میں سیوریج اور صفائی بہتر بنانے کے لیے بڑا فیصلہ

    دیہاتوں میں سیوریج اور صفائی بہتر بنانے کے لیے بڑا فیصلہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دیہات میں سیوریج اورصفائی بہتر بنانے کےلیےبڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب رورل سسٹین ایبل میونسپل سروس کے لیے الگ ادارہ بنانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب رورل سسٹین ایبل میونسپل سروس کےلیےالگ ادارہ بنانے کی منظوری دے دی، ادارہ گاؤں میں سیوریج او رصفائی کیلئے خدمات سرانجام دے گا جبکہ ادارے کا خودمختار بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر50دیہات کوماڈل ویلج بنانے کے پروگرام پر کام شروع کردیا گیا ہے ، اس حوالے سے عثمان بزدار نے کہا کہ علیحدہ ادارے سےدیہات میں سیوریج اور صفائی میں بہتری آئے گی، فراہمی و نکاسی آب کےساتھ فلاح کے دیگر منصوبے مکمل ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیزامپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام جاری ہے، ساہیوال اورسیالکوٹ میں 43ارب کےمنصوبوں پر کام جاری ہے، نکاسی آب کی نئی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ساہیوال اور سیالکوٹ میں پارکس بحالی کے منصوبےمکمل ہوچکے ہیں جبکہ دیگرشہروں میں بھی فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

    اجلاس میں عثمان بزدار نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کےلیےضروری مشینری جلد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • برطانیہ  کے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم

    برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا فیصلے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بے پناہ ریلیف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا برطانیہ کےپاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سےپاکستانیوں کیلئے سفری پابندیوں کاخاتمہ خوش آئند ہے، فیصلے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بے پناہ ریلیف ملے گا، برطانیہ پاکستان کا ایک اہم دوست ملک اور تجارتی شراکت دار ہے۔

    یاد رہے گورنرپنجاب نے برطانوی حکومت کاپاکستان کوریڈلسٹ سے نکالنے پر اظہارمسرت کرتے ہوئے اس حوالے سے برٹش پاکستانی پارلیمنٹرین کے کردار کو سراہا۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ برطانوی سفیر،این سی او سی،وزارت صحت کی کوششیں قابل تعریف ہیں، ریڈلسٹ سےنکلناپاکستانی برطانوی شہریوں کیلئےخوش آئندہے، ناز شاہ،یاسمین قریشی،افضل خان کاکردارقابل ستائش ہے۔

    بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے دوشنبے سے پیغام میں کہا کہ پاکستان کوریڈلسٹ سےنکالنےکی اطلاع ملی ہے، ابھی جواطلاع ملی وہ انتہائی باعث مسرت ہے، پاکستان نے سائنسی بنیادوں پر اعدادو شمار پیش کیے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ خوشی ہےآج ہماری کاوشیں رنگ لےآئیں، برطانوی وزیرخارجہ کیساتھ ریڈ لسٹ کا معاملہ اٹھایا تھا۔

  • شہریوں کو گھر بیٹھے 20 سے زائد سہولیات  کی فراہمی  ایک کلک کی دوری پر

    شہریوں کو گھر بیٹھے 20 سے زائد سہولیات کی فراہمی ایک کلک کی دوری پر

    لاہور : پنجاب میں شہری ای پے کے ذریعے گھر بیٹھے 20 سے زائد سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں ،عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں خدمات کے حصول کو آسان بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پرشہریوں کو 20سےزائدخدمات کی ایک کلک پر فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، عثمان بزدار نے کہا کہ ای پے کے ذریعے 40 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس وصول کئے گئے ہیں اور 55لاکھ سےزائدشہری ای پے کی سہولت سے مستفید ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو گھر بیٹھے سہولتیں دی جا رہی ہیں، ملتان،پنڈی، فیصل آباد،گوجرانوالہ میں ٹریفک چالان بھی اداہوسکتا ہے جبکہ پرائیویٹ اسکولز کی رجسٹریشن فیس کیلئے ای پے کے تحت سہولت دی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا محکمہ آبپاشی میں ای آبیانہ سسٹم شروع کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر ای آبیانہ کا آغاز خانیوال،لیہ،قصور ،شیخوپورہ سے کیا گیا ، پنجاب ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کاروبار میں آسانی،نوجوانوں کیلئے روزگارفراہمی حکومت کی ترجیح ہے، سرکاری اداروں میں خدمات کے حصول کو آسان بنایا گیا ہے، آٹومیشن کی وجہ سے عوام کو سرکاری محکموں کے چکر نہیں لگاناپڑتے۔

  • کورونا کیسز  میں اضافے پر لاک ڈاؤن اور دیگرپابندیوں کا عندیہ

    کورونا کیسز میں اضافے پر لاک ڈاؤن اور دیگرپابندیوں کا عندیہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکاحکم دیتے ہوئے کیسوں میں اضافے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگرپابندیوں کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں دیگرمقامات کی تسلسل کےساتھ چیکنگ کریں ، حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پرقانون کےتحت کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عید کی تعطیلات کےدوران خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں، شہریو ں کی زندگیوں کےتحفظ کےلئےہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا ایس اوپیزپرعمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہاہے، بےا حتیاطی کےباعث کورونامریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، کورونا کی چوتھی لہرکا آغاز ہوچکا ،شہری حکومتی ہدایات پرعمل کریں۔

    انھوں نے کیسوں میں اضافے کے پیش نظراسمارٹ لاک ڈاؤن ، دیگرپابندیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کوروناکی چوتھی لہرکی روک تھام کےلئےشہریو ں کاتعاون ضروری ہے۔

    خیال رہے ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہوگئی جبکہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید سینتیس افراد انتقال کرگئے اور 2100 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

  • ‘سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جوانہوں نے بویا’

    ‘سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جوانہوں نے بویا’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکمران وہی کاٹ رہےہیں جوانہوں نےبویا، ماضی میں قومی وسائل کوبےدردی سےلوٹاگیا ، ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئےپاکستان میں نہیں چل سکتی، ان عناصر نے ملک وقوم کےساتھ وہ کیاجودشمن بھی نہیں کرتا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئےہیں، نئےعزم اور جذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں، حکومت کے دامن پراسکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارا مختصردور سابق ادوارکی3 دہائیوں کےمقابلےمیں شفاف ترین ہے، سابق ادوارمیں ہرروزکرپشن کانیا اسکینڈل سامنے آتا تھا، عوام آج بھی کرپشن کی داستانوں کونہیں بھولے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمران وہی کاٹ رہےہیں جوانہوں نےبویا، ماضی میں قومی وسائل کوبےدردی سےلوٹاگیا ، ہم نےلوٹ مارکےکلچرکودفن کردیاہے، خیانت کرنے والوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کےمنصوبےمعیار ، شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں، وزیر اعظم کی قیادت میں نئےپاکستان کی منزل کیجانب بڑھ رہے ہیں۔

  • پنجاب بھر میں 677 کوروناویکسینیشن سینٹر قائم کردیئے گئے

    پنجاب بھر میں 677 کوروناویکسینیشن سینٹر قائم کردیئے گئے

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 677 کوروناویکسینیشن سینٹر قائم کردیئے گئے ، ویکسی نیشن سینٹر 24گھنٹے فعال رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 677 کوروناویکسی نیشن سینٹر قائم کردیئے گئے ، ہر ضلع میں مرکزی ویکسی نیشن سینٹر 24گھنٹے فعال رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن سینٹرزکی تعدادمیں اضافہ کیاگیاہے اور ویکسی نیشن سینٹرز پر شہریوں کے لئے بہترین انتظامات کئےگئے، 24 گھنٹے میں ایک لاکھ68ہزار 7سو افراد نے ویکسین لگوائی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپرپنجاب میں تقریباً46لاکھ افرادویکسین لگواچکےیں، کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں، شہری ویکسین لگوانے میں سستی نہ کریں۔

    اپنےاوراپنےپیاروں کوکوروناسےبچانےکےلئےماسک پہنیں اور متعلقہ ادارے،محکمے حکومتی گائیڈلائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔