Tag: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسموگ کے خدشے کے باعث محکموں اور اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسموگ کے خدشے سے نمٹنے کےلیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اسموگ کے خدشے سے نمٹنے کےلیے تیاریاں مکمل رکھی جائیں اور محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی پر سختی سے عمل کرائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

    اسموگ کا آغاز ہونے کو ہے، حکومت نے کیا تیاریاں کی؟

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل صوبائی وزیر ماحولیات پنجاب محمد رضوان نے کہا تھا کہ اسموگ سیزن کا آغاز ہوچکا ہے، اسموگ کنٹرول کرنے والے ادارے یعنی ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ اور پولیس سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اسموگ کنٹرول کرنے والے ادارے جن میں ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ اور پولیس سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، شجر کاری پر بھی کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سٹیل ملز اور بھٹہ مالکان سے مل کر انہیں آگاہ کیا جارہا ہے کہ پرانی ٹیکنالوجی پر اینٹوں کے بھٹے نہیں بن سکتے۔