Tag: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

  • فائنل میں پہنچنے کیلئے کارکردگی دکھا کر بنگلہ دیش سے جیتنا ہوگا،عثمان بزدار

    فائنل میں پہنچنے کیلئے کارکردگی دکھا کر بنگلہ دیش سے جیتنا ہوگا،عثمان بزدار

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فائنل میں پہنچنے کیلئےکارکردگی دکھا کربنگلہ دیش سے جیتنا ہوگا، نیک خواہشات اور دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا فائنل میں پہنچنے کیلئے کارکردگی دکھاکر بنگلہ دیش سےجیتنا ہوگا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، میدان میں انفرادی کی بجائے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا امید ہے ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف فتح حاصل کرکے فائنل کھیلے گی، نیک خواہشات اور دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایشیا کپ میں ڈو اینڈ ڈائی مقابلہ آج ابوظہبی میں ہوگا، جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔

    سنسنی خیز مقابلہ شام ساڑھے چار بجے شرو ع ہوگا۔

    خیال رہے ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے میں بھارت  ٹیم پہلے ، پاکستان دوسرے اور بنگلہ دیش تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان کو بھارت سے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

  • قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں ، قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، عوام جلد ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہوتا دیکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، مقروض قوم شاہانہ اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں، اخراجات کم کریں گے، بچنے والاپیسہ عوامی فلاح پرلگائیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوامی ترقی وملک کی خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے، عوام جلد ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہوتا دیکھیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر کےنیا معاشرہ تشکیل دیں گے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے،عثمان بزدار

    یاد رہے دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کاسفر شروع ہو چکاہے، ان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے۔

    اس سے قبل سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 100 روزہ ایجنڈا عوام کی خدمت کا ایجنڈا ہے، پوری تندہی سے اس ایجنڈے کو مکمل کریں گے، میرے دروازے کھلے ہیں، عوام سے ہروقت رابطہ رکھتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

  • عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے،عثمان بزدار

    عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے،عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کاسفر شروع ہو چکاہے، ان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی صورت حال اورپارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پرعثمان بزدار کومبارکباد دی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا قومی ایشوز کو زیر بحث لانا تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کاسفر شروع ہو چکاہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات حکومتی ترجیحات ہیں، ہمارے عملی اقدامات سے تبدیلی سب کو نظر آئے گی۔

    مزید پڑھیں : عوام کی نبض پرہمارا ہاتھ ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈی جی خان اور قبائلی علاقوں کے وفود سے ملاقات میں کہنا تھا کہ عوام کی نبض پرہمارا ہاتھ ہے، میں عوام سے ہوں اور ان کے مسائل جانتا ہوں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 100 روزہ ایجنڈا عوام کی خدمت کا ایجنڈا ہے، پوری تندہی سے اس ایجنڈے کو مکمل کریں گے، میرے دروازے کھلے ہیں، عوام سے ہروقت رابطہ رکھتا ہوں۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

    سردارعثمان بزدارکا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مشاورت سے فیصلے ہوں گے، جب بھی نئی حکومت آتی ہے تو ردوبدل ہوتا ہے، یقین دلاتا ہوں ہم نے ردوبدل نہیں کرنا ہے۔

  • پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بلالیا

    پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بلالیا

    اسلام آباد : پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری کے لئے وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا، پنجاب کابینہ کا 28اگست کو حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد بلالیا، ملاقات میں وزیراعظم پنجاب کابینہ کے ناموں کی حتمی منظوری دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے پنجاب کابینہ کا 28 اگست کو حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں :  پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت مکمل

    یاد رہے  گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور  وزیر اعلیٰ عثمان بزار کی ملاقات میں پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت مکمل کرلی گئی تھی، حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کےبعد کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق  پنجاب کابینہ کی تعداد 15 سے 20 اراکین تک ہوگی، عبدالعلیم خان اور میاں محمودالرشید میں سے ایک کو  سینیئر وزیر بنایا جائے گا ، میاں اسلم اقبال اورڈاکٹریاسمین راشد کو بھی وزارت ملنےکا قومی امکان ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان کو وزیراطلاعات بنایاجاسکتاہے۔

    جہانزیب کھچی،اجمل چیمہ،فیصل جبوآنہ،تیموربھٹی،حافظ عمار یاسراورراجہ یاسرہمایوں کا نام بھی فائنل کر لیے گئے ہیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سےآشفہ ریاض،رحیم یارخان سےہاشم جواں بخت راوالپنڈی سےراجہ بشارت،ڈی جی خان سےمحسن لغاری کو وزیر بنایا جائےگا۔

    واضح رہے  اس سے قبل بھی عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں عمران خان نے پنجاب پولیس کلچر کو تبدیل کرنے اور کفایت شعاری اپنانے پر زور دیا. اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔