Tag: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

  • ٔ’نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی گنجائش نہیں’

    ٔ’نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی گنجائش نہیں’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کاعبرتناک انجام مفاد پرستوں کے لیے واضح پیغام ہے، نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی گنجائش نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا پی ڈی ایم کا لانگ مارچ منطقی انجام کوپہنچ چکا ہے، لانگ مارچ کا شوشہ چھوڑنے والے ترقی کا سفر روکنا چاہتے تھے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مفاد پرستوں کے ٹولے نےعوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کی، اللہ کے فضل اورعوام کی حمایت سے پی ڈی ا یم کی ہرسازش ناکام رہی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا وزیراعظم کی شفاف سیاست کےسامنےغیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا، نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی گنجائش نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کاعبرتناک انجام مفاد پرستوں کے لیےواضح پیغام ہے، باشعور عوام کے سامنے ٹولے کی گھٹیا سیاست بے نقاب ہوچکی ہے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا پنجاب میں بھی پی ڈی ایم ناکام اورآخرکارخود مکافات عمل کاشکارہوئی، ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کرمثبت رویہ اختیارکرنا چاہیے۔

  • تمام مارکیٹیں شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی، بڑا اعلان ہوگیا

    تمام مارکیٹیں شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی، بڑا اعلان ہوگیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں، پارکس اور کھیلوں پر15روزہ پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا مارکیٹیں شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کے 7 شہروں میں کورونا اوسطاً6 فیصد شرح سےپھیل رہاہے،گوجرانولہ کورونا پھیلاؤ میں 9 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور اور ملتان 8 ، فیصل آباد اور سرگودھا میں کوروناپھیلاؤ6 فیصد جبکہ راولپنڈی میں کوروناپھیلاؤکی شرح 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ماہرین صحت کے مطابق جن شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں 15 دن کیلئے سخت ایس او پیز نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ان اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے، پارکس، ان ڈور شادی ہال، مزارات، میلے، کھیلوں کی سرگرمیوں وغیرہ پر 15 دن کےلیے پابندی ہو گی اور مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا تمام اقدامات عوام کی قیمتی جانیں بچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ وائرس کا خطرناک پھیلاؤ رکے۔

    انھوں نے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کی ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

  • ‘آج تحریک انصاف ایوان بالامیں اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی’

    ‘آج تحریک انصاف ایوان بالامیں اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی’

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آج سچ کی جیت ہوگی،جھوٹ کی سیاست کو ہزیمت کاسامنا کرناپڑے گا اور تحریک انصاف ایوان بالامیں بھی اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان بالاکی37نشستوں کےامیدواروں کاانتخاب آج ہورہا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج سچ کی جیت ہوگی،جھوٹ کی سیاست کو ہزیمت کاسامنا کرناپڑےگا ، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی شفاف سیاست کی علمبردار ہے۔

    اپوزیشن کا پوراٹولہ کرپشن میں لت پت ہے اور ان کا ماضی بھی داغدار ہے اور حال بھی ،ویڈیو نےکرپٹ ٹولے کی کرپٹ پریکٹسز کاپردہ چاک کردیا۔

    منڈیا ں لگاکرخریدو فروخت کرنےوالوں کے چہرے بےنقاب ہو گئے، سیاسی بیوپاریوں کی دال اب نہیں گلے گی، تحریک انصاف ایوان بالامیں بھی اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی، ارکان اسمبلی کبھی بھی بہروپیوں کوووٹ نہیں دیں گے۔

    ویڈیو نےسیاسی سوداگروں کی سودےبازی پرمہرتصدیق ثبت کر دی ، سیاست خدمت کانام ہے،خریدوفروخت کرنے والوں نےبدنامی کمائی، سینٹ الیکشن کےبعد سیاسی سوداگر منہ چھپاتے پھیریں گے۔

    خیال رہے عوامی نمائندے ایوان بالا کی سینتیس نشستوں کے امیدواروں کا فیصلہ کریں گے، قومی اسمبلی میں دو، سندھ اسمبلی میں گیارہ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں بارہ اور بلوچستان اسمبلی میں بھی بارہ سینیٹرز کاانتخاب ہوگا۔

    پنجاب سے سات جنرل نشستوں، دو خواتین اوردو ٹیکنوکریٹ نشستوں پرتمام گیارہ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

  • ‘تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے’

    ‘تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے، ڈھائی برس میں وہ کام کیے، جو سابق حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے، تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈھائی برس میں حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا، الزامات کی سیاست کرنے والوں کاکوئی مستقبل نہیں، پروپیگنڈاکرنے والے جان لیں عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سےنہیں ہوتی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الزامات لگانے والےپہلے اپنےکرپشن آلود گریبانو ں میں جھانکیں، مسترد عناصرمحض سیاسی قد بڑھانے کے لیے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں، حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے عملی اقدامات کیے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی صورت پاکستان کو کھرااورمخلص لیڈرملاہے، ڈھائی برس میں وہ کام کیےجو سابق حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔

  • سینیٹ انتخابات : ‘تحریک انصاف نے  اپنے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی’

    سینیٹ انتخابات : ‘تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی’

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپنے امیدواروں کوکامیاب کرانےکیلئےحکمت عملی طےکر لی ہے ، انشااللہ سینیٹ الیکشن میں اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ اور وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور سینیٹ کے انتخابات پر گفتگو کی گئی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگانے والوں کوناکامی کا سامناکرنا پڑے گا، اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والوں کوشکست نظر آ رہی ہے، ہارے ہوئے عناصر کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ الیکشن میں شفافیت کےلیےاوپن بیلٹ ضروری ہے، اپنے امیدواروں کوکامیاب کرانےکیلئےحکمت عملی طےکر لی ، انشااللہ سینیٹ الیکشن میں اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئیں گے، عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔

    اس موقع پر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ وزیراعظم اورآپ نےحکومتی امور میں شفافیت کی مثال قائم کی ، عوام کوتحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

    پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا منفی بیانیہ پٹ چکا ہے، اوپن بیلٹ کی مخالفت سے ان کےچہرے سے لبادہ اتر چکا ہے، یہ لوگ صرف پیسے کی سیاست کرنے کےعادی ہیں۔

  • ‘پی ڈی ایم منہ کے بل جاگری ‘

    ‘پی ڈی ایم منہ کے بل جاگری ‘

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم منہ کے بل جاگری ہے، عوام کو دھوکا دینا اپوزیشن کا وتیرہ ہے لیکن اب ایسے نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سےتعلق رکھنے والے ایم پی ایز کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کرنیوالوں میں میاں محمد اختر  حیات، چوہدری لیاقت علی، سلیم سرور جوڑا ، غلام علی اصغرخان، چوہدری افتخار حسین، احمد خان، امین اللہ خان ، مامون تارڑ اور محمد ارشد چوہدری شامل تھے۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں کے مسائل اور فلاح عامہ کے منصوبوں پربات چیت کی گئی ، اس موقع پر عثمان بزدار نے حلقوں کے مسائل ترجیحی  بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی کومنتخب نمائندوں کے جائز کام میں آڑے نہیں آنے دیا جائے گا، منتخب نمائندوں کو پوراعزت واحترام ملے گا اور مسائل کے حل  کے لئے عوامی نمائندوں سےمشاورت کاسلسلہ جاری رکھوں گا، اراکین کی تجاویز کو اہمیت اور قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد ہوگا۔

    اپوزیشن کے حوالے سے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم کام کررہےہیں اوراپوزیشن شر پھیلا رہی ہے، پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا  ہے اور پی ڈی ایم منہ کے بل جاگری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سبزباغ دکھانے والوں نے عوام کو ہمیشہ دھوکا دیا، کسی الزام کی پرواہ نہیں، صرف عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں، لوٹ مار کی منڈی لگانے والے مظلوم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، عوام کودھوکا دینا اپوزیشن کا وتیرہ ہے لیکن اب ایسے نہیں ہوگا۔

  • ‘نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کی امنگوں اور ضروریات کے مطابق ہوگا’

    ‘نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کی امنگوں اور ضروریات کے مطابق ہوگا’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کی امنگوں اور ضروریات کے مطابق ہوگا، پسماندہ شہروں کی قسمت بدلنے کا وقت آگیا ہے،عوام کی محرومیاں دورکرکے دم لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے چیچہ وطنی میں مختلف وفود کی ملاقاتیں ہوئیں ، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سبزی منڈی چیچہ وطنی کی توسیع کے منصوبے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کی امنگوں اور ضروریات کےمطابق ہوگا، وکلامیں سےہوں اور اپنی برادری کے مسائل خوب سمجھتا ہوں، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پرصحافی کالونی کے قیام پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےعہدیدار اور کارکن عوام کی خدمت میں حکومت کاساتھ نبھائیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت یکساں ترقی کے وژن پر کار بند ہے، چیچہ وطنی اور ہڑپہ جیسے شہروں کوماضی میں نظر اندازکیا گیا، ہماری حکومت محروم شہروں میں ترقی لے کر آئے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پسماندہ شہروں کی قسمت بدلنے کا وقت آگیا ہے ، پنجاب کےہر شہر میں جاؤں گا اور عوام کے مسائل سنوں گا، عوام اور کارکنوں کی محبت میرا اثاثہ ہے، فراموش نہیں کرسکتا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی میں یونی ورسٹی کیمپس کےقیام کی تجویز کاجائزہ لیں گے،چیچہ وطنی سمیت تمام دور دراز علاقوں والوں کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں، شفافیت ہمارا طرہ امتیاز ہے، ڈھائی سال میں کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، عوام کی محرومیاں دورکرکے دم لیں گے۔

  • پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل

    پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں اور پہلے مرحلے میں ویکسینیشن کیلئے3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، تمام اضلاع کے189اسپتالوں میں637اسٹاف ممبران کی ٹریننگ بھی مکمل ہوچکی ہے، پہلے مرحلے میں ویکسینیشن کیلئے3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہوگئی، پہلے مرحلے کے بعد 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسینیشن ہوگی۔

    یاد رہے پاکستانی ادارے ڈریپ نے چینی کمپنی سائینو فارم کی کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے، اجازت ملنے کے بعد اب چینی کرونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی۔

    سائینو فارم نے کرونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے، اور یہ چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن سے رجسٹرڈ ہے، سائینو فارم کی کرونا ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب 79 فی صد ہے۔

    پاکستان نے پہلے فیز کے لیے کرونا ویکسین سائینو فارم سے لینے کا اعلان کیا تھا، پاکستان سائینو فارم سے کرونا ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز خریدے گا۔

  • ‘عمران خان کی صورت پاکستان کو کھرا اور مخلص لیڈر ملا ‘

    ‘عمران خان کی صورت پاکستان کو کھرا اور مخلص لیڈر ملا ‘

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صورت پاکستان کو کھرا اور مخلص لیڈر ملا ہے، ڈھائی برس میں وہ کام کیے جو سابق حکومتیں برس ہابرس نہ کرسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام نےاپوزیشن کی بےمقصد جلسوں اورریلیوں کی منفی سیاست رد کردی ،اپوزیشن والے کبھی بھی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیں گے، استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوامی مینڈیٹ کااحترام نہ کرکےجمہوری اقدارکی توہین کر رہی ہے، الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلود گریبانو ں میں جھانکیں، مسترد عناصر محض سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نےعوام کی فلاح و بہبود کے کےعملی اقدامات کیےہیں، عمران خان کی صورت پاکستان کو کھرا اور مخلص لیڈر ملا ہے، ڈھائی برس میں وہ کام کیےجو سابق حکومتیں برس ہابرس نہ کرسکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ون مین شوکاخاتمہ کیاہے اور ترقیاتی منصوبےعوامی نمائندوں کی مشاورت سے مکمل کیے جارہےہیں۔

  • گوجرانوالہ میں اے آروائی لاگونا کا افتتاح،  وزیراعلیٰ پنجاب کی سلمان اقبال  کو مبارکباد

    گوجرانوالہ میں اے آروائی لاگونا کا افتتاح، وزیراعلیٰ پنجاب کی سلمان اقبال کو مبارکباد

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی ای او اور صدراے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کو گوجرانوالہ میں اے آروائی لاگونا کے افتتاح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے عالمی سطح کامنصوبہ لاگونا پنجاب میں کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سی ای او اور صدراے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں اوربزدارحکومت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں میگا ڈیولپمنٹ ، ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں، صرف لاہور کے لئے 6ہزار کروڑ کے 7 ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 83 کروڑ کی لاگت سے سیاحتی مراکزکے قریب رابطہ سٹرکوں کا آغاز کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں میں ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ میں اے آروائی لاگونا کے افتتاح پر سلمان اقبال کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے عالمی سطح کا منصوبہ لاگونا پنجاب میں کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

    مزید پڑھیں : اے آر وائی لاگونا، کراچی کے بعد اب پنجاب کے عوام کے لیے بڑا تحفہ

    اس موقع پر سی ای او اور صدراے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ اے آروائی لاگونا عالمی سطح پر سرمایہ کاری کو پاکستان لانے کاباعث بنے گا۔

    گذشتہ روز اےآروائی لاگونا اور ڈی ایچ اے نے کراچی میں بھرپور پذیرائی کے بعد اب اےآروائی لاگونا ڈی ایچ اے پنجاب کے وسطی علاقے گوجرانوالہ میں بھی تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اےآروائی لاگونا ڈی ایچ اے نے گوجرانوالہ میں بیچ ویوسوسائٹی بنائے گا، اس ضمن میں اے آر وائی لاگونا اور ڈی ایچ اے گوجرانوالہ میں مفاہمتی یادداشت پردستخط ہوئے تھے۔

    اے آر وائی لاگونا کے چیئرمین سلمان اقبال، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر عامر کیانی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، مفاہمتی یادداشت کے تحت ڈی ایچ اے گوجرانوالہ اے آر وائی لاگونا کو پروجیکٹ کے لیے 400 ایکڑ زمین فراہم کرے گا جس پر مصنوعی ساحل اور رہائشی و کمرشل تعمیرات کی جائیں گی۔