Tag: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

  • وزیراعلیٰ پنجاب اور غلام سرور کی پی ڈی ایم کی تخریبی سیاست کی پُرزور مذمت

    وزیراعلیٰ پنجاب اور غلام سرور کی پی ڈی ایم کی تخریبی سیاست کی پُرزور مذمت

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرغلام سرورخان نے پی ڈی ایم کی تخریبی سیاست کی پُرزور مذمت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرغلام سرورخان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،حلقےکی ترقیاتی اسکیموں پرپیش رفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پی ڈی ایم کی تخریبی سیاست کی پرزورمذمت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خدمت کے سفر کے سامنے انتشارکی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے، افراتفری کی سیاست کاجواب عوام کی خدمت سے دیا اور دیتے رہیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منفی سیاست کو22کروڑعوام مستردکرچکےہیں، پےدرپےناکامیوں کےبعدمخالفین کو نوشتہ دیوارپڑھ لیناچاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں حقیقی ترقی کاسفرشروع ہوچکاہے، ترقی کاسفرتیزی سے جاری و ساری رہے گا، ترقی کاسفرروکنےکی کوشش کرنےوالےپہلےکی طرح ناکام رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دانستہ طور پر بعض علاقوں کو نظرانداز کیا گیا، ہماری حکومت نے یکساں ترقی کاوژن دیا، دیہات میں کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی تعمیر سے خوشحالی آئے گی۔

    وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے، عوام کی حمایت سے اپوزیشن کے افراتفری پھیلانے کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کی ، جس میں عثمان بزدار نے کورونا صورتحال پر بریفنگ کے ساتھ پنجاب کابینہ کی کارکردگی اور سیاسی انتظامی امور سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے، جہاں انھوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ون آن ون ملاقات کی ،
    ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو پنجاب کابینہ کی کارکردگی اور سیاسی انتظامی امور سے آگاہ کیا۔

    ایوان وزیر اعلیٰ میں راوی منصوبے پر جاری پیش رفت پر بھی وزیراعظم کو آگاہی دی گئی اور والٹن ایئرپورٹ منصوبے پر بریفنگ کے ساتھ ساتھ پنجاب میں قانون سازی پر اپ ڈیٹ دی۔

    وزیر اعظم دورے کے دوران صحت کے جاری منصوبوں سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح بھی متوقع ہے، افتتاحی تقریب کو سافٹ انوگریشن کا نام دے کر 8 کلب منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وزیر اعظم 8 کلب میں اس منصوبے کا افتتاح کر سکتے ہیں۔

    540 میٹر طویل انڈر پاس پر گزشتہ سال کام شروع ہوا تھا، ایک ارب 17 کروڑ کی لاگت سے اس انڈر پاس سے روزانہ ایک لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

  • 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کیلئے 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ

    65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کیلئے 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کردیا ، جس کے تحت 65 سال سے زائد العمر شہریوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کردیا ، پروگرام کےتحت65سال سے زائد عمر کے مستحق شہریوں کوماہانہ2ہزارروپےملیں گے ، باہمت بزرگ پروگرام کیلئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پروگرام سے مستحق بزرگ شہریوں کی معاشی بحالی ہوگی،حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور پسماندہ طبقے کی بحالی ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ریاست مدینہ کاجوتصور دیاہم اسکی جانب بڑھیں گے، ریاست مدینہ کا حصول ایک لمبا اور صبر آزما کام ہے، ہمارے بزرگ ہماری زمہ داری ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت نےبزرگوں،متاثرہ افراد کیلئے پروگرام شروع کیا ہے، یہ سوشل پنشن پروگرام ہے، ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کئے ہیں، ریاست مدینہ کے اصولوں پر چل کر کمزور طبقوں کو اوپر لیکر جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بزرگ افراد کو عمر کے آخری آیام میں سکھ ملنا چاہیے ، حکومت پنجاب نے احساس پروگرام کا بھی آغاز کیا گیا ، یہ منفرد پروگرام ہے،65 سال سے زائدالعمر کو ماہانہ وظیفہ دیں گے۔

  • پنجاب پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری

    پنجاب پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دے دی اور تھانوں کواراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین کے تحفظ کیلئے بنائی ویمن سیفٹی ایپلیکیشن اور ڈی ایچ اے میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹر اور گلشن راوی پولیس سٹیشن کی نئی عمارت کا آن لائن افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اورپولیس کے چاق و چوبند دستے نےسلامی دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت نوتعمیر شدہ پولیس انوسٹی گیشن کمپلیکس کی عمارت میں خصوصی اجلاس ہوا، جس میں عثمان بزدار نے پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دی اور گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے قانون سازی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیراعلی پنجاب نے 101 تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، پولیس عوام کو بہترین سروس دے اور تمام وسائل مہیا کریں گے۔

    عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر پولیس افسر کو میرٹ پر کام کرنے کی آزادی میسر ہے، صوبے میں انوسٹی گیشن کے عمل کو مرکزی انوسٹی گیشن سینٹر سے مانیٹر کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پراسیکیوشن اور انوسٹی گیشن کے درمیان اشتراک کار کو بہتر بنایا جائے، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے معیاری انوسٹی گیشن بہت ضروری ہے، پہلی مرتبہ انوسٹی گیشن کیلئے ضرورت کے مطابق فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی مشکلات اور پولیس میں رشوت کا خاتمہ ہو، ہم نے وسائل دیئے، پولیس اب کام کرکے دکھائے۔

  • گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی  فراہمی کا مسئلہ حل ہوگیا

    گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی فراہمی کا مسئلہ حل ہوگیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی فراہمی کا مسئلہ حل کرلیا، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو جدید سیکیورٹی فیچرڈ سے آراستہ نمبر پلیٹ فراہم کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن پنجاب اور نیشنل ریڈیواینڈٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن میں معاہدہ طے پا گیا ، وزیراعلیٰ آفس میں تقریب میں نمبرپلیٹس کی سپلائی کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

    معاہدے کے تحت گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کوجدید سیکیورٹی فیچرڈسےآراستہ نمبرپلیٹ فراہم کی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچرڈ اور نمبرپلیٹس فراہمی کا مسئلہ حل کرلیا، جی ٹو جی بنیاد پرمعاہدہ نمبر پلیٹس کی سپلائی اور اجرا کا حل ثابت ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کےذریعےنمبرپلیٹس کی شناخت ممکن ہوگی اور گاڑیوں کےمالکان کو جلد نمبرپلیٹس ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔

  • ‘اپوزیشن رہنماؤں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں’

    ‘اپوزیشن رہنماؤں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، احتساب ہمارا قومی مشن ہے، جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں خیال احمد کاسترو،عمر فاروق، شہباز احمد و دیگر شامل تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احتجاجی سیاست کرنے والے کرپشن اور لوٹ مار سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، ذاتی مفاد کا قومی مفادات پرغالب آنا افسوسناک ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منفی سیاست کرنے والوں نے عوام کی بنیادی ضرورت کوفراموش کئے رکھا، قوم جانتی ہےکہ اپوزیشن کس مقصدکیلئےاکٹھی ہوئی ہے، اپوزیشن رہنماؤں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کےخاتمےکیلئےپرعزم ہے، احتساب ہماراقومی مشن ہےجس سےکسی صورت پیچھےنہیں ہٹیں گے، ترقی کےعمل میں عوامی نمائندو ں کی مشاورت کواہمیت دی گئی ہے، اپوزیشن ترقی کےسفرکوروکنےکےدرپےہے۔

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار  کی پنجاب کے نئے آئی جی سے ملاقات ،امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایات

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب کے نئے آئی جی سے ملاقات ،امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایات

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انعام غنی کو امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پنجاب کے نئے آئی جی انعام غنی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعلیٰ نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انعام غنی کو امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کوبہت توقعات ہیں،پولیس کومکمل غیرجانبداربناناہے، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کریں،دباؤ قبول نہ کیاجائے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں اور غلط کام کےلئے کسی کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں، تھانوں میں عام آدمی کی دادرسی کیلئے فعال انداز میں کام کرنا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا پولیس کو قیام امن کیلئے عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا ہوگا، امید ہے آپ نئے پاکستان میں نئی پولیس کو پروان چڑھائیں گے۔

    آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ پولیس نظام میں بہتری کیلئے اقدام اٹھائیں گے، ہر کام میرٹ،انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی سبکدوشی کے بعد وفاقی حکومت نے انعام غنی کو صوبے کی پولیس کا نیا سربراہ تعینات کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دوسال کے دوران پنجاب میں 5آئی جیز تبدیل کیے جاچکے ہیں، جس کے مطابق کلیم امام سال 2018ء میں تین ماہ کے لیے آئی جی پنجاب رہ چکے ہیں۔

    امجد سلیمی 6 ماہ تک آئی جی پنجاب رہے، گزشتہ کئی روز سے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے درمیان شدید اختلافات پائے جا رہے تھے۔

  • آسان شرائط پر ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ ، نوجوانوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    آسان شرائط پر ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ ، نوجوانوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم کو رواں ماہ لانچ کرنےکی ہدایت کردی ، اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی ، اسکیم کےتحت 30 ارب کے قرضے آسان شرائط پر دیے جائیں گے۔

    ،عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ نئےکاروباریاموجودہ کاروبار کےلئےقرضہ فراہم کیا جائےگا، اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا۔

    انھوں نے کہا کہ خواجہ سرابھی قرضہ اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے جبکہ خواتین کے لئے مارک اپ کم رکھا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب  نے  پنجاب روزگار اسکیم کورواں ماہ لانچ کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا کے باعث کاروبار متاثرہوئےاب بڑاریلیف دےرہےہیں۔

    عثمان بزدار  نے کہا کہ مارک اپ کومزیدکم کرنے کا جائزہ لیا جائے، نوجوان ناصرف ہنرسیکھیں گےبلکہ انہیں روزگار بھی ملےگا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی  اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لئے مؤثر اقدامات کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کی اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لئے مؤثر اقدامات کا حکم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات کاحکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ کردیا اور کہا سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات کاحکم دیتے ہوئے کہا برساتی نالوں، ڈرین ،واٹر چینلز کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو موثر اقدامات کے لئے ہائی الرٹ کردیا اور کہا نشیبی علاقو ں میں اربن فلڈنگ سےنمٹنےکیلئےپیشگی اقدامات کئےجائیں ، متعلقہ محکمےاربن فلڈنگ سےنمٹنے کے لئے مؤثراقدامات کریں۔

    عثمان بزدار نے درکار آلات، مشینری اور دیگر وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا واسااور بلدیاتی نمائندےبارشوں کی صورتحال پرپیشگی انتظامات کریں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے بارشوں سےقیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا حادثات میں زخمی افراد کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا مکہ بندروڈپرچھت کےملبےتلےدبےافرادکونکالنےکاکام تیزکیاجائے، امدادی کاموں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

  • ‘پاکستان میں دبئی کے طرز پر شہر کی تعمیر کا منصوبہ انقلاب برپا کردے گا’

    ‘پاکستان میں دبئی کے طرز پر شہر کی تعمیر کا منصوبہ انقلاب برپا کردے گا’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ گیم چینجر منصوبہ ہے، معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ میں یہ منصوبہ انقلاب برپا کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں راشدعزیز نے عثمان بزدار کو پراجیکٹ کے حوالے سے اہم امور سے آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے سے متعلقہ امور جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ گیم چینجر منصوبہ ہے، ماضی میں کوئی حکومت اس منصوبےکو شروع کرنےکی ہمت نہ کرسکی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ باتیں بنانے والے باتیں کرتے رہ گئے،منصوبے پرکام شروع نہ کرسکے، منصوبے کو شروع کرنے کا کریڈٹ ہماری حکومت کو جاتا ہے، منصوبے کی معاشی، سماجی، ماحولیاتی اہمیت اور ضرورت سےکوئی انکارنہیں کرسکتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ معاشی سرگرمیوں،سرمایہ کاری کےفروغ میں یہ منصوبہ انقلاب برپاکرےگا، لاہورمیں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے پراجیکٹ کی بہت اہمیت ہے، ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع میسرہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 90فیصد مقامی اشیا کے استعمال سے پاکستانی انڈسٹری کو فروغ ملےگا، یہ پراجیکٹ مستقبل میں کئی دہائیوں تک مثال بنے گا۔

    عثمان بزدار نے اتھارٹی کے چیئرمین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔