Tag: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

  • حکومت پنجاب کے  لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلے

    حکومت پنجاب کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلے

    لاہور : حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلے کرتے ہوئے سیحی برادری کوگرجا گھروں میں اتوارکےدن عبادت کرنے اور آٹو موبائل انڈسٹری کھولنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت کمیٹی انسداد کورونا کا اجلاس ہوا، جس میں مسیحی برادری کوگرجا گھروں میں اتوارکےدن عبادت کرنےکی اجازت کا فیصلہ کیا گیا۔

    پنجاب میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اور آٹو موبائل انڈسٹری کھولنےکی اجازت دےدی گئی جبکہ موبائل انڈسٹری سےملحقہ تمام انڈسٹریزکوبھی کام کرنےکی اجازت دے دی ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا کہ انٹرسٹی بس کھولنےکافیصلہ 20فیصدکرائےمیں کمی ہوگی، ایس او پیزکےمطابق شاپنگ مالزبھی کھول دیئے جائیں گے، پاورلومزاوراس سےمنسلک انڈسٹریزکھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور آٹوموبائلز اوراس سےمتعلقہ انڈسٹریز بھی کھول دی جائیں گی۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ یہ تمام فیصلے کابینہ کمیٹی انسدادکورونااجلاس میں کیےگئےہیں، اجلاس کی قیادت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےکی، وزیرقانون،اطلاعات، وزیرخزانہ ، وزیر صنعت وتجارت نے شرکت کی۔

    انھوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کافیصلہ عوام کو ریلیف دینےکےپیش نظرکیاگیاہے، پنجاب میں مزید صنعتوں میں نرمی دینےکافیصلہ بھی کیا ہے اور کہا کہ لو رسک انڈسٹری، موبائل ہینڈسیٹس انڈسٹری کھولی جائیگی جبکہ ٹوموبائل انڈسٹری 7 دن کھلے گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جو کہا وہ کر دکھایا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جو کہا وہ کر دکھایا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معذور نوجوان کو ملازمت دینے کا وعدہ پورا کردیا، جس پر نوجوان نے وزیراعلٰی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عثمان بزدار سچے لیڈر ہیں، جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے بہاولنگر کے معذور نوجوان سے سرکاری ملازمت کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا، ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے محکمہ صحت میں سرکاری ملازمت کا تقررنامہ نوجوان کو دے دیا، جس کے بعد نوجوان خوشی سے نہال ہیں۔

    عثمان بزدار کی ہدایت پر بلال احمد کو ٹی ایچ کیواسپتال چشتیاں میں سرکاری ملازمت مل گئی ہے۔

    سرکاری ملازمت ملنےپرمعذور نوجوان نے وزیراعلٰی پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا عثمان بزدارسچےلیڈرہیں،جوکہتےہیں کرکےدکھاتے ہیں، اب میں روزگار کے  لئے دوسروں کا محتاج نہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بلال احمدجیسےاسپیشل لوگ ہمارااثاثہ ہیں ، اسپیشل افرادکوکوٹےکےمطابق ملازمت کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔

    یاد رہے بہاولنگر ضلع کے گزشتہ دورے کے دوران تحصیل چشتیاں میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی گاڑی روک کر بے روزگار معذور نوجوان محمد بلال نے ملازمت کی خواہش ظاہر کی تھی ، جس پر سردار عثمان بزدار نے معذور نوجوان کو سات دن میں سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

  • وزیراعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو میدان میں اتار دیا گیا

    وزیراعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو میدان میں اتار دیا گیا

    سیالکوٹ : وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو باقاعدہ آپریشنل کردیا گیا اور فورس نے فیلڈ کورونااسپتال میں ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں، سیالکوٹ کے20ہزارنوجوان ٹائیگرز فورس میں خدمات سرانجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ٹائیگرزفورس کاافتتاح کر دیا ، 20ہزارنوجوان ٹائیگرزفورس میں خدمات سرانجام دیں گے، افتتاح کے بعد سیالکوٹ میں ٹائیگر زفورس کو باقاعدہ آپریشنل کردیا گیا اور فورس نے فیلڈ کورونا اسپتال میں ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سےخطاب کا فیصلہ کیا ہے وہ آئندہ چند دن میں رضا کاروں سے خطاب کریں گے۔

    ابتدائی طور پر سیالکوٹ میں نوجوانوں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں، نوجوان رضا کار مساجد اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر تعینات ہوں گے ، ٹائیگر فورس کو ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کا تعاون بھی حاصل ہوگا اور مساجد اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

    نوجوان رضا کار یوٹیلیٹی اسٹورز میں مطلوبہ سامان کی مانیٹرنگ بھی کریں گے تاکہ مطلوبہ اشیامیسر نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ کو شکایت کی جا سکے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز سیالکوٹ سے ٹائیگر فورس کا کامیاب ٹیسٹ رن کیا گیا تھا، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کی سافٹ لانچنگ کا تجربہ کامیاب رہا، عوام کا تعاون اور رد عمل قابل ستائش ہے، نوجوانوں نے قومی جذبے کے تحت ذمےداری پوری کی۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا کہ مرحلہ وار ملک بھر کے نوجوانوں کو مکمل طور پر متحرک کر دیں گے، طلبا،سوشل ورکرز،اساتذہ،انجینئراور ڈاکٹرفورس میں شامل ہوئے جبکہ صحافی،قانون دان،ہیلتھ ورکراور این جی اوز سےوابستہ افراد نےرجسٹریشن کرائی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےایک اور وعدے کی تکمیل کر دی

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےایک اور وعدے کی تکمیل کر دی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پروفیشنلزکےریلیف پیکج کوحتمی شکل دے دی، جس کے تحت ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، پولیس،ریسکیو،صفائی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےایک اور وعدے کی تکمیل کر دی اور کوروناکےخلاف فرنٹ لائن پروفیشنلزکےریلیف پیکج کوحتمی شکل دےدی گئی ، جس کے تحت ہیلتھ کیئرپروفیشنلز،پولیس،ریسکیو،صفائی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ملے گی۔

    وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اضافی تنخواہ جان ہتھیلی پررکھ کرعوام کی خدمت کرنےکااعتراف ہے، مزید 4لیبز کی اپ گریڈیشن سے روزانہ 4200کوروناٹیسٹ ہوں گے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدارمشکل حالات میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوارہےہیں، ان کےحقیقت پسندانہ،دانشمندانہ فیصلے سب کے سامنے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا عثمان بزدارنےکورونااقدامات کےحوالےسےصوبوں کولیڈکیا، پنجاب نےسب سےپہلےمتعدی بیماریوں سےمتعلق قانون سازی کی۔

  • کورونا ٹیسٹ کی یومیہ استعداد 10ہزار تک بڑھانے کا بڑا اعلان

    کورونا ٹیسٹ کی یومیہ استعداد 10ہزار تک بڑھانے کا بڑا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوروناٹیسٹ کی یومیہ استعداد10ہزارتک بڑھانے کا بڑا اعلان کردیا اور کہا 8 نئی لیبزبنانے کا کام آخری مراحل میں ہے، پنجاب میں 2945مریضوں میں سے508صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت راولپنڈی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں عثمان بزدار نے کوروناٹیسٹ کی یومیہ استعداد10ہزارتک بڑھانےکااعلان کرتے ہوئے کہا پنجاب جلد10ہزارکوروناٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کر لے گا، 8 نئی لیبزبنانے کا کام آخری مراحل میں ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ،پنجاب میں 4500بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کر دیئے، فیلڈ اسپتال لاہور،پنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھاودیگر شہروں میں ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ فیلڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد10 ہزار تک بڑھاسکتےہیں ، کورونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ، پنجاب میں ایس او پیزکے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری کھول رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مختلف انڈسٹریز کو کھولنے کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا، مقامی سطح پر لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا اختیار کمشنر کوہوگا، لاک ڈاؤن میں نرمی کاعوام ناجائزہ فائدہ نہ اٹھائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے مہم بھی شروع کی جا رہی ہے ، گندم خریداری کاہدف پورا کریں گے ، پنجاب میں 2945مریضوں میں سے508صحتیاب ہوچکے ہیں اور صحتیاب افرادکاپلازمہ لیکرتشویشناک مریضوں کاعلاج کیاجارہاہے۔

    ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا کہ عثمان بزدار کی کارکردگی اورویژن سب سے بہتر ہے۔

  • والدین کیلئے خوشخبری، چھٹیوں کے دوران اسکول فیسوں کے حوالے سے بڑا اعلان

    والدین کیلئے خوشخبری، چھٹیوں کے دوران اسکول فیسوں کے حوالے سے بڑا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام اسکولوں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کااعلان کردیا اور کہا تمام اسکول صرف ماہانہ بنیاد پر فیس وصول کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی اور صرف ماہانہ بنیاد پر فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو تنخواہوں کی مکمل،بروقت ادائیگی کاپابندبنایاجائےگا اور کسی اسکول کو ٹیچرز یا اسٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر نجی اسکول چھٹیوں کے دوران فیس 20 فیصد کٹوتی کے ساتھ وصول کریں گے ، فیسوں میں کمی کا یہ فیصلہ اپریل اور مئی کے مہینوں کے لئے کیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ تمام پرائیویٹ اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے اور ماہانہ بنیادوں پر فیس وصول کرنے کے پابند ہوں گے۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہ کہ اس دوران تمام اسکول اساتذہ اور اسٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند ہوگا اور کسی سکول کو ٹیچرز یا اسٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

  • ‘کوشش ہے کہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین پاکستان سے تیارہو’

    ‘کوشش ہے کہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین پاکستان سے تیارہو’

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ اینٹی وائرس ویکسین پاکستان سے تیار ہو، پاکستان میں بہترین طبی ماہرین موجود ہیں ،وسائل کی کمی کاسامناہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مستحقین کیساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کررہے ہیں، مساجد، مدارس وغیرہ میں جراثیم کش اسپرے اور لاک ڈاؤن خلاف ورزی پر گرفتار لوگوں کو رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا کے پیش نظرطبی ماہرین اور چینی ڈاکٹرز سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ محکمہ صحت کو ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ 25 لاکھ خاندانوں کیلئے 10ارب روپے مختص کئے ہیں، انتظامی اور طبی لحاظ سے صورت حال قابو میں ہے ، ترسیلات بہتربنانےکیلئےسینٹرل کنٹرول روم بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ایشوز کو بیٹھ کر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، محکمہ صحت سے کہا ہے کہ کٹس ہم آپ کو فراہم کریں گے ، خدانخواستہ کسی ہیلتھ ورکر کا انتقال ہوا تو شہدا پیکج سے مدد کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا کے خلاف کام کرنے والے طبی عملے کو ایک تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے، تبلیغی جماعت والوں کا بہت احترام ہے ،ان سے رابطے میں ہیں، پولیس کی جانب سے مس ہینڈلنگ کی رپورٹ ملی ہے، چیف سیکریٹری پنجاب سے اس معاملے کی انکوائری کا کہا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی ، عام آدمی کیلئے ریلیف پیکج کا طریقہ کار بالکل شفاف ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا ک ڈاکٹرطاہرشمسی کیساتھ سب سے پہلےہم نے خود کانفرنس کی ، کوشش ہے کہ اینٹی وائرس ویکسین پاکستان سے تیار ہو، پاکستان میں بہترین طبی ماہرین موجود ہیں ،وسائل کی کمی کاسامناہے۔

  • کورونا وائرس سے بچاؤ، پاکستان میں ذاتی حفاظتی سامان کی تیاری شروع

    کورونا وائرس سے بچاؤ، پاکستان میں ذاتی حفاظتی سامان کی تیاری شروع

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں ایکسپرٹ فورم کے وفد نے کہا کہ ذاتی حفاظتی سامان کی مقامی سطح پر تیاری شروع کردی ہے جبکہ مقامی طور پراین 95کے معیار کاماسک بھی تیار کیا جارہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے سدباب کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےایکسپرٹ فورم کے وفدکی ملاقات ہوئی ، وفد میں محمود شوکت، ڈاکٹر جاوید اکرم اوردیگر ماہرین شامل تھے۔

    وفد نے بتایا کہ پنجاب میں ذاتی حفاظتی سامان کی مقامی سطح پر تیاری شروع کردی ہے ، مقامی طو رپر تیار ذاتی حفاظتی سامان عالمی معیارکے مطابق ہے ، ذاتی حفاظتی سامان دوبارہ قابل استعمال مواد سے بنایا جارہا ہے۔

    عثمان بزدار نے مقامی سطح پر ذاتی حفاظتی سامان کی تیاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقامی طور پراین 95کے معیار کاماسک بھی تیار کیا جارہاہے ، ڈریپ نے کورونا وائرس پر پنجاب کی اسٹڈی منظور کر لی۔

    بریفنگ میں کہا گیا مقامی کورونا وائرس کے جینوم چینی وائرس سے9 طرح الگ ہیں، مقامی کوروناوائرس کے لیے غیر ملکی ویکسین غیر مؤثر ہوسکتی ہے ، اینٹی بائیوٹک ٹیسٹ کٹ کے بارے میں ریسرچ جاری ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کوروناوائرس ٹیسٹ کے لیے کٹ بھی مقامی سطح پرتیار کی جائے گی اور کورونا مریضوں کے لیے لاہور میں 2خصوصی ٹرائل سینٹر قائم کیےجائیں گے جبکہ ٹرائل سنٹر میں مریضوں کوابتدائی چیکنگ کےبعد علاج کے لیےریفر کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوروناوائرس پرریسرچ کےلیےتمام تر وسائل فراہم کئے جائیں گے ، پنجاب مقامی سطح پرکورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حفاظتی کٹ اوردیگر سامان بنانے کی صلاحیت جلد حاصل کر لے گا، مقامی سطح پرتیار کردہ پی پی ای او رویکسین مؤثر اور ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوگی۔

  • لاک ڈاؤن ، پنجاب پولیس میں فوری 10 ہزار سے زائد بھرتیوں کی منظوری

    لاک ڈاؤن ، پنجاب پولیس میں فوری 10 ہزار سے زائد بھرتیوں کی منظوری

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد بھرتیوں کی منظوری دے دی، منظور شدہ خالی اسامیوں پرمراحلہ وار بھرتیاں کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےپولیس میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں اور پنجاب پولیس کیلئےنئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔

    عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی ، منظور شدہ خالی اسامیوں پرمراحلہ وار بھرتیاں کی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس انویسٹی گیشن،آپریشنل امور کیلئے25کروڑ فراہم کئےجائیں گے، پولیس کیلئے500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی، ایک ارب21کروڑروپےسے318گاڑیاں رواں سال خریدی جائیں گی۔

    انھوں نے کہا کہ 20 کروڑسےپنجاب ہائی وےپولیس کو47گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جبکہ 8 کروڑ 70لاکھ سے 21گاڑیاں ایلیٹ پولیس کیلئےخریدی جائیں گی، اگلے بجٹ میں مزید182 گاڑیوں کیلئے75کروڑ57لاکھ دیئےجائیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 45 تھانوں کی زیرتعمیرعمارتیں مکمل کرکےفعال اور 101 تھانوں کوسرکاری اراضی منتقل کرکےنئی عمارتیں تعمیرکی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس کےخدمت مراکزکودورجدیدسےہم آہنگ کریں گے ، پولیس کوپبلک فرینڈلی بنانےکیلئےتمام تر اقدامات کریں گے۔

  • گورنر پنجاب کا کرونا سے متاثرہ افراد کے لیے بڑا اعلان

    گورنر پنجاب کا کرونا سے متاثرہ افراد کے لیے بڑا اعلان

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ کروناٹیلی میڈیسن سےمریضوں کا آن لائن چیک اپ کیا جا رہا ہے، کرونا سے متاثرہ افراد کو راشن اور دیگر مفت سہولیات فراہم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیر قانون ،چیف سیکرٹری پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب بھی شریک تھے۔

    گورنر ہاؤس میں ملاقات میں کرونا کیخلاف اقدامات پرمشاورت کی گئی اور چیف سیکریٹری نے مارکیٹس کی بندش سمیت دیگر اقدامات پر بریفنگ دی۔

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کورونا ٹیلی میڈیسن اور موبائل ایپ کےحوالے سے بتاتے ہوئے کہا کروناٹیلی میڈیسن سےمریضوں کا آن لائن چیک اپ کیا جا رہا ہے، کرونا سے متاثرہ افراد کوراشن،دیگر مفت سہولیات فراہم کریں گے۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئےعوام کو بھرپور آ گاہی دی جا رہی ہے، روزانہ کی بنیاد پر معاملات کی خود نگرانی بھی کر رہا ہوں۔

    گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عزم کا اظہار کیا کہ انشااللہ کرونا کیخلاف جنگ میں بھی کامیاب ہوں گے۔