Tag: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

  • ملزمان پر پولیس تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عثمان بزدار

    ملزمان پر پولیس تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس کے رویوں میں بہتری لاکرتھانہ کلچر تبدیل کریں گے ، ملزمان پرپولیس تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے پولیس نظام میں اصلاحات مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس کے رویوں میں بہتری لاکرتھانہ کلچر تبدیل کریں گے، ملزمان پرپولیس تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، زیرحراست ملزمان سےماورائے قانون اقدام برداشت نہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا، فرسودہ نظام تبدیل کرکےپولیس کوعوام دوست بنائیں گے، تھانوں میں کیمروں سے حوالات اور تفتیش کی نگرانی کی جارہی ہے۔

    یاد رہے پنجاب پولیس کے تشدد کا شکار ایک اور زیرحراست ملزم جان سے ہاتھ دھوبیٹھا تھا ، پولیس کے تشدد سے ہلاک عامر کی اسپتال منتقلی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی تھی ، دو سادہ لباس اہلکاروں کو بے ہوش عامرمسیح کولاتیں مارتے دیکھا جاسکتا تھا۔

    خیال رہے آٹھ ماہ میں سترہ ملزمان پولیس کی زیر حراست ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے، چودہ ہلاکتوں پر چوراسی پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے لیکن نتیجہ صفر ہی رہا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیلی کاپٹر حادثے میں  بال بال بچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے، ہیلی کاپٹرکی لاہور ائیرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کرلی گئی، حادثہ ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کاہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ، جس میں وہ بال بال بچ گئے ، عثمان بزدار حافظ آباد سے لاہور آرہے تھے ، ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم کاہیلی کاپٹر کو لاہور ائیرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کرلیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب تھا کہ کبوتر ہیلی کاپٹر کےاگلے حصے سے ٹکرایا ، ہیلی کاپٹر کو نقصان نہیں پہنچا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حافظ آباد گئے تھے، جہاں انھوں نے وزیراعلیٰ نےگورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شرقی سائیڈ ، پنڈی بھٹیاں کیلئے ایمرجنسی سینٹر ریسکیو 1122
    اور پنڈی بھٹیاں کے لئے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔

    وزیراعلیٰ نےنیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام ، واگزار کرائےگئے 58 کنال پر آم کے باغ اور کولو تارڑ میں شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آئندہ پانچ سال میں صوبے میں پچاس کروڑ پودےلگائیں گے، رواں سال نوے لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، حافظ آباد اور ڈی جی خان میں کوئی فرق نہیں، مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

  • پنجاب کے سابق وزیر جنگلات سبطین خان  کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

    پنجاب کے سابق وزیر جنگلات سبطین خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

    لاہور: احتساب عدالت نے محکمہ معدنیات میں غیرقانونی ٹھیکے دینے کیس میں گرفتار سابق وزیر جنگلات سبطین خان سمیت چار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد کے روبرو سابق صوبائی وزیر سبطین خان سمیت چاروں ملزمان کو پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 23 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    نیب کے مطابق ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کے چنیوٹ آئرن عور کی کان کنی کا ٹھیکہ مبینہ من پسند اور معمولی نوعیت کی کمپنی کو نوازا جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

    نیب پراسیکیوٹر نے گزشتہ کارروائی کے دوران کہا تھا کہ ملزم نے چنیوٹ میں اربوں روپے مالیت کے 500 میٹرک ٹن آئرن کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا۔ ٹھیکے کی فراہمی کے لئے قوانین کو نظرانداز کیا، ٹھیکہ اس کمپنی کو دیا جسے کان کنی کا تجربہ نہیں تھا۔

    یاد رہے 14 جون کو نیب لاہور نے صوبائی وزیرجنگلات سبطین خان کوگرفتارکیاتھا، ان پرغیرقانونی ٹھیکوں کاالزام ہے، بعد ازاں وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے گرفتاری کے بعد استعفٰی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوبھجوادیا تھا۔

    سبطین خان وزیراعظم کے آبائی حلقے میانوالی پی پی 88 میانوالی چار سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور پھر وزیر جنگلات و جنگلی حیات بنے، سبطین خان دو ہزار سات میں بھی صوبائی وزیر معدنیات رہ چکے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی مکاری کا پردہ فاش کردیا،عثمان بزدار

    وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی مکاری کا پردہ فاش کردیا،عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا وزیراعظم کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب قوم کی آواز ہے ، عمران خان نے بھارت کی مکاری کا پردہ فاش کردیا اور دنیا کوامن کا پیغام دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی تقریر کے حوالے سے کہا وزیراعظم عمران خان کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب قوم کی آواز ہے، بھارت کے متنازعہ اقدام پر عمران خان نے قوم کی ترجمانی کا حق ادا کیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی مکاری کا پردہ فاش کردیا اور ایک بار پھر دنیا کوامن کا پیغام دیا ہے۔

    اد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہتھکنڈے کے خلاف جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں آواز اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بھارت نے کچھ کیا تو ہم بھر پور جواب دیں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم کا کہنا تھا بھارت یہ کھیل اور آگے لے کر گیا تومستقبل میں نقصان کے ذمہ دارہم نہیں ہوں گے، دنیا کو کردارادا کرناہوگا، بھارتی اقدام سےامن کو خطرہ ہے، روایتی جنگ بھی ہوسکتی ہے، بھارت نے کچھ کیا تو ہم بھر پور جواب دیں گے۔

    عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ایٹمی قوتیں کوئی خطرہ مول نہیں لےسکتیں، پیشگوئی کر رہا ہوں یہ پلوامہ جیسا واقعہ پھرکریں گے،الزام پاکستان پر لگایاجائےگا، مغربی دنیا کو مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آرہی، بھارت نے جو کشمیر میں کیاوہ بی جے پی کا انتخابی نعرہ تھا اور یہ نظریہ آرایس ایس کاہے

  • ملالہ پوری دنیا میں پاکستان کا فخر ہے،  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    ملالہ پوری دنیا میں پاکستان کا فخر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی پوری دنیا میں پاکستان کا فخر اور دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملالہ ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے ۔

    عالمی سطح پر ملالہ ڈے کا انعقاد پاکستان کی تمام خواتین کے حصول علم کےلئے کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین کے مترادف ہے۔

    ملالہ یوسف زئی نے انتہاء پسندی کو تعلیم کے ذریعے شکست دی اور ثابت کر دیا کہ انسان اگرکوشش کرے تو کیا نہیں ہوسکتا؟ کم عمری میں جرات اور اولو العزمی کا نشان بننے والی ملالہ پوری دنیا میں پاکستان کا فخر ہے ۔

    وزےراعلیٰ نے کہاکہ حکومت پنجاب عمران خان کے وژن کے مطابق خواتین کو تعلیم اورترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، یہ ہی ملالہ ڈے کا حقیقی پیغام ہے۔

    خیال رہے دنیا کی سب سے کمسن نوبل انعام یافتہ شخصیت ملالہ یوسفزئی آج اپنی 22 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

    ملالہ سنہ 2012 میں طالبان کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئیں تھیں، جس کے بعد علاج کے لئے انھیں برطانیہ منتقل کیا گیا تھا۔

    جب ملالہ کی 16ویں سالگرہ تھی تب ملالہ نے اقوام متحدہ سے عالمی خواندگی کے بارے میں خطاب کیا تو اقوام متحدہ نے اس دن کو ملالہ ڈے یعنی یوم ملالہ قرار دیا تھا، حملے کے بعد یہ ملالہ کی پہلی تقریر تھی۔

  • عوام ہی میرا اثاثہ ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    عوام ہی میرا اثاثہ ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کہاعوام کےمسائل کا خود جائزہ لے کر ان کے حل کیلئے اقدامات کرتا ہوں، عوام ہی میرا اثاثہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جن میں گلبرگ، منی مارکیٹ، لبرٹی چوک، برکت مارکیٹ، جیل روڈ اور دیگرعلاقے شامل تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےگاڑی خودچلائی اور صفائی،اسٹریٹ لائٹس اورٹریفک نظام کاجائزہ لیا جبکہ سروسز اسپتال کےباہر لواحقین سے علاج معالجہ اور مسائل کے بارے میں پوچھا اور مریضوں کے لواحقین کو مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

    اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا عوام کےمسائل کا خود جائزہ لے کر ان کے حل کیلئے اقدامات کرتا ہوں، عوام ہی میرا اثاثہ ہیں۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا عوام کی زندگی بہتر بنانے کیلئے پرانا نظام بدلنا ہوگا، عوام کی خدمت کے دعویدار وں نے معیشت کو تباہ کر دیا، سابق ادوارمیں لوٹ مار سےپاکستان بدحالی کی تصویر پیش کر رہا ہے،  ملک کےخزانے کو بے دردی سے لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔ْ

    اس سے قبل عثمان بزدار نے کہا تھا حکومت عوام کی فلاح وبہبودکےلیےدن رات کوشاں ہیں، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے،قوم ہمارے ساتھ ہے، حکومت خراب معیشت کو درست کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا مشکل فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کیےگئے ہیں،  اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیا ہے،  اپوزیشن کےغیرجمہوری ہتھکنڈوں کابھرپورجواب دیں گے، اپوزیشن کا غیر فطری گٹھ جوڑ بہت جلد اپنے انجام کوپہنچ جائے گا۔

  • ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا، عثمان بزدار

    ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں، کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کاحساب دیناہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا سابق حکمرانوں نےعوام کیلئےکچھ نہیں کیا، اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں، بدعنوان عناصرکولوٹ مارسےاکٹھی دولت بچانےکی فکرہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کرپشن کےناسورنےپاکستان کوپیچھےدھکیلاہے، کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ، سابق ادوارمیں کرپشن نہ ہوتی توآج قرضوں کابوجھ نہ ہوتا۔

    انھوں نے مزید کہا ملکی خزانہ لوٹنےوالوں کواپنےکئےکاحساب دیناہوگا، ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

    مزید پڑھیں : پنجاب میں ہرکام میرٹ پرہوگا، سردارعثمان بزدار

    گذشتہ روز عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےکہاہےشوبازی کا دور گزر چکا ہے، سابق حکمرانوں نے صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو نظر اندازکیا، منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

    اس سے قبل سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا پنجاب میں ہرکام میرٹ پرہوگا، عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے آخری حد تک جاؤں گا، ماضی میں اقربا پروری، کرپشن اورسفارشی کلچر نے اداروں کو تباہ کیا، گزشتہ دور میں قومی مفادات کو نظر انداز کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئےآخری حد تک جاؤں گا، وزیر اعظم کی کرپشن کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی آواز ہے۔

  • وزیراعظم  کا خطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے،  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    وزیراعظم کا خطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا وزیراعظم کا خطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے، ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے، عمران خان کے دور میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    تٍفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا خطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے، عمران‌ خان نے 22 کروڑ عوام کی امنگوں کی بھرپورترجمانی کی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا عوام کرپشن کاخاتمہ اوربدعنوان عناصرکاکڑااحتساب چاہتےہیں، لوگ چاہتےہیں کہ ملک لوٹنےوالوں کوعبرت کانشان بنا دیا جائے، کرپٹ عناصرنے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

    وزیراعظم عمران خان کےدورمیں کرپشن کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے، تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف جدوجہدنتیجہ خیزثابت ہورہی ہے، وزیراعظم عمران خان کےدورمیں کرپشن کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا بچےپھولوں کی مانند ہوتے ہیں ،حقوق کا تحفظ سب کی ذمےداری ہے، بچے کسی بھی ملک کامستقبل اور قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا مؤثرقانون سازی سےچائلڈلیبرختم کرنے کےاقدامات کیےہیں،  قوم کےنونہالوں کوچائلڈ لیبر کی لعنت سےچھٹکارادلا کردم لیں گے۔

  • منصوبوں کی آڑمیں کرپشن کرنے والےملک کے  مجرم ہیں، عثمان بزدار

    منصوبوں کی آڑمیں کرپشن کرنے والےملک کے مجرم ہیں، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات میں کہا منصوبوں کی آڑمیں کرپشن کرنےوالےملک کے مجرم ہیں جبکہ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا اپوزیشن کا بیانیہ کرپشن پر پردہ ڈالنے کا بیانیہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیاسی معاملات سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا قومی وسائل پرڈاکہ ڈالنے کا دور کبھی واپس نہیں آئےگا، منصوبوں کی آڑ میں کرپشن کرنے والے ملک کے مجرم ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا سابق حکمرانوں نے نمود ونمائش کےمنصوبوں میں وسائل بربادکیے،  قومی وسائل کی بندربانٹ کرکے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔

    اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا اپوزیشن کا بیانیہ کرپشن پر پردہ ڈالنےکا بیانیہ ہے،  اپوزیشن کو عوام کے  مسائل سےکوئی سروکار نہیں، عام انتخابات میں مسترد عناصر کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات

    یاد رہے گذشتہ ہفتے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات میں کہا تھا اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کیلئے ہے، غیر فطری اتحاد کی داغ بیل کرپشن کے داغ چھپانے کیلئے ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا سردار عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب حکومت نےحقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دیا ، حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہےہیں۔ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا تھا وزیراعظم کی قیادت میں نیاپاکستان آگےبڑھ رہاہے،سابق حکمرانو ں کی لوٹ مارنے معیشت کا بیڑا غرق کیا،معیشت کو گرداب سے نکالنے کیلئے اقدامات کررہےہیں۔

  • لاہورمیں ملنے والی محبت کو فراموش  نہیں کرسکتا، چین کے نائب صدر

    لاہورمیں ملنے والی محبت کو فراموش نہیں کرسکتا، چین کے نائب صدر

    لاہور : چین کے نائب صدر وانگ چی شن3روزہ دورہ پاکستان کےبعد واپس روانہ ہوگئے، چینی نائب صدر نے کہا لاہورمیں ملنےوالی محبت کو فراموش  نہیں کر سکتا، عثمان بزدار کا کہنا تھاپاکستان اورچین کی دوستی کالازوال رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی نائب صدر وانگ چی شن پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے واپس وطن روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایئر پورٹ پر معزز مہمان کو رخصت کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا لاہورمیں آپ کی میزبانی کرکے دلی خوشی ہوئی ہے، چین کےنائب صدرکادورہ پاکستان دوستی کو مزید مستحکم کرےگا، پاکستان اور چین کی دوستی کا لازوال رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا پاکستان اور چین ترقی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چل رہےہیں، عمران خان کے دور میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، بھائیوں میں پیار، محبت اور تعاون کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں۔

    چینی نائب صدروانگ چی شن نے کہا لاہورمیں ملنےوالی محبت کوفراموش نہیں کرسکتا، شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، چین ترقی وخوشحالی کےسفرمیں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، باہمی تعاون کی نئی جہتوں پرکام کرکے دوستی کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

    مزید پڑھیں : غربت کے خاتمے کے لئے چین کے ماڈل کو پنجاب میں نافذ کریں گے، عثمان بزدار

    روانگی سے قبل چینی نائب صدر نے پنجاب میں بادشاہی مسجد کے میوزیم کا دورہ بھی کیا، جہاں موجود نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، چینی قونصل جنرل بھی نائب صدر کے ہمراہ تھے۔

    گذشتہ روز چینی نائب صدر نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات، سی پیک پر پیشرفت اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی اور صنعت،زراعت، سیاحت ودیگرشعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

    عثمان بزداراور چینی نائب صدر نے پنجاب،چین کےشہروں کے مابین اشتراک کار کوفروغ دینے پر بھی اتفاق کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا تھا دو ملکوں کے نہیں، دو بھائیوں کے درمیان لازوال دوستی ہے، چین نےسترکروڑلوگوں کوبیس برس میں غربت سےنکالا، غربت کےخاتمےکےلئےچین کےماڈل کو پنجاب میں نافذکریں گے۔