Tag: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

  • اسلحہ لائسنس ، نادرا کی جانب سے شہریوں کے لئے نئی  سہولت

    اسلحہ لائسنس ، نادرا کی جانب سے شہریوں کے لئے نئی سہولت

    لاہور : پنجاب میں آن لائن اسلحہ لائسنس کے اجراء کیلئے محکمہ داخلہ اور نادرا کے درمیان معاہدہ ہوگیا، جس کے تحت اسلحہ لائسنس کی تجدید اور ترمیم آن لائن کرائی جاسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے’’دی پنجاب آرمزلائسنس مینجمنٹ سسٹم‘‘پورٹل کا افتتاح کردیا۔

    نادرا کی جانب سے لاہور کے شہریوں کے لئے سہولت فراہم کردی گئی، صوبے میں اسلحہ لائسنس کی تجدید اور ترمیم آن لائن کرائی جاسکےگی ۔

    پورٹل کے تحت اسلحہ لائسنس کی ورثا کو منتقلی بھی آن لائن کی جائےگی اور اسلحہ لائسنس درخواست دہندہ کے گھر ڈلیور کیاجائے گا۔

    لاہور ریجن میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید و ترمیم کیلئے 11 کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں ، کاؤنٹر ضلع لاہور میں ساندہ روڈ، ایبٹ روڈ،پیکوروڈ اور جوہر ٹاؤن میں قائم کیے گئے۔

    اس کے علاوہ شیخوپورہ، ننکانہ، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ اور قصور میں بھی کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

    اس موقع پر محسن نقوی نے کہا اس سے اسلحہ لائسنس کےاجرامیں کرپشن کا مکمل سدباب ممکن ہوسکے گا۔

  • ڈرائیونگ لائسنس جلد  بنوالیں ورنہ ۔۔۔۔۔ عوام کے لئے اہم خبر

    ڈرائیونگ لائسنس جلد بنوالیں ورنہ ۔۔۔۔۔ عوام کے لئے اہم خبر

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جلد ڈرائیونگ لائسنس بنوالیں کیونکہ فیس بڑھنے والی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واپڈا ٹاؤن میں پانچواں ماڈل پولیس خدمت مرکزکاافتتاح کردیا، خدمت مرکز پر لمبی لائنیں دیکھ کر وزیراعلی نے کہا اچھی بات ہے لوگ لائسنس بنارہےہیں۔ ایک دن میں سولہ ہزارلائسنس بنے ہیں۔

    محسن نقوی نے عوام کو مشورہ دیا کہ جلد لائسنس بنا لیں فیس بڑھنے والی ہے ، جوفیس عوام نے لائسنس مدمیں دینی ہے، اس سےزیادہ بغیر لائسنس جرمانہ ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈرائیورز کیلئے لائسنس کی موجودگی پر سختی ہوئی ہے، 18سال سے کم عمرڈرائیورز کو جیل جانا پڑے گا ، عدالت سے رہائی ملے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام کوچاہیے کہ جتنا ہوسکے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، پورےپنجاب میں437 پولیس اسٹیشن میں کام چل رہاہے، ہمیں تھانے کے ساتھ رویوں کو بھی ٹھیک کرنا ہے۔

    اسموگ کے حوالے سے محسن نقوی نے بتایا کہ ہم تجربہ کریں گے،مصنوعی بارش کیلئے بادل بھی ضروری ہے، ہم نےکوشش کرنی ہےکہ اسموگ کم سےکم ہو۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے پوری تیاری ہے، الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔ پنجاب میں کچےکا سارا علاقہ پچانوے فیصد واپس لے لیا گیا ہے، سندھ حکومت بھی اپنے متعلقہ علاقے میں آپریشن کررہی ہے اور انٹرپول کے ذریعے بہت سارے کریمنلزکو واپس لارہے ہیں۔

  • پاکستان آنے والے  سکھ یاتریوں کو بڑی سہولت فراہم

    پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو بڑی سہولت فراہم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سکھ یاترابکنگ پورٹل کا افتتاح کر دیا، پورٹل کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ یاتری آن لائن ہوٹل بکنگ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں پہلی بارمذہبی سیاحت پروگرام کا آغاز کردیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سکھ یاترا بکنگ پورٹل کا افتتاح کر دیا، پورٹل کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ یاتری آن لائن ہوٹل بکنگ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

    سکھ یاترابکنگ پورٹل کے ذریعے آمدورفت کے لئے گاڑی کاانتخاب بھی کیا جا سکے گا اور سیکیورٹی سروسز ہائر کرنا ممکن ہوگا جبکہ ٹورزکےدوران سکھ یاتریوں کووی آئی پی کادرجہ حاصل ہو گا۔

    محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کی بھرپو رمہمان نوازی کی جائے گی، سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے پرکوئی دشوار ی نہیں ہو گی اور پنجاب میں مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لئے ٹورازم پولیس بھی قائم کی جائے گی۔

    اس موقع پر ممبر پربندھک کمیٹی ڈاکٹرممبال سنگھ نے پورٹل کے قیام پر محسن نقوی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتری سال میں 4مرتبہ پاکستان آتے ہیں،اب بہت آسانی ہو گی، پاکستان آنے والے سکھ یاتری محبتوں فراموش نہیں کر سکتے۔

    ڈاکٹر ممبال سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے واپس جانے والے سکھ یاتری پیار کے گن گاتے ہوئے بے لوث سفارتکاربن جاتے ہیں، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کے لئےسکھ یاترابکنگ پورٹل قائم کرکے دل جیت لئے۔

  • اسموگ سے نمٹنے کیلئے  چین سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ

    اسموگ سے نمٹنے کیلئے چین سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین کے قونصل جنرل سے ملاقات میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے بیجنگ اکیڈمی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے معاونت حاصل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ، چینی کمپنی کے اشتراک سے ایئرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ آفس میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے ملاقات کی، جس میں سموگ کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

    ملاقات میں اسموگ سے نمٹنے کے لئے بیجنگ اکیڈمی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ٹیکنیکل معاونت حاصل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ لاہور میں چینی کمپنی کے اشتراک سے ایئرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگایا جائے گا۔

    ملاقات میں پنجاب اور چین کے ماحولیاتی امور کے ماہرین کے فوری رابطوں پر اتفاق کیا گیا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ سے نمٹنے کے لئے چین سے ٹیکنیکل معاونت اور جدید آلات کے حصول کے لئے کوشاں ہیں، اسموگ کے خاتمے کے لئے طویل المدتی پالیسی اختیار کررہے ہیں، لاہور میں سموگ کا بڑی وجہ انڈیا میں فصلوں کی باقیات کو بڑے پیمانے پر جلا نا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دورہ چین کی کامیابی کے لئے چینی قونصل جنرل اور قونصلیٹ کے تعاون کے مشکور ہیں، ننشیا کے پارٹی سیکرٹری اور دیگر حکام کی مہمان نوازی تادیر یاد رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ چین کی طرز پر پنجاب میں بھی ٹورسٹ پولیس قائم کی جارہی ہے، ایگریکلچر ریسرچ،واٹر مینجمنٹ اور دیگرامور میں چین کی مہارت میں فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

    چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سموگ کے خاتمے کے لئے قابل قدر اقدامات کررہی ہے۔پنجاب میں اینٹوں کے بھٹوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت دیگر اقدامات قابل ستائش ہیں اور لاہور میں ڈپلومیٹک انکلیو قائم کرنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔