Tag: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے واٹر فلٹریشن پلانٹ سے متعلق ڈیڈ لائن مقرر کردی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے واٹر فلٹریشن پلانٹ سے متعلق ڈیڈ لائن مقرر کردی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کواجلاس میں مثالی گاؤں پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔

    اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر دور دراز علاقوں کے لئے واٹر پمپ لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سٹریٹس کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔

    انھوں نے بعض پراجیکٹ کی تکمیل بروقت نہ ہونے پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے ہر شہر میں بیوٹیفکیشن کے 122منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔

    لاہور ڈویژن میں 51،راولپنڈی میں 64، فیصل آبادمیں 37، ملتان میں بیوٹیفکیشن کے 75منصوبے مکمل کئے جائیں گے جبکہ سرگودھا45، گوجرانوالہ 64،ڈی جی خان 51،بہاولپور 61، گجرات 53 اور ساہیوال میں 49 منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیوٹیفکیشن کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    انھوں نے کہا کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے لئے باقاعدہ سسٹم وضع کیا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن اور تعمیراتی معیار کو مد نظر رکھنابے حد ضروری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/maryam-nawaz-meeting-statement-21-july-2025/

  • پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں، مریم نواز

    پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں، مریم نواز

    لاہور(21 جولائی 2025): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنوب پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ سے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے پنجاب میں روڈز کی تعمیر و بحالی کے اقدامات پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔

    ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بہاولپور میں برن سنٹر کے قیام پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنا قابل تحسین قدم ہے۔

    ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ائیر ایمبولینس، فیلڈ اسپتال اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا، عوام کی ضروریات کے پیش نظر بہاولپور میں چلڈرن اسپتال کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی، بہاولپور کے سول اسپتال کے قریب چلڈرن اسپتال کی تعمیر پر اتفاق ہوا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہاولپور چلڈرن اسپتال پروجیکٹ کا پلان طلب کر لیا، انہون نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے منصوبے میرے دل کے بے حد قریب ہیں، جنوبی پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب ظہیر اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عوام دوست فیصلے مریم نواز شریف کی حکومت کا طرہ امتیاز ہیں۔

  • چین کی 8 کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کے لئے تیار

    چین کی 8 کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کے لئے تیار

    لاہور : چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم دیگر ممالک میں بھی آئی ٹی سٹی کیلئے روڈ شوز پیش کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے چین میں روڈ شوز پر رپورٹ پیش کی ، جس میں بتایا کہ پاکستان کےسب سے بڑے اور پہلے آئی ٹی پراجیکٹ میں 16 چینی کمپنیوں کا اظہار دلچسپی کیا ہے۔

    چین کی 8کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پرکام کرنے کے لئے تیار ہیں جبکہ سنگاپور،انگلینڈ،ابو ظہبی اوردیگرممالک میں بھی روڈ شوز پیش کیے جائیں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں رواں ماہ سےاگست تک روڈشوزمنعقد کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کے لئے دنیا کی بہترین آرکیٹکچرل کمپنیزکی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں بزنس کال سینٹرز کے لئے 2ٹاورزمختص کرنے کی تجویز کاجائزہ لیا گیا ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    مریم نواز نے کہا کہ لاہورسمیت پنجاب کے بڑوں شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں۔

  • صدر مملکت، وزیر اعظم ودیگر کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد

    صدر مملکت، وزیر اعظم ودیگر کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف زدراری، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، اس سلسلے میں گرجا گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا گیا۔

    اس موقعے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے، مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، انہوں نے ملکی ترقی و خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

    صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں، آئین تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت سیاسی، سماجی، معاشی حقوق حاصل ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹر پیار، رواداری اور عفوودر گزر کی اقدار اپنانے کا موقع فراہم کرتا ہے، ان اقدار کو اپنا کر تنازعات سے بھری دنیا کو امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان، ملکی ترقی میں مسیحی برادری کے اہم کردار پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسیحی برادری ملکی ترقی اور استحکام میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی، ہمیں فخر ہے پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کا تہوار خوشیاں تقسیم کرنے کا دن ہے، مسیحی برادری امن پسند اور  قابلِ احترام ہے، پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔

    اس کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسٹر کا امید، تجدید کا پیغام سیاسی میدان میں بھی اہمیت کا حامل ہے، مسیحی برادری کی غیر متزلزل حب الوطنی پر فخر ہے، ان کی مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات ہیں۔

  • چھٹی کی تجویز،  ملازمین کے لئے اچھی خبر آگئی

    چھٹی کی تجویز، ملازمین کے لئے اچھی خبر آگئی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مسیحی ملازمین کےلئے ایسٹر پر چھٹی کی تجویز پر اتفاق کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس ہوا ، جس میں گندم خریداری اور دیگر امور پر پالیسی سازی کے لئے وزارتی کمیٹی قائم کردی گئی۔

    صوبائی وزیر خوراک سربراہ ،وزیر خزانہ،زراعت اور اطلاعات ممبر ہوں گے جبکہ اجلاس میں گندم سے متعلق امور پر ارکان اسمبلی سے مشاورت کر نے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا اجناس کی ضروریات کا تعین کرکے کاشت کی فیصلہ کرنا ضروری ہے، فصل کی ضرورت کا پیشگی تعین کرنے کے لئے اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ پتنگ کی دھاتی تار سے بچاؤ کے لئے بائیک پر سیفٹی گارڈ لگانے کی باقاعدہ مہم شروع کی جائے، مسیحی ورکروں کی ہلاکت پر افسوس ہے، غریب کی جان جائے تو محض خبر بنتی ہے۔

    اجلاس میں مسیحی ملازمین کےلئے ایسٹر پر چھٹی کی تجویز پر اتفاق کرلیا گیا جبکہ نقل روکنے کے لئےامتحانی مراکز میں کیمرے اور آرٹیفشل ٹیکنالوجی سے کام لینے کا فیصلہ بھی کیا۔

    اجلاس میں اے ایس پی شہر بانو نقوی اور ایس ڈی پی اوگلبرگ کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش وفاق کو بھیجنے کی منظوری بھی دی گئی۔

    اس کے علاوہ ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم ایکسائزملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع اور ایکسائز ٹیکسیشن،نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں بھی توسیع کی منظوری دی گئی۔