Tag: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

  • لاہور میں بھی ڈمپر موت بانٹنے لگے، 5 افراد جاں بحق

    لاہور میں بھی ڈمپر موت بانٹنے لگے، 5 افراد جاں بحق

    شہر قائد کے بعد لاہور میں بھی ڈمپر موت بانٹنے لگے جس کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ  3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے جی ٹی روڈ آخری اسٹاپ کے قریب ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    1122 ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کی بریک فیل کے باعث پیش آیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع پر ہی فرار ہوگیا ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکالا اور انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں  کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    اس کے علاوہ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے، عثمان انور نے کہا کہ سی ٹی او لاہور میں تیز رفتار سے گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائی کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/hangu-bikes-collision-leaves-3-dead/

  • مفت  پلاٹ  حاصل  کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    مفت پلاٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    لاہور : مفت پلاٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا، شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی زمین اپنا گھر اسکیم کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر منصوبے کے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا اجراء کیا۔

    جس کے ذریعے شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، یہ منصوبہ پنجاب حکومت کے پروگرام ’اپنی چھت اپنا گھر‘ کی توسیع ہے۔

    اس موقع پر خطاب میں کہا پہلے مرحلے میں دو ہزار لوگوں کو تین مرلہ کے پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے مفت دیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے دہائیوں میں بھی تینتیس ہزار گھروں کی تعمیر نہیں کی، پوری کوشش ہے ایک سال میں کم ازکم ایک لاکھ گھر دیں اور پانچ سال میں پانچ لاکھ لوگوں کو گھر دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب کے مستحق اورنادارافرادکیلئےکام جاری رہےگا، پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبودکیلئے کام کرنامیری ترجیح ہے، پنجاب حکومت کےہرمنصوبےکی تکمیل پرنوازشریف بہت خوش ہوئےہیں۔

    وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گھروں کی تعمیرکیلئے لیےگئےقرض کی قسطیں واپس آنا شروع ہوگئی ہیں۔

    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • عوام کی سہولت کے لیے  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک اور بڑا اقدام

    عوام کی سہولت کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک اور بڑا اقدام

    لاہور : عوام کی سہولت کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک اور بڑا اقدام سامنے آیا ، صوبے میں "مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز” متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات مطابق پنجاب میں "مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز” متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ سروسزسے متعلق جامع پلان طلب کرلیا ہے۔

    کمیونٹی ہیلتھ سروسز کو فنکشنل کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا گیا ، ہیلتھ سروس شعبہ صحت کے 19 ٹاسک پورے کرے گی۔

    کمیونٹی ہیلتھ سروسز کے ذریعے ہیلتھ سے متعلق امور پر ٹاسک پورے کیے جائیں گے اور پنجاب بھر میں آؤٹ سروسنگ کے ذریعے مزید 20ہزار ہیلتھ انسپکٹرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

    لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو بھی کمیونٹی ہیلتھ سروسز سے منسلک کر دیا جائے گا اور 39ہزار لیڈی ہیلتھ ورکر اس سروسزفورس کا حصہ ہوں گی۔

    ہیلتھ سروسزپولیو سمیت دیگر ویکسی نیشن کی ذمہ دار ہوگی، اس کے ذریعے مریضوں کا مستند ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور میپنگ کا ٹاسک بھی پورا کیا جائے گا۔

  • ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز

    ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، ہم حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں پر جو 7 دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت نے جنت نظیروادی کو جیل بنا دیا ہے، عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف اپناکردار ادا کریں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پر جاری رہے گی۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہرعالمی فورم پرکشمیری عوام کے حق میں آوازبلند کرتے رہیں گے، کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

    کشمیر ڈے پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے جلوس اور ریلیاں نکال کر بھارتی مظالم کی مذمت کی جارہی ہے۔

    گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دلوانے کے لے وطن عزیر پاکستان کے ہر گلی، ہر شہر اور کوچے سے صدائے آزادی کشمیر گزشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی بلند کی جارہی ہے۔

    یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • امتحان میں 60 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

    امتحان میں 60 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

    فیصل آباد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 60 فیصد یا اس سے زائد نمبر لینے والے طلباء کے لیے خوشخبری سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس کی تقسیم کی تقریب ہوئی ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کیا۔

    اس موقع وزیراعلیٰ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی طرف سے محبت کا اظہار میرے لئے اعزاز ہے ، شدیددھند کےباوجود طلبہ سےملنے کیلئے فیصل آباد پہنچی ، آج میرے والد سے ڈانٹ پڑے گی کہ دھند کی وجہ سےپائلٹ کی بات کیوں نہیں مانی۔

    انھوں نے بتایا کہ 6 یونیورسٹیز میں جاکر اسکالر شپس دے چکی ہوں، خود جاکر اسکالر شپس نہ دیتی تو پتہ نہین چلتا کتنے ہونہار بچوں کو اسکالر شپ دی ہے، 100فیصد میرٹ پر اسکالر شپ دی گئی ہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے، بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کےبچوں کیلئے بھی اسکالرشپس لارہی ہوں۔

    مزید پڑھیں : سیکنڈ اور تھرڈ ایئر طلبا کے لیے بڑا اعلان

    انھوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوابوں کی تکمیل کا آغاز اچھی تعلیم سے ہوتا ہے، آپ کی اسٹوری سن کر لگتا ہے 30 ہزار اسکالر شپ بہت چھوٹا نمبر ہے، اگلےسال اسکالر شپ پروگرام 50 ہزار تک لیکر جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوری کا پورا مہینہ پنجاب کے ہونہار اسٹوڈنٹ کیلئے وقف کردیا ہے، 30 ہزار اسکالر شپ میں سے 60 فیصد پنجاب کی بیٹیوں کو گئی ہیں، جن بچیوں نے اسکالر شپ جیتی ہیں لگتا ہے پنجاب میں گرلز پاور مضبوط ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نےلیپ ٹاپ کی رونمائی بھی کی ہے، لیپ ٹاپس کی پہلی شپمنٹ آگئی ہے، 40 ہزار نہیں1لاکھ تک لیکرجائیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ جو بچے 60 فیصد یا اس سے اوپر نمبر لیں گے سب کو لیپ ٹاپس دیں گے ، ہائیر ایجوکیشن کالجزبھی اس میں شامل ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی یہ بچے ہیں، میں نہیں چاہتی کہ آپ لوگ مجھے شکریہ بولیں، یہ آپ کا حق تھا یہ آپ کے دن رات کی محنت تھی، سرجھکا کر نہیں اٹھا کر اسکالر شپ لو یہ آپ کا میرٹ اور محنت ہے۔

    وزیراعلیٰ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے 10 ماہ کے عرصےمیں بچوں نے مجھے ماں کا ٹائٹل دے دیا، ایک بچے نے بتایا وسائل کی کمی کی وجہ سےایک سال تعلیم سے محروم رہا، سب بچے خواب دیکھتے ہیں میں نے خواب دیکھے ہیں، اچھی زندگی،اعلیٰ تعلیم کچھ کر دکھانے کا خواب سب دیکھتےہیں، کچھ کے خواب پورے ہوجائیں کچھ کے ادھورے رہ جائیں لیکن پنجاب کے بچوں کو کیساتھ ایسا اب نہیں ہوگا۔

  • آسان کاروبار کارڈ  ! تاجروں کے لیے بڑا اعلان

    آسان کاروبار کارڈ ! تاجروں کے لیے بڑا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے تاجروں کو تین کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان کردیا اور کہا آج قرضہ لے لیں کل سے اپنا کام شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے دور میں گروتھ ریٹ 6 فیصد پر تھا، نواز شریف کے دور میں معیشت بہتر تھی اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی تھی، نوازشریف کے بعد 4 سال کے دور میں تباہی پھیر دی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ کاشکر ہے اب تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتر ہورہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ 1لاکھ 18ہزار کراس کرگئی ہے، ترسیلاب زر بڑھ گئیں، فارن ریزرو بہتر ہورہے ہیں، مہنگائی بھی نیچے آئی ہے، شرح سود کر بھی کم کیا جا رہا ہے، بجلی کی قیمت 11روپے کی کمی کا اعلان کل ہوا ہے ۔

    انھوں نے بتایا کہ معیشت تب ترقی کرتی ہے جب اس کا پھل عام آدمی کو ملتا ہے، کسی بھی ملک نے انڈسٹریلائزیشن کےبغیرترقی نہیں کی لیکن اب وقت آگیا ہے کہ انڈسٹریلائزیشن کی بڑی مارکیٹ بنائیں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں آج پنجاب کے تاجروں کیلئے پیکج لیکر آئی ہوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے مقامی انڈسٹری کو فائدہ ہوتا ہے، ہم آج چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ لے کر آئے ہیں، جس کے تحت 3کروڑروپے تک کاقرضہ بلا سود ملے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کو کسی این او سی، لائسنس، نقشہ پاس کرانے کی ضرورت نہیں، آپ کاروبارکرنے کا فیصلہ کریں پنجاب بینک کو اپلائی کریں، ہم نے آپ کیلئے بزنس پلان بھی بنا دیا ہے۔

    مریم نواز نے کہا ک قرضہ ملنے کے بعد بھی کوئی مشکل آتی ہے تو بھی مدد کرینگے، آپ آج قرضہ لے لیں کل سے اپنا کام شروع کردیں، آپ کو نقشہ پاس کرانا ہے تو وہ ہوتا رہے گا۔

    انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چھوٹی فیکٹری یا پلانٹ لگانے کیلئے مفت زمین دیں گے، زمین کا ٹکڑا لیں کاروبار شروع کریں ساتھ لائسنس بھی ہوتا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جن بچوں کے پاس نوکری نہیں یہ اسکیم ان کے لئے بہت اہم ہے، جن لوگوں کا کاروبار ہے مزید بڑھانا چاہتے ہیں تو وہ بھی قرضہ بھی لے سکتے ہیں، بزنس اسٹارٹ اپس کے لئےبھی یہ اسکیم ہے۔

  • اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا گھر بنانے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے مفت زمین اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کالاشاہ کاکومیں مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 100مستحق لوگوں کو زہرہ ہومز میں گھر ملا ہے، پنجاب حکومت نے کم آمدن والے لوگوں کےگھر کیلئےجگہ مختص کی ہے ، منصوبےکےتحت گھر ملنےوالوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی سیاست خدمت کی سیاست ہے، ڈھائی ماہ کی قلیل مدت میں 100 گھربن کر تیار ہوئے ہیں، اس ہاؤسنگ اسکیم میں کم آمدن والے لوگوں کوگھر مل رہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ہرگھر پر سولرسسٹم لگا ہوا ہے، ان گھروں کیساتھ اسکول، میدان، گارڈن ہیں، یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ گھران لوگوں کےپاس جائے جو اپنا گھر نہیں بنا سکتے ہیں۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ گھر رہتی دنیا تک آپ سےکوئی واپس نہیں لے سکتا، یہ گھر آپ کا ہے، آپ کا حق ہے، اللہ نے آپ کو دیا ہے، انشااللہ 5 سال میں 5 لاکھ خاندانوں کو اپنا گھر مل جائے گی۔

    انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جلد ایسی اسکیم لارہی ہوں جس میں مستحق اور نادار افراد کو زمین کا مفت ٹکڑا دیا جائے گا، پنجاب میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کے پاس اپنا گھر، چھت اور زمین کا ٹکڑا بھی نہیں، پوری کوشش ہے نواز شریف نے جو خواب دیکھے وہ محنت سے پورا کروں، ہزاروں افراد جن کے پاس زمین نہیں انشااللہ 3 مرلے کا پلاٹ انہیں دیں گے۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرکے37ڈسٹرکٹ میں ہزاروں گھرزیرتعمیرہیں، پہلے5گھروں کوہماری طرف سےفرنیچرجارہاہے، آنے والے چند ماہ میں مزید ہزاروں گھر تعمیر ہوں گے اور ان شااللہ اس سال میں ہم 1لاکھ گھروں کا ہدف حاصل کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ آج میرے دل کوبہت تسلی ہوئی ہے، یہ گھر ان لوگوں کو ملے جو اس کے مستحق اور حق دار تھے، نواز شریف نے 45 سال اس ملک کی ترقی کو دیے ہیں ، ایٹم بم، موٹروے، بجلی، معیشت کی ترقی ہو نواز شریف کا نام آتا ہے کوئی بھی منصوبہ اٹھا کر دیکھ لیں نواز شریف کی مہر ہے، یہ خواب اور وژن دونوں نواز شریف کا ہے، ہم نواز شریف کے سولجر کی طرح کام کر رہے ہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام جانتے ہیں جو اسکیم نوازشریف لانچ کرے گا وہ پوری ہوگی ، اپنا گھر اسکیم سے لاکھوں لوگ مستفید ہونگے ، لاکھوں کسانوں کو کسان کارڈملا ہے، کسانوں نے کسان کارڈ سے اربوں روپے کی خریداری کی ہے، جن کے پاس ایک سے 10جانور ہیں ان کو لائیواسٹاک کارڈ دیا ہے، ہم جو بھی اسکیم لاؤنچ کرتےہیں لاکھوں درخواستیں آتی ہیں۔

  • مہر بانو قریشی کا  وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز کو کرارا جواب

    مہر بانو قریشی کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کرارا جواب

    ملتان : پی ٹی آئی رہنما مہربانوقریشی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے پاس جانوروں کا علاج ہے تو پلیٹ لیٹس گرنے کا علاج بھی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہر بانو قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے مخالف امیدوار ضمنی الیکشن میں بھی ہارے تھے، دھاندلی کے بغیر مخالفین جیت نہیں سکتے تھے۔

    مہر بانو کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں انصاف کا نظام قائم کریں گے، سیاسی استحکام انصاف کے بعد ہی آئے گا، اس ملک میں صرف انصاف کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ایک سو اسی دن کے اندر الیکشن پیٹیشن کا فیصلہ دینا چاہیے تھا، لیکن 10ماہ بعدبھی صرف 27فیصد الیکشن ٹربیونلز کے فیصلے ہوئے۔

    شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی کی وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی مینڈیٹ پر موجود جعلی وزیراعلیٰ دھمکیاں اور تڑیاں دیتی ہیں۔ جس کو وہ علاج کہتی ہیں ہم اُس کو فراڈ، فریب اور فسطایت اور انصاف کا گلا گھوٹنا کہتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    انھوں نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا پنجاب کی وزیراعلیٰ خود جعلی طور پر بیٹھی ہیں، ان کے پاس جانوروں کا علاج ہے تو پلیٹ لیٹس گرنے کا علاج بھی ہوگا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت میں پانچ ہمارے لیڈرز بند ہیں، میرٹ پر فیصلہ ہوجائے تو ہمارے لیڈر ایک دن میں باہر ہوں گے ، القادر ٹرسٹ کیس بھی جھوٹا ہے،سارے کیسز سیاسی انتقام ہیں، مجھے امید ہے اگلی سماعت پر میرٹ پر بات ہوگی۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا تھا کہ ہم نہ صرف جانوروں کی بیماریوں کا علاج کریں گے بلکہ کئی سیاسی جماعتوں کو جو بیماریاں ہیں اس کا بھی اچھا علاج کریں گے۔

  • چینی کمپنی پاکستان میں  700ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند

    چینی کمپنی پاکستان میں 700ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند

    لاہور : چینی کمپنی چینگ ڈو پاکستان میں 700ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند ہوگئی ، چینگ ڈو حکومت کے تعاون سے ای ٹیکسی سروس کا جلد آغاز کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین کےاعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی ، جس میں چینگ ڈو نے 700ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کردی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرمایہ کاری کی اصولی منظوری دی ، چینگ ڈو حکومت کے تعاون سے ای ٹیکسی سروس کا جلد آغاز کرے گی اور نوازشریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنی کمپیوٹنگ سینٹر بھی قائم کرے گی۔

    ملاقات میں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر قائم کرنےپراتفاق کرلیا ، حکومت پنجاب ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر کیلئے اراضی اوربلڈنگ فراہم کرے گی۔

    ملاقات میں پاکستان میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق ہوا، چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کوآن لائن ورلڈوائڈٹریڈنگ کیلئےٹریننگ دے گی۔

    اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ چینی تعاون سے پنجاب کوسب سے بڑاآرٹیفشل انٹیلی جنس سینٹربناناچاہتےہیں، پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی حب بنے گا۔

  • پنجاب حکومت کریشن کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے: مریم نواز

    پنجاب حکومت کریشن کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے: مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’انسدادِ کرپشن‘ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے پیغام میں کہا کہ کرپشن قومی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے عوام کے اعتماد کو بھی متزلزل کرتی ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، ہر قسم کی بدعنوانی کیخلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت بدعنوانی کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنےکیلئے پرعزم ہے، ہماری منزل بدعنوانی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ معاشرے کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔