Tag: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

  • پنجاب کی ایئرلائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے: مریم نواز

    پنجاب کی ایئرلائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے: مریم نواز

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیغام میں کہا کہ ہوا بازی نے دنیا کو ایک گلوبل ویلیج میں بدل دیا ہے، اس سے فاصلے سمٹ گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن، پی آئی اےکو کھویا ہوا مقام واپس دلوانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، وزیراعظم کی مدبرانہ کوششوں سے پی آئی اے کو یورپ میں فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی۔

    مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت جدید ہوائی سفری سہولیات فراہم کرنےکیلئے پُرعزم ہے جس کے لیے پنجاب کی ایئرلائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • سرکاری ملازمین کے لیے پلاٹ اور قرض ، بڑی خوشخبری آگئی

    سرکاری ملازمین کے لیے پلاٹ اور قرض ، بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور : سرکاری ملازمین کو پلاٹ اور گھر کے لئے قرض دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی، اس حوالے سے پلان طلب کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ورکس رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں چوبرجی گارڈن میں سرکاری ملازمین کے لئے 3 سہ منزلہ ٹاور بنانے کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے اور گھر کے لئے قرض کا پلان طلب کرلیا۔

    اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں اسپوکن انگلش اور ریڈنگ آورز کے لئے فاؤنڈیشنل لرننگ پالیسی پنجاب کی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ پنجاب کے ہرڈسٹرکٹ میں ماڈل بازار قائم کرنے کے پراجیکٹ کے لئے ابتدائی 2 ارب 58 کروڑ کی بھی منظوری دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپلانٹ پروگرام کے لئے اڑھائی ارب روپے کی منظوری دی ، پنجاب بھر میں لیور، کڈنی،بون میرو اور دیگر ٹرانسپلانٹ کئے جائیں گے۔

    اجلاس میں کابینہ نے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے پرانے اور فرسودہ آلات تبدیل کرنے کی منظوری دے دی، 42 سال بعد بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی میں 464 خالی اسامیو ں پر بھرتیو ں کی منظوری دی گئی-

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • قرعہ اندازی کب ہوگی! اپنا گھر بنانے کے  خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

    قرعہ اندازی کب ہوگی! اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم میں درخواست دیتے والوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ قرعہ اندازی کب اور کیسے ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صاحب کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، جس شخص کا یہ وژن اور خواب ہے اس کا ہونا ضروری تھا، نواز شریف آج بھی اس پروگرام کے روح رواں ہیں، وہ نہ آتے تو یہ یہ تقریب ادھوری رہتی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاق میں نوازشریف کی حکومت ہے ، نواز شریف کا خواب تھا بس لوگوں کو رہنے کیلئے گھر دے دو، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے 5 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھیں.

    انھوں نے بتایا کہ کچھ دن پہلے اس پر کام شروع ہوا آج ہم اس کی پہلی قسط دینے جارہے ہیں، اسکیم کے تحت 15لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جا رہا ہے، ہر ماہ بیلٹ کے ذریعے قرعہ اندازی ہوگی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت اسکیم کے تحت ہر سال ایک لاکھ گھر دے گی، غریب طبقے کی طرف سے درخواستیں آئی ہیں، سختی سے ہدایت کی تھی ماہانہ قسط 15ہزار سے زیادہ نہ ہو، قسط کو 15ہزار سے 14ہزار روپے پر لے آئے ہیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کو بلاسود قرضہ دیا جا رہا ہے، ہم نے کوشش کی ہے کم سے کم قسط رکھی جائے، میں نے کہا ہے کہ 2 اقساط میں قرضہ دیا جائے گا، آن لائن پورٹل میں درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • خستہ حال عمارتوں میں قائم اسکول سیل کرنے کا حکم

    خستہ حال عمارتوں میں قائم اسکول سیل کرنے کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں اسکول  کی عمارتوں کی چیکنگ اور خستہ حال عمارتوں میں بنے اسکولز سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب بھر میں اسکول بلڈنگز کی چیکنگ کا حکم دیتے ہوئے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے اسکول سیل کرنے اور اسکولوں میں صفائی کی صورتحال کی بھی چیکنگ کی ہدایت کی۔

    وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوامی امور پر نظر ہے، تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اور مجھے یقین ہے کچھ سالوں میں یہ شکایات برقرار نہیں رہیں گی میں شاباشی دینے میں کنجوسی نہیں کرتی، چیزوں کو بہتر کرنے کے لیے سخت رویہ اپنانا پڑتا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ پولیس عوام میں ریلیف اور مجرموں میں خوف کا احساس پیدا کرے، جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت ترین اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنچاب مریم نواز نے مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

  • عوام کو کب سے سولر پینل ملنا شروع ہوں گے؟ اہم خبر

    عوام کو کب سے سولر پینل ملنا شروع ہوں گے؟ اہم خبر

    لاہور: نومبر میں عوام کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام کے تحت سولر پینل ملنا شروع ہو جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اسی سال نومبر کے مہینے سے وزیراعلیٰ کے پروگرام کے تحت لوگوں میں سول پینل کی تقسیم شروع ہوجائے گی۔

    پنجاب میں سولرپینل کی مقامی طور پر تیاری کے سلسلے میں بھی چیف منسٹر فنڈ فار سولر پینل پروڈکشن مینوفیکچرنگ کی منظوری دید گئی ہے۔

    اجلاس میں تعلیم، صحت، زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر شعبوں سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے، پنجاب کی 100 تحصیلوں میں 15 اکتوبر تک ستھرا پنجاب کی لانچنگ ہوگی۔

    2 ہفتے میں 100 تحصیلوں میں آؤٹ سورس ماڈل کے تحت صفائی کے عمل کا آغاز ہوگا، ستھرا پنجاب کے دوسرے فیز میں 15 نومبر سے مزید 34 تحصیلوں میں بھی آغاز ہو جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپتالوں میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول کا پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پاکستان کو بھی توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب دیکھنا ہوگا 

    وائلڈ لائف تحفظ کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ جنگلی حیات شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے مزید 9 اضلاع میں دستک سروسز شروع کرنے کی منظوری کی گئی ہے۔

    پنجاب میں پہلی بار کاربن کریڈٹ اسکیم کے اجرا کی منظوری دی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کا پہلا فلم فنڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔

  • اپنا گھر بنانے کے لیے قرض کی درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    اپنا گھر بنانے کے لیے قرض کی درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    لاہور: اپنا گھر بنانے کے لیے قرض کی درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، 9 سال میں کتنے ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 15واں اجلاس ہوا ، جس میں اپنی چھت اپنا گھر،چیف منسٹرگرین ٹریکٹر ،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دی گئی۔

    کابینہ نےپہلی بارپلاٹ کے ملکیتی پیپر،شناختی کارڈکی کاپی پر ہاؤسنگ لون کی منظوری دے دی ، 15لاکھ روپے قرض لینے والے کو 9 سال میں 14ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرناہوگی

    کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے یونیفارم فرنٹ ڈیزائن کی منظوری بھی دی اور وزیراعلیٰ نے ہاؤسنگ لون کیلئے سماجی،معاشی ،آمدن کے ذرائع اسکرونٹی کا عمل آسان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزرا کو ہاؤسنگ لون کی پہلی قسط خود جاکر دینے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں پنجاب میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت9500ٹریکٹر دینے، 50ایکڑ تک اراضی مالکان کو ہر ٹریکٹر پر 10لاکھ کی سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی ، گرین ٹریکٹر پروگرام کا20ستمبر سے آغاز اور20 اکتوبر کو قرعہ اندازی کی جائے گی۔

    کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری بھی دی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کی زیر التوا12 ہزارہارٹ سرجری جلدازجلدکرنے اور چلڈرن ہارٹ سرجری کیلئے انٹرنیشنل سرجنزکومدعوکرنے کی ہدایت کی۔

  • اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری کتنا قرض حاصل کرسکتے ہیں؟

    اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری کتنا قرض حاصل کرسکتے ہیں؟

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزرا، پارلیمانی اور انتظامی سیکریٹریز نے ملاقات کی، اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پانچ سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کاہدف حاصل کریں گے، 15 لاکھ روپے کا قرض 7 سال میں 14 ہزار ماہانہ قسط پر ادا کرنا ہوگا۔

    مریم نواز نے پارلیمانی سیکرٹریز کی میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب کو مواقع سے بھرپور سرزمین قرار دیا، سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

    انھوں نے کہا کہ 4 سال نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت رہی، 40 سالہ ترقی کو تباہ وبرباد کردیا، شہباز شریف کا ترقی کرتا ہوا پنجاب ملتا تو بہت تیزی آگے بڑھتے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محنت کی ہے لیکن 6 ماہ میں مثالی بہتری کا دعویٰ نہیں کرسکتے، عوامی نمائندہ ہوں، عوام کی بہتری کیلئےکبھی چھٹی نہیں کی، میرا کام سے چھٹی نہ کرنا کسی پر احسان نہیں بلکہ میرافرض ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ جتنا بھی کام کرلوں اپنے کام سے کبھی مطمئن نہیں ہوتی، باقی باتیں کرتے رہیں، 5 سال میں کوئی اتنی اسکیمیں نہیں لاسکتا جو 6 ماہ میں ہم کرچکے۔

    مہنگائی کم ہورہی ہے پہلے قیمتوں کا گراف اوپر جاتا تھا اب نیچےجارہا ہے، آٹا، دودھ اور ضروری اشیا کے نرخ اب بھی کم ہیں، پنجاب میں آٹا 800 کے لگ بھگ ہے دیگرصوبوں میں 1400 پر پہنچ چکا۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب میں 12، 13 روپے کی روٹی مل رہی ہے، باقی صوبوں کا حال آپ جانتے ہیں، آفس میں بیٹھ کر اسکرین پر اشیائے خورونوش کے نرخ لائیو چیک کرتی ہوں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ تقریباً 4 لاکھ لوگوں کیلئے کسان کارڈ ایشو ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ نے اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹریز سے 5 سالہ وژن ڈاکیومنٹ طلب کیا جبکہ انھوں نے محکمانہ میٹنگ میں متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری کو مدعو کرنے کی ہدایت کی۔

  • گھر بنانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

    گھر بنانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ڈیجیٹل پنجاب کے تحت آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز کردیا گیا ہے، شہری ایل ڈی اے سے گھر بیٹھے آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری کرا سکتے ہیں۔

    نقشے کی منظوری کی درخواست، نقشہ اپ لوڈ کرنے، پراسسنگ اور چالان کا عمل سب آن لائن ہو گا، اعتراض کی صورت میں درستگی اور منظور شدہ نقشہ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

    رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے شہریوں کو اب ایل ڈی اے دفتر آنے کی ضرورت نہیں، شہری ایل ڈی اے موبائل ایپ اور ویب سائٹ lda. Gop. Pk پر جاکر اپلائی کر سکتے ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، پنجاب بھر کے اداروں کو ماڈرن لائنز پر ڈیجیٹلائز بنا رہے ہیں، شہریوں کو طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا-

    انھوں نے کہا کہ دستک پائلٹ پراجیکٹ کے بہترین رزلٹ مل رہے ہیں، بتدریج دائرہ کار کو وسعت دیں گے، سرکاری محکموں میں فائل کلچر کو ختم کر رہے ہیں، آئی ٹی بیسڈ ریفارمز سے شہریوں کو ایجنٹ مافیا اور کرپشن سے نجات ملے گی۔

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا ارشد ندیم کے لئے خصوصی نمبر پلیٹ والی لگژری گاڑی کا  تحفہ

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا ارشد ندیم کے لئے خصوصی نمبر پلیٹ والی لگژری گاڑی کا تحفہ

    میاں چنوں : وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کو دس کروڑ کے چیک کے ساتھ خصوصی نمبر پلیٹ والی لگژری گاڑی کا تحفہ بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہیلی کاپٹر کے زریعےمیاں چنوں پہنچی اور قافلےکی صورت ارشد کے گاؤں گئیں۔

    ارشد ندیم نے وزیراعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا جبکہ انھوں نے تاریخی جیت پرارشد کومیڈل پہنایا اور مبارکباد دی ساتھ دس کروڑکا چیک بھی دیا۔

    وزیراعلٰی پنجاب نے ارشد ندیم کو خصوصی نمبر پلیٹ والی لگژری گاڑی بھی تحفے میں دی، گاڑی کا نمبر پی اے کے 92.97 ہے جبکہ کوچ کو بھی پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا۔

    وزیراعلٰی پنجاب نے والدہ رضیہ پروین کو گلے لگالیا اور کچھ دیر اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو بھی کی۔

    یادگار موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ارشد نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویربھی بنوائیں ، ارشد ندیم اوروالدین نے بھی وزیر اعلی کی آمد کو عزت افزائی قراردیا۔

  • امام مسجد نبوی  ﷺ کی وزیراعلیٰ مریم نواز کو مدینہ منورہ حاضری کی دعوت

    امام مسجد نبوی ﷺ کی وزیراعلیٰ مریم نواز کو مدینہ منورہ حاضری کی دعوت

    لاہور : مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمدالبدیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو مدینہ منورہ حاضری کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مسجدنبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمدالبدیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرکو خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان ان کا گھر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات اچھی رہی، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اورمیرا مشن بھی یہی ہے،مریم نواز

    انھوں نے کہا کہ امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی قرات سن کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے، ان کی تشریف آوری ہر پاکستانی کیلئےاعزاز ہے۔

    امام مسجد نبوی ﷺ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب آسمان پر اکٹھے چمکنے والے دو قطبی ستاروں کے مانند ہیں، پاکستان اورسعودی عرب دوست ہیں اور رہیں گے۔

    ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے کہا کہ پنجاب میں آمد پر بھرپور مہمان نوازی ہوئی، کوئی کمی محسوس نہیں کررہا۔

    امام مسجد نبوی ﷺ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو مدینہ منورہ حاضری کی دعوت دی۔