Tag: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوانوں کے عالمی دن پر بڑی خوشخبری سنادی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوانوں کے عالمی دن پر بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کے عالمی دن پر بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نوجوان طلبہ کو ای اور پٹرول بائیکس دینے کا دوسرا فیز جلد لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے نوجوانوں کے عالمی دن پرپیغام میں کہا کہ نوجوان قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، حکومت نوجوانوں کواپنےخوابوں کوحقیقت میں بدلنےکےمواقع دےرہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیوز کےتحت نوجوانوں کی فلاح و بہبودکیلئےمتعدد پروگرامز جاری ہیں، نوجوان طلبہ کی آسانی کے لئے ای اور پٹرول بائیکس دی گئیں دوسرے فیز جلد لائیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نوجوانوں کو پھر سےلیپ ٹاپ اسکیم دے رہی ہے ، جلد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کےوظائف دئیے جائیں گے، کسی نوجوان کی تعلیم میں فیس کی کمی آڑے نہیں آئے گی۔

    وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نوجوانوں کیلئے محنت سے کامیابی کے حوالے سے ایک درخشاں مثال ہے، نوجوانوں کےہاتھوں میں پتھر،پٹرول بم کےبجائےلیپ ٹاپ،کتابیں،ڈگریاں دیکھناچاہتی ہوں۔

  • اپنا گھر بنانے کا خواب ! کم آمدن والوں کی بڑی مشکل آسان

    اپنا گھر بنانے کا خواب ! کم آمدن والوں کی بڑی مشکل آسان

    لاہور: آسان ترین اقساط پر اپنا گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، اب قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز نہیں لئیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اپنی چھت اپنا پروگرام کے 3 ماڈل کی منظوری دے دی۔

    مریم نواز میں پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز لینے سے روکتے ہوئے ماڈل گھروں کےنقشےمیں لیونگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کی سہولت کےلئےٹال فری نمبرمتعارف کرانے کی بھی ہدایت کی۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پی آئی ٹی بی خصوصی پورٹل تیارکرے گا،آن لائن درخواستیں جمع ہوسکیں گی، 5مرلہ تک پلاٹ کامالک گھربنانے کیلئے بلاسود قرضہ حاصل کر سکے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی لانچنگ14 اگست کو کریں گی۔

    یاد رہے صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کے لیے پروگرام کیلئے 9 ارب 88 کروڑ 96 لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی تھی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا روزانہ صبح 5 بجے سڑکیں دھونے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا روزانہ صبح 5 بجے سڑکیں دھونے کا حکم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے روزانہ صبح 5 بجے سڑکیں دھونے کا حکم دے دیا اور کہا ندی نالوں میں گندگی او رملبہ ڈالنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی ،صفائی کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر کوآج سے ویسٹ مینجمنٹ پرکام شروع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے روزانہ صبح 5بجے سڑکیں دھونے کا حکم دے دیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ڈپٹی کمشنرزاسپتالوں،مراکز صحت اوراسکولوں کی مسلسل مانیٹرنگ کریں، ندی نالوں میں گندگی او رملبہ ڈالنےکےرجحان کی حوصلہ شکنی ،صفائی کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کےذریعے صفائی کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کریں، صوبہ بھرمیں ویسٹ مینجمنٹ ورکرزکی یکساں یونیفارم اورمشینری کی برانڈنگ کریں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری گورننس کا دائرہ کار صوبےکی ہر گلی اور محلے تک وسیع ہوگا۔

    انھوں نے مین ہول کےڈھکن نہ ہونے ،کتوں کے کاٹنے سے بچوں کےجاں بحق ہونے پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ کسی گلی میں گندگی، بنداسٹریٹ لائٹس، آوارہ کتےنظرآناناکامی کےمتراد ف ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی گلی محلوں میں اسٹریٹ لائٹس کوفوری فعال کیاجائے، سڑکوں پر گڑھے دیکھ کر لوگ حکومت کو کوستے ہیں ، مہنگائی کاخاتمہ اور صفائی میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

  • مفت سولر پینل اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں ؟  اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    مفت سولر پینل اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں ؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

    لاہور : مفت سولر پینل اسکیم میں اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا، قرعہ اندازی کےبعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازاور صدر ن لیگ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں چیف منسٹر مفت سولر پینل اسکیم سے متعلق امور کاجائزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت سولر پینل اسکیم کو آسان بنانے کا حکم دیتے ہوئے اسکیم کے اجراکے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    سیکرٹری انرجی نعیم رؤف نے چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی ، پائلٹ پروجیکٹ کے تحت چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم کا ٹیسٹ رن شروع ہوگیا ہے ، جس میں مختلف مقامات پر نصب سولر پینل سسٹم کی ریڈنگ اورکارکردگی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

    سولر پی وی ایپ کے ذریعے سولر سسٹم کی آن لائن مانیٹرنگ جاری ہے، ٹیسٹ رن کی کامیابی کا جائزہ لے کر 14اگست سے اسکیم لانچ کردی جائے گی۔

    اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار

    8800 پر بل ریفرنس نمبر اورشناختی کارڈ نمبر بھیج کر اسکیم کیلئے اہلیت چیک کی جائے گی اور پی آئی ٹی بی کی قرعہ اندازی کےبعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گی۔

    ضلعی انتظامیہ اور ڈسکوز قرعہ اندازی میں کامیاب صارف کے کوائف کی تصدیق کریں گے ، پہلےفیز میں ایک لاکھ سےزائد صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعے سولرپینل دئیے جائیں گے۔

    بجلی چوری، ایک سے زائدمیٹر، خراب یا ٹیمپرڈ میٹر اور بل ادائیگی نہ کرنیوالے صارفین اہل نہیں ہوں گے۔

    مریم نواز نے کہا کہ آٹے اور بجلی کے نرخ لوگو ں کی معاشی حالت کوبری طرح متاثر کرتے ہیں، عوام کوریلیف دینے کے لئےجو کچھ کرنا پڑا ضرور کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں کہ پنجاب کے ہر شہری کو بجلی کے بل میں ریلیف ملے،پنجاب واحدصوبہ ہے جس نے 625ارب روپےکا سرپلس پیش کرکے لیڈ لی۔

    Solar Panel Types and Efficiency in Pakistan (arynews.tv)

  • پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“مقرر

    پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“مقرر

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“مقرر کردیے اور کہا بدنامی کاباعث بننےوالوں کووارننگ نہ دیں فارغ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبہ بھر کے پولیس افسران کی ملاقات ہوئی، جس میں مریم نواز نے کہا کہ عوامی شکایات،ایف آئی آر، فرد جرم، نو گو ایریا، سرچ آپریشن او رغیر معمولی کارکردگی دکھانے پر نمبر ملیں گے ۔.

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹریفک،پتنگ بازی اورفائرنگ کی روک تھام،سنگین جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری، کھلی کچہری سے بھی نمبر ملیں گے جبکہ اختراعی اورمنفرد اقدامات سے پولیس افسروں کو اضافی نمبر ملیں گے جبکہ ٹاسک پورا نہ ہونے پر پولیس افسروں کے نمبر کاٹ لئے جائیں گے۔

    مریم نواز نے بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر اچھی ساکھ والے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ سختی کا رویہ عوام نہیں مجرموں کے ساتھ اپنایا جائے، مجرم کو پتہ ہوناچاہیے کہ پکڑے گئے تو سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی ایس ایچ او کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے پولیس کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، اس لئے اچھے افسر لگائے جائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جرائم کے شکار لوگ سڑکیں، مفت ادویات اور ہر چیز بھول کر حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، چارماہ میں کسی آر پی او،ڈی پی او اور ایس ایچ او کی سفارش نہیں کی، کسی رکن اسمبلی کے کہنے پر پولیس افسر نہیں لگائ، ایم پی اے میرا پاور ہاؤس ہیں لیکن میرٹ کے لئے سب کو ناراض کیا۔

    انھوں نے بتایا کہ جلسہ عام میں کہا تھا ارکان اسمبلی پولیس والو ں کی سفارش کرنا چھوڑ دیں امن بحال ہوجائے گا، سیاسی مداخلت سے خرابیاں جنم لیتی ہیں، بہت پریشر لیا لیکن فل سٹاپ لگا دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریشن کے لئے مانیٹرنگ سسٹم وضع کرنے سے کارکردگی میں بہتری نظر آرہی ہے، مانیٹرنگ کا مقصد کسی کو سزا دینا نہیں بلکہ کرائم ریٹ کو زیرو پر لانا ہے، ایس ایچ اوز کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نظام بھی وضع کیا جائے، معمول کی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی، سب کو مل کر ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں پولیس کا کردار سب سے اہم اور ضروری ہے۔ بچوں، خواتین اور کمزور طبقات میری ریڈ لائن ہیں،کوئی ظلم و زیادتی برداشت نہیں، بچوں کے معاملات میں سخت ایف آئی آر درج کی جائے اور بہترین تفتیش ہونی چاہیے ۔

    انھوں نے بتایا کہ پولیس فورس دل کے قریب ہے، اسی لئے یونیفارم پہن کر یکجہتی کا پیغام دیا، اچھے کام اور رویے سے پولیس فورس کی نیک نامی ہوگی، ہر جگہ کرپشن ہے لیکن پولیس میں کالی بھیڑیں زیادہ ہیں، پولیس کے ساتھ کرپشن کا لفظ جڑنا تکلیف دہ ہے، کون پیسے لیتا ہے سب کو پتہ ہوتاہے۔

    مریم نواز نے واضح کیا کہ بدنامی کا باعث بننے والوں کو وارننگ نہ دیں فارغ کر دیں، زبانی کلامی باتیں نہیں چلیں گی، ایس ایچ او کی گریڈنگ بھی کی جائے۔

    انھوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پنجاب میں کوئی گینگ، کرائم پاکٹ اور نو گو ایریا اب برداشت نہیں ، ہر شہرمیں کچھ ایسے علاقے اور روڈز ہیں جہاں لوگ شام کو نہیں جاسکتے، ناک کے نیچے ڈرگز کی خرید و فروخت ہوتی رہی، منشیات فروش گھر کرائے پر لے کر بیٹھے رہے، اس کے لئے سیف سٹی سے کرائم کی ٹریکنگ میں مدد ملی، دسمبر تک 18شہر سیف سٹی بن جائیں گے ۔ پرانے سسٹم کی نسبت پولیس رسپانس بہتر ہے لیکن مزید بہتری کی گنجائش اب بھی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف مہم میں پکڑے گئے ملزموں کے خلاف ایف آئی آر کمزور تھی، کمزور ایف آئی آر ملزموں کے خلاف فکس میچ کے مترادف ہے، ڈرنے نہیں پرفارم کرنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ باقی صوبے پنجاب کی طرف دیکھ رہے ہیں، 70سالہ سسٹم کی خامیوں کا ذمہ دار ڈی پی او،ڈی سی کو نہیں ٹھہرا سکتے، نظام بدلنا ہوگا، گراؤنڈ میں جانے سے حقائق کا پتہ چلتاہے، عوام کا موڈ بھی بہتر ہو جاتا ہے۔

  • پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسوری شروع کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسوری شروع کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مریم نوازنے پنجاب اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری دیدی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار اور ماہانہ ’’مقابلے‘‘ شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے، مریم نواز نے 14 ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیشن کا پلان بھی طلب کرلیا ہے۔

    سرکاری اسکولوں کے ایک ہزار گراؤنڈز کی 6 ماہ میں تعمیر و بحالی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پنجاب بھر میں ضروریات کا تعین کرنے کیلئے اسکولوں کی جامع میپنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    گرین اسکول پروگرام کے اجراکا فیصلہ بھی ہوا ہے جس کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی ہے، اسکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈیوٹیاں تفویض کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    سرکاری اسکولو ں میں ٹیچر میٹنگ، سہ ماہی اسٹوڈنٹ رپورٹ کارڈ کے اجرا پر اتفاق ہوا ہے، اسکول سسٹم کی ری ویمپنگ کیلئے جامع اسکول ایجوکیشن پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ سزا اور جزا کے عمل کے بغیر سسٹم میں بہتری نہیں لائی جاسکتی، ایجوکیشن کیلئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دی جائے گی، ہر ڈسٹرکٹ میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائیگا۔

  • عدلیہ سے پوچھنا چاہتی ہوں 9 مئی کے ملزمان کو سزا کیوں نہیں مل رہی؟ مریم نواز

    عدلیہ سے پوچھنا چاہتی ہوں 9 مئی کے ملزمان کو سزا کیوں نہیں مل رہی؟ مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عدلیہ سے پوچھنا چاہتی ہوں 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو سزا کیوں نہیں مل رہی، ایسے لوگوں کو ضمانت کیوں مل جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس کے دورے پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ گھناؤنا فعل کرنے والوں کو کیوں سزا نہیں ملتی۔ گزشتہ سال 9 مئی کو ریاست پر حملہ ہوا، وہ ایک سیاہ ترین دن تھا، سوچتی رہی وہ کس طرح پاکستانی ہوگا جس نے اس مقام کو جلایا۔

    مریم نواز نے کہا کہ ہم اس جگہ پر کھڑے ہیں، جس کو جناح ہاؤس کہتے ہیں، وہ قائداعظم جس کی وجہ سے ہم سب آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایک پاکستانی جو اپنے ملک سے محبت کرتا ہے وہ اس طرح کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ 9 مئی کو دہشت گردوں نے دانستہ طور پر شہدا کی یادگاروں پر حملے کیے۔

    مریم نے کہا کہ ایک دہشت گرد جماعت نے دانستہ طور پر لوگوں کو حملوں کیلئے اکسایا، یہ لوگ اب کہتے ہیں کہ خواتین کو کیوں جیلوں میں رکھا گیا ہے، کہتے ہیں ہمارا 9 مئی سے تعلق نہیں، آپ کے خاندان کا بھی اس سے تعلق ہے۔ آپ نے جن دہشت گردوں کو تربیت دی ہوئی تھی اس کا بھی اس سے تعلق ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم سے کہا جاتا ہے ان سے بات کیوں نہیں کرتے، وہ ایک سیاسی جماعت نہیں، دہشت گرد جماعت ہے، ہم ایسی دہشت گرد جماعت سے بات نہیں کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی باقاعدہ 3،4 ماہ پہلے پلاننگ کی گئی، 9 مئی کے واقعات کیلئے باقاعدہ لوگوں کو تربیت دی گئی۔ آج جو آپ کاٹ رہے ہیں یہ خود بویا ہے، اس کی سزا آپ کو مل کررہے گی۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ طاقت اور بدمعاشی سے اقتدار حاصل کرنا دہشت گردوں کی سوچ ہے، 9 مئی کا سانحہ کرنے والوں کو کوئی ملال اور شرمندگی نہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی سے موٹر سائیکل کو  ٹکر، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی سے موٹر سائیکل کو ٹکر، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    نارروال : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی سے موٹر سائیکل کو ٹکر کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نارووال میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سے پیچھے آنے والی موٹر سائیکل ٹکرائی، جس کی وجہ سےموٹرسائیکل سوار سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔

    پولیس نے حادثے کا مقدمہ جاں بحق نوجوان ابوبکر کے کزن کی مدعیت میں درج کیا ، ایف آئی آر کےمطابق سرکاری گاڑی کی غفلت کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

    گذشتہ روز چندوال کے قریب وزیراعلیٰ پنجاب کےپروٹول کی گاڑی کی ٹکر سےنوجوان ابوبکر جاں بحق ہو گیا تھا۔

    پولیس نے جاں بحق نوجوان ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کیا تھا ، مقدمے میں کہا گیا تھا جاں بحق ابو بکر موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ وہ سرکاری گاڑی کی ٹکر سےجاں بحق ہوا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے روز قیدیوں کے لیے کیا خصوصی ہدایت دیں؟

    وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے روز قیدیوں کے لیے کیا خصوصی ہدایت دیں؟

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عید الفطر پر قیدیوں کو خصوصی عیدی فراہم کی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کے پُرمسرت موقع پر جیلوں میں قید لوگوں کے لیے خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ ان کی ہدایت پرعید کے روز قیدیوں کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

    قیدی اہل خانہ سےعید کے اگلے روز بھی صبحِ 9 سے 4 بجے تک ملاقات کرسکیں گے۔ قیدی عید کے پہلے اور دوسرے روز اہل خانہ کو فون کال بھی کرسکیں گے۔

    عید کے موقع پر قیدیوں سے ملنے کے لیے آنے والے اہلخانہ انھیں ملاقات کے دوران مٹھائی اور کھانا بھی دے سکیں گے۔

  • جذبہ خیر سگالی، 20 مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائے گا

    جذبہ خیر سگالی، 20 مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائے گا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر سے ملاقات میں کہا کہ خیر سگالی کے طور پر 20 مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون سمیت ایکسپورٹ بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز اور ایرانی قونصل جنرل کا ثقافتی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا اور فوری اقدامات کا اصولی فیصلہ کیا۔

    دونوں ممالک کے درمیان یوتھ کلچر ایکسچینج پروگرام کے فروغ کا فیصلہ بھی کیا گیا، خیر سگالی کے طور پر 20 مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ایران کے ساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ ثقافتی اور مذہبی طور پر جڑے ہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اورایران کے عوام کا تاریخی رشتہ صدیوں پر محیط ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات کو بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔

    ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک ایران تعلقات بڑھانے کا ویژن قابل تعریف ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کا مستقبل درخشاں ہے۔

    ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فرکا حکومت پنجاب اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔