Tag: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا  قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی معافی کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی معافی کا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر کے قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کی معافی کااعلان کردیا اور کہا 155 قیدیوں کو آج رہا کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل کے دوران قیدی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ آج رہا ہو رہے ہیں،کچھ آنےوالےدنوں میں رہا ہوں گے، والد کے ہمراہ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں گزاریں، جیل کےقیدیوں کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے۔

    مریم نواز نے جیل میں گزارے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کہ کوٹ لکھپت اور اڈیالہ جیل میں بھی 4سے5ماہ رہی ہوں، مجھے ایک خط ملاکہ میرے والد کو گرفتار کرکے نیب لیکر جارہے ہیں ، آپ لوگوں میں سے ہی ایک اسٹاف نے بتایا میرے والد کی طبیعت خراب ہوگئی، کوٹ لکھپت میں گزرنے والا وقت آزمائشی تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ قید کےدوران جب ضمانت کی تاریخ آتی تھی تو انتظارہوتاتھاشایدکوئی خبرآئے، میری تاریخ کےوقت جج3ماہ کی چھٹی پرچلاجاتا تھا، آپ میں سےبہت سارےلوگ بےگناہ ہوں گے، ہمارے نظام انصاف میں کمزوری ہوسکتی ہے مگراللہ کےنہیں، مشکل وقت میں بھی آپ کیلئے جوآسانی کر سکی کروں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کافی تو نہیں لیکن جب آپ کو اپنے پیاروں کی یاد آئے توبات چیت کرسکیں، اپنی مرضی سےجیل کوئی نہیں آتاانسان سےکوئی غلطی سرزدہوجاتی ہے، کوشش ہوگی آئی جی جیل خانہ جات سےمیٹنگ کرکےآپ کیلئےاصلاحات کی جائیں، آپ لوگوں کوایک بہترین ہنرسکھایاجائےتاکہ باہرنکل کرآپ ایک اچھےانسان بن جائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ لوگوں کیلئے ویڈیوکال کی سہولت لیکرآئی ہوں، آئی جی جیل خانہ جات سے کہوں گی ویڈیوکال کی سہولت پورےپنجاب کی جیلوں میں ہونی چاہئے، اب آپ اپنے گھر والوں سے ہفتے میں 2بار 20،20منٹ ویڈیو کال پر بات کرسکیں گے۔

    مریم نواز نے پنجاب بھر کے قیدیوں کی سزامیں 3ماہ کی معافی کااعلان کرتے ہوئے کہا مجموعی طورپر دیت کی رقم ادا کرنیوالے 155 قیدیوں کو آج رہا کررہےہیں، خوشی ہے رہا ہونیوالے قیدی رمضان کے باقی روزے اپنے گھر والوں کیساتھ رکھ سکیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارانظام قانون طاقتور کیلئے کمزور بے گناہ کیلئے طاقتور ہے، جوڈیشری سےگزارش کروں گی جوانصاف کے منتظر ہیں جلد فراہم کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ میں نے یہاں 20 بیڈ کے اسپتال کا بھی افتتاح کرکےآئی ہوں، انہیں شاباش دیتی ہوں بڑااچھااسپتال بنایا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مثالی اقدام

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مثالی اقدام

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مثالی اقدام اٹھاتے ہوئے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنا ہیلی کاپٹراستعمال کرنےکی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنا ہیلی کاپٹراستعمال کرنےکی اجازت دے دی، اپنے بیان میں کہا کہ لوگ بروقت اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوردرازعلاقوں میں حادثےکی صورت میں متاثرین کوبروقت اسپتال پہنچانا ناگزیر ہے، سرگودھااسپتال میں ہارٹ ٹیک کےمریض کو بے بس دیکھ کردلی دکھ ہوا، موٹر وے پر بھی ریسکیو 1122 سروس شروع کی جائےگی۔

    وزیراعلیٰٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں ایئرایمبولینس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہت جلدائیرایمبولینس سروس کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔

  • نگہبان رمضان پیکج گھر گھر پہنچانے کا اعلان،   حقیقت برعکس نکلی

    نگہبان رمضان پیکج گھر گھر پہنچانے کا اعلان، حقیقت برعکس نکلی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نگہبان رمضان پیکج گھرگھر پہنچانے کے اعلان کی حقیقت برعکس نکلی، خاتون نے مریم نواز کو بتایا بہت دھکے کھا کر راشن ملا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا نگہبان رمضان پیکج گھروں پرپہنچانےکا حکم ہوامیں اڑا دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا کہ عوام کی خدمت ان کی دہلیز پر ہوگی اور رمضان ریلیف پیکج گھر گھر پہنچے گا لیکن جب وہ معلومات لینے نکلیں تو حقیقت برعکس نکلی۔

    خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا بہت دھکے کھا کر راشن لے کر آئی ہوں۔

    کوٹ رادھاکشن کے کلارک آباد میں راشن کےحصول کے لیےمرداورخواتین کی قطاریں لگی ہوئی ہیں، متعلقہ پٹواری ایک ڈیرے پر بیٹھ کرمستحق افراد میں راشن تقسیم کررہا ہے۔

    شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ،ڈپٹی کمشنرقصوراوراسسٹنٹ کمشنر سےنوٹس کا مطالبہ کردیا ہے۔

  • جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    لاہور: جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اسپیکر پنجاب اسمبلی، صوبائی وزرا اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا، چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان حلف لینے کے بعد ہائی کورٹ پہنچے تو انہیں پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

  • شہربانو ! شکریہ،  ہم سب کو آپ پر فخر ہے،  مریم نواز کا خاتون پولیس افسر کو خراجِ تحسین پیش

    شہربانو ! شکریہ، ہم سب کو آپ پر فخر ہے، مریم نواز کا خاتون پولیس افسر کو خراجِ تحسین پیش

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون پولیس افسر شہر بانو کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا شہربانو !آپ کا شکریہ، آپ پر ہم سب کو فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون پولیس افسر شہربانو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس پی گلبرگ نے بہادری،عقل مندی اورفرض شناسی کامثالی مظاہرہ کیا ، شہربانو بروقت نہ پہنچتیں تو حادثہ ہونے کا خطرہ تھا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہربانو !آپ کا شکریہ، آپ پر ہم سب کو فخر ہے، دباؤ، تعداداورحالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ نے قانون اور انسانیت دونوں کا سراونچا کیا،توقع ہے فورس کاہرفرداسی جذبےسےعوام کےجان ومال کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرے گا۔

    یاد رہے پنجاب پولیس کی بہادر افسر شہر بانو نقوی نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں مشتعل ہجوم میں گھری خاتون کو بچا لیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا ہجوم نے عربی خطاطی والا لباس پہنی خاتون کو گھیر رکھا تھا، مشتعل ہجوم نے خاتون پر تشدد کی کوشش کی، جس پر خاتون نے ہجوم سے بچنے کیلئے دکان میں پناہ لی تاہم بہادر خاتون پولیس افسر ہجوم کے سامنے ڈٹ گئیں اور متاثرہ خاتون کو بچالیا۔