Tag: وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی

  • پنجاب اسمبلی کے بارے میں عمران خان کا فیصلہ حتمی ہوگا، پرویز الٰٰہی

    پنجاب اسمبلی کے بارے میں عمران خان کا فیصلہ حتمی ہوگا، پرویز الٰٰہی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ اسمبلی سے متعلق عمران خان کا فیصلہ حتمی ہوگا، عمران خان کے فیصلے کا سوچ کر ستائیس کلومیٹر کا وزیراعظم لرز رہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیرخرم شہزادورک کی سربراہی میں وفدکی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اورتنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے بارے میں عمران خان کا فیصلہ حتمی ہوگا، معیشت سنبھالنے کا دعوی کرنے والے عوام کا سامنے کرنے سے گھبرا رہےہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خدمت کے ایجنڈے کو پورا کر رہے ہیں، 13جماعتوں کا ٹولہ ملکر بھی قومی معیشت کو سنبھالنے میں ناکام رہا۔

    انھوں نے وفاق کی طرف سے پنجاب کے 170ارب روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گریٹر تھل کینال میں وفاقی حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں سے دشمنی کی۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کے بارے میں عمران خان کا فیصلے حتمی ہوگا، عمران خان کے فیصلے کا سوچ کر 27 کلو میٹر کا وزیراعظم لرزرہا ہے۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ معیشت سنبھالنے کا دعویٰ کرنیوالےعوام کا سامنے کرنے سے گھبرا رہے ہیں، عوام 13جماعتوں کے نااہل ٹولے کیساتھ وہ سلوک کرینگے جو پشتوں یاد رکھیں گے۔

    ن لیگی قیادت صرف جھوٹ بولنےمیں ماہر ہے، جھوٹ بولنےسےمعیشت نہیں سنبھل سکتی۔

  • بچی کا زیادتی کے بعد قتل:  بغیر سیکیورٹی اور لائف گارڈز کے سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم

    بچی کا زیادتی کے بعد قتل: بغیر سیکیورٹی اور لائف گارڈز کے سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم

    لاہور : سوئمنگ پول میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب  نے بغیر سیکیورٹی اور لائف گارڈز کے سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے بغیر سیکیورٹی اورلائف گارڈز کے سوئمنگ پولز کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    اس حوالے سے سی سی پی اولاہور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سوئمنگ پول کے مالک سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سائنسی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے، تفتیش کومکمل کرکے کیس کاچالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کوانصاف کی فراہمی کے لئے آخری حد تک جاؤں گا، درندگی کامظاہرہ کرنے والے ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ معصوم بچی کےلواحقین کوانصاف کی فراہمی کوہرصورت یقینی بنایاجائےگا اور بغیرسیکیورٹی اورلائف گارڈزکےسوئمنگ پولزکےخلاف بلاامتیازقانونی کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اس کیس پر ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لوں گا۔