Tag: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی

  • ملالہ یوسفزئی آج وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گی

    ملالہ یوسفزئی آج وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گی

    لاہور: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی آج وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گی، ملاقات میں ملالہ یوسفزئی کے والد  ، شوہر عصرملک ودیگر بھی موجود ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ملاقات کریں گی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،تعلیم کےفروغ کے اقدامات پربات چیت ہوگی۔

    ملاقات میں ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی، شوہر عصر ملک، ملالہ فنڈ کے کنٹری ہیڈ جاوید احمد، ماریہ قنطینہ اور آپریشن لیڈ ندا سلطان بھی موجود ہوں گے۔

    اس کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی چار روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں تھیں ، دورے کے دوران ملالہ یوسف زئی پاکستان میں مختلف سیمینارز میں شرکت کریں گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی 16 دسمبر کو واپس جائیں گی۔

  • پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ: پرویز الٰہی  نے عمران خان کو کیا مشورہ دیا

    پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ: پرویز الٰہی نے عمران خان کو کیا مشورہ دیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عمران خان کو اسمبلی تحلیل معاملے کو سیاسی صورتحال میں مؤثر طریقے کیساتھ جوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل معاملےکوسیاسی صورتحال میں مؤثر طریقے کیساتھ جوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

    پرویزالہٰی نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کافیصلہ عمران خان کاہےجسکی مکمل حمایت کرتےہیں، اسمبلیاں تحلیل اور مستعفی ہونے ]پرملک کو عام انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مشورہ دیا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل پی ڈی ایم کو آئینی آپشنز استعمال کرنے دیں ، پی ڈی ایم کے پاس پنجاب میں عدم اعتماد کیلئےمطلوبہ ارکان نہیں۔

    چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم صرف شور شرابہ کر رہی ہے ان کو ایوان میں شکست فاش دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی اور مونس الہٰی نے عمران خان کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی، ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے پر مشاورت کی، عمران خان کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کریں گے،ذرائع