Tag: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی

  • وزیراعلیٰ پنجاب آئندہ ہفتے اعتماد کا ووٹ لیں گے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی آئندہ ہفتے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

    ذرائع کے مطابق 2 جنوری کو پی ٹی آئی اور ق لیگ کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارلیمانی اجلاس میں تمام ممبران کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے بیرون ملک ممبران کو بھی فوری پاکستان پہنچنے کی ہدایت جاری کردی ہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینے کے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب وزیراعلیٰ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کو 11جنوری تک اسمبلی تحلیل نہ کرنےکی یقین دہائی کرائی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کوگورنر پنجاب کی طرف سے اعتمادکا ووٹ لینے کا کہاگیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتمادکے ووٹ کے لیے 186 ارکان کی ضرورت ہے۔

  • لاہور میں کچرے سے  بجلی  پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی

    لاہور میں کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصد ارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔

    نارویجن کمپنی نے اظہار دلچسپی کیا اور روزانہ ساڑھے 1200 ٹن سالڈ ویسٹ سے 55میگا واٹ بجلی کی پیشکش کردی۔

    چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ نارویجن کمپنی ابتدائی طورپر250ملین ڈالرسرمایہ کاری کرےگی ، سالڈ ویسٹ سے حاصل کردہ انرجی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتوں کو دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں ویسٹ ٹوانرجی پراجیکٹ میں قواعدکےمطابق پوری معاونت کریں گے، پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ناروے، جرمنی ،دیگر ممالک سے آنے والے سرمایہ کاروں کی معاونت کیلئے تیار ہیں۔