Tag: وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب

  • سنی اتحاد کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیا

    سنی اتحاد کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیا

    لاہور : سنی اتحاد کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل کابائیکاٹ کردیا، سنی اتحاد کونسل نے رانا آفتاب کو بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر واک آؤٹ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر ملک احمد خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا ، پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں آج وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا، اجلاس کے آغاز میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میں آئین کےتحت دونوں طرف کے حقوق کا حق اداکروں گا، یہ اسمبلی آئین کے تابع ہے ، ہم رولز کےسوا کوئی کارروائی نہیں کرسکتے اپنے حلق کی پاسداری کروں گا، آئین سے ہٹ کر کوئی دوسری بات نہیں ہوگی۔

    ملک احمد خان نے بتایا کہ مریم نواز کو ن لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزد کیاگیاہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب کو وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا ہے،آج قائد ایوان کےانتخاب کا عمل پورا کیاجائےگا، انتخابی عمل کی کارروائی کیلئے گھنٹیاں بجائی جائیں۔

    :سنی اتحاد کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل کابائیکاٹ کردیا اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے، رانا آفتاب کو بات نہ کرنے کی اجازت نہ دینے پر واک آؤٹ کیا گیا۔

    اسپیکرملک احمدخان نے کہا کہ آپ واک آؤٹ کررہے ہیں لیکن گیلری میں آرڈر برقرار رکھیں، گیلریز میں تمام لوگ خاموش رہیں ورننہ اسٹاف کو ہدایت کروں گا۔

    پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل اور ن لیگی ارکان میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب : سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار نے بڑا دعویٰ کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب : سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار نے بڑا دعویٰ کردیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار راناآفتاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس ارکان کی اچھی تعداد ہے، سرپرائز دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج گیارہ بجے ہونے جارہا ہے ، ن لیگ کی مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب میں مقابلہ ہیں ، تین سو ستائیس کے ایوان میں ن لیگ کو دو سو چوبیس ارکان کی حمایت حاصل ہے بجبکہ سنی اتحاد کونسل کے پاس ایک سو تین ارکان ہیں۔

    اجلاس سےقبل ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار راناآفتاب اسمبلی پہنچ گئے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں راناآفتاب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کےانتخاب میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، ہمارےپاس ارکان کی اچھی تعداد ہے، سرپرائز دے سکتے ہیں

    وزیراعلیٰ کے انتخاب میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیں صبروتحمل کا درس دیا ہے، ہم آئین و قانون کے مطابق بھرپور جواب دیں گے۔

    میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئےبانی پی ٹی آئی کاامیدوارہوں، آزادامیدوارہوں،مجھےمال روڈپرہی روک دیاگیا لیکن ہم چاہتےہیں ان نامناسب حالات میں بھی جمہوریت کو آگےلیکرچلیں، ہمیں پروٹوکول کی نہیں عوام کی محبت کی ضرورت ہے۔.

    اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کے امیدوارراناآفتاب کی گاڑی کواسمبلی کےباہرروک لیا گیا تھا ، جس کے بعد سنی اتحاد کونسل کے وزیراعلیٰ کے امیدواررانا آفتاب پیدل اسمبلی آئے۔

    =

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب : تحریک انصاف اور ق لیگ کی قیادت کا نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب : تحریک انصاف اور ق لیگ کی قیادت کا نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار

    لاہور : تحریک انصاف اور ق لیگ کی قیادت نے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کردیا، پرویز الہٰی نے کہا کہ ارکان کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے پرویزالہٰی نے تحریک انصاف کی سینئر قیادت سے ملاقات کی، ملاقات میں اسد عمر،شاہ محمود قریشی،شفقت محمود شامل تھے۔

    شہزاد وسیم ، عمر ایوب،ریاض فتیانہ،راجہ بشارت بھی مشاورت میں شریک ہوئے، دوران ملاقات پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت نے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ ارکان کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے ، امید ہے ڈپٹی اسپیکر غیر جانبدار انداز ایوان چلائیں گے۔

    پی ٹی آئی قیادت کا کہنا تھا کہ ایوان کا فیصلہ بھی پرویز الہی کے حق میں آئے گا۔

    اس سے قبل وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب پر مشاورت ہوئی۔

    چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ ن لیگ کے ہتھکنڈے بری طرح ناکام ہوں گے ، وزیراعلیٰ کے انتخاب کو سبوتاژکرنے کی ہر سازش کا راستہ روکا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت اور عمران خان کامیاب ہوں گے ، ن لیگ کی تاریخ ، انتشار اور چھانگا مانگا کی سیاست سے بھری پڑی ہے، حکومت سپریم کورٹ احکامات کی پابندی کرے ورنہ قانون راستہ بنائے گا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: ‘ زرداری صاحب کا مشن بالکل ناکام ہوگیا ‘

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: ‘ زرداری صاحب کا مشن بالکل ناکام ہوگیا ‘

    لاہور : وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کا مشن بالکل ناکام ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویزالٰہی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرداری صاحب کا مشن بالکل ناکام ہوگیا، زیادہ دیرنہیں لگے گی شام چار بجے تک سب کو پتا چل جائےگا۔

    وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کا کہنا تھا کہ میں تو گھر سے آرہا ہوں، جوکل فیصلے ہوئے وہی کچھ آج ہوگا، ساری رات سب نے دعائیں کی ہیں نمبر وں میں اضافہ ہوجائے۔

    صحافی نے پرویزالٰہی سے سوال کیا رانا ثنا اللہ کہہ رہےہیں پچاس ارکان ووٹ نہیں دیں گے ، جس پر انھوں نے جواب دیا ساری زندگی جس نے سچ نہیں بولا اس کا ذکرنہ کیاکریں۔

    خیال رہے سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہوگا، انتخاب میں حکومتی اتحاد کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف و اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے امیدوار پرویز الہٰی میں مقابلہ ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تحریک انصاف نے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ 188 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکومتی اتحاد کی تعداد 179 ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب:  تحریک انصاف کی خواتین ارکان کو وفاداریاں بدلنے کیلئے دھمکیاں

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: تحریک انصاف کی خواتین ارکان کو وفاداریاں بدلنے کیلئے دھمکیاں

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے تحریک انصاف کی خواتین ارکان کو وفاداریاں بدلنے کیلئے دھمکیاں موصول ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خواتین ارکان کو وفاداریاں بدلنے کیلئے دھمکیاں ملنے لگیں ، ذرائع نے بتایا کہ رحیم یار خان سے مخصوص نشستوں پر کامیاب فوزیہ بتول کو دھمکی آمیزفون کال موصول ہوئی۔

    ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فوزیہ بتول نے دھمکی آمیزفون کال کے بعد موبائل فون بند کردیا۔

    مخصوص نشستوں پر کامیاب سائرہ رضا کو بھی دھمکیاں دی گئیں، دونوں خواتین ارکان اسمبلی اسوقت لاہور کے ہوٹل میں موجود ہیں۔

    اس سے قبل فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی خیال احمد کاسترو کو بھی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔

    خیال احمد کاسترو نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا تھا کہ میرے موبائل پر دھمکی آمیزکال آئی، واضح کردوں کہ عمران خان کے سپاہی ہیں، کسی دھمکیوں کو نہیں مانتے اور نہ ہی دھمکیوں سے ڈرنے والے ہیں۔

    پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی نے دعویٰ کیا تھا کہ ہمارے بہت سےایم پی ایزکو پیسوں کی آفرز ہوئیں ساتھ ہی دھمکیاں بھی دی گئیں، ہم کپتان کے سپاہی ہیں، عمران خان کی خاطرجان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب :  ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب : ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں تحریک انصاف کے ارکان ہوٹل میں موجود ہے، ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی ، آگ ڈرائیر مشین جلنے سے لگی۔

    آگ لگنے کا واقعہ رکن اسمبلی ندیم عباس بارا کے کمرے میں پیش آیا ، رکن اسمبلی سوئے ہوئےتھے اور جلنے کی بو پر بیدار ہوئےاور آگ کے باعث کمرے میں دھواں سے بھر گیا۔

    رکن اسمبلی کو پانی پھیک کر آگ بجھانے کی کوشش کے دوران کرنٹ بھی لگا ، رکن اسمبلی دھویں سے بھرے کمرے میں اسمبلی کارڈ ڈھونڈنے بھاگ پڑے۔

    پی ٹی آئی رکن اسمبلی ندیم عباس بارا نے کہا کہ کمرے سے فوری کارڈ تلاش کیا ، بغیر کارڈ ووٹ ہی کاسٹ نہیں ہونا تھا اس لیے بھاگا۔

    خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی کو گلبرگ سے مال روڈ کے قریب ہوٹل منتقل کر دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج ہوٹل میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کےارکان سے خطاب کریں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: پی ٹی آئی نے ارکان کو گلبرگ سے مال روڈ پر ہوٹل منتقل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: پی ٹی آئی نے ارکان کو گلبرگ سے مال روڈ پر ہوٹل منتقل کردیا

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان صوبائی اسمبلی کو گلبرگ سے مال روڈ کے قریب ہوٹل میں منتقل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں عمران خان کے دورہ لاہور کے پیش نظر پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی کو گلبرگ سے مال روڈ کے قریب ہوٹل منتقل کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج ہوٹل میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کےارکان سے خطاب کریں گے، خطاب سے پہلے پی ٹی آئی کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

    دورہ لاہور میں عمران خان سے نامزد وزیراعلی پنجاب پرویز الہی، پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

    عمران خان کےساتھ شاہ محمود قریشی ،فواد چوہدری اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود ہوں گے ، عمران خان کا ایک روزہ دورہ لاہور میں ایک دن کی توسیع ہو سکتی ہے۔

    خیال رہے تحریک انصاف اور ق لیگ کے پاس وزرات اعلی کے لیے اکثریت موجود ہے، تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھرپور ردعمل کے بعد اب معاملات مکمل قابو میں ہیں، امید ہے کامل اکثریت حاصل کر لیں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: تحریک انصاف کے رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: تحریک انصاف کے رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

    لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب سبطین خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے چار ایم پی اے ہمارے پاس آ رہے ہیں ، اب پنجاب میں حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب سبطین خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کیس یہ ہے کہ میں وزیرجنگلات تھااب میں وزیر جنگلات نہیں ہوں، اب اگر چیف منسٹر کوئی سمری نکالتا ہے اور پرچہ مجھ پر ہو یہ کیا قانون ہے۔

    سبطین خان کا کہنا تھا میں اس وقت وزیر ہی نہیں تھا وہ سمری میں نے پاس ہی نہیں کی، مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب نے کہا کہ حکومت بیوروکریسی کو مس یوٹیلائز نہیں کرے گی، یہ فری اور فئیر الیکشن ہو گا،جمہوری حق عوام کو دیا جائے۔

    شہباز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے 3ماہ میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا، انہوں نے صرف اپنے کیس کلئیر کرائے ، ہم چاہتے ہیں آزاداور غیرجانبدارالیکشن ہوں۔

    سبطین خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا جائز مطالبہ نہیں مانا تھا، مزید پانچ حلف کے بعد ہمارےارکان 173 ہو جائیں گے۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے چار ایم پی اے ہمارے پاس آ رہے ہیں ، اب پنجاب میں حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب :  25 منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کرانے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب : 25 منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کرانے کا حکم

    لاہور: لاہورہائی کورٹ نے 25 منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیا اور کہا 25منحرف ووٹ نکال کر اکثریت نہ ملی تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے یکم جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن دوبارہ کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ گورنر پنجاب یکم جولائی کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کریں۔

    ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیلئے دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے ، 25منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر ووٹوں کی ری کاؤنٹ کی جائے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ 25منحرف ووٹ نکال کر اکثریت نہ ملی تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے تاہم حمزہ شہباز نے جو بھی اقدامات اٹھائے ہیں وہ کالعدم نہیں ہوں گے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ نئے الیکشن کا حکم نہیں دیا جا سکتا، دوبارہ الیکشن کاحکم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہوگا ، ہم پریزائڈنگ افسر کے نوٹیفکیشن کو کالعدم کرنےکابھی نہیں کہہ سکتے، عدالت پریزائڈنگ افسر کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔

    لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف درخواستیں منظور کرلی تھیں ، جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ درخواستوں پر فیصلہ چار ایک کے تناسب سےکیا گیا، تفصیلی وجوہات تحریری فیصلےمیں دی جائیں گی۔

    5رکنی بینچ میں شامل جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اختلافی نوٹ میں کہا تھا حمزہ شہباز کے انتخاب کا30 اپریل کا نوٹی فیکیشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے ، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ کے طور پر بحال کیا جاتا ہے، عثمان بزدار فوری طور پر آفس کا چارج سنبھالیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورنرپنجاب کوکہاگیاہےکہ کل شام اجلاس بلائیں ، ہمارےووٹوں کی تعداد177ہے جبکہ پی ٹی آئی اورق لیگ کےاتحادکےساتھ 168ووٹ ہیں۔

    عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عدالت نے25ووٹ نکال کرانتخاب کاحکم دیاہے، پرویزالٰہی امیدوارہیں اس لیےڈپٹی اسپیکراجلاس کی صدارت کریں گے۔

  • نئے  وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب :  مسلم لیگ ن نے اپنی حکمت عملی طے کرلی

    نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب : مسلم لیگ ن نے اپنی حکمت عملی طے کرلی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ن لیگ، اتحادی اور منحرف ارکان ہوٹل سے ایک ساتھ اسمبلی جائیں گے، اسمبلی پہنچنے اور ووٹنگ مکمل ہونے تک ہر ممبر اپنے گروپ لیڈر کی ہدایات کا پابند ہوگا۔

    تفصیلات مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن نے اپنی حکمت عملی طے کرلی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ، اتحادی اور منحرف ارکان ہوٹل سے ایک ساتھ اسمبلی جائیں گے۔

    ،ذرائع نے بتایا کہ 10،10ارکان کا گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو ایک دوسرے سے رابطے میں رہے گا، اسمبلی پہنچنے اور ووٹنگ مکمل ہونے تک ہر ممبر اپنے گروپ لیڈر کی ہدایات کا پابند ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کوئی ممبراپنے گروپ لیڈر کو بتائے بغیر کسی اور سے ملاقات نہیں کرسکے گا۔

    خیال رہے نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے چناؤ کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، چوہدری پرویزالٰہی اور حمزہ شہباز میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ایک سو چھیاسی ارکان اسمبلی کے ووٹ درکار ہوں گے۔

    خیال رہے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے جیت کے دعوے کئے جارہے ہیں ، چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے 189ارکان کی حمایت اور حمزہ شہباز کا 200 سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔