Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات موخر

    وزیراعلیٰ پنجاب سے چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات موخر

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات موخر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی آج شام ہونے والی ملاقات موخر ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات نئی پیدا سیاسی صورت حال کے پیش نظر ہونی تھی۔ملاقات کے لیے آج شام ساڑھے 4 بجے کا وقت مقرر تھا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کل شام متوقع ہے،پرویزالٰہی ملاقات میں عثمان بزدار کو اپنی پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کہہ چکی ہے کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہوئی تو پرویزالٰہی امیدوار ہوسکتے ہیں۔

    ایک تھے ایک رہیں گے،عثمان بزدار، پرویز الہیٰ کا اعلان

    اس سے قبل رواں سال جون میں وزیراعلیٰ آفس میں سردار عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت کرونا صورتحال اور فلاح عامہ پر بات چیت کی گئی تھی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چوہدی پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک تھے اور ایک رہیں گے۔

  • عید پر سیکیورٹی انتظامات،کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد تسلی بخش ہے،عثمان بزار

    عید پر سیکیورٹی انتظامات،کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد تسلی بخش ہے،عثمان بزار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عید پر سیکیورٹی انتظامات،کرونا ایس او پیز پرعملدرآمد تسلی بخش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الاضحیٰ پر سیکیورٹی اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات ،کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد تسلی بخش ہے۔

    عثمان بزدار نے عید پرڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز،ہیلتھ ورکرز،انتظامی افسران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کے آرام کے لیے اپنی خوشی قربان کرنے والے قابل ستائش ہیں،ڈیوٹی کو دوسری کی سہولت کے لیے انجام دینا کسی عبادت سے کم نہیں ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا صورتحال میں بہتری آ رہی ہے،احتیاط ضروری ہے،سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور پابندی سے ماسک پہننے والے لوگ قابل تحسین ہیں۔

    سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون پر شہریوں کا شکرگزار ہوں۔

  • پنجاب یونیورسٹی کے قریب اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنائیں گے، عثمان بزدار

    پنجاب یونیورسٹی کے قریب اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنائیں گے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے قریب اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہورمیں متعدد میگا منصوبوں پر کام جاری ہے،ایسے منصوبے شروع کیے ہیں جن سے شہریوں کو ریلیف ملے گا، ہماری حکومت نے زبانی جمع خرچ کیا ہے نہ نمائشی منصوبے شروع کیے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کےقریب اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنائیں گے،اسپتال سے شہریوں کو علاج معالجے کی جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ گنگارام اسپتال میں 600 بیڈ کا مدر اینڈ چائلڈ اسپتال زیر تکمیل ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بارش کاپانی محفوظ کرنے کے لیے انڈرگراؤنڈ واٹر اسٹوریج بنےگا،ذخیرہ بارش کے پانی کو آبپاشی اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حاجی کیمپ تاراوی ڈرین بننے سے نکاسی آب کے مسائل حل ہوں گے،جاری ترقی منصوبوں کی پیش رفت کا خود جائزہ لیتا ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دورہ مری، نئے منصوبوں کا اعلان

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورہ مری کے موقع پر نئے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے علاقے کو سیاحت کے فروغ کے لیے مزید مستحم بنانے کا بھی عزم ظاہر کیا تھا۔

  • مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    مویشی منڈیوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مویشی منڈیوں سےکوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر  منڈیوں میں آنیوالوں کی اسکریننگ کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مویشی منڈیوں سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکامویشی منڈیوں میں آنیوالوں کی اسکریننگ کا حکم دے دیا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب نے منڈیوں کےداخلی راستوں پرکوروناکاؤنٹرلگانےکاحکم دیا جبکہ ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ نےٹیسٹنگ پروٹوکول کی تفصیلات جاری کردیں۔

    سیکریٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ منڈی آنیوالےتمام بیوپاریوں اور گاہکوں کی اسکریننگ کی جائےگی، اسکریننگ میں علامات پرمتعلقہ فردکاسیمپل لیبارٹری بھجوایاجائے گا۔

    سیکریٹری ہیلتھ کیئر کے مطابق نتائج آنے تک علامات والے شخص کو کورنٹین رہنے کی ہدایت کی جائے گی اور ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو اسپتال یا ہوم کورنٹین کردیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بغیراسکریننگ منڈیوں میں داخلےپرمکمل پابندی عائد ہوگی۔

  • بے بنیاد الزامات پہلے بھی لگے،گھبرانے کی ضرورت نہیں،ہمارا دامن صاف ہے، عثمان بزدار

    بے بنیاد الزامات پہلے بھی لگے،گھبرانے کی ضرورت نہیں،ہمارا دامن صاف ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہمارا دامن صاف ہے،وزیراعظم کے ایجنڈے کو آگے لے کر چلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔کابینہ اجلاس میں قرارداد وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے پیش کی۔

    صوبائی کابینہ کے ارکان نے کہا کہ حقیقی ترقی کا سفر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں جاری رہے گا،ترقی کے سفر میں کسی قسم کی رکاوٹ آنے دی جائے گی۔

    کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ پنجاب کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یکساں ترقی کے تحت خوشحالی کے سفر پر گامزن کیا،پسماندہ ،محروم علاقوں بالخصوص جنوبی پنجاب کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔

    وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت کابینہ کے کسی ممبر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،2 سال میں ایک بھی سکینڈل سامنے نہ آنا پنجاب حکومت کا کریڈٹ ہے،اسکینڈل نہ آنےکی بڑی وجہ وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب کی صاف قیادت ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بے بنیاد الزامات پہلے بھی لگے ،گھبرانے کی ضرورت نہیں،ہمارا دامن صاف ہے،وزیراعظم کے ایجنڈے کو آگے لے کر چلیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا کے خلاف پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا، مشکل وقت سے نکل آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو پورے اعتماد کے ساتھ کھل کر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام کی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا کے خلاف پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا، مشکل وقت سے نکل آئے ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں کرونا وائرس اور ٹڈی دل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ملاقات میں پنجاب کی سیاسی اور کرونا کی صورت حال پر گفتگو کی گئی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں کرونا کیسز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی تھی۔

  • عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں،گورنر بلوچستان

    عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں،گورنر بلوچستان

    لاہور: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار عوام کو قریب لانے کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں،صوبوں میں ہم آہنگی اور تعاون کو مزید بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    امان اللہ خان یاسین زئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لوگوں سے مل کر مسائل حل کرنے کا جذبہ قابل تقلید ہے۔

    دوسری جانب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب اور بلوچستان کے عوام ایک دوسرے سے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں،بلوچستان آکر بہت خوشی ہوتی ہے، ہمیشہ یہاں سے محبت ملی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دونوں صوبوں کے درمیان صنعت وتجارت کو فروغ دیا جائےگا،بلوچستان،پنجاب کی سرحد پر انڈسٹریل زون بنانے کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں،پنجاب حکومت نے خیرسگالی کے طور پر بلوچستان میں مختلف منصوبےشروع کیے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا نشتر اسپتال ٹو کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا نشتر اسپتال ٹو کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کا حکم

    ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشتر اسپتال ٹو کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نشتر اسپتال ٹو ملتان کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔سردار عثمان بزدار نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کا بھی دورہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے نشتر اسپتال ٹو کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے عوام کاحق تھا جو دیا جا رہا ہے،پہلےمرحلے میں500 بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا جا رہا ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے کڈنی انسٹی ٹیوٹ کو مکمل طور پر فعال کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ صحت کے ترقیاتی منصوبے اپنی نگرانی میں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کراؤں گا،ہیلتھ پراجیکٹس کی تکمیل میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

    آندھی کے بعد کی صورت حال، عثمان بزدار بغیر پروٹوکول لاہور میں نکل آئے

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے بارش اور آندھی سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔

  • پرائیویٹ اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات،وزیراعلیٰ پنجاب کا  تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

    پرائیویٹ اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات،وزیراعلیٰ پنجاب کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہورکے پرائیویٹ اسکول میں طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کےلیےکمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہورکے پرائیویٹ اسکول میں طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کےلیےکمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کمیٹی واقعات کی غیرجانبدارانہ انکوائری کرےگی۔

    یاد رہے وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے نجی اور سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے ساتھ ہراسگی جیسے ناخوشگوار واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے اُن کی روک تھام کے لیے نیا ایکٹ لانے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پنجاب کے اسکولوں میں طلبہ کو ہراساں کرنے کا انکشاف، وزیر تعلیم کی تصدیق

    ڈاکٹر مراد راس نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے واقعات کی تحریری شکایت لازمی درج کروائیں، پچھلے کچھ دنوں کے دوران مختلف نجی اسکولوں سے ہراسگی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جو بہت تشویشناک بات ہے، بھرپور اور جامع ایکشن لینے کے لئے والدین کی طرف سے تحریری شکایات کا درج ہونا ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کے لئے نیا ایکٹ لا رہے ہیں جس سے ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے خصوصی قانون بنایا جائے گا، پرائیویٹ اسکولوں کے حوالے سے بننے والے قانون کے مطابق طلباء کو ہراساں کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور جیل بھیجنے جیسی سزائیں دی جائیں گی۔

    خیال رہے نجی اسکول نے طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں 4 اساتذہ فارغ کردیا، اساتذہ پر طالبات نے جنسی ہراسانی اور غیرمہذب تصاویر بھیجنے کا الزام لگایا تھا۔

  • پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے،عثمان بزدار

    پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں امن کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فرقہ واریت میں ملوث عناصرکی سرگرمیوں کو سختی سے کچلا جائےگا،کالعدم تنظیموں وسہولت کاروں پر چندہ جمع کرنےکی پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے،قانون شکن عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں این جی اوز کا آڈٹ مکمل ہوچکا ہے، اس کے علاوہ پنجاب چیئرٹی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آن لائن رجسٹریشن کے لیے پورٹل بنایاگیا ہے،محکمہ داخلہ میں اسٹرٹیجک بورڈ فعال بنایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں اور فرقہ واریت میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔