Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی بورڈ آف ریونیو میں  اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل  دینے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بورڈ آ ف ریونیو میں اصلاحات کے لیے مجوزہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اصلاحات اور اراضی سینٹرز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ریونیو پر شکایات کے ازالے کے لیے بنیادی اصلاحات کی جائیں گی،ریونیوکا ایسا نظام وضع کیا جائے گا جس سے عوام کو سہولت ملے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بورڈ آ ف ریونیو میں اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دے دی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

    سردار عثمان بزدار کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی 7 دن میں بنیادی اصلاحات پر حتمی سفارشات پیش کرے گی،کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے پٹوار کلچر کے خاتمے کے صرف نعرے لگائے،سابق دورمیں پٹوار کلچر کے خاتمے کے لیے عملی اقدام نہیں کیا گیا،ہماری حکومت سابق دور کا بگاڑ درست کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اراضی سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کر کے عوام کو مزید ریلیف دیں گے۔انہوں نے موبائل اراضی سینٹرز کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کی۔

  • عثمان بزدار کا ریسکیو عملے کے لیے بڑا اعلان

    عثمان بزدار کا ریسکیو عملے کے لیے بڑا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو عملے کو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دینے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو کے عملے کو کرونا الاؤنس دینے اور دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ریسکیو ملازمین کو شہیدپیکج دینے کی منظوری دے دی۔پنجاب حکومت نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو عملے کو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دیا جائے گا، ایمرجنسی سروس کے افسروں، اہلکاروں کوتنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق ڈیوٹی پر مامور ریسکیو ملازمین کو وبا کے خاتمے تک خصوصی الاؤنس ملتا رہےگا،شہید ہونے والےگریڈ 16 تک کے ملازمین کے ورثا کو 40 لاکھ امداد دی جائے گی جبکہ گریڈ 17سے زائدگریڈ افسران کے لواحقین کو 80 لاکھ دیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہید پیکیج دینے کے لیے خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہوگا،کرونا ڈیوٹی پر تعینات ریسکیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ الاؤنس کا اجرا محنتی ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا،مشکل وقت میں ریسکیو ورکرز
    اداروں اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

  • صوبے میں کسی کو دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

    صوبے میں کسی کو دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی کو دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کرونا کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عیدالاضحی کے لیے ایس او پیز کی تیاری اور دیگر ضروری انتظامات پر غور کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحی سے15 روز قبل مویشی منڈیاں لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیاں شہری حدود کے باہر لگانے کے انتظامات مکمل کیے جائیں،عیدالاضحی کے موقع پر ایس او پیز کو جلد حتمی شکل دی جائے۔

    عثمان بزدار نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث پنجاب میں کرونا میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 80297 ہے،24گھنٹے کے دوران پنجاب میں 1341 مریض سامنے آئے ہیں، صوبے میں اب تک کرونا سے 42854 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ادویات اور انجکشن وافر مقدار میں دستیاب ہیں،حکومت نے مہنگے داموں دوائیں فروخت کرنے پر 12 ہزار سے زائد انسپکشن کیں،صوبے میں کسی کو دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔

  • ’ایسا نظام صحت لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی کو بھی معیاری علاج ملے گا‘

    ’ایسا نظام صحت لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی کو بھی معیاری علاج ملے گا‘

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے پہلے دن سے ہی شعبہ صحت پر توجہ دی، ایسا نظام صحت لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی کو بھی معیاری علاج ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور عوام کو شعبہ صحت سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ فوٹو سیشن کرنے والوں نے اپنے دور میں شعبہ صحت کا بیڑاغرق کیا، سابق دور میں اسپتالوں اور نہ ہی دینہ وبنیادی مراکز صحت پر توجہ دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ سستی شہرت کے شوقین شوبازیوں میں مصروف رہے، اپوزیشن والے شعبہ صحت کے عملی اقدامات کرتے تو علاج کے لیے باہر نہ جانا پڑتا، پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وتیرا ہے۔

    ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ منفی سیاست کو پروان چڑھانے والی اپوزیشن کی ساکھ ختم ہو چکی ہے، اپوزیشن کو پوائنٹ اسکورنگ چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔

    خیال رہے کہ حالیہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیر تعلیم یار محمد رند کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں صوبوں کے درمیان تعلقات میں فروغ کے لیے باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں صوبے قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں گے، بلوچستان کے لوگ محب وطن اور محنتی ہیں۔ پنجاب حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا نارتھ ریزرو فاریسٹ کو سالٹ رینج نیشنل پارک بنانے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا نارتھ ریزرو فاریسٹ کو سالٹ رینج نیشنل پارک بنانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے نارتھ ریزرو فاریسٹ کو سالٹ رینج نیشنل پارک بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 31واں اجلاس ہوا جس میں نارتھ ریزرو فاریسٹ کو سالٹ رینج نیشنل پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے 13700ایکڑ اراضی پر سالٹ رینج نیشنل پارک کے قیام کے نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی، نیشنل پارک میں درخت کاٹنے اور شکار پر پابندی ہوگی، پارک کی اراضی کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکے گی۔

    صوبائی کابینہ نے نیشنل پارک کی مینجمنٹ کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نیشنل پارک کے امور کی نگرانی کرے گی۔اجلاس میں کابینہ نے صوبائی محتسب کے عہدے کے لیے اعظم سلیمان کے تقرر کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں فلور ملز کوگندم ریلیز کرنے کے لیے عبوری پالیسی سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔پنجاب کابینہ نے دی کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ 1925 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پنجاب حکومت نے 10 سال کے بعد پہلی بار ریکارڈ گندم خریدی، صوبائی حکومت کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

  • 56ارب کا ٹیکس ریلیف پنجاب کی تاریخ میں پہلےکسی حکومت نے نہیں دیا،عثمان بزدار

    56ارب کا ٹیکس ریلیف پنجاب کی تاریخ میں پہلےکسی حکومت نے نہیں دیا،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 56 ارب کا ٹیکس ریلیف پنجاب کی تاریخ میں پہلے کسی حکومت نے نہیں دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب بجٹ میں کمزور طبقے کے تحفظ کے لیے اقدامات تجویز کیےگئے، جامع منصوبہ بندی کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ 56 ارب کا ٹیکس ریلیف پنجاب کی تاریخ میں پہلے کسی حکومت نے نہیں دیا،مشکل حالات کے باوجود ٹیکس ریلیف سے کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا ازالہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے اپنے دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دیتے رہے، سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں صوبے کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایاگیا،عوام کھوکھلے نعرے نہیں عملی اقدامات چاہتے ہیں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت معاشرے کے ہر طبقے کی زندگی میں آسانی پیدا کر رہی ہے،صوبے میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے،ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے۔

  • مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب کا اضافہ کیا،عثمان بزدار

    مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب کا اضافہ کیا،عثمان بزدار

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب کا اضافہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اٹک، راولپنڈی اور جہلم کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب کا اضافہ کیا،کرونا کی وجہ سے ترقیاتی عمل کی رفتار کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، پنجاب کے ہر شہر تک ترقی کے ثمرات یکساں پہنچیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ زیرتکمیل ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرایا جائےگا،ترقیاتی منصوبوں کے لیے عوامی نمائندوں کی تجاویز کو اہمیت دی جائےگی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا،ساڑھے 11ارب لاگت سے نئے مدراینڈ چائلڈ اسپتال قائم ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 196بنیادی مراکز صحت میں سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک ارب مختص کیے،32 ارب سے فراہمی ونکاسی آب،واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ،دیگر منصوبے مکمل ہوں گے۔

    سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کےنام پر دھوکا دیا،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کےنام پر دھوکا دیا۔

  • سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کےنام پر دھوکا دیا،عثمان بزدار

    سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کےنام پر دھوکا دیا،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کےنام پر دھوکا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیراعلیٰ آفس میں ملتان کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔اراکین اسمبلی نے مسائل کے حل، فلاح عامہ کے منصوبوں پر تجاویز دیں۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لیے فنڈز مختص کرنے کر دیے گئے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جلد فنکشنل کر دیاجائےگا۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی کی پوسٹوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے رہنے والوں کو کام کے سلسلےمیں لاہور نہیں آنا پڑےگا،جنوبی پنجاب کے رہائشیوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کیے،سابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام غربت کی چکی میں پستے رہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکا دیا،جنوبی پنجاب کو اس کی ترقی کاحق واپس دے رہے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر خارجہ کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جلد فعال ہو جائےگا،بہاولپور، ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور اے آئی جی تعینات ہوں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، اے آئی جی کی تعیناتی کے لیے پوسٹوں کی منظوری دے دی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا،سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے فنڈ اپنے حلقوں میں لگائے،ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کا باب بند کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے عوامی مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے لوکل باڈیز کے نظام کو جلد از جلدفعال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقامی حکومتوں کے الیکشن کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔

  • ایک تھے ایک رہیں گے،عثمان بزدار، پرویز الہیٰ کا اعلان

    ایک تھے ایک رہیں گے،عثمان بزدار، پرویز الہیٰ کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چوہدی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک تھے اور ایک رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ آفس میں سردار عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت کرونا صورتحال اور فلاح عامہ پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک تھے اور ایک رہیں گے،مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے،ساتھ لے کر چلیں گے،غلط فہمیاں پیدا کرنےکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن پورا کریں گے،عوام کھوکھلے نعرے نہیں،عملی اقدامات چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے مختصر مدت میں ریکارڈ قانون سازی کی۔

    دوسری جانب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔

    انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کےاچھے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ہماری پوری سپورٹ ان کے ساتھ ہے۔