Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • پنجاب کا کلچر بدل گیا،کوئی انتظامیہ کے پاس ناجائز کام لے کر نہیں جاتا،عثمان بزدار

    پنجاب کا کلچر بدل گیا،کوئی انتظامیہ کے پاس ناجائز کام لے کر نہیں جاتا،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کا کلچر بدل گیا،کوئی انتظامیہ کے پاس ناجائز کام لے کر نہیں جاتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سے ڈی جی خان، تونسہ کی سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔سابق ناظمین،سابق چیئرمینوں اور چیف آف کھیتران سردارحافظ اورنگزیب برادری سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

    سابق لیگی ایم پی اے ممتاز خان بھٹو قیصرانی،سابق وائس چیئرمین جاوید قیصرانی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ قیصرانی برادری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کی نمائندگی خود کرتا ہوں،سیاست کو کرپشن سے پاک کیا،کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،پنجاب کا کلچر بدل گیا،کوئی انتظامیہ کے پاس ناجائز کام لے کر نہیں جاتا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے 18 اضلاع خود وزٹ کیے،وہوا جیسی پسماندہ تحصیل کا دورہ کرنے والا پہلا وزیراعلیٰ ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں پسماندہ علاقوں کا وکیل بن کر بیٹھا ہوں،پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانا میرا مشن ہے۔

  • پنجاب اب تک 32 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید چکا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب اب تک 32 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید چکا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب اب تک 32 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گندم خریداری مہم پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب اب تک 32 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید چکا ہے،حکومت کے پاس مجموعی طور پر 35 لاکھ10 ہزارمیٹرک ٹن گندم ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 91 فیصد سے زائد باردانہ کاشت کاروں میں تقسیم کیا جا چکا ہے،گندم خریداری مہم کا تقریباً 73فیصد ہدف حاصل ہو چکا ہے،پنجاب حکومت ہدف کے حصول تک گندم خریداری مہم جاری رکھے گی۔

    سردار عثمان بزدار نے گندم خریداری کا ہدف ہر صورت پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے اضلاع کے افسروں سے باز پرس ہو گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم خریداری کا ہدف پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف آرڈیننس کے تحت کارروائی جاری رہےگی۔

    گندم اسمگلنگ روکنے کے لیے موٹر وے پولیس کا تعاون درکار ہے،علیم خان

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ گندم اسمگلنگ روکنے کے لیے موٹر وے پولیس کا تعاون درکار ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا لاک ڈاؤن سے متاثر ثقافتی،ادبی تنظیموں واداروں کے لیےگرانٹ کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لاک ڈاؤن سے متاثر ثقافتی،ادبی تنظیموں واداروں کے لیےگرانٹ کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن سے متاثر ثقافتی،ادبی تنظیموں واداروں کے لیےگرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایک اور احسن اقدام سامنے آیا ہے۔عثمان بزدار نے وبا اور لاک ڈاؤن سے متاثرثقافتی،ادبی تنظیموں واداروں کے لیے فنڈز کے اجرا کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ اطلاعات وثقافت کو منظور شدہ فنڈز جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے زندگی کا ہر طبقہ متاثر ہوا ہے،متاثرہ طبقات کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اداروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت ثقافتی وادبی اداروں کی معاونت جاری رکھےگی،ثقافت وادب سے لگاؤ رکھنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صورت حال بہتر ہونے پر ثقافتی وادبی سرگرمیوں کو زیادہ فروغ دیں گے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث دیگر طبقوں کی طرح فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کو فنکاروں کی مشکلات کا احساس ہے لہٰذا مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ فنکاروں کا حق ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔سسٹم سے قیدیوں، اسٹاف، انتظامی اور دیگر امور کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔

    پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا پنجاب کی7جیلوں میں فوری طور پر آغاز کر دیاگیا ہے، پریزن انفارمیشن سسٹم کا دائرہ کار بتدریج پنجاب کی تمام جیلوں تک بڑھایا جائے گا، قیدیوں کی آمدورفت قید کے دوران سرگرمیوں کی ڈیجیٹل نگرانی اور ریکارڈ رکھا جائے گا، ملاقاتیوں کا ریکارڈ بھی سسٹم کے ذریعے مرتب کیا جاسکے گا۔

    وزیراعلیٰ نے پنجاب کی تمام جیلوں میں ڈی سی او قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ جیلوں کے حالات سدھارنے کا آغاز کیاگیا ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مختلف اضلاع میں دورے کر کے جیلوں کے حالات کا جائزہ لے رہا ہوں،قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پورے پنجاب کی جیلوں میں ایئرکولر اور واٹر کولر بھی لگائے جائیں گے،جیل میں باقاعدہ اصلاح کا 100سال بعد پہلی مرتبہ اہتمام کیا جا رہا ہے۔

  • لاہور میں صفائی کا مجوزہ ماڈل جلد سے جلدگراؤنڈ پر لایا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور میں صفائی کا مجوزہ ماڈل جلد سے جلدگراؤنڈ پر لایا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور میں صفائی کا مجوزہ ماڈل جلد سے جلدگراؤنڈ پر لایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت لاہور میں صفائی کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں تجویز دی گئی کہ نئے نظام کے تحت لاہور کو 6 زون میں تقسیم کیا جائے، شہری علاقوں میں 4 زون دیہی علاقوں میں 2 زون بنیں گے، مجوزہ ماڈل کے تحت گاڑیوں سےگھروں سے کوڑا کرکٹ جمع کیا جائے گا۔

    شہری بیگ میں کوڑا کرکٹ ڈال کر گاڑیوں کو دیں گے، شہر میں پڑے کنٹینرز کی تعداد میں کمی کی جائے گی، کوڑا کرکٹ جمع کرنے والی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم لگےگا،گاڑیاں کوڑا کرکٹ اکٹھاکر کے 5 ٹرانسفر اسٹیشن پر منتقل کریں گی، ٹرانسفر اسٹیشن سے کوڑا کرکٹ لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیا جائے گا۔

    کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقےسے تلف کرنے کے لیے نئی لینڈفل سائٹ بھی بنانے کی تجویز دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانےکی ہدایت کر دی۔

    سردار عثمان بزدار نے ہدایت کہ کہ لاہور میں صفائی کا مجوزہ ماڈل کو جلد سے جلدگراؤنڈ پر لایا جائے،صفائی کے نظام کے ساتھ سروس ڈلیوری کو بھی بہتر بنانا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت پورا لاہور شہر کور ہوگا،کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر بھی کام کرنےکی ضرورت ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے لیے نئی کتاب لانچ کر دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے لیے نئی کتاب لانچ کر دی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے لیے نئی کتاب لانچ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے لیے کتاب تیار کرنے پر وزیراسکولز ایجوکیشن اور ٹیم کو مبارکباد دی اور جدید تقاضوں کے مطابق کتاب مرتب کرنے کی کاوش کو سراہا۔

    اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بچوں کے لیے جدید انداز میں کتاب کو تیار کیا ہے،بچوں کے لیے ایسی کتاب پہلے کبھی متعارف نہیں کرائی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کتاب آسان اور کم وزن رکھی گئی ہے،کتاب میں اردو،انگلش کے ساتھ دیگر زبانوں کا ترجمہ شامل کیا گیا ہے،اسکولوں کے بچوں کو یہ کتاب پڑھنے میں آسانی ہوگی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے جو کچھ ممکن ہوا وہ کریں گے،بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

    دوسری جانب وزیراسکولز ایجوکیشن مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکول کھلنے پر نئی کتاب بچوں کو دی جائےگی،بچے اسکول میں کتاب سے استفادہ کرسکیں گے،کتاب کے صفحات کا مٹیریل خراب نہیں ہوسکتا۔

  • پنجاب حکومت کا ہائر ایجوکیشن کےسرکاری اداروں میں2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا ہائر ایجوکیشن کےسرکاری اداروں میں2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے ہائر ایجوکیشن کےسرکاری اداروں میں 2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ہائرایجوکیشن کے سرکاری اداروں میں2 فیصد اقلیتی نشستیں مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز رولز 2014 میں ترمیم اور ایل ڈی اے لینڈیوز رولز 2019 کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔کابینہ نے صوبے میں غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائدکر دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں سخت مالیاتی ڈسپلن نافذ کرنے اور نئی ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی معمول کےم طابق جاری رہے گی۔کابینہ کی قائمہ کمیٹی نے قانون سازی کے ٹرمز آف ریفرنس میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا سفر جاری و ساری رہے گا،کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، کرپشن کےخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کو ساتھ لےکر چلوں گا،صوبے میں گڈ گورننس کے لیے آخری حد تک جاؤں گا۔

    سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کوسہولت دینے کے لیے سروس ڈلیوری مزید بہتر بنائیں گے،سیاسی و انتظامی ٹیم فیلڈ میں نکل کر عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دے،اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

  • ٹائیگر فورس کے اراکین متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے دن رات ایک کر دیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    ٹائیگر فورس کے اراکین متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے دن رات ایک کر دیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کے اراکین متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے دن رات ایک کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ٹائیگر فورس کے اراکین نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹائیگر فورس کی کیپ پہنائی گئی۔

    سردار عثمان بزدار نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سینٹر کا دورہ کیا اور مستحق خواتین میں مالی امداد کی تقسیم کےعمل کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین سے سینٹر انتظامات سے متعلق دریافت کیا۔ خواتین نے مالی امداد کی تقسیم کے عمل میں شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    انہوں نے فیلڈ اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتو ں کا جائزہ لیا اور مختصر وقت میں فیلڈ اسپتال قائم کرنے پر انتظامیہ کی تعریف بھی کی۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسپتال میں خواتین کے لیے علیحدہ آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مالی امداد کی تقسیم کے پروگرام کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے اراکین متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے دن رات ایک کر دیں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں اجر ملے گا۔

  • کرونا وبا پرقابو پانےتک ڈاکٹروطبی عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہےگی،عثمان بزدار

    کرونا وبا پرقابو پانےتک ڈاکٹروطبی عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہےگی،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا وبا پرقابو پانےتک ڈاکٹروطبی عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹروں،نرسوں اور دیگراسٹاف کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ڈاکٹروں، عملے کے مثالی کردار کو تحسین کی نظرسے دیکھتی ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا مریضوں کا علاج کرنے والوں کو اپریل سے اضافی تنخواہ دیں گے، وبا پر قابو پانے تک ڈاکٹر وطبی عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہےگی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے نے حقیقی مسیحا ہونے کا ثبوت دیا ہے،ڈاکٹروں وطبی عملے کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائےگا، فرنٹ لائن ڈاکٹرز، طبی عملے کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا پھیلاؤ روکنے کے لیے جو کچھ بس میں ہوا وہ اقدام کریں گے، غیرمعمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات لینا وقت کا تقاضا ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے عوام کی حفاظت کے لیے بروقت اقدامات کیے ہیں،حکومتی اقدامات پر عملدرآمدمیں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں جیت ہی واحد آپشن ہے،موجودہ حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔

  • جھاڑو دے کر روزی کمانے والی خاتون کو سرکاری ملازمت مل گئی

    جھاڑو دے کر روزی کمانے والی خاتون کو سرکاری ملازمت مل گئی

    لاہور: وہاڑی میں جھاڑو دے کر روزی کمانے والی خاتون کو سرکاری ملازمت مل گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تعلیم یافتہ بیٹی کےہاتھ میں جھاڑو دیکھ کردل خون کے آنسو رو دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وہاڑی میں جھاڑودےکرروزی کمانے والی خاتون کی خبر کا نوٹس لیا اور عثمان بزدار کی ہدایت پر خاتون کو سرکاری ملازمت دے دی گئی۔

    ڈی پی ایس وہاڑی میں خاتون کوآفس جاب کے لیےتقررنامہ جاری کردیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مہوش جیسی ہونہار بیٹیاں قوم کا روشن مستقبل ہیں ، تعلیم یافتہ بیٹی کےہاتھ میں جھاڑو دیکھ کردل خون کے آنسو رو دیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فرسودہ نظام میں تعلیم یافتہ بیٹی سڑک پرآنےپرمجبور ہوئی، فرسودہ نظام میں تعلیم یافتہ بیٹی سڑک پر آنے پر مجبور ہوئی، ماضی کے حکمرانوں نےبوسیدہ نظام دے کرقوم پر ظلم کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت یہ نظام بدل رہی ہے، نظام بنارہےہیں جہاں تعلیم یافتہ بیٹیاں عزت سےروزی کماسکیں۔

    خیال رہے وہاڑی میں پارس طالب نامی خاتون نے فربت کے باوجود دن میں محنت مزدوری اور رات میں پڑھائی کر کے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔