Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • وزیراعلیٰ پنجاب آج چینی ڈاکٹروں کے وفد سے ملاقات کریں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب آج چینی ڈاکٹروں کے وفد سے ملاقات کریں گے

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج چینی ڈاکٹرز کے 8رکنی وفد سے ملاقات کریں گے ، جس میں ڈاکٹرز کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سےاپنی تجاویز  پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے آج چین سے آئے کورونا ایکسپرٹ ڈاکٹروں کا وفد ملاقات کرے گا، جس میں چینی ڈاکٹرز کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کریں گے۔

    ملاقات میں چینی ڈاکٹر کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے اپنی تجاویز وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کریں گے۔

    یاد رہے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد سے چین سےآئےڈاکٹرزکے8رکنی وفدکی ملاقات ہوئی ، سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرنے  وفدکوکورونا صورتحال پربریفنگ دی اور کوروناکےتدارک کیلئے اقدامات اورمستقبل کی حکمت عملی سےبھی آگاہ کیا۔

    چینی وفدنے پاکستان بالخصوص حکومت پنجاب کے اقدامات اورحکمت عملی کوسراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  کوروناپرقابوپانے کیلئے چینی طبی ماہرین سے مددلینے کاوقت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں کابہترین علاج جاری ہے، انتہائی قلیل عرصہ میں لاہورمیں 1000بستر کا اسپتال بنایا گیا۔

    گذشتہ روز چینی ڈاکٹروں کا 8 رکنی وفد لاہور پہنچا تھا، چینی ڈاکٹر مختلف ہسپتالوں کا دورہ کریں گے چینی ڈاکٹر اپنے دورے کے دوران پاکستانی ڈاکٹروں کو کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے حوالے سے رہنمائی دیں گے ۔

    خیال رہے ڈاکٹرز کا وفد رواں ہفتے اسلام آباد پہنچا تھا، جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا تھا۔

  • ہم دعوے نہیں کرتے عملی اقدام کر کے ریلیف دیتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    ہم دعوے نہیں کرتے عملی اقدام کر کے ریلیف دیتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم دعوے نہیں کرتے عملی اقدام کر کے ریلیف دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انصاف امداد پروگرام کے تحت24 گھنٹے میں مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم شروع کر دی گئی، ایک لاکھ 70 ہزار زکوٰة مستحقین کو 1 ارب 46 کروڑ 47 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے آغاز کے 24 گھنٹے میں امداد منتقل کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم دعوے نہیں کرتے عملی اقدام کر کے ریلیف دیتے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت شوبازی سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے لیے 10ارب روپے مختص کیے ہیں،اس پروگرام کے تحت25 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ پروگرام دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف فراہم کرےگا، پنجاب کی تاریخ میں یہ شفاف اور تیز رفتار ترین مالی معاونت کا پروگرام ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے انصاف امداد پیکج کی منظوری دے دی

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 30 مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انصاف امداد پیکج کی منظوری دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ انصاف امداد پیکج کے لیے10 ارب روپےمختص کیے گئے ہیں۔

  • پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو رہا کرنے کا حکم

    پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو رہا کرنے کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو گرفتار افراد کی رہائی کا کہہ دیا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب انصاف امداد پروگرام آج سے شروع ہوگا، امیدوار آن لائن،ایس ایم ایس کے ذریعے اپلائی کریں گے، تصدیق کے بعد 4 ہزار روپے فی خاندان ادا کیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں مساجد اور بازاروں میں جراثیم کش اسپرے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ سماجی فاصلہ رکھیں اور گھروں میں رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں ایک ہزار بستروں کا اسپتالکل سے کام شروع کر دے گا، محکمہ صحت کو 14 ارب روپے جاری کیے ہیں، محکمہ صحت کو ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے انصاف امداد پیکج کی منظوری دے دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انصاف امداد پیکج کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف امداد پیکج کے لیے10 ارب روپےمختص کر دیے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے انصاف امداد پیکج کو جلد لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستحق خاندانوں کو مالی امداد کی تقسیم کا عمل جلد شروع کیا جائے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے انصاف امداد پیکج  کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے انصاف امداد پیکج کی منظوری دے دی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پیکیج کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انصاف امداد پیکج کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف امداد پیکج کے لیے10 ارب روپےمختص کر دیے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے انصاف امداد پیکج کو جلد لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مستحق خاندانوں کو مالی امداد کی تقسیم کا عمل جلد شروع کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ فول پروف میکنزم کے تحت اصل حقدار تک مالی امداد پہنچائیں گے،25 لاکھ متاثرہ خاندانوں کو 2 قسطوں میں 8 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انصاف امداد پیکج کے تحت درخواستیں آن لائن لی جائیں گی، کوائف کی تصدیق کے بعد رقم آن لائن ٹرانسفر کی جائے گی،امدادی رقم وفاقی حکومت کے ریلیف پیکج کے علاوہ ہوگی۔

    کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے تحت بلا تفریق کارروائی کی جائے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کے لیے مؤثر میکنزم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی کو صوبے کےعوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔

  • کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے تحت بلا تفریق کارروائی کی جائے، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کارروائی کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور فرض بھی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول کے لیے مؤثر میکنزم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی کو صوبے کےعوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔

    کرونا وائرس کے 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ 24گھنٹےمیں پاکستان میں مشتبہ 1106 مریض رجسٹرڈ ہوئے، پاکستان میں کرونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 1526ہیں، پاکستان میں 24گھنٹے میں 121 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔

  • کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہمیں عوام کا تعاون چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

    کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہمیں عوام کا تعاون چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہمیں عوام کا تعاون چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں اب تک 13 ہزار 380 افراد کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا۔

    عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب میں 12ہزار 823 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، 557 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جن میں سے 282 ڈی جی خان اور ملتان کے زائرین ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کرونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

    اس سے قبل گزشتہ روز لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کا اعلان کرتے ہیں، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوگی،انڈر ٹرائل قیدیوں سےمتعلق سفارشات جلد حکومت کو دیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1420 تک جا پہنچی ہے ،وائرس سے اب تک 12 افراد جاں بحق اور 29 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کرونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کرونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ کروناوائرس کی وجہ سے بےشمار لوگوں کا روزگار متاثر ہوا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ 25 لاکھ گھرانوں کو 4 ہزار روپےمالی امداد دی جائےگی، 15ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز بھی معاف کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے پنجاب میں فرنٹ لائن کے پیرا میڈیکس اسٹاف کے لیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز ہمارے ہیروز ہیں، پنجاب حکومت ڈاکٹرز اور طبی عملے کو سلام پیش کرتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی سزا میں90 روز کی کمی کا اعلان کرتے ہیں، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوگی،انڈر ٹرائل قیدیوں سےمتعلق سفارشات جلد حکومت کو دیں گے۔

    اس سے قبل عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کو سائنیٹفک انداز میں ٹریٹ کیا جائے،مستقل خاتمہ چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 200 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال جلد از جلد قائم کرنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1415 تک جا پہنچی ہے ، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 12 افراد جاں بحق اور 29 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • ‘پاکستان میں کورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر ے مختلف’

    ‘پاکستان میں کورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر ے مختلف’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس پرریسرچ سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی، ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر ےمختلف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوروناوائرس پرریسرچ سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ، اس حوالے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکےزیر اہتمام 4اسٹڈی گروپ قائم کردیئے ہیں اور ریسرچ شروع کردی ہے۔

    عثمان بزدارنے کوروناکےسدباب کیلئےجلدازجلد نتیجہ خیز کاوشیں کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر ےمختلف ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پرسنل پروٹیکشن اکیوپمنٹ یعنی حفاظتی لباس مقامی طورپر تیارکرنے کا حکم دیا اور بتایا جناح اورپی کے ایل آئی میں بی ایس ایل تھری لیب نے کام شروع کردیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کو سائنیٹفک انداز میں ٹریٹ کیاجائے،مستقل خاتمہ چاہتے ہیں، 200 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال جلد از جلد قائم کرنا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے ملک بھر میں کورونا کےکیسزکی تعداد 1296 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 اور 23 افراد کورونا وائرس سےمکمل طور پر صحتياب ہوچکے ہیں۔

    پنجاب میں کوروناوائرس کے سب سے زیادہ490 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ میں457، کے پی میں180 ،بلوچستان میں133 ، گلگت بلتستان میں107،اسلام آبادمیں39،آزادکشمیر میں2کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • لاک ڈاؤن : وزیراعلیٰ پنجاب کا  دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کیلئے بڑا فیصلہ

    لاک ڈاؤن : وزیراعلیٰ پنجاب کا دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کیلئے بڑا فیصلہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن سےمتاثر دیہاڑی داراورمزدور طبقے کیلئےخصوصی پیکیج کا فیصلہ کرتے ہوئے پیکیج کا طریقہ کارفوری طے کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت بند کمرے کی بجائے لان میں اجلاس ہوا،کوروناوائرس سےاحتیاط کےباعث اجلاس لان میں منعقدکیا گیا۔

    اجلاس میں پنجاب فنانشل پیکیج کےلیےسفارشات جائزہ لیاگیا اور لاک ڈاؤن سےمتاثردیہاڑی داراورمزدور طبقے کیلئےخصوصی پیکیج کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہاڑی دار اورمزدورطبقے کیلئے پیکیج کا طریقہ کارفوری طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا دیہاڑی داراورمزدورطبقے کوایزی پیسہ کےذریعے مالی ریلیف دیاجائے گا۔

    اجلاس میں ریلیف پیکیج کیلئےاضلاع کی سطح پرڈپٹی کمشنر کی قیادت میں کمیٹیاں بنانےکا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ خصوصی کمیٹیوں میں عوامی نمائندوں اوردیگرمکاتب فکرکونمائندگی دی جائےگی

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے شہید گورنمنٹ ملازمین کوخصوصی پیکیج دیاجائےگا، لاک ڈاؤن اورسیمی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں متاثرین کےلواحقین کوراشن کی فراہمی جاری رہے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نادار طبقے کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، تحریک انصاف کی حکومت نادار طبقے کی ضروریات کاخیال رکھے گی ریلیف پیکیج کے تحت محنت کشوں کو مالی مراعات دی جائیں گی جبکہ بی آئی ایس پی اوربیت المال سےنادار افرادکی امداد کا عمل جاری ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنرل اسٹورز ، کریانہ دکانیں صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کرونا کی روک تھام کے لیے قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں کرونا کی روک تھام کے اقدامات،مریضوں کے علاج کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فوڈ سپلائی چین کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنرل اسٹورز ، کریانہ دکانیں صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی، فیصلے پر عملدرآمد کل سے ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، مسافر بردار گاڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔انہوں نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں چیکنگ کا نظام سخت کرنے کی ہدایت کی۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا سے متعلق حساس علاقوں کی نشاندہی کر کے ایس اوپیز پرعمل کیا جائے،کرونا کیس والے علاقوں میں نقل وحرکت کو محدود کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آٹے سمیت اشیا ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے، انتہائی غریب افراد کے لیے معاشی پیکیج تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کل اس ضمن میں بریفنگ دےگی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا کے ٹیسٹ کے لیے کٹس کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی اور رینجرز کے کردار کو بھی سراہتے ہیں، ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات قابل تحسین ہیں۔