Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں واٹر میٹرز لگانے کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں واٹر میٹرز لگانے کی منظوری دے دی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واٹر میٹرز لگانے کی منظوری دے دی، پروگرام پر 10 ارب 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پرائیوٹ پارٹنرشپ پالیس، مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں لاہور میں واٹر میٹرز لگانے کی منظوری دے دی، پروگرام پر 10 ارب 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    اجلاس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے منصوبے کے ایگریمنٹ پر دستخط کی منظوری دی گئی، معاہدے پر رواں ماہ دستخط ہوں گے، 10 ارب لاگت آئے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 500 بستروں پر مشتمل 10 نئےاسپتال بنائے جائیں گے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی گئی۔

    سردار عثمان بزدار نے زیرو ویسٹ مٹیریل ریکوری فسیلٹی کی تجویز پرعملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائل کو ادھرادھر گھمانے سے کام نہیں چلے گا، مجھے آئندہ اجلاس میں اس پر پیش رفت چاہیئے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی کو میرٹ کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ کرنے دوں گا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، منتخب نمائندوں کی عزت پر حرف نہیں آنے دوں گا۔

  • مخالفین کے لیے صرف دعا کرسکتا ہوں، عثمان بزدار

    مخالفین کے لیے صرف دعا کرسکتا ہوں، عثمان بزدار

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تمام اتحادی ساتھ ہیں کوئی پریشانی والی بات نہیں، مخالفین کے لیے میں صرف دعا کرسکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادیوں سے مذاکرات کے لیے بننے والی کمیٹیوں کا اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اتحادیوں سےمتعلق تمام تحفظات دور ہوجائیں گے، تمام اتحادی ساتھ ہیں کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔

    صحافی نے سردار عثمان بزدار سے سوال کیا کہ کیا ترین صاحب کمیٹی میں واپس آ رہے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا ہم سب ساتھ ہیں، سب سے زیادہ کام پنجاب میں ہو رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے صحافی نے سوال کیا کہ جو لوگ آپ کے مخالف ہیں ان کو کیا پیغام دیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ مخالفین کے لیے میں صرف دعا کر سکتا ہوں۔

    اس ہفتے اتحادیوں سے مذاکرات شروع ہوجائیں گے، پرویز خٹک

    اس سے قبل وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اس ہفتے اتحادیوں سے مذاکرات شروع ہوجائیں گے، اتحادیوں سے مذاکرات کے پہلے سے طے شدہ طریقہ کار پر بات ہوگی۔

    جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو کمیٹیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کرنا ہے۔

  • کسی کو میرٹ کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ کرنےدوں گا، عثمان بزدار

    کسی کو میرٹ کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ کرنےدوں گا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسی کو میرٹ کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ کرنےدوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سرگودھا کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ان سےمصافحہ کیا۔انہوں نے نےاراکین کی جانب سے پیش تجاویز پر فوری احکامات جاری کیے۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل حل کریں گے، سرگودھا ڈویژن کے کئی علاقے اب بھی ترقی کے سفر میں پیچھے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی تعلیم،صحت کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے، پنجاب میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے،کسی کو میرٹ کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ کرنے دوں گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، منتخب نمائندوں کی عزت پر حرف نہیں آنے دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بلدیات میں اسٹاف کی کمی کو فی الفور دور کیا جائے۔

    فیصل آباد میں پولیس کی نفری کی کمی کو پورا کیا جائےگا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں پولیس کی نفری کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

  • اسپورٹس لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بیرون ملک بھجوائیں گے،عثمان بزدار

    اسپورٹس لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بیرون ملک بھجوائیں گے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اسپورٹس لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بیرون ملک بھجوائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسٹیڈیم میں یونیورسٹی اسپورٹس لیگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا لیگ میں 4 ہزار500 طلبا حصہ لیں گے، لیگ میں 2 کروڑ کے نقد انعامات دیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمیں دورحاضرمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، نوجوان اس کا بہترحل تلاش کرسکتے ہیں، آپ اسپورٹس میں حصہ لیں پنجاب حکومت آپ کے ساتھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے موقع فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے، لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانےوالوں کوبیرون ملک بھجوائیں گے، حکومت پنجاب اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

    دوسری جانب چیف سلیکٹر مصباح الحق نے یونیورسٹی اسپورٹس لیگ سے خطاب کرتے ہوئے کہ تعلیمی اداروں میں اسپورٹس مین کی حوصلہ افزائی کی ضروری ہے، ہم اس طریقے سے صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ حکومت سے درخواست ہے تعلیمی پالیسی میں اسپورٹس کو شامل کریں، اسپورٹس مین کبھی زندگی میں ناکام نہیں ہوسکتا۔

  • 16ماہ میں اسکینڈل کا سامنے نہ آنا شفافیت کی دلیل ہے،عثمان بزدار

    16ماہ میں اسکینڈل کا سامنے نہ آنا شفافیت کی دلیل ہے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 16ماہ میں اسکینڈل کا سامنے نہ آنا شفافیت کی دلیل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے سیاسی وانتظامی ٹیم کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں وزرا، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز نے شرکت دی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزرا اور افسران اپنی توانائی عوام کی بہتری اور خوشحالی پر صرف کریں، منسٹرز با اختیار ہیں، فیصلے خود کریں اورعوام کو ڈلیور کریں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سروس ڈلیوری کے لیے سیاسی وانتظامی ٹیم کو بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ہم سب کا مشن عوام کی خدمت اور انہیں ریلیف دینا ہے، عام آدمی کو دفاترمیں بار بار نہ آنا پڑے، بغیر سفارش کام کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی واحد سیاسی وانتظامی ٹیم ہے جس کے خلاف کوئی اسکینڈل نہیں، 16 ماہ میں اسکینڈل کا سامنے نہ آنا شفافیت کی دلیل ہے۔

    پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں۔

  • قوم کو رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری پر ناز ہے، عثمان بزدار

    قوم کو رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری پر ناز ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قوم کو رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری پر ناز ہے، رینجرز نے قیام امن کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈی جی رینجرز پنجاب نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرحدوں کی حفاظت کے لیے رینجرز افسران، جوانوں کی جرأت اور بہادری کی تعریف کی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قوم کو رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری پر ناز ہے، رینجرز نے قیام امن کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے رینجرز افسر، جوان خدمات سر انجام دے رہے ہیں، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی کامیابیاں تاریخ کا انمٹ نقوش ہیں، کسی ملک نے پاکستان کی طرح ایسی لازوال قربانیاں نہیں دیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم اقدام ، سرکاری ناکارہ گاڑیوں، مشینری اوردیگر سامان نیلام کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم اقدام ، سرکاری ناکارہ گاڑیوں، مشینری اوردیگر سامان نیلام کرنے کی ہدایت

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ناکارہ گاڑیوں ، مشینری ، آلات اوردیگر سامان نیلام کرنے کی ہدایت کردی ہے ، ابتدائی مرحلے میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری ،آلات کی نیلامی سے50کروڑروپے حاصل کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اوردیگر سامان نیلام کرنے کی ہدایت کردی ہے ، اس ضمن میں چیف سیکرٹری اورانسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہے۔

    ابتدائی مرحلے میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری ،آلات کی نیلامی سے50کروڑروپے حاصل کئے جائیں گے، سی پی او اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں ناکارہ سامان کی نیلامی سے25 کروڑ جمع ہوں گے جبکہ سرکاری محکموں ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاترمیں ناکارہ سامان کی نیلامی سے25 کروڑ حاصل ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ناکارہ سامان کی نیلامی کاعمل مزیدتیزکیاجائے ، سرکاری دفاتر کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب نے کفایت شعاری کی مثال قائم کردی ،اخراجات میں کئی گنا کمی

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وفاقی وزیرصاحبزادہ محبوب سلطان،ایم این اےاحمد حسین اورایم پی اےشہباز احمد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا،عوام حقیقی معنوں میں بااختیارہوں گے، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل کےلئےٹھوس میکنزم بنایا گیاہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے بھی سرخرو ہوئے اب بھی ہوں گے،عوامی خدمت کا سفر پوری قوت سےجاری رہے گا،اسٹیٹس کو ختم کرکے نیا نظام لائیں گے۔

    یاد رہے بزدار حکومت کے کفایت شعاری اور بچت کی پالیسی کیلئے عملی اقدامات نے مثال قائم کردی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں کئی گنا کمی ہوئی۔

    عثمان بزدار دور میں 2018-19 میں گاڑیوں کی مرمت پر 2 کروڑ 93 لاکھ اور 2019-20 میں گاڑیوں کی مرمت پر71 لاکھ خرچ ہوئے جبکہ اس کے مقابلے 2016-17 میں وزیراعلیٰ آفس کی گاڑیوں کی مرمت پر 6 کروڑ29 لاکھ اور 18-2017 میں گاڑیوں کی مرمت پر4 کروڑ 24لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے تھے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی جہانگیر ترین  سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جہانگیر ترین سے ملاقات

    لاہور :تحریک انصاف کےسینئررہنماجہانگیرترین  نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات  میں کہا سازشیں کرنے والے پیچھےرہ جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان آگےبڑھتاجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تحریک انصاف کےسینئررہنماجہانگیرترین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ہم خیال گروپ کےتحفظات اورسیاسی امورپرغور کیا گیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے، افواہیں پھیلانےوالےپہلےبھی ناکام رہےاوراب بھی ناکام رہیں گے ، پنجاب میں کوئی فارورڈبلاک ہےنہ پریشرگروپ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت کوساتھ لےکرچل رہےہیں، پنجاب حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرزایک صفحےپرہیں، اختلاف کا پروپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

    اس موقع پر جہانگیرترین نے کہا سازشیں کرنے والے پیچھےرہ جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان آگےبڑھتاجائےگا۔

    مزید پڑھیں : پنجاب میں ہماری حکومت مضبوط ہے، جہانگیر ترین

    خیال رہے پنجاب میں پی ٹی آئی کا فاروڈ بلاک سامنے آیا تھا ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا گروپ بنانے میں ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہی اپنے مخصوص لوگوں کو ناراض ہونے کا عندیہ دیا تھا کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کےمعاملات کی براہ راست ذمے داری چیف سیکرٹری کوسونپی تھی۔

    یاد رہے جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں ہماری حکومت مضبوط ہے اور حکومت پانچ سال پورے کرے گی، کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے ، اتحادیوں کے ساتھ ہماری بات طے ہوگئی اگلے ہفتے ناراض اتحادی کابینہ میں واپس آجائیں گے۔

  • پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں،عثمان بزدار

    پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں،عثمان بزدار

    ڈیرہ غازی خان: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہاولپور سے ڈی جی خان پہنچے جہاں انہوں نے صفائی کے انتظامات، ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں، حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، پنجاب میں فارورڈ بلاک ہے نہ پریشرگروپ،اتحادی بھی ساتھ ہیں۔

    آٹے کے بحران سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، عوام کی سہولت کے لیے شہروں، تحصیلوں میں آٹے کے سیل پوائنٹس بڑھا دیے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے35 فیصد فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جنوبی پنجاب کے فنڈز کسی اور علاقے پرخرچ نہیں ہوسکیں گے، علاقےکی ترقی،عوام کے مسائل کے حل کے لیے مل کرکام کر رہے ہیں۔

    کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے، جہانگیر ترین

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے، پی ٹی آئی حکومت کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں ، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

  • عوام کی خدمت کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا،عثمان بزدار

    عوام کی خدمت کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا،عثمان بزدار

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، عوام کی خدمت کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، ایسےعناصر محض ذاتی مفادات کے ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں، ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھایا ہے، آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود لے رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قابل قبو ل نہیں، چکی مالکان کو بھی آٹے کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، عوام کی خدمت کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے، وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کو بہترین انداز سے چلا رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، اپوزیشن کا بیانیہ بری طرح بے نقاب ہوچکا ہے، سیاسی یتیم پاکستان کی سیاست سے آؤٹ ہوچکے ہیں۔