Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • مجھے عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، فواد چوہدری

    مجھے عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، فواد چوہدری

    لاہور: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھے عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کراچی کو فنڈزنہیں دے رہے، تمام اضلاع کو فنڈز دینے کے لیے صوبائی سطح پر فنانس کمیشن ہونا چاہیے۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وفاق پر فنڈزکے حوالے سے زیادہ بوجھ ہے، این ایف سی ایوارڈ کا 60 فیصد حصہ صوبوں،40 فیصد مرکز کو ملتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کو تباہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، مجھے عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات جیتے تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر میں نے قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھی۔

    فواد چوہدری نے وزیر اعظم کو اہم خط لکھ دیا

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک اہم خط لکھ کر اہم حکومتی معاملات پر نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں وسائل کی بہتر تقسیم کے لیے تجاویز پیش کیں، انہوں نے خط میں لکھا کہ صوبے میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے بجٹ ریلیز کیا جائے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے کفایت شعاری کی مثال قائم کردی ،اخراجات میں کئی گنا کمی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کفایت شعاری کی مثال قائم کردی ،اخراجات میں کئی گنا کمی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کفایت شعاری کی مثال قائم کردی اور کہا ہم نےشوبازوں کی شاہ خرچیاں کاکلچرختم کردیا ہے، سرکاری خزانے کو امانت سمجھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بزدار حکومت کے کفایت شعاری اور بچت کی پالیسی کیلئے عملی اقدامات نے مثال قائم کردی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں کئی گنا کمی ہوئی۔

    عثمان بزدار دور میں 2018-19 میں گاڑیوں کی مرمت پر 2 کروڑ 93 لاکھ اور 2019-20 میں گاڑیوں کی مرمت پر71 لاکھ خرچ ہوئے جبکہ اس کے مقابلے 2016-17 میں وزیراعلیٰ آفس کی گاڑیوں کی مرمت پر 6 کروڑ29 لاکھ اور 18-2017 میں گاڑیوں کی مرمت پر4 کروڑ 24لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے اب یہ سفر نہیں رکے گا، عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی رہائش گاہ7کلب روڈ پر پردوں کی تبدیلی میں بھی کفایت شعاری سے کام لیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہم نے شوبازوں کی شاہ خرچیاں کاکلچرختم کردیاہے، ماضی کی حکومت نےسرکاری خزانےکومال مفت کی طرح خرچ کیا، سرکاری خزانےکو امانت سمجھتے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غیر ضروری اخراجات کوبہت حد تک کنٹرول کرلیا ہے، پروٹوکول اورسیکیورٹی کی مد میں بھی کروڑوں روپے بچائے گئے، قومی وسائل بچاکر عوام کی فلاح وبہبود پر صرف کررہے ہیں۔

  • مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چھوٹے موٹے اختلافات خاندان میں بھی ہو جاتے ہیں، مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ چھوٹے موٹے اختلافات خاندان میں بھی ہو جاتے ہیں، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔

    وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری ورکنگ ریلیشن ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگی، مل کرعوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کریں گے۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی، ہر مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے میں ہی دانشمندی ہوتی ہے۔

    ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، وزیراعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ہر مشکل میں ساتھ دیا، ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تحفظات دور کریں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی بے گھرافراد کے لیےعارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی بے گھرافراد کے لیےعارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بے گھرافراد کے لیےعارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر افراد کو سخت موسم سےمحفوظ رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے بے گھرافراد کے لیےعارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سردی سے بچاؤ کے لیےعارضی پناہ گاہوں کا قیام جلدعمل میں لایا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جہاں مستقل نہیں وہاں عارضی پناہ گاہیں بنائی جائیں، بےگھرافراد کوسخت موسم سے محفوظ رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے،عارضی پناہ گاہیں قائم کر کے رپورٹ بھجوائی جائے۔

    شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے، وزیراعظم

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے، پنجاب، کے پی کے وزرائے اعلیٰ اس بات کو یقینی بنائیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ جو افراد پناہ گاہوں میں نہیں انتظامیہ ان کو کھانا،عارضی پناہ گاہیں دے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شیلٹر ہوم منصوبے کو ایک سال مکمل ہوگیا، منصوبے کو ملک بھرمیں زبردست پذیرائی ملی، لاکھوں افراد منصوبے سے مستفید ہوئے۔ کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے والے افراد کومحفوظ پناہ گاہ ملی، بھوکے پیٹ سونے والے مستحق افراد کو 2 وقت کا کھانا دیا گیا۔

  • پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے،عثمان بزدار

    پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے، 8 یونیورسٹیوں پر اسی سال کام شروع ہو چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد پنجاب کی یونیورسٹیوں کی اصلاحات پر کام کیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ 16وی سیز، ٹاپ مینجمنٹ میرٹ پر لائے، نئے کورسز تیار کیے اور امتحانی نظام کی بہتری کے لیے پلاننگ کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ یونیورسٹی، انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹی بنائیں گے، 8 یونیورسٹیوں پراسی سال کام شروع ہو چکا ہے، بنیادی قانونی ضروریات بھی پوری کی جا چکی ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں کوہسار یونیورسٹی مری، راولپنڈی یونیورسٹی، نارتھ پنجاب یونیورسٹی چکوال، تھل یونیورسٹی بھکر، میانوالی، باباگرونانک، ساؤتھ پنجاب لیہ، آئی ٹی یونیورسٹی راولپنڈی بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور اسی مقصد کو پورا کرنے کے لیے 8 نئی یونیورسٹیاں بنا رہی ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹیاں ان علاقوں میں بنائی جائیں گی جہاں اعلیٰ تعلیم کی مناسب سہولیات نہیں ہیں۔

  • چھت اور کھانا فراہم کر کے ریاست اپنی ذمے داری پوری کر رہی ہے، عثمان بزدار

    چھت اور کھانا فراہم کر کے ریاست اپنی ذمے داری پوری کر رہی ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمے داری پوری کر رہی ہے، پناہ گاہوں کی تعمیر کے منصوبے کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ میں پناہ گاہ کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یہ نیکی کا کام ہے،اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پناہ گاہ کا منصوبہ بے گھر افراد کے لیے نعمت کے مترادف ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پناہ گاہ کا دائرہ پورے پنجاب تک بڑھائیں گے، بے گھرافراد کو شدید سردی میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمےداری پوری کر رہی ہے، معاشرے کے پسے افراد کے لیے صلہ رحمی کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی طور پر پناہ گاہوں کی تعمیر کے منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں۔

    یاد رہے کہ رواں سال 23 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مسافروں کے لیے بنائی گئی مستقل پناہ گاہ کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے یہ احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔

  • 28 سال کے بعد پنجاب میں پہلی بار اسپتال بن رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    28 سال کے بعد پنجاب میں پہلی بار اسپتال بن رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 28 سال کے بعد پنجاب میں پہلی بار اسپتال بن رہے ہیں، ایک سال کے اندر 9 اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، ماضی کی حکومتوں نےعوام کو مشکلات کی دلدل میں دھکیلا ہوا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی لمبی فہرست ہے، ایک سال کے اندر 9 اسپتال بنائے جا رہے ہیں، 28 سال کے بعد پنجاب میں پہلی بار اسپتال بن رہے ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے ہر سیکٹرمیں کام کیا ہے، صحافیوں کو پنجاب حکومت ہیلتھ کارڈ میں شامل کرے گی، ڈویژنل سطح پر صحافی کالونی کا اجرا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی بنیادی ہدف ہے، 28 سال کے بعد پنجاب میں پہلی بار اسپتال بن رہے ہیں، ایک سال کے اندر 9 اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔

    ہنر مند نوجوان ہر ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں: عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہنر مند نوجوان پروگرام کے لیے ڈیڑھ ارب رکھے گئے ہیں۔ ایک لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز کروائیں گے۔

  • اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدر کا کہنا ہے کہ شوبازیوں کا دور گزر چکا ہے، اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے پی ٹی آئی پنجاب کے صدور، جنرل سیکرٹریز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں پارٹی امور اور کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں نچلی سطح پر پارٹی کو فعال اور مؤثر بنانے کے لیے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جلد پارٹی کارکنان سے ہر ضلع میں جا کرملاقاتیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ شوبازیوں کا دور گزر چکا ہے، اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے، تنقید برائے تنقید کے باوجود پنجاب کی کارکردگی دیگرصوبوں سے بہتر ہے، ایسے عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گا۔

    صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، ریاست مدینہ کے تصور کے تحت ریاست پر ہر خصوصی فرد کی ذمے داری ہے۔

  • پی آئی سی حملے میں ملوث 46 شر پسندوں کوعدالت میں پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب

    پی آئی سی حملے میں ملوث 46 شر پسندوں کوعدالت میں پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی آئی سی حملے میں ملوث 46 شر پسندوں کوعدالت میں پیش کیا گیا، شرپسندوں کوعدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جاچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی آئی سی حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کاعمل جاری ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع میں ملوث شرپسندوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تمام تر قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں تاکہ مکمل انصاف ہو۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پی آئی سی حملے میں ملوث 46 شر پسندوں کوعدالت میں پیش کیا گیا، شرپسندوں کوعدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جاچکا ہے۔

    وکلاٗٗٗ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا

    واضح رہے کہ وکلاء کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان رپورٹ لینے کے لیے موقع پر پہنچے تو مشتعل وکلاء نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ زراعت کا شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی سرپرستی ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سردار عثمان بزادار نے کہا کہ عوامی منصوبوں خصوصاً زراعت کی ترقی کے اقدامات کر رہے ہیں۔

    اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کا شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی سرپرستی ضروری ہے۔

    زرعی شعبے کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا حکومتی ترجیح ہے، وزیراعظم

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا حکومتی ترجیح ہے، کسانوں کو ہرممکنہ سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملکی آبادی کا بڑاحصہ زرعی شعبے سے منسلک ہے، زرعی اجناس کی پیداوار کے بارےمیں جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔