Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹی20میچوں کے لئے فول پروف سیکیورٹی فراہمی کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹی20میچوں کے لئے فول پروف سیکیورٹی فراہمی کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹی 20 میچوں کے لئے فول پروف سیکیورٹی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے کہا دونوں ٹیموں کےکھلاڑیوں کوباکس سیکیورٹی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں عثمان بزدار نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 میچوں کے لئے فول پروف سیکیورٹی فراہمی کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 13416 جوانوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیاجائےگا، شائقین کرکٹ کیلئے9 پارکنگ ایریاز بنائے گئے ہیں۔

    اجلاس میں شائقین کو پارکنگ ایریا سے اسٹیڈیم تک لیجانے کیلئے شٹل سروس چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ، عثمان بزدارنے کہا شائقین کرکٹ کیلئے 68 بسیں چلائی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو باکس سیکیورٹی دی جائے گی، میچوں کے پرامن انعقاد کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

    دوسری جانب پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا ہے، 15 ڈی ایس پیز،85 انسپکٹرز،141 پٹرولنگ افسران سمیت16 وارڈنز تعینات کئے جائیں گے جبکہ 20 فورک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز، گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 9 اسٹینڈز مختص کئے گئے ہیں۔

    لیاقت علی کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس روایتی ا نداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی، شائقین میں پھول، بچوں میں کینڈیز تقسیم کرتے ہوئے ویلکم کیا جائے گا، مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک رواں دواں رہے گا۔

    خیال رہے لاہور میں تین ٹی 20 میچز شیڈول ہیں ،پہلا میچ 5 اکتوبر ، دوسرا 7 اکتوبر اور آخری میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، تمام میچز شام ساڑھے 6بجے شروع ہوں گے۔

  • چونیاں میں بچوں سے زیادتی اور قتل کا ملزم گرفتار

    چونیاں میں بچوں سے زیادتی اور قتل کا ملزم گرفتار

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چونیاں میں بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے، ملزم کی عمر27 سال ہے.

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پرکی گئی، چونیاں واقعےکے ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزم سہیل شہزاد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، میں خود اس معاملے کی نگرانی کروں گا.

    انھوں نے کہا کہ ایک بچے کی لاش،3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے شناخت کی، عمرے سے واپسی پرغمزدہ خاندان کے پاس گیا، انصاف کا وعدہ کیا تھا.

    انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چاروں بچوں سے زیادتی سہیل شہزاد نامی ملزم نے کیں، متعلقہ اداروں نےبہت محنت کی، جس پران کا شکر گزار ہوں، 1649 مشکوک افرادکی جیوفینسنگ کی گئی.

    مزید پڑھیں: سانحہ چونیاں، پولیس کی غفلت کے مزید انکشافات، سابق ڈی پی او صوبہ بدر

    بچے فیضان اورعلی حسن کے کپڑوں سے ملنےوالے نمونے میچ کر گئے ہیں، ملزم سہیل ڈیڑھ سال پہلےبھی جیل جا چکا ہے.

    اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزم سہیل شہزاد رانا ٹاؤن کا رہائشی ہے، ملزم نے جون میں پہلے بچے سے زیادتی کی تھی، ملزم پہلےبھی بچوں سےزیادتی کےکیس میں 5 سال سزاکاٹ چکا ہے.


    ملزم کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا گیا تھا: ذرائع

    تفتیشی ذرائع کے مطابق بچوں کے قتل میں گرفتار ملزم کو 22 تاریخ کو پولیس نےکلیئرکردیا تھا، مردم شماری ٹیم نے 29 تاریخ کوشک کی بنا پردوبارہ پولیس کےسامنے پیش کیا ۔

    اس موقع پر  ڈی این اے کےلیےنمونےلےکرملزم کو چھوڑدیاگیا، ڈی این اےرپورٹ میچ ہونےکےبعد ملزم کو گرفتارکرلیا گیا، گرفتار ملزم 2011 میں بھی بچوں سے زیادتی کیس میں جیل جا چکا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    وزیراعلیٰ پنجاب کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو محنت سے کھیل کر جیت اپنے نام کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاک سری لنکا سیریزعالمی کرکٹ کی بحالی کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ امید ہے آج پاکستانی کرکٹ ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، قومی کھلاڑیوں کو محنت سے کھیل کر جیت اپنے نام کرنا ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری اور قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ پہلےمیچ کے ٹکٹ بھی استعمال کرسکیں گے۔

    یاد رہے کہ 27 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا تھا جبکہ ٹاس کا وقت ڈھائی بجے تھا تاہم تیز بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا تھا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کا بزدلانہ اور قابل مذمت عمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کا بزدلانہ اور قابل مذمت عمل ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آباد کو نشانہ بنایا تھا۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بزرگ خاتون اور نوجوان شہید

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے بزرگ خاتون سلامت بی بی اور 13 سال کا ذیشان ایوب شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سزفائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ میں اب تک متعدد شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔

  • پی ٹی آئی حکومت شعبہ صحت کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،عثمان بزدار

    پی ٹی آئی حکومت شعبہ صحت کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت شعبہ صحت کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے امراض قلب سے آگاہی کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہی ضروری ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ لائف اسٹائل تبدیل کرکے دل کےامراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، دل کے امراض سے بچاؤ کے لیے واک، ورزش، صحت مند غذا ضروری ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت شعبہ صحت کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، دل کے امراض کے اسپتالوں میں معیاری علاج فراہم کرنا ترجیح ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ امراض قلب کے اسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، دور دراز علاقوں میں کارڈیک سینٹر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی میں ایسا ایک دل کا اسپتال نہ بن سکا جوعالمی سطح پرسہولتیں دے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج دل کے امراض سے بچاﺅ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے امراض قلب کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  • ہندو انتہا پسندی کی وجہ سے بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، عثمان بزدار

    ہندو انتہا پسندی کی وجہ سے بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسندی کی وجہ سے بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں، وزیراعظم نے آر ایس ایس کے پیچھے چھپے مودی کا چہرہ بے نقاب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تنازع کشمیر کا پر امن حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے، وزیراعظم کی ولولہ انگیز تقریر نے کشمیریوں کو نیا حوصلہ دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دبنگ تقریر سے مودی سرکار کے ایوانوں میں زلزلہ طاری ہوگیا ہے، عمران خان نے ہندو انتہاپسندی کا واشگاف الفاظ میں پردہ چاک کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے پیچھے چھپے مودی کا چہرہ بے نقاب کیا ہے، عمران خان نے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: اقوام متحدہ دو نیوکلیئر طاقتوں‌ کے آمنے سامنے آنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 5 اگست سے کرفیو نافذ کررکھا ہے جس کے باعث وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے جبکہ موبائل فون، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ اور تشدد سے اب تک 15 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو حراست لیا جاچکا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پردہ چاک کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے 50 روز سے زائد جاری کرفیو ہٹائے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج پاکپتن اور بہاولنگر کا دورہ کریں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج پاکپتن اور بہاولنگر کا دورہ کریں گے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بہاولنگر میں فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج پاکپتن اور بہاولنگرکا دورہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب پاکپتن میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب پاکپتن کی نئی غلہ منڈی کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، عثمان بزدار پاکپتن میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

    سردار عثمان بزدار بہاولنگرمیں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب بہاولنگر میں فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب امن و امان پراجلاس کی بھی صدارت کریں گے اور بہاولپور کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے بھی ملیں گے۔

    جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ تین روز قبل سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو ماضی میں جان کرپسماندہ رکھا گیا، جنوبی پنجاب کی محرومیاں دورکرنے کے لیے عملی اقدامات کیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت، صاف پانی منصوبوں میں جنوبی پنجاب کو ترجیح دی گئی، پسماندہ علاقوں کی ترقی، خوشحالی کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی گئی۔

  • ماضی کی حکومتوں نے سیاحتی مقامات پر کوئی توجہ نہیں دی،عثمان بزدار

    ماضی کی حکومتوں نے سیاحتی مقامات پر کوئی توجہ نہیں دی،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سیاحت کو فروغ دے کر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سیاحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیاحت کوصنعت کا درجہ دے کر نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سیاحتی مقامات پر کوئی توجہ نہیں دی، پاکستان انتہائی دلکش اور خوبصورت سیاحتی مقامات سے بھرا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاحتی مقامات بہتربنانے، سیاحوں کی سہولتوں کے لیے اقدامات کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کو فروغ دے کر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے۔

    سیاحت کا عالمی دن ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کے بعد سے 1970 سے ہر سال 27 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد سیاحت کے فروغ، نئے سیاحتی مقامات کی تلاش، آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے، سیاحوں کے لیے زیادہ سے زیادہ اور جدید سہولیات پیدا کرنے، سیاحوں کے تحفظ ، نئے سیاحتی مقامات تک آسان رسائی سمیت دیگر متعلقہ امور کو فروغ دینا ہے۔

    سیاحت کا عالمی دن: پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات

    پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ملک ہے۔ا گر یہاں سیاحت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تو صرف سیاحت ہماری معیشت میں ایک بڑے اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ دہشت گردی کے باوجود اب بھی پاکستان کے شمالی علاقوں میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد جاری ہے جو پاکستان کے سحر انگیز اور دیو مالائی قدرتی حسن کا ثبوت ہے۔

  • زلزلے سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے، عثمان بزدار

    زلزلے سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی اشیا کے ٹرک بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ڈی ایم اے کو امدادی اشیا کے ٹرک آج ہی روانہ کرنے کی ہدایت کردی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے، مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرپور جا کر زخمی افراد کی عیادت اور ہمدردی کا اظہار کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    یاد رہے کہ 24 ستمبر کو آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے خطرناک زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال کی طرف تھا جبکہ گہرائی زیرزمین 10 کلومیٹر تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقے میں ریلیف کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ہرقسم می معاونت کی فوری فراہمی کی ہدایت کی تھی۔

  • جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے، عثمان بزدار

    جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی فلاح کے وہ کام کررہی ہے جو ماضی میں نہیں کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو ماضی میں جان کرپسماندہ رکھا گیا، جنوبی پنجاب کی محرومیاں دورکرنے کے لیے عملی اقدامات کیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تعلیم، صحت، صاف پانی منصوبوں میں جنوبی پنجاب کو ترجیح دی گئی، پسماندہ علاقوں کی ترقی، خوشحالی کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے وہ کام کر رہی ہے جو ماضی میں نہیں کیے گئے، ڈینگی کے مرض پرقابو پانے کے لیے سیاسی، انتظامی مشینری کو متحرک کردیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے جائزکام میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دوں گا، ماضی کی حکومتوں نے عام آدمی کے مسائل پرمجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے، کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے گیا۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے، اقتدار سنبھالا تو معیشت تباہ حال تھی، ادارے کنگال تھے، مختلف شعبوں میں اصلاحات کرکے نئی مثال قائم کی ہے۔