Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • یوم عاشور پر سیکیورٹی : وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس آج ہو گا

    یوم عاشور پر سیکیورٹی : وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس آج ہو گا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم عاشور پر سیکیورٹی سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیا ہے ، جس میں یوم عاشور پرسیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت یوم عاشور پر سیکیورٹی سے متعلق اجلاس آج ہو گا ،جس میں صوبےمیں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ کو یوم عاشور پرسیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام و مشائخ عظام نے ملاقات کی  تھی ،  ملاقات میں کشمیر کی صورتحال، محرم الحرام میں اتحاد و یگانگت اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔

    خیال رہے ملک بھر میں محرم الحرام بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، شہر کے مختلف مقامات سے شھداء کربلا کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں مختلف امام بارگاہ میں مجلس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کےخطرے سے نمٹنے کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے ،عثمان بزدار

    مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے ،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مودی کی غلطی نے کشمیرکی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت بھی موجود تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مودی کی غلطی نے کشمیرکی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے، مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پیلٹ گنز، کرفیو اور لاک ڈاؤن جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں، مودی کو اپنےغیر آئینی اور غیر قانونی اقدام پرمنہ کی کھانا پڑے گی۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا کشمیری عوام کے ساتھ ہے، کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 28ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 28 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • افسوس ہے مقبوضہ کشمیر آگ میں جل رہاہے اور دنیا خاموش ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    افسوس ہے مقبوضہ کشمیر آگ میں جل رہاہے اور دنیا خاموش ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے وزیراعظم کی اپیل پرکل کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے باہرنکلیں گے، افسوس ہے مقبوضہ کشمیرآگ میں جل رہاہے اور دنیاخاموش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل کشمیریوں سےمحبت اوریکجہتی کابھرپوراظہار کریں گے ، کشمیریوں پربھارتی مظالم پرخاموش نہیں رہ سکتے، وزیراعظم کی اپیل پرکل کشمیریوں سےیکجہتی کیلئےباہرنکلیں گے۔

    عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ مودی سرکارکوغیرقانونی اقدام کی تاریخی غلطی کاخمیازہ بھگتناہوگا، افسوس ہےمقبوضہ کشمیرآگ میں جل رہاہےاوردنیاخاموش ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت نےکشمیری عوام کوبنیادی انسانی حقوق سےمحروم رکھا، پاکستان کوکوئی کشمیرسےجدانہیں کرسکتا۔

    مزید پڑھیں : جمعے کے روز کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا ابتدائی پروگرام تیار

    یاد رہے وزیراعظم نے اپنے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، پاکستان کشمیر کے لیےہر حد اور ہر سطح تک جائےگا، اس جمعے سے ہر ہفتے آدھا گھنٹہ کشمیری بھائیوں کے نام کریں گے۔

    اس سلسلے میں ابتدائی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے، وفاقی حکومت کا مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہوگا، جمعے کی نماز سے قبل 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ملک بھر میں ٹریفک روک دی جائے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، ملک بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔

  • راجہ بشارت پنجاب کشمیر کمیٹی کے سربراہ مقرر

    راجہ بشارت پنجاب کشمیر کمیٹی کے سربراہ مقرر

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کشمیر کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر خصوصی کمیٹی قائم کردی، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت پنجاب کشمیرکمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب اور پنجاب کشمیر کمیٹی کے سربراہ راجہ بشارت نے کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا۔ چیف سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعات وثقافت ،حکومتی جماعت کے اراکین اسمبلی نذیر احمد چوہان، عظمی کاردار، محمد ندیم قریشی اور مہندر پال سنگھ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق دو اراکین اسمبلی اپوزیشن سے اور ایک (ق) لیگ سے لیا جائے گا۔ کشمیر کے اندر بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر کرنا کمیٹی کی ذمہ داری میں شامل ہے ۔

    پنجاب کشمیر کمیٹی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو دنیا کے سامنے پیش کرے گی

    مقبوضہ کشمیرمیں 25ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 25ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی سرکاری کالجوں میں ٹیچر انٹرنز کی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب کی سرکاری کالجوں میں ٹیچر انٹرنز کی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

    لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری کالجوں میں ساڑھے4ہزاکالج ٹیچر انٹرنزکی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ، رواں تعلیمی سال تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کوموقع دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری کالجوں میں ساڑھے4ہزاکالج ٹیچر انٹرنزکی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ، 400 خالی اسامیوں پراقلیتی اورخصوصی افراد کے کوٹے سے بھرتیاں ہوں گی۔

    رواں تعلیمی سال تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کوموقع دیا جائے گا ، سی ٹی آئیز کو دوبارہ موقع دینے کا مطلب مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکمے کو سی ٹی آئیز کی کارکردگی جانچنے کا طریقہ کاروضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بھرتیوں سے کالجوں میں اساتذہ کی کمی دورہوگی، بھرتی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف اورمیرٹ پر مبنی ہوگا، سرکاری کالجوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنائیں گے۔

    مزید پڑھیں : پنجاب کے پرائمری اسکولوں میں آئندہ سال سےذریعہ تعلیم اردوہوگا، عثمان بزدار

    یاد رہے وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبے کے 22 اضلاع میں طلباء، والدین اور اساتذہ سے ذریعہ تعلیم سے متعلق سروے کیا ہے، جس میں 85 فیصد سے زائد رائے اردو کے حق میں آئی ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مارچ 2020 سے پرائمری کی سطح تک ذریعہ تعلیم اردو کر دیا جائے گا، پرائمری سطح پر ذریعہ تعلیم انگریزی ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور بچوں کا سارا وقت مضمون کو سمجھنے کی بجائے ترجمہ کرنے میں صرف ہو جاتا ہے اور بچے کچھ نیا نہیں سیکھ پاتے۔

  • انسداد پولیو کے لیے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، عثمان بزدار

    انسداد پولیو کے لیے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسداد پولیو کے لیے فعال ومتحرک انداز میں بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں انسداد پولیو کے لیے مربوط انداز میں موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لیے وضع کردہ پلان پر100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور فیلڈ میں موجود انسداد پولیو ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کی جائے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انسداد پولیو کے لیے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں تساہل کی کوئی گنجائش نہیں اور جہاں کوتاہی نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ کو ہر قیمت پر جیتنا ہے، ہم اپنے بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے ہر صورت بچائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو انسداد پولیو قطرے لازمی پلائیں، مشترکہ کاوشوں سے مرض کا خاتمہ کریں گے کیونکہ یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    انسداد پولیو ویکسین موذی مرض سے بچاؤ کا واحد حل ہے، بابر بن عطا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچانا ہر شہری کی قومی ذمے داری ہے۔

  • سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیاہے‘ عثمان بزدار

    سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیاہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیا ہے، متاثرہ لوگوں کی تکلیف میری اپنی تکلیف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا ہے کہ قصور، اوکاڑہ ، بہاولنگر اور پاکپتن کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں-

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کا انتظام کیاگیا ہے اور متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور امدادی کام ہمہ وقت جاری وساری ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتظامی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیکل کیمپس میں ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیے چارے اور ونڈے کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے-

    انہوں نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی یا تکلیف کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے، متاثرہ لوگوں کی تکلیف میری اپنی تکلیف ہے اور اس مشکل گھڑی میں پنجاب حکومت متاثرہ دیہات کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور امدادی ادارے بڑھ چڑھ کر متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وقت گھر یا دفتر بیٹھنے کا نہیں بلکہ متاثرہ دیہات میں بہن بھائیوں کی مدد کا ہے۔

  • سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، عثمان بزدار

    سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں آنے والے سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیا ہے۔

    اس سلسلے میں قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، پاکپتن میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور دواؤں کا انتظام کردیا گیا ہے۔

    ریلیف کیمپس کی نگرانی انتظامی افسران کررہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مویشیوں کیلئے چارے اور ونڈے کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی یاتکلیف کاسامنا نہیں ہونا چاہیے۔

    کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پردنیا کی خاموشی بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرپاکستان خاموش نہیں رہ سکتا۔

    بھارت نے جنت نظیر وادی کوکشمیر ی عوام کےلئے جہنم بنا دیا ہے، مودی سرکار کے خون آشام ہاتھ معصوم کشمیریوں کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں، عالمی برادری کو انسانی المیے سے بچنے کے لیے کشمیری عوام کا ساتھ دینا ہو گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری ہمارے ہیں اور ہم کشمیر کے ،کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

  • بھارت نے جنت نظیروادی کوعوام کے لیے جہنم بنا دیا ہے، عثمان بزدار

    بھارت نے جنت نظیروادی کوعوام کے لیے جہنم بنا دیا ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نام نہاد جمہوریت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت نے عالمی قوانین اورانسانی حقوق کو جوتے کی نوک پر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت نے جنت نظیر وادی کوعوام کے لیے جہنم بنا دیا ہے، مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے، مسلسل کرفیو اور کریک ڈاؤن کے باوجود جذبہ آزادی پہلے سے زیادہ بڑھا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت نےعالمی قوانین اور انسانی حقوق کوجوتے کی نوک پررکھا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مودی سرکار کے خون آشام ہاتھ کشمیریوں کے لہو سے رنگے ہیں، عالمی برادری کوانسانی المیے سے بچنے کے لیے کشمیریوں کا ساتھ دینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اہم مسئلے پر دنیا کی مزید خاموشی کسی بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہے، امتحان عالمی برادری کا ہے کہ وہ امن کا ساتھ دے گی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پرپاکستان کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتا، کشمیری ہمارے ہیں اور ہم کشمیر کے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈینگی پرقابوپانے کے لیے موثراقدامات کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈینگی پرقابوپانے کے لیے موثراقدامات کی ہدایت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے سدباب کے لیے صوبے میں ادارے فعال کردار ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے وضع پلان پر100فیصد عمل یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈینگی کے سدباب کے لیے صوبے میں ادارے فعال کردار ادا کریں، کوتاہی جہاں نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی بخار کے مریض سامنے آنے لگے ہیں، سب سے زیادہ ڈینگی مریض اسلام آباد کے نواحی علاقے گلشن اقبال میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 100 ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں 13 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دیگر اضلاع سے 133 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 21 کا تعلق دوسرے صوبوں سے ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سرویلنس ٹیموں کی مانیٹرنگ مزید سخت کردی گئی ہے، ڈینگی پر جلد قابو پالیں گے۔