Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے،عثمان بزدار

    اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سمجھ لے، ملک میں صرف عوام کے مسائل کے حل کی سیاست ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ باشعورعوام نے انتشار کی سیاست کرنے والوں سے یکسر لاتعلقی کا اظہارکر دیا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نان ایشوز پر سیاست چمکانے والی اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست دفن ہو چکی ہے، مسترد شدہ عناصر کی عوام میں رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، اپوزیشن سمجھ لے، ملک میں صرف عوام کے مسائل کے حل کی سیاست ہوگی۔

    تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نے اپوزیشن اتحاد کی قلعی کھلول دی، وزیراعلیٰ پنجاب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اداروں کوکمزورکرنے کی کوشش بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نے اپوزیشن اتحاد کی قلعی کھلول دی۔ انہوں نے کہا کہ دعوے کرنے والوں کومنفی سیاست ترک کردینی چاہیئے۔

  • تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نے اپوزیشن اتحاد کی قلعی کھلول دی، وزیراعلیٰ پنجاب

    تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نے اپوزیشن اتحاد کی قلعی کھلول دی، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اداروں کوکمزورکرنے کی کوشش بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نے اپوزیشن اتحاد کی قلعی کھلول دی۔ انہوں نے کہا کہ دعوے کرنے والوں کومنفی سیاست ترک کردینی چاہیئے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ناکامی نے ثابت کیا اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، ناکامی اپوزیشن کے لیے سبق ہے، وہ انتشار کی سیاست سے توبہ کرلے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی اداروں کوکمزورکرنے کی کوشش بری طرح فلاپ ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی نے بہترین اورجمہوری انداز میں ایوان کو چلایا ہے، صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ ایوان کو بہترین جمہوری اندازمیں چلایا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی تھی، قرارداد پر ووٹنگ کے دوران میر حاصل بزنجو نے 50 اور صادق سنجرانی نے 45 ووٹ حاصل کیے، پانچ ووٹ مسترد ہوئے تھے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج فیصل آباد جائیں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج فیصل آباد جائیں گے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج فیصل آباد اور چنیوٹ کے لیے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج فیصل اور چنیوٹ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب فیصل آباد اور چنیوٹ میں مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔

    فیصل آباد کی 22 فیصد آبادی کوصحت کارڈ سےعلاج معالجےکی مفت سہولت ملے گی اور چنیوٹ کی23 فیصد آبادی کو صحت کارڈ کے ذریعےعلاج کی مفت سہولت میسرآئے گی۔

    غریب لوگ اب علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہیں گے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ 5 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اٹک میں مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارڈ رکھنے والامعیاری اسپتال میں علاج کرا سکتا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے ذریعے 7 لاکھ 20 ہزارکا علاج ممکن ہے، اسے بڑھایا بھی جاسکتا ہے، صحت انصاف کارڈ سے 3 کروڑافراد مستفید ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 18 اضلاح میں صحت کارڈ اسکیم شروع کی جاچکی ہے، غریب لوگ اب علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہیں گے۔

  • ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق حکومتوں کا شاہانہ طرز زندگی بے نقاب کر دیا

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق حکومتوں کا شاہانہ طرز زندگی بے نقاب کر دیا

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ حکومتوں کی شاہانہ زندگی اور فضول خرچی بے نقاب کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب، شہباز گل نے ٹیوٹر پر گورنمنٹ ہاؤس مری کی ویڈیوجاری کر دی۔

    اس ویڈیو میں وہ گورنمنٹ ہاؤس مری کا دورہ کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ خود کو مغلیہ بادشاہ سمجھنے والوں نےعوامی دولت کو بے دردی سے لوٹا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ ہاؤس کی تزئین کے لئے سابق حکمرانوں نے 60 کروڑ ضائع کیے، ملکی قرضہ 30 ہزار ارب پہنچانے والوں کی عیاشی دیکھ کر حیرت ہوتی ہے، قومی دولت سےذاتی آسائش خریدنے کی کرپشن کرپٹ لیگ کا طرہ امتیاز رہا۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہنشاہ، ولی عہد صاحبان نےعوام کی دولت کو باپ کا مال سمجھ کر لوٹا، البتہ اب وزیر اعظم نے اپنا وعدہ پورا کیا، گورنمنٹ ہاؤس مری عوام کے لئے کھول دیا، اب یہ کسی کے لئے نوگوا یریا نہیں، عوام بکنگ کرا سکتے ہیں۔

    اان کا مزید کہنا تھا یہ سلسلہ جاری رہے گا، پنجاب میں 177 سرکاری ریسٹ ہاؤس عوام کے لئے کھول دیے گئے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد گوانر ہاوسز کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا، جسے عوام کی جانب سراہا گیا۔

  • عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر ہی خرچ کریں گے،عثمان بزدار

    عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر ہی خرچ کریں گے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اسلام بیراج کی توسیع سے10 لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واٹرپالیسی اورایکٹ 2019 پی ٹی آئی حکومت کے نمایاں اقدامات ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی کوصاف پانی کی فراہمی کے لیے ڈاڈوچہ ڈیم بنا رہے ہیں، ضلع چکوال کے لیے ڈیم بنایا جائے گا، دریائے ستلج پر واقع اسلام بیراج کی توسیع کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسلام بیراج کی توسیع سے10لاکھ ایکڑاراضی کو پانی میسرہوگا، کھالوں کی لائننگ کامنصوبہ ساڑھے 9 ارب کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کریں گے۔

    پنجاب میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائی جائیں گی، سردار عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی نمائش کے منصوبوں پر اربوں روپے کے وسائل برباد کیے۔ عوام سابق ادوار کے حکمرانوں کو یکسر فراموش کرچکی ہے۔ نیا پاکستان بن رہا ہے اور بن کر رہے گا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان قوم کے لیے نجات دہندہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعظم عمران خان قوم کے لیے نجات دہندہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملک کو کرپشن میں دھکیلنے والوں کا مستقبل تاریک ہے، اپوزیشن کی پیسہ بچاﺅ تحریک فلاپ ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی یوم سیاہ کی کال بری طرح ناکام رہی، عوام نے مسترد عناصر کو پھر مسترد کر دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو کرپشن میں دھکیلنے والوں کا مستقبل تاریک ہے، اپوزیشن کی پیسہ بچاﺅ تحریک فلاپ ہوچکی ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یوم سیاہ کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے لیے نجات دہندہ ہیں، کرپٹ عناصر کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔

    عوام نے اپوزیشن کے یوم سیاہ کی کال کو مسترد کرکے یوم تشکر کا ساتھ دیا، راجہ بشارت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ عوام نے اپوزیشن کی یوم سیاہ کی کال کو مسترد کردیا اور یوم تشکر کے بیانیے کا ساتھ دیا ہے۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے یوم سیاہ کی لاہورمیں ناکامی وزیراعظم عمران خان کے موقف کی فتح ہے۔

  • نکاسی آب کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے، عثمان بزدار

    نکاسی آب کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نکاسی آب ہونے تک افسران فیلڈز میں موجود رہیں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے حکام اقدامات کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پانی کی جلد نکاسی کے لیے وضع ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نکاسی آب ہونے تک افسران فیلڈز میں موجود رہیں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے حکام مؤثر اقدامات کریں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح اسلام آباد میں 30 ڈگری، لاہور میں 29، کراچی میں 30، کوئٹہ، گلگت اور مظفرآباد میں 21 اور مری میں 18 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین روز تک مزید بارش کا امکان ہے۔

  • عثمان عمر نے ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ جیت کرملک کا نام روشن کیا ہے، عثمان بزدار

    عثمان عمر نے ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ جیت کرملک کا نام روشن کیا ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عثمان عمر نے ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈفزیک چیمپئن شپ جیت کرسبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ جیتنے پرعثمان عمر کو مبارکباد دی اور کہا کہ عثمان نے چیمپئن شپ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عثمان عمر نے ایشین باڈی بلڈنگ اینڈفزیک چیمپئن شپ جیت کرسبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے۔

    عثمان عمر نے بارہویں ساؤتھ ایشین فزیک چیمپئین شپ جیت لی

    واضح رہے کہ بارہویں ساؤتھ ایشین فزیک چیمپئین شپ نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں منعقد ہوئی جس میں عثمان عمر نے جنوبی ایشیا میں سب سے بہترین فزیک رکھنے والے شخص کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو بھی مقابلے میں شکست دی، ساؤتھ ایشین فزیک چیمپئین شپ 2019 میں بھارت نے دوسری اور بھوٹان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    عثمان عمر پنجاب یونی ورسٹی شعبہ اسپورٹس سائنسز میں ایم ایس سی اسپورٹس سائنس 2012 سیشن میں گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں، وہ چئیرمین شعبہ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر ظفر اقبال بٹ کے طالب علم اور شعبے کے وزیٹنگ لیکچرار رہے۔

  • بے زمین کاشتکاروں کو مالکانہ حقوق دینے پروزیراعلیٰ پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں، محمود الرشید

    بے زمین کاشتکاروں کو مالکانہ حقوق دینے پروزیراعلیٰ پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں، محمود الرشید

    لاہور: صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ بے زمین کاشتکاروں کو مالکانہ حقوق دینے پر لاکھوں کاشتکار وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو خلوص دل سے دعائیں دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے بنجر زمین آباد کرنے والے کاشت کاروں کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے پر وزیراعلی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    میاں محمود الرشید نے بنجر زمین آباد کرنے والے کاشت کاروں کو مالکانہ حقوق دینے کے فیصلے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا-

    انہوں نے کہا کہ ایسا تاریخی فیصلہ کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پنجاب کابینہ مبارک باد کے مستحق ہیں- وزیراعلی عثمان بزدار کے اس فیصلے سے لاکھوں کاشت کار خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے-

    صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ نے کہا کہ لاکھوں کاشتکار وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کو خلوص دل سے دعائیں دے رہے ہیں- بنجر زمینیں آباد کرنے والے کاشت کار خاندان کئی سال سے اپنے حقوق سے محروم تھے-

    انہوں نے کہا کہ سخت محنت کرکے بنجر زمین آباد کرنے کے باوجود کاشت کاروں کو ان کا حق نہیں مل رہا تھا، وزیراعلی عثمان بزدار کے اس فیصلے سے صوبے کی زرعی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا-

  • سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب

    سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لوٹ مارکا دور نئے پاکستان میں نہیں چل سکتا، نیا پاکستان شفافیت کی طرف گامزن ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا۔

    سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کرپشن پر پہلی باربڑے بڑے لوگ کٹہرے میں کھڑے ہو رہے ہیں۔

    سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ‌ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پالیسیاں بناتے ہوئےعوامی ترجیحات اورقومی مفادات کو فراموش کیا گیا، گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل وقت ختم ہونے کو اور اچھا وقت دستک دے رہا ہے، پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔