Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    نارروال : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، مقتول کے لواحقین نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نارروال میں چندوال کے قریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر سے 23سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    23 سالہ ابوبکر کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، چچا زاد بھائی رضوان نے بتایا ابوبکر موٹر سائیکل پر جارہاتھاکہ سرکاری گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا۔

    پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابوبکر کے لواحقین کی جانب سے مقدمے کیلئے درخواست موصول ہوئی ہے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی کیلئےگاڑیاں کرتارپور جارہی تھیں جب مبینہ طور پر ایلیٹ فورس کی گاڑی اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرائی، جس سے نوجوان ابوبکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا دوست محفوظ رہا۔

  • سرگودھا: ڈھائی سالہ بچی  کے ساتھ زیادتی ، وزیراعلیٰ پنجاب کی والدین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

    سرگودھا: ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ، وزیراعلیٰ پنجاب کی والدین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

    سرگودھا : ڈھائی سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے والدین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں ڈھائی سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، پولیس نے پندرہ سالہ لڑکے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ متاثرہ بچی کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بچی گھر سے کھیلنے نکلی، کچھ دیر بعد ملزم کاشف کے گھر سے بچی کے رونے چلانے کی آواز آئی ، علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرگودھا کے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں نواحی علاقے ٹوانہ پارک میں زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کی والدہ اور چچا سے ملاقات کی اور متاثرہ بچی کی والدہ اور اہل خانہ کی دل جوئی کرتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے معصوم بچی کی خیریت دریافت کی اور شفقت کا اظہار کیا اور بچی کو علاج معالجے کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹرز کو ضروری ہدایات دیں۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ انسانیت سوز واقعہ کا ذمہ دار ملزم انسان نہیں درندہ ہے، ایسا درندہ صفت ملزم عبرتناک سزا کاحقدار ہے، معصوم بچی پر ظلم کرنے والا سفاک ملزم قانون کے تحت قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مظلوم خاندان کی دل جوئی اور داد رسی کے لئے آیا ہوں، حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے اور ہر ممکن دیکھ بھال کرے گی اور مظلوم خاندان کی داد رسی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ساتھ ہی انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا میں معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک سانحہ کی وجہ سے سر شرم سے جھک گئے، معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب درندہ صفت لوگ ہی کرسکتے ہیں، بہترین ڈاکٹر اورعلاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، متاثرہ بچی کی طبیعت میں بہتری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم گرفتار کرلیا۔حکومت افسوسناک سانحہ کاتیزترین ٹرائل کرائے گی، یقین دلاتا ہوں کہ ملزم کو جلدی اور کڑی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، بچوں سے زیادتی اورتشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ تشویشناک ہے،علماکرام ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردارادا کریں۔

  • عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی ‘ایڈوائس’ نہیں دونگا، فواد چوہدری

    عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی ‘ایڈوائس’ نہیں دونگا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری نے عثمان بزدار کو دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس خود چیئرمین پی ٹی آئی تقسیم کررہے ہیں، انتخابی ٹکٹس پر بہت سے سرپرائز ہیں، کئی لوگوں کو ٹکٹ نہیں دئیے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ میری اطلاعات کے مطابق پرویزالٰہی،عثمان بزدارکوٹکٹ دیاگیاہے،شہبازگل کوٹکٹ نہیں دیاگیا۔

    اس موقع پرمیزبان کاشف عباسی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ‘کیا پی ٹی آئی دوبارہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ دے گی جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ پنجاب بنانےکیلئےایڈوائس نہیں کروں گا۔

    میزبان نے سوال کیا کہ کیا عمران خان دوبارہ عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ بنائیں گےتو کیاآپ کو حیرت ہوگی؟، جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ جی یقینی طورپرحیرت ہوگی لیکن یہ عمران خان کافیصلہ ہوگا۔

    آج سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق ہونے والی سماعت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آج اٹارنی جنرل نےجواب دیناتھاانہوں نےدیا،سیاسی قائدین کی افطارکےبعد میٹنگ کاسوچ رہےتھی لیکن نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ چاہتی ہےبہترماحول میں کام ہوجائے اسی لئے عدالت عظمیٰ قانونی اورسیاسی دونوں پہلو دیکھ رہی ہے۔

    پی ڈی ایم رہنماؤں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کہتی تھی کہ بینچ کابائیکاٹ کرینگے،آج عدالت میں جب بینچ نےکہا کہ آپ بائیکاٹ کررہےہیں تو کہنےلگے’نہیں’، پی ڈی ایم میں کنفیوژن ہےایک لیڈرالگ دوسرا لیڈرالگ بات کرتاہے،پی ڈی ایم باہرعدالت کو اسکینڈلائزاوراندرساتھ لےکرچلناچاہتی ہے۔

  • ہم نے تو اعتماد کا ووٹ لے لیا اب تمہاری باری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے طنزیہ وار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی نے طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہم نے اعتماد کا ووٹ بھگتا دیا، اب شہباز شریف کی باری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے5ماہ میں5سال جتناکام کیاہے، ہماری ٹیم دن رات کام کرتی رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ہم نےنئی یونیورسٹیزبنائی ہیں ، کل ختم نبوتﷺیونیورسٹی کاافتتاح کیاہے ، عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ کی سہولت بھی اسی حکومت نے دی۔

    چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ عمران خان کی اسٹریٹجی تھی اس طرح اسمبلی توڑی کسی کے گھر والوں کو بھی پتا نہیں چلا ، شریفوں کے جتنے منصوبے تھے وہ دھرے کے دھرے رہ گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ مزید نیچے چلی گئی کیونکہ نواز شریف نے کہا ہے میں نے نہیں آنا، شریفوں کو اپنے لالے پڑگئے ہیں۔

    پرویزالہی نے مزید بتایا کہ خان صاحب نے کہا شہباز شریف تم دوائی بھی لو گے تو نیند نہیں آئےگی، ہم نے تو اعتماد کا ووٹ لے لیا اب شہباز شریف تمہاری باری ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی، راناثنااللہ مونچھیں لیکر پھر رہا ہے، سمجھ نہیں آرہی کیا کرنا ہے، نواز شریف نے راناثنا کو بلا کر پوچھا ہے کہ تم اسمبلی میں کر کیا رہے تھے۔

  • پروپیگنڈا کرنے والے جان لیں ہم ایک ہیں اور رہیں گے، پرویز الٰہی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پروپیگنڈا کرنے والے جان لیں ہم ایک ہیں اور رہیں گے ، کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی بھی متحرک ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

    اجلاس میں اپوزیشن کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن اقتدار کے خواب دیکھ رہی ہے، خوابوں میں گم اپوزیشن کے پاس نمبرز ہی پورے نہیں۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ کو پہلے بھی مار پڑی آئندہ بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، پروپیگنڈا کرنے والی فیکٹری ن لیگ کے گھر لگی ہوئی ہے، پروپیگنڈا کرنے والے جان لیں ہم ایک ہیں اور رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے، ن لیگ کے دعوے صرف ہوائی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی بدترین کارکردگی پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے، وفاقی حکومت کی نااہلی ،نالائقی کی سزا 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ کا کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ کا کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات ہوئی جس میں بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسائل کی نشاندہی اور حل کے لیے اوورسیز کانفرنس جلد بلائی جائے گی اور ہر ڈویژن میں اوورسیز کلب بنایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے انہیں مستقل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسلم لیگ ن اور پی پی کی جانب سے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے اور انہیں گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے کے بعد جمعہ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ آج ہونے والا اجلاس شاید دو سے تین ہفتے تک کیلئے ملتوی کردیا جائے۔

    ایک سوال کے جواب میں سبطین خان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جو مرضی کہیں ہم نے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے، وہ اسمبلی سیل کرکے دکھائیں۔

  • عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ، ہم ان کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ، ہم ان کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں ، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے رحیم یار خان کے ایم این اے جاوید وڑائچ اور ایم پی اےآصف مجید کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں سیاسی صورتحال اور رحیم یار خان میں جاری فلاح عامہ کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں،ہمارابنیادی مقصدعوام کی خدمت ہے، پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جو ملک بچانےنکلےتھے اب ان سےاپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی، مخالفین کو ملک کی کوئی پرواہ نہیں، یہ صرف اپنے کیس ختم کرا رہے ہیں۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے ایک بار پھر کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں،ہم ان کے ساتھ ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کبھی بھی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ نہیں کریں گے، پی پی رہنما کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کبھی بھی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ نہیں کریں گے، پی پی رہنما کا دعویٰ

    کراچی : وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کبھی بھی اسمبلی تحلیل کرنےکافیصلہ نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بیان میں کہا ہے کہ مقررہ وقت پرانتخابات ہونےکی صورت میں پی ٹی آئی کواپنی شکست نظرآرہی ہے۔

    امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کےپی اسمبلیاں توڑنے کا بیانیہ بھی لانگ مارچ اور دھرنے کی طرح ٹھس ہوچکاہے، پی ٹی آئی اندرونی انتشار کا شکار ہو کر ا پنے انجام کے قریب ہے۔

    وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کبھی بھی اسمبلی تحلیل کرنےکافیصلہ نہیں کریں گے ، آئین وقانون کےتحت اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فوادچوہدری اوردیگرپی ٹی آئی کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • اداروں کے خلاف متنازع بیان : وزیراعلیٰ پنجاب کا  مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری

    اداروں کے خلاف متنازع بیان : وزیراعلیٰ پنجاب کا مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اداروں کے خلاف بیان پر مسرت جمشیدچیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اداروں کے خلاف بیان پروزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    پرویزالٰہی نے مسرت جمشید چیمہ سے وضاحت بھی طلب کرلی ہے ، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف بیان بازی حکومت پنجاب کی پالیسی کے خلاف ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی جنرل سیدعاصم منیر کو مبارک باد، جنرل قمرجاوید باجوہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جنرل سیدعاصم منیر کو مبارک باد، جنرل قمرجاوید باجوہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے جنرل سیدعاصم منیرکوآرمی چیف مقرر ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر اور جنرل ساحرشمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر ،جنرل ساحرشمشاد قابل ،پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل آفیسرز ہیں، نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد قیاس آرائیوں کاسلسلہ اب بندہوجاناچاہیے، پوری امید ہے پاک افواج اپنی کامیابیوں، کامرانیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جنرل قمرجاویدباجوہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے دفاع وطن کیلئےمثالی خدمات سرانجام دیں۔

    پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ جنرل قمرجاویدباجوہ کےدورمیں دہشتگردی کے خاتمےکی جنگ کامیابی سےلڑی گئی، پاک افواج نےمعیشت ، سفارتکاری ، قدرتی آفات میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔