Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں کارڈک اسپتال کے قیام کا اعلان کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں کارڈک اسپتال کے قیام کا اعلان کردیا

    کراچی: وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال کے قیام کا اعلان کردیا جو 200 بستروں پر مشتمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے آئندہ سال میڈیکل کالجوں میں 100 نشستیں بڑھانے اور ڈیرہ غازی خان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال کے قیام کا اعلان کیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی 200بستروں پرمشتمل ہوگا، اسپتال کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہت جلدکام شروع کردےگا جبکہ ڈی جی خان میں آئی ٹی ٹاور بھی بنایا جائے گا‘۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ راجن پور، لیہ میں بھی 200 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال بنایا جائے گا، عوام سے جو وعدے کیے انہیں ضرور پورا کریں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ  رابطہ سڑکوں کوکشادہ کرکےڈبل روڈزبنائیں گے۔

    مزید پڑھیں: ملتان کا نشتراسپتال معیاری سہولتیں فراہم کررہا ہے، عثمان بزدار

    قبل ازیں سردار عثمان بزدار نے ملتان میں بنائے جانے والے نشتر اسپتال 2 کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ نشتر اسپتال ملتان کے عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ملتان کا نشتراسپتال معیاری سہولتیں فراہم کررہا ہے، او پی ڈی میں یومیہ 6 ہزار مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے جبکہ دوسرے صوبوں سے بھی مریض علاج کے لیے یہاں آتے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ’نشتر اسپتال فیز 2 کو بہت پہلے شروع ہوجانا تھا مگر ماضی کی حکومتوں نے غفلت کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 500 بستروں کا اسپتال بنایا جائے گا، نشتراسپتال 2 میں 120 بستروں پرمشتمل ایمرجنسی وارڈ بنایا جائے گا۔

  • ملتان کا نشتراسپتال معیاری سہولتیں فراہم کررہا ہے، عثمان بزدار

    ملتان کا نشتراسپتال معیاری سہولتیں فراہم کررہا ہے، عثمان بزدار

    ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نشتراسپتال 2 میں 120 بستروں پرمشتمل ایمرجنسی وارڈ بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نشتراسپتال 2 کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کا نشتراسپتال معیاری سہولتیں فراہم کررہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اوپی ڈی میں روزانہ 6 ہزارمریضوں کوچیک کیا جاتا ہے، اسپتال میں بلوچستان اورکے پی کے افراد بھی علاج کے لیے آتے ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ منصوبہ ملتان کے لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہے، نشتراسپتال کے فیز 2 کو بہت پہلے شروع کیا جانا تھا، ماضی کی حکومتوں کی غفلت کی وجہ سے منصوبہ تاخیرکا شکار ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 500 بستروں کا اسپتال بنایا جائے گا، نشتراسپتال 2 میں 120 بستروں پرمشتمل ایمرجنسی وارڈ بنایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے لیے کام کررہے ہیں، عوام کی خدمت کا سفرجاری رہے گا۔

    ہمارا وژن غریب اورامیر میں فرق کوختم کرنا ہے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمارا وژن غریب اورامیر میں فرق کوختم کرنا ہے، عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے مثبت حکمت عملی سے کام کیا جا رہا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں اورناجائزمنافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں اورناجائزمنافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول میکانزم کومزید مؤثربنانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں چینی کے نرخوں میں استحکام کے لیے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول میکانزم کومزید مؤثربنانے کا حکم دیتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں اورناجائزمنافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت میں استحکام کے لیے ہرممکن اقدام کرے گی، عوام کوزیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھےصوبے کے عوام کا مفاد بے حد عزیزہے، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

    چینی کی قیمت میں بلا جوازاضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا، عثمان بزدار

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں بلاجوازاضافہ روکنے کے لیے ہرآپشن استعمال ہوگا، متعلقہ محکمے چینی کے نرخوں میں استحکام کے لیے اقدامات کریں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا تھا کہ کسی کی پرواہ نہیں،عوام کوریلیف دینے کے لیے ہراقدام کیا جائے گا۔

  • چینی کی قیمت میں بلا جوازاضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا، عثمان بزدار

    چینی کی قیمت میں بلا جوازاضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں بلا جوازاضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت میں استحکام کے لیے ہرممکن اقدام کرے گی، عوام کوزیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھےصوبے کے عوام کا مفاد بے حد عزیزہے، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  چینی کی قیمت میں بلاجوازاضافہ روکنے کے لیے ہرآپشن استعمال ہوگا، متعلقہ محکمے چینی کے نرخوں میں استحکام کے لیے اقدامات کریں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کسی کی پرواہ نہیں،عوام کوریلیف دینے کے لیے ہراقدام کیا جائے گا۔

    پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگرمل مافیا کا راج تھا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر مل مافیا کا راج تھا، گنے کے کاشتکار وں کو کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا۔

  • پی ٹی آئی کی 23 سال کی جدوجہد ملکی تاریخ میں مثال بن چکی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    پی ٹی آئی کی 23 سال کی جدوجہد ملکی تاریخ میں مثال بن چکی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا پی ٹی آئی کی 23 سال کی جدوجہد ملکی تاریخ میں مثال بن چکی ہے، تحریک انصاف عوام کے جذبات کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر تہنیتی پیغام میں کہا پی ٹی آئی کی 23 سال کی جدوجہد ملکی تاریخ میں مثال بن چکی ہے، عمران خان نے تحریک انصاف کو تبدیلی کا نقیب بنایا ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا پی ٹی آئی نےآئین نوسے ڈرنے اور طرز کہن پر اڑنے کی روایات کو توڑا ، تحریک انصاف عوام کے جذبات کی حقیقی نمائندہ جماعت  ہے، پاکستان تحریک انصاف نے نوجوانوں کی امنگوں کی ترجمانی کی۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے نئےآئین کےمسودےکی منظوری دے دی ،  وزیراعظم عمران خان نےبطور پارٹی سربراہ مسودےکی منظوری دی ، نیاآئین حتمی منظوری کیلئے23 ویں یوم تاسیس میں پیش کیاجائےگا ۔

    پارٹی چیئرمین عمران خان پارٹی آئین کاباضابطہ اعلان کریں گے۔

    یوم تاسیس کی تقریب یکم مئی کو اسلام آبادکے کنونشن سینٹر میں ہوگی آئین کی منظوری کےبعدمرکزی وصوبائی تنظیمی ڈھانچےتشکیل پائیں گے۔

    پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا  کہ 23واں یوم تاسیس ہماری سیاسی تاریخ میں اہم سنگِ میل کی حیثیت کا حامل ہے۔ تحریک انصاف 23 برس کی طویل اور صبرآزما جدوجہد کے بعد آج تاریخ میں اہم مقام پر کھڑی ہے۔

  • اوورسیزپاکستانیوں کی شکایات کا جلد سے جلد ازالہ کیا جائے گا،عثمان بزدار

    اوورسیزپاکستانیوں کی شکایات کا جلد سے جلد ازالہ کیا جائے گا،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا اچانک دورہ کیا، مختلف دفاترکا معائنہ اورعملے کی حاضری چیک کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسائل کے حل کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات بھی کی۔

    سردار عثمان بزدار نے حکام کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل جلد کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارے لیے قابل احترام ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کی شکایات کا جلد سے جلد ازالہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیادرکھ دی گئی ، اب ہر آدمی سر اٹھا کر فخر سے زندگی بسر کرے گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھانے والے لوگ ہیں، ماضی میں قومی خزانے پر بے دردی سے ہاتھ صاف کیے گئے مگر اب لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئےپاکستان میں عام آدمی سراٹھاکرجئےگا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں اور یہ اُن ہی پر خرچ ہوں گے، سابق دور میں لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔

  • لاہور: قومی خواتین پاورلفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز

    لاہور: قومی خواتین پاورلفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب قومی خواتین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، ملک بھر سے آنے والی خواتین کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، واپڈا کی کھلاڑی نے نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق الحمرا کلچرل کمپلیکس میں شروع ہونے والی تین روزہ وزیراعلیٰ پنجاب قومی خواتین پاور لفٹنگ چیمپئین شپ میں چاروں صوبے، اسلام آباد اور ڈیپارٹمنٹس کی پاور لفٹرز حصہ لے رہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے شہزاد ملک کے مطابق ابتدائی روز کھلاڑیوں کے درمیان پاور لفٹ اور بینچ پریس کے مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر موجود شرکاء نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔

    مقابلوں میں حصہ لینے والی خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اگر انہیں دیگر سہولیات دی جائیں تو وہ بھی مردوں کے شانہ بشانہ ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں۔ چیمپئین شپ کے ابتدائی روز واپڈا کی کھلاڑی سائیبل سہیل نے سو کلو گرام وزن پاور لفٹ کر کے نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ایکشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ اور میونسپل کمیٹی کے چیف معطل

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ایکشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ اور میونسپل کمیٹی کے چیف معطل

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والا افسر ہی میرے ساتھ کام کرسکتا ہے، کوتاہی یا غفلت برتنے والے افسران کو کوئی گنجائش نہیں دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق عثمان بزدار نے پنجاب کے علاقے خوشاب کا دورہ کیا اور وہاں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے فرائض سے غلفت برتنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ محمد یونس اور جوہرآباد میونسپل کمیٹی کے چیف افسر ابرار احمد کو معطل کردیا۔

    مزید پڑھیں: عثمان بزدار بااختیار وزیراعلیٰ ہیں، پنجاب اور اس کے وسائل محفوظ ہاتھوں میں ہیں

    عثمان بزاد کا کہنا تھا کہ کوتاہی یاغفلت برتنےوالےافسروں کو کوئی گنجائش نہیں دی جاسکتی، عوام کی خدمت کرنےوالا افسر ہی میرے ساتھ کام کرےگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت سےعاری افسران کو عہدوں پررہنےکا قانونی اور اخلاق طور پر کوئی حق نہیں ہے، ایسے تمام افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق دورمیں98کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بنائی جانے والی واٹرسپلائی اسکیم کی انکوائری کاحکم دیتے ہوئے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو خرد برد کی تحقیقات کا حکم دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ یکم اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کے والد سردار فتح محمد بزدار طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ سردار عثمان بزدار  نے والد کے انتقال کے تیسرے روز سے ہی اپنے فرائض انجام دینا شروع کردیے تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کے والدکی وفات پردکھ اوراظہارافسوس

    وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کے والدکی وفات پردکھ اوراظہارافسوس

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کی وفات پر دکھ اور اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کےدرجات کی بلندی اور مزدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد فتح محمد بزدار کی وفات پر دکھ اور اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کےدرجات کی بلندی اورغمزدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔

    دوسری جانب گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے والد محترم فتح محمد بزدار صاحب کی وفات کی افسوس ناک خبر ملی۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد فتح محمد بزدار انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے، سردارعثمان بزدار کے والد کی نمازجنازہ شام 4 بجے ادا کی جائے گی اور آبائی علاقے بارتھی میں تدفین ہوگی۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعلیٰ پنجاب کے والد فتح محمد بزدار انتقال کرگئے

    خیال رہے سردارفتح محمد بزدار مرحوم 3 بار رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، مرحوم بلوچ قبیلے بزدار کے سربراہ بھی تھے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے والد فتح محمد بزدار انتقال کرگئے

    وزیراعلیٰ پنجاب کے والد فتح محمد بزدار انتقال کرگئے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد فتح محمد بزدار انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔

    سردارعثمان بزدار کے والد علاج کے لیے دو روز قبل لاہور بھی آئے لیکن چیک اپ کے بعد تونسہ شریف روانہ ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اب سے کچھ دیر بعد تونسہ شریف کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

    سردارعثمان بزدار کے والد کی نمازجنازہ شام 4 بجے ادا کی جائے گی اور آبائی علاقے بارتھی میں تدفین کی جائے گی۔

    سردارفتح محمد بزدار مرحوم 3 بار رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، مرحوم بلوچ قبیلے بزدار کے سربراہ بھی تھے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ سردار فتح محمد اچھے انسان تھے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ بطور رکن پنجاب اسمبلی فتح محمد بزدار کے ساتھ کام کیا، انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہیں۔

    گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔