Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا صحافیوں پر تشدد کا نوٹس : ملوث ایس ایچ او اور اہکار معطل

    وزیراعلیٰ پنجاب کا صحافیوں پر تشدد کا نوٹس : ملوث ایس ایچ او اور اہکار معطل

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ہدایت پر صحافیوں پر تشدد میں ملوث ایس ایچ او اور اہکاروں کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کامونکی میں لانگ مارچ کی کوریچ کرنے والے اے آر وائی نیوز اور دیگرمیڈیا نمائندوں پر تشدد کے واقعہ ‏کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

    پرویز الہٰی نے ذمہ دارپولیس افسران کیخلاف کارروائی کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا صحافیوں پر تشدد قابل قبول نہیں۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے نوٹس پر ایس ایچ او ‏تھانہ کامونکی سٹی منظر سعید اور تشدد میں ملوث اہلکاروں کو کو معطل کر دیا گیا۔

    وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ معطل ‏ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے اور واقعہ کی تحقیقات ‏کرکے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے۔

    دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے صحافیوں پر تشدد جیسے واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہوئے پولیس افسران کوہدایات دی ہیں آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی حقیقی آزادی مارچ  کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکا کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

    جس میں لانگ مارچ کے سیکیورٹی انتظامات اور روٹ پر پولیس فورس کی تعیناتی کا جائزہ لیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے، لانگ مارچ کے شرکا کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    پرویزالٰہی نے ہدایت کی دیگر شہروں سے فوری اضافی نفری منگواکرروٹ پرتعینات کی جائے اور کیمروں کی مدد سے پورےروٹ کی نگرانی کی جائے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے فورس الرٹ ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا پرامن رہیں گے، صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

    پولیس اورانتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنائیں۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل انتظامات کیے جائیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب  گندم فراہم نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے پر برہم

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم فراہم نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے پر برہم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کوگندم فراہم نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پرویز الٰہی نے پنجاب کوگندم فراہم نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے وفاق سے باضابطہ احتجاج بھی کیا ، پنجاب حکومت اس ضمن میں وفاقی حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھیجےگی۔

    پنجاب حکومت نے کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائےگندم تشکیل دینےکافیصلہ کرلیا ، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

    پرویزالٰہی نے کہا کہ وفاقی حکومت گندم فراہمی سےمتعلق پنجاب کیساتھ سوتیلی ماں کاسلوک کر رہی ہے، پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبےمیں10لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے،وفاقی حکومت نےپنجا ب کی درخواست کےباوجودگندم فراہم نہیں کی۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ امدادی قیمت میں اضافےسےکاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا، اگلےبرس گندم کےزیرکاشت رقبے میں اضافہ ہوگا۔

  • ‘اپوزیشن  آئندہ بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے’

    ‘اپوزیشن آئندہ بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن واویلا کرنے کے بجائے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے اور آئندہ بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے بیان میں کہا کہ اسپیکر انتخاب میں جیت اور ڈپٹی اسپیکرعدم اعتماد کی کامیابی عمران خان بیانیے کی فتح ہے۔

    چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کےغیرقانونی طور پر چھینےگئے مینڈیٹ کو جمہوری اندازمیں واپس لیا، یہ عوام کی حقیقی فتح ہے، پنجاب سے فسطائیت کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عوامی خدمت کا سفر وہیں سے شروع ہوگا، جہاں سے روکنے کی مذموم کوشش کی گئی ، ترقی جعلی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ حقیقی مینڈیٹ سے ہوتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے، صوبے کو صحیح معنوں میں جمہوری انداز سے چلائیں گے۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن واویلا کرنے کی بجائے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے اور آئندہ بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے۔

  • ایوان کے باہر ن لیگ اور اسمبلی سیکیورٹی کے درمیان جھگڑا

    ایوان کے باہر ن لیگ اور اسمبلی سیکیورٹی کے درمیان جھگڑا

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر ن لیگ اور اسمبلی سیکیورٹی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان کے باہر ن لیگ کے پرائیویٹ افراد کی جانب سے اندر جانے پر سیکیورٹی سے جھگڑا ہوا، سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روکا تھا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما خلیل طاہر سندھو اور وزیراعلیٰ کے سیکریٹری کی سیکیورٹی سے ہاتھا پائی ہوئی۔

    دوسری جانب ن لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ہمارے اسٹاف کو اندر جانے سے روکا ہے۔

    واضح رہے کہ پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز، تخت لاہور پر کون بیٹھے گا؟ اس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد ہوجائے گا۔

    سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے فری اینڈ فیئر انتخاب کے لیے ووٹنگ آج جمعہ 22 جولائی کو ہوگی، وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف و اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے امیدوار پرویز الہٰی میں مقابلہ ہوگا۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 4 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن ابھی تک ووٹنگ نہیں ہوسکی ہے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کریں گے، ممبران اسمبلی شو آف ہینڈ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    تحریک انصاف نے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ 188 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکومتی اتحاد کی تعداد 179 ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا  لانگ مارچ اسلام آباد جانیوالے والے تمام راستے بند کرنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لانگ مارچ اسلام آباد جانیوالے والے تمام راستے بند کرنے کا حکم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لانگ مارچ اسلام آباد جانیوالے والے تمام راستے بند کرنے اور پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لانگ مارچ اسلام آباد جانیوالے والے تمام راستےبند کرنے اور پنجاب کےتمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند کرنےکاحکم دے دیا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائے گی ، 16ایم پی اوکےتحت ان افراد کوگرفتار کیاجائےجنکےنام فہرست میں ہیں ، عوام کےتحفظ کیلئےبھر پور اقدامات اٹھائے جائیں اور امن ائم رکھنے کےلئےمزیداقدامات بھی جائیں۔

    محکمہ داخلہ پنجاب میں اسپیشل کنٹرول روم قائم،ضلعی پولیس افسران کوالرٹ رہنے کاحکم دے دیا ہے ، اسپیشل مانیٹرنگ سیل کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سیدعلی مرتضیٰ کریں گے۔

    آئی جی پنجاب نے بریفنگ میں بتایا کہ لاہورسے63افراد ، صوبہ بھر سے296افرادگرفتارکئے، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کےاحکامات پرعملدرآمد کے لئے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

  • حمزہ شہباز  وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے

    حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، اسپیکر قومی اسمبلی نے حمزہ شہباز سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور کے سبزہ زار میں ہوئی ، حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

    وفاقی وزرا، اہم سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں تقریب حلف برداری میں شرکت کی جبکہ مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔

    حلف برداری سےقبل چیف سیکرٹری پنجاب نےلاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا ، جس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھایا ، لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے ان سے حلف لیا۔

    خیال رہے پہلی بارپاکستان میں تاریخ رقم ہوئی، جب باپ وزیراعظم پاکستان اور بیٹا وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔

    اس موقع پر ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کے لیے گورنرہاؤس کےاطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور گورنر ہاؤس آنے جانے والے راستے بند کردیئے گئے تھے۔

    پولیس نے واٹرکینن بھی مال روڈ گورنر ہاؤس کے گیٹ پرمنگوائی تھیں اور گورنر ہاؤس پر1400سے زائد پولیس اہلکاراورافسران تعینات کئے گئے جبکہ گورنر ہاؤس اسٹاف کے علاوہ کسی کو داخلےکی اجازت نہیں تھی۔

  • مسلم لیگ ن  کا وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کے نام پر غور

    مسلم لیگ ن کا وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کے نام پر غور

    لاہور : مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کے نام پرغور شروع کردیا تاہم حتمی فیصلہ متحدہ اپوزیشن اور حکومتی منحرف ارکان کی مشاورت سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کے نام پرغور شروع کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت آن لائن اجلاس ہوا، اجلاس میں اکثریت نے بھی حمزہ شہبازکی حمایت کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ حتمی فیصلہ متحدہ اپوزیشن اور حکومتی منحرف ارکان کی مشاورت سے ہوگا۔

    یاد رہے چند روز قبل مسلم لیگ ن نے علیم خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہے، علیم خان ہمارے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ شہباز حمزہ شہباز کے’’ترجمان‘‘ عمران گورائیہ نے ایک صحافی سوال پر کہا تھا کہ اگلے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے متحرک، مشاورت جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے متحرک، مشاورت جاری

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب تحریک عدم اعتمادسےنمٹنے کے لیے متحرک ہوگئے اور کہا اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ہر صورت ناکام بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں رہنماؤں سے اہم مشاورت جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتمادناکام بنانے کیلئےحکمت عملی پر غور کیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب عدم اعتماد ناکام بنانے سے متعلق حکمت عملی پر وزیراعظم کو تجاویز دیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ہرصورت ناکام بنائیں گے، ہم عمران خان کےکھلاڑی ہیں ، پنجاب میں پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا اتحادیوں ،ناراض ممبران سےملاقاتیں کرکےانکےتحفظات دورکئے، ایک ہفتےمیں200سےزائدممبران سےملاقاتیں کرچکےجن کامکمل اعتماد ہے۔

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی اچھی تعداد ساتھ ہے، جو ن لیگ کیساتھ چلنے کو تیار نہیں۔

    خیال رہے متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ، تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ایک سو پچیس سے زائد ارکان نے دستخط کیے ہیں۔

    تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے اور اسپیکر صوبائی اسمبلی چودہ دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔

  • کیا ن لیگ حمزہ شہباز کو وزیراعلٰی پنجاب بنانا چاہتی ہے؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

    کیا ن لیگ حمزہ شہباز کو وزیراعلٰی پنجاب بنانا چاہتی ہے؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

    لاہور : حمزہ شہباز کے ترجمان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ، عمران گورائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز حمزہ شہباز کے’’ترجمان‘‘ عمران گورائیہ دل کی بات زبان پرلے آئے اور ایک صحافی سوال پر کہا کہ اگلے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے۔

    حمزہ شہباز کے ترجمان کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے، کیا ن لیگ پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ بنوانے کاخواب دکھارہی ہے اور اصل امیدوار حمزہ شہباز ہیں، کیا حمزہ شہباز ترین ہاؤس اپنےلیے لابنگ کرنے آئے تھے۔

    گذشتہ روز حمزہ شہبازکی ترین گروپ سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ، ذرائع مسلم لیگ ن نے کہا تھا کہ ترین گروپ نےفون کرکےملنےکی خواہش کی، پہلے ترین گروپ کا مؤقف سنیں گے پھر بات آگے بڑھے گی۔

    ملاقات میں ترین گروپ نے کہا کہ ذہنی طورپرحکومت سےعلیحدگی کےلیےتیارہیں، ہمیں آئندہ ٹکٹوں کی یقین دہانی کرائی جائے، مائنس بزدارپرہم ن لیگ کیساتھ ہیں۔

    ترین گروپ کا کہنا تھا کہ تعاون طویل مدت ہوناچاہیے، مسائل کےباعث حلقوں میں جانامشکل ہے، جس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ کےجذبات قیادت کےسامنےرکھیں گے اور پنجاب سے متعلق سب سے مل کربہترفیصلے کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق عون چوہدری نےحمزہ شہبازکی جہانگیرترین سےبات بھی کرائی اور دونوں رہنماؤں نے سیاسی فیصلے مل کر کرنے پر اتفاق کیا۔