Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • پاکستان کوعظیم سےعظیم تربنا کرقائد کا خواب پورا کریں گے‘ شہبازشریف

    پاکستان کوعظیم سےعظیم تربنا کرقائد کا خواب پورا کریں گے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو مسائل سے نکالنے کے لیے مخلصانہ کاوشیں کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قرارداد پاکستان آزادی کی جدوجہد میں اہم سنگ میل ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ آج تحریک آزادی کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جبکہ آزادی کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون، خیرسگالی کوفروغ دینا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کو مسائل سے نکالنے کے لیے مخلصانہ کاوشیں کررہے ہیں، پاکستان کوعظیم سےعظیم تربنا کرقائد کا خواب پوراکریں گے۔


    یوم پاکستان پرصدرپاکستان اور وزیراعظم کا پیغام


    دوسری جانب صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اوراستحکام کا رازجمہوریت میں پوشیدہ ہے۔

    خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قیام جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کی ضمانت تھا، یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے، اختلافات بھلاکر تعمیروترقی کیلئے ملی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، جنرل آصف غفور

    آرمی چیف اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، جنرل آصف غفور

    راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان 72گھنٹے میں ہونے والی دو ملاقاتوں کی خبر بےبنیاد ہے، ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ72گھنٹوں کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی دو مرتبہ ملاقات کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ نجی میڈیا ہاؤس کی جانب سے غیرذمہ دارانہ خبر کا نشر ہونا افسوسناک امر ہے، میجرجنرل آصف غفور نے واضح کیا کہ آرمی چیف اورشہباز شریف کے درمیان کسی قسم کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔


    مزید پڑھیں: پاک فوج کی قیام امن کیلئے دی گئی قربانیاں رنگ لائیں گی، آرمی چیف


    واضح رہے کہ ایک سینیئر خاتون صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس ملاقات کا حوالہ دیا تھا، جس کی پاک فوج کی جانب سے تردید کی جا چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا رائیونڈ دھماکے میں شہید سب انسپکٹرمحمد اسلم کے اہلخانہ کیلئے سواکروڑ کا چیک

    وزیراعلیٰ پنجاب کا رائیونڈ دھماکے میں شہید سب انسپکٹرمحمد اسلم کے اہلخانہ کیلئے سواکروڑ کا چیک

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائیونڈ دھماکے میں شہید سب انسپکٹر محمد اسلم کے اہلخانہ کیلئے سواکروڑ کا امدادی چیک دیدیا جبکہ مفت گھر، بیٹے کو سرکاری ملازمت دینے اورشہید کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف رائیونڈ دھماکے میں شہید سب انسپکٹر محمد اسلم کی رہائش گاہ پہنچے، وزیراعلیٰ نے اہلخانہ سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور شہید کے اہلخانہ کو سوا کروڑ کی مالی امداد کا چیک دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے لیے مفت گھر،بیٹے کو سرکاری ملازمت دینے اورشہید کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہید کے اہل خانہ کو تنخواہ باقاعدگی سے جاری رہے گی اوراہلخانہ کوعلاج کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : رائیونڈ: پولیس چیک پوسٹ پر دھماکا، 9 افراد شہید، 14زخمی


    انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔

    یاد رہے کہ 14 مارچ کورائیونڈ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 9 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائے ونڈ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام کی بےلوث خدمت کےلیےخون پسینہ بہایا ہے‘ شہبازشریف

    عوام کی بےلوث خدمت کےلیےخون پسینہ بہایا ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے ہمیشہ خون پسینہ بہایا ہے جبکہ منفی سیاست کرنے والوں نے اپنے صوبے میں عوام کی خدمت نہیں کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ با شعورعوام نے خدمت کرنے والوں کو ہمشیہ سر آنکھوں پر بٹھایا ہے جبکہ عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا،حکومت نے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے ہیں۔


    آصف زرداری نے ملکی دولت لوٹی: شہبازشریف


    خیال رہے کہ رواں ماہ 7 فروری کو ملتان میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خود ملک کی دولت لوٹنے والے آصف علی زرداری اب یہ کہتے وہ کہ میں لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں‌ گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کی قیادت میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ رانا ثنااللہ

    شہبازشریف کی قیادت میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ رانا ثنااللہ

    لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں صاف پانی کے ساتھ انصاف کی فراہمی بھی ممکن بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ بھرپورکوشش ہوگی صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں صاف پانی وانصاف کی فراہمی دونوں کویقینی بنایا جائے گا۔

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، بعض معاملات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ مخالفین پوائنٹ اسکورنگ اورسیاسی مقاصد کے لیے مسائل کا سہارا لیتے ہیں۔

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں اور احکامات پر عملدرآمد کیا ہے، کسی بھی معاشرے کے لیے عدلیہ کا احترام ضروری ہے۔


    صاف پانی کیس : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سپریم کورٹ پہنچ گئے


    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی کیس کی سماعت کے سلسلے میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوگئے۔

    شہبازشریف عدالت میں وضاحت پیش کریں کہ گندے پانی کی نکاسی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • صاف پانی کیس: چیف جسٹس کا وزیراعلیٰ پنجاب کوکل11بجے پیش ہونے کا حکم

    صاف پانی کیس: چیف جسٹس کا وزیراعلیٰ پنجاب کوکل11بجے پیش ہونے کا حکم

    لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے صاف پانی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو کل 11 بجے طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    عدالتی حکم پرقائم کمیشن نے اپنی رپورٹ سماعت کے دوران عدالت میں پیش کی جس میں صرف لاہور میں 540 ملین گیلن پانی دریائے روای میں پھینکنے کا انکشاف کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 480 ملین گیلن سیوریج اور 60 ملین گیلن دیگر ذرائع سے آلودہ پانی راوی میں گرایا جا رہا ہے جس سے راوی آلودہ ہوتا جا رہا ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لاہور تو پنجاب کا دل ہے اور دل میں کیا پھینکا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی دارالحکومت کا یہ حال ہے تو باقی شہروں کی کیا حالت ہوگی۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کوطلب کرسکتے ہیں تو وزیراعلیٰ پنجاب کو کیوں نہیں۔

    سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ گندے پانی کی نکاسی کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش ہوکر وضاحت دیں۔

    چیف سیکریٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آج دیگرمصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے، پیشی کے لیے ایک دن کی مہلت دی جائے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ آپ کو کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو آج ہی پیش ہونا چاہیے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو کل 11 بجے طلب کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • یوٹرن لیا نہ ہی کسی سے کوئی ڈیل کی‘ پیرحمیدالدین سیالوی

    یوٹرن لیا نہ ہی کسی سے کوئی ڈیل کی‘ پیرحمیدالدین سیالوی

    سرگودھا: پیرحمیدالدین سیالوی کا کہنا ہے کہ خزانےکے ڈھیرسامنے رکھ دیں توبھی ضمیرکا سودا نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ حکومت نے بار بار دھوکہ دیا، مزید دھوکہ نہیں کھائیں گے۔

    پیرحمیدالدین سیالوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود سیال شریف آئے، گھرآئے مہمان کی عزت کی جسے مخالفین نے ڈیل کا نام دیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وعدہ کیا رانا ثنااللہ کا استعفیٰ آئے گا۔

    پیرحمیدالدین سیالوی نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں یوٹرن لیا نہ ہی کسی سے کوئی ڈیل کی، ایم پی اے یا ایم این اے کےایک ٹکٹ کے لیے کیا ضمیربیچ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کے لیے جلسےبھی ہوں گے اجلاس بھی ہوں گے۔

    دوسری جانب پیرحمیدالدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی نے کہا کہ پنجاب حکومت سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ پیسے لیے نہ ہی کوئی سیاسی ڈیل کی۔

    قاسم سیالوی نے کہا کہ ہم نےکسی کو استعفیٰ دینے پر مجبور نہیں کیا تھا، ہم نےکسی کو یہ بھی نہیں کہا کہ استعفے واپس لے لو۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کی طاقت اکٹھی کرکے بھی ہمیں نہیں جھکایا جاسکتا، آج سے100سال پہلے بھی ایسا ہی ایک واقعہ ہوا تھا، اس وقت نہیں جھکے تواب ہم کیا جھکیں گے۔


    شہباز شریف کی پیر آف سیال شریف سے ملاقات


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب نے خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پیرآف سیال سے احتجاج کی اپیل واپس لینے کی درخواست کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اقتدارعوام کی بےلوث خدمت کا نام ہے‘ شہبازشریف

    اقتدارعوام کی بےلوث خدمت کا نام ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کس منہ سےعوام کا سامنا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بے بنیادالزامات کی سیاست کرنے والوں کی کارکردگی قوم کےسامنے ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ان لوگوں نے دھرنوں، لاک ڈاؤن کرکے قوم کا وقت ضائع کیا، باشعورعوام بہتان تراشی کرنےوالوں کےعزائم پہچان چکے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقتدارعوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے، جھوٹے الزامات لگا کرعوام کی خدمت نہیں کی جا سکتی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ دھرنا گروپ کو وقت ضائع ، رکاوٹیں کھڑی کرنے کا حساب دینا ہوگا، عوام شکست خوردہ عناصر کو انتخابات میں ایک بارپھرمسترد کردیں گے۔


    پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے، شہبازشریف


    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے، عوام کی خدمت کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، ہم نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سےمحمود خان اچکزئی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سےمحمود خان اچکزئی کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی حیثیت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پشتونخوا ملی عوامی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے جمہوری نظام کے استحکام کے لیے مل کرکام جاری کھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان جمہوری عمل کے باعث معرض وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ جمہوریت عوام کی خدمت کا نام ہے، نعروں، دعوؤں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے ہرجماعت پرذمے داری ہے جبکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوریت میں ہی مضمرہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی حیثیت نہیں ہے، پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے ہرایک کواپنا کردارادا کرنا ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ جوسیاسی عناصر افراتفری چاہتے ہیں ان کےعزائم ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج پاکستان کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے جبکہ نفاق کی سیاست کا بیج بونے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی مقتولہ زینب کےگھرآمد‘ اہلِ خانہ سےتعزیت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی مقتولہ زینب کےگھرآمد‘ اہلِ خانہ سےتعزیت

    قصور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مقتولہ زینب کے گھر پر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف قصور میں واقع مقتولہ زینب کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی، وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی پی او زاہد مروت نے واقعے سے متعلق بریفنگ دی۔

    ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد اورپولیس کے اعلیٰ افسران بھی شہبازشریف کے ہمراہ تھے۔

    ڈی پی او قصورزاہد مروت نے کہا کہ زینب کیس میں ملوث ملزمان کوجلد گرفتارکرلیا جائے گا جبکہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں۔


    آرمی چیف کی معصوم زینب کے قتل کی مذمت، مجرموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت


    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معصوم بچی کے قتل میں ملوث درندہ صفت ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمسن بچی کے خاندان کو انصاف دلانا ان کی ذمہ داری ہے۔


    قصور، زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی پری زینب سپرد خاک


    خیال رہے کہ گزشتہ روز زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ کمسن بچی زینب کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا تھا ننھی پری کی نمازجنازہ علامہ طاہرالقادری نے پڑھائی تھی۔


    وزیراعلیٰ پنجاب کا قصورمیں 7 سالہ بچی کے قتل کا نوٹس


    یاد رہے کہ زینب کے والدین عمرےکی سعادت کے لئے سعودیہ عرب میں تھے کہ خالہ کے گھر مقیم کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کردیا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قصورمیں بچیوں کواغواکےبعد قتل کرنے کا یہ دسواں واقعہ ہے اور پولیس ایک بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔