Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں 10 نئی پناہ گاہیں بنانے کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں 10 نئی پناہ گاہیں بنانے کی منظوری دے دی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں 10 نئی پناہ گاہیں بنانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پناہ گاہوں میں سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں 10 نئی پناہ گاہیں بنانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نئی پناہ گاہیں کرائے کی عمارتوں میں بنائی جائیں گی۔انہوں نے نئی پناہ گاہیں بنانے کے لیے مقامات کی جلد نشاندہی کی ہدایت بھی کی۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کے نئے ماڈل کا دائرہ کارمرحلہ وار دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا،پناہ گاہوں میں سہولتوں کی بہتری کے لیے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی تشکیل دینے کی بھی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عمارتوں کی دیکھ بھال محکمہ تعمیرات ومواصلات کے ذمے ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس کے دوران پناہ گاہوں کے باہر نادار اور غریب افراد کے لیے لنگرخانے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کی مانیٹرنگ کے لیے ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا،پناہ گاہوں کی جیو ٹیگنگ اور روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، اہم سڑکوں پر پناہ گاہوں کی نشاندہی کے لیے سائن بورڈز لگائیں جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے،سابق حکومتوں نے کبھی لاچار طبقے کی فلاح کے لیے سوچا نہ کچھ کیا۔

  •  وزیراعلیٰ پنجاب لاہور کے مسائل حل کرنے کے لیے خود میدان میں آگئے

     وزیراعلیٰ پنجاب لاہور کے مسائل حل کرنے کے لیے خود میدان میں آگئے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب ہی نہیں پاکستان کا دل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت شہری سہولتیں بہتر بنانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں عثمان بزدار نے لاہور کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے وزارتی کمیٹی قائم کر دی۔

    کمیٹی کا اجلاس ہر 15 دن بعد ہوگا اور متعلقہ محکمے رپورٹ پیش کریں گے۔عثمان بزدار نے محکموں کو لاہور میں سہولتوں کی بہتری کے لیے ٹاسک سونپ دیے۔

    عثمان بزدار نے پارکنگ مسائل حل کرنے کے لے مربوط پلاننگ،اوورچارجنگ کے سدباب اور ماحولیاتی تحفظ کے لیےدھواں اگلتی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے رحجان کی حوصلہ شکنی کی جائے گی،لاہور کی اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور پنجاب ہی نہیں پاکستان کا دل ہے،لاہور کو پاکستان کا مثالی شہر ہونا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں آنے والے ہر فرد کو تبدیلی واضح نظرآنی چاہیے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی خبریں بے بنیاد قرار

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی خبریں بے بنیاد قرار

    لاہور : پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےمن پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا وزیراعلیٰ چیف ایگزیکٹیو ہوتا ہے ٹھیکے ایوارڈ نہیں کرتا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبےشفاف نظام کےتحت تکمیل کوپہنچ رہےہیں،پ ٹھیکےایوارڈکرنےکےعمل میں ہرمتعلقہ ادارہ خود مختار ہے۔

    پنجاب حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے، ٹیپا اور دیگر محکمے پیپرا قوانین کے تحت ٹینڈرز جاری کرتے ہیں، وزیراعلیٰ چیف ایگزیکٹیو ہوتا ہے، ٹھیکےایوارڈ نہیں کرتا۔

    یاد رہے نجاب کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کے الزام میں نیب نےوزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف شکایت پرنئی تحقیقات کاآغازکردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب نے ٹھیکیداروں کو منصوبوں کا ریکارڈ، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور دیگر محکموں سے ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ٹھوکرنیازبیگ پرگیٹ وےٹولاہورمنصوبےکی بھی تحقیقات شروع کرتے ہوئے منصوبے کی لاگت ڈھائی سے8کروڑ تک پہنچنے پرایل ڈی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

  • نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب  کیخلاف ایک اور نئی  انکوائری کا آغاز کردیا

    نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف ایک اور نئی انکوائری کا آغاز کردیا

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کے الزام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف  نئی انکوائری کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کے الزام میں نیب نےوزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف شکایت پرنئی تحقیقات کاآغازکردیا ہے.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے ٹھیکیداروں کو منصوبوں کا ریکارڈ، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور دیگر محکموں سے ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ٹھوکرنیازبیگ پرگیٹ وےٹولاہورمنصوبےکی بھی تحقیقات شروع کرتے ہوئے منصوبے کی لاگت ڈھائی سے8کروڑ تک پہنچنے پرایل ڈی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

    یاد رہے 12 اگست کو یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب کےغیرقانونی لائسنس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے ، نیب مشترکہ ٹیم نے عثمان بزدار سے ایک گھنٹہ 40 منٹ پوچھ گچھ کی۔

    نیب نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو 12صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام مطلوبہ دستاویزات 18 اگست تک نیب کو فراہم کی جائیں۔

    نیب کا کہنا تھا کہ بعض سوالوں کے بارے میں وزیراعلی نے لاعلمی کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کے لاعلمی کے اظہار پر نیا سوالنامہ جاری کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور کہا 18اگست تک اپنے اور خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات دیں۔

  • پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،عثمان بزدار

    پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سےگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی جس میں ترقیاتی منصوبوں،انتظامی معاملات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےگورنر کو محرم الحرام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن شور شرابے کی بجائے انتخابات کا انتظار کرے،صوبے میں ترقی و خوشحالی لانا ہمارا عزم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مخالفین کا وتیرہ منفی سیاست ہے،مل جل کر اپوزیشن کی منفی سیاست کو ناکام بنائیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو آگے،اپوزیشن تنزل کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،ترقی اورخوشحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔

  • شراب لائسنس اجرا کیس : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نیب میں جواب جمع کرا دیا

    شراب لائسنس اجرا کیس : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نیب میں جواب جمع کرا دیا

    لاہور : شراب لائسنس اجرا کیس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نیب میں جواب جمع کرا دیا، جس میں کہا کہ شراب لائسنس کے اجراء میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شراب لائسنس اجرا کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 4 صفحات پر مشتمل نیب میں جواب جمع کرا دیا ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے وزیراعلیٰ کی طرف سے جواب جمع کرایا۔

    نیب کی جانب سے پوچھے گئے 17سوالوں کی روشنی میں جواب تیار کیا گیا، عثمان بزدار نے جواب میں کہا ہے کہ شراب لائسنس کے معاملے پر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ، شراب لائسنس کے اجراء میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

    جواب میں کہا گیا کہ شراب کا لائسنس دینے کا اختیار ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے ، شراب کے کل 11 لائسنس جاری ہوئے، 9 ڈی جی ایکسائز نے خود جاری کئے، 2000 اور 2001 میں گورنر نے لائسنس جاری کئے تھے۔

    عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈی جی ایکسائزاکرم گوندل کی لائسنس اجرا کی پہلی سمری اختیار نہ ہونے پر واپس کی، اکرم گوندل نے لائسنس جاری کرکے دوبارہ سمری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بھجوائی۔

    جواب میں کہا گیا کہ پرنسپل سیکریٹری نےسمری متعلقہ فورم نہ ہونے پردوبارہ واپس بھجوادی، وزیر ایکسائزنےمتعلقہ ہوٹل کو شراب کالائسنس معطل کردیا جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے 2019میں ہوٹل لائسنس بحال کرنے کا حکم دیا، سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ بھی زیر التوا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے جواب میں کہا نجی ہوٹل کے لائسنس پر آج تک ایک بھی شراب کی بوتل فروخت نہیں ہوئی ، نجی ہوٹل نے لائسنس کو رینیو کرانے کے لیے بھی اپلائی کر رکھا ہے ، نیب انکوائری میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

    نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 18 اگست تک سوالات کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے جوابات کی روشنی میں ان کی دوبارہ طلبی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے اگست کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب کےغیرقانونی لائسنس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے ، نیب مشترکہ ٹیم نے عثمان بزدار سے ایک گھنٹہ 40 منٹ پوچھ گچھ کی۔

    نیب نےعثمان بزدارکو 12صفحات پر مشتمل پر فارما دیا تھا، جس میں عثمان بزدارسےتمام جائیدادوں کا ریکارڈ اور اہلحانہ کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا تھا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا سڑکوں کےگرد کوڑا کرکٹ کو فوری طور پراٹھایا جائے، صفائی کے انتظامات پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بغیرپروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔

    عثمان بزدار نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی سرزنش کرتے ہوئے کارکردگی پرناراضگی کااظہار کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا سڑکوں کےگرد کوڑا کرکٹ کو فوری طور پراٹھایا جائے، صفائی کے انتظامات پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایم ڈی سالڈویسٹ مینجمنٹ کوڑاکرکٹ اٹھاکررپورٹ پیش کریں۔

    عثمان بزدار نے خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ صفائی کے حوالے سےشکایت سامنے آئی توکارروائی ہو گی،

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) اور متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا تھا موسم کی صورت حال کے تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے، نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر ہر صورت عمل ہونا چاہیے اور بارش کی صورت میں پانی کانکاس کم سےکم وقت میں کیا جائے۔

  • حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا،عثمان بزدار

    حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا،عثمان بزدار

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ 16محکموں کے سیکریٹریز،افسران اختیارات کے ساتھ ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ میں بیٹھیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے پاس بھی چیف سیکرٹری کے تمام اختیارات ہوں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورت حال اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے نام پر لیے گئے فنڈ اپنے حلقوں پر لگائے، جنوبی پنجاب کے عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو عام انتخابات میں بری طرح مسترد کیا۔

  • نئے پاکستان میں کوئی قانون سےبالاتر نہیں، نیب میں پیشی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم بیان

    نئے پاکستان میں کوئی قانون سےبالاتر نہیں، نیب میں پیشی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم بیان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش کر انکوائری کے معاملے پر نیب کو حقائق سے آگاہ کیا، نئے پاکستان میں کوئی قانون سےبالاتر نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب پیشی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئےذاتی حیثیت میں نیب میں پیش ہوا  اور ذاتی حیثیت میں پیش ہوکراپنا مؤقف پیش کیا، انکوائری کے معاملے پر نیب کو حقائق سے آگاہ کیا ، ابہام دور کرنے کےلیے نیب کے سامنے حقائق سامنے رکھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں کوئی قانون سےبالاتر نہیں، قوم نے کل قانون شکنی اور آج قانون پسندی کا مظاہرہ دیکھا۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب میں قانونی قواعدو ضوابط کےمطابق امور حکومت چلا رہے ہیں، غلط کام نہ کیا ہے نہ کرنے دیں گے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب کےغیرقانونی لائسنس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے ، نیب مشترکہ ٹیم نے عثمان بزدار سے ایک گھنٹہ 40 منٹ پوچھ گچھ کی۔

    نیب نے وزیر اعلی پنجاب کوسوالنامہ دے دیا اور ہدایت کی کہ تمام مطلوبہ دستاویزات 18 اگست تک نیب کو فراہم کی جائیں، عثمان بزدار کوجاری کردہ سوالات 12صفحات پر مشتمل ہیں، بعض سوالوں کے بارے میں وزیراعلی نے لاعلمی کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کے لاعلمی کے اظہار پر نیا سوالنامہ جاری کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور کہا 18اگست تک اپنے اور خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات دیں۔

  • نیب کے سوالات، وزیراعلیٰ پنجاب نے قانونی ماہرین سے مشاورت کیلئے اجلاس طلب کرلیا

    نیب کے سوالات، وزیراعلیٰ پنجاب نے قانونی ماہرین سے مشاورت کیلئے اجلاس طلب کرلیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب پیشی کے بعد قانونی ماہرین سے نیب سوالات سے متعلق مشاورت کیلئے اجلاس طلب کرلیا، جس میں لائسنس کیس میں مبینہ اجازت کے معاملے پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب پیشی سے واپسی پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا، جس میں قانونی ماہرین سےنیب سوالات سےمتعلق مشاورت کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شراب لائسنس کیس میں مبینہ اجازت کے معاملے پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، سابق ڈی جی ایکسائز کی جانب سے نیب کو بیانات پر تفصیلی قانونی مشاورت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایکسائزکا سابق پرنسپل سیکرٹری پرشراب لائسنس کے اجرا کیلئےدباؤکا الزام ہے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب کےغیرقانونی لائسنس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے ، نیب مشترکہ ٹیم نے عثمان بزدار سے ایک گھنٹہ 40 منٹ پوچھ گچھ کی۔

    نیب نے وزیر اعلی پنجاب کوسوالنامہ دے دیا اور ہدایت کی کہ تمام مطلوبہ دستاویزات 18 اگست تک نیب کو فراہم کی جائیں، عثمان بزدار کوجاری کردہ سوالات 12صفحات پر مشتمل ہیں، بعض سوالوں کے بارے میں وزیراعلی نے لاعلمی کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کے لاعلمی کے اظہار پر نیا سوالنامہ جاری کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور کہا 18اگست تک اپنے اور خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات دیں۔